সুনানুদ্দারিমী (উর্দু)
مسند الدارمي (سنن الدارمي)
پاکی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৫১১ টি
হাদীস নং: ৮৬৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر نماز کے وقت عورت کو حیض آجائے یا اس کا حیض ختم ہوجائے۔
امام دارمی فرماتے ہیں زید بن یحییٰ بیان کرتے ہیں میں نے امام مالک بن انس سے ایسی خاتون کے بارے میں دریافت کیا جس کے حیض کے مخصوص ایام سات دن ہوں اور اسے اس کے بعد حیض آتا رہے تو امام مالک نے جواب دیا سات دن گزرنے کے بعد مزید تین دن کے بعد وہ عورت مستحاضہ یعنی حالت طہر میں شمار ہوگی۔
قَالَ أَبُو مُحَمَّد قَرَأْتُ عَلَى زَيْدِ بْنِ يَحْيَى عَنْ مَالِكٍ هُوَ ابْنُ أَنَسٍ قَالَ سَأَلْتُهُ عَنْ الْمَرْأَةِ كَانَ حَيْضُهَا سَبْعَةَ أَيَّامٍ فَزَادَتْ حَيْضَتُهَا قَالَ تَسْتَظْهِرُ بِثَلَاثَةِ أَيَّامٍ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৬৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر نماز کے وقت عورت کو حیض آ جائے یا اس کا حیض ختم ہوجائے۔
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں جب کسی نماز کے وقت عورت کا حیض ختم ہوجائے اور وہ غسل نہ کرے حالانکہ وہ غسل کرنے کی قدرت رکھتی ہو تو وہ عورت اس نماز کی قضا ادا کرے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَوَّامٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ إِذَا طَهُرَتْ الْمَرْأَةُ فِي وَقْتِ صَلَاةٍ فَلَمْ تَغْتَسِلْ وَهِيَ قَادِرَةٌ عَلَى أَنْ تَغْتَسِلَ قَضَتْ تِلْكَ الصَّلَاةَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৭০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر نماز کے وقت عورت کو حیض آ جائے یا اس کا حیض ختم ہوجائے۔
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں جب عورت دو رکعت پڑھے اور پھر اسے حیض آجائے تو پاک ہونے کے بعد اس کی قضا ادا نہیں کرے گی۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ عَمْرٍو عَنْ الْحَسَنِ قَالَ إِذَا صَلَّتْ الْمَرْأَةُ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ حَاضَتْ فَلَا تَقْضِي إِذَا طَهُرَتْ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৭১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر نماز کے وقت عورت کو حیض آ جائے یا اس کا حیض ختم ہوجائے۔
عطاء بن ابی رباح فرماتے ہیں جو عورت ظہر کے وقت پاک ہو یعنی اس کا حیض ختم ہوجائے اور وہ غسل نہ کرے یہاں تک کہ عصر کا وقت آجائے تو وہ ظہر کی نماز قضا ادا کرے گی۔
حسن بصری بھی اسی بات کے قائل ہیں
عامر شعبی کا بھی یہی موقف ہے۔
حسن بصری بھی اسی بات کے قائل ہیں
عامر شعبی کا بھی یہی موقف ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا الْمَعْمَرِيُّ أَبُو سُفْيَانَ مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ ح و حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ عَنْ عَطَاءٍ فِي الْمَرْأَةِ تَطْهُرُ عِنْدَ الظُّهْرِ فَتُؤَخِّرُ غُسْلَهَا حَتَّى يَدْخُلَ وَقْتُ الْعَصْرِ قَالَا تَقْضِي الظُّهْرَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৭২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر نماز کے وقت عورت کو حیض آجائے یا اس کا حیض ختم ہوجائے۔
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں جو عورت نماز میں تاخیر کرے یہاں تک کہ اسے حیض آجائے تو وہ اس نماز کی قضا ادا کرے گی۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ الْحَسَنِ وَمُغِيرَةُ عَنْ عَامِرٍ وَعُبَيْدَةُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي الْمَرْأَةِ تُفَرِّطُ فِي الصَّلَاةِ حَتَّى يُدْرِكَهَا الْحَيْضُ قَالُوا تُعِيدُ تِلْكَ الصَّلَاةَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৭৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر نماز کے وقت عورت کو حیض آجائے یا اس کا حیض ختم ہوجائے۔
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں جب کسی نماز کا وقت ہوجائے اور عورت وہ نماز ادا نہ کرے یہاں تک کہ اسے حیض آجائے تو وہ جب حیض سے پاک ہو کر غسل کرے گی تو اس کی نماز کی قضا ادا کرے گی حماد بن ابوسلیمان بھی اسی بات کے قائل ہیں۔
أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ حَمَّادِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ وَيُونُسَ عَنْ الْحَسَنِ فِي امْرَأَةٍ حَضَرَتْ الصَّلَاةُ فَفَرَّطَتْ حَتَّى حَاضَتْ قَالَا تَقْضِي تِلْكَ الصَّلَاةَ إِذَا اغْتَسَلَتْ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৭৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر نماز کے وقت عورت کو حیض آجائے یا اس کا حیض ختم ہوجائے۔
حضرت حسن بصری اور قتادہ فرماتے ہیں جب کوئی عورت وقت پر نماز ادا نہ کرے یہاں تک کہ اسے حیض آجائے تو پاک ہونے کے بعد اس پر نماز کی قضا لازم ہوگی۔
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الزَّهْرَانِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ الْحَسَنِ وَقَتَادَةَ قَالَا إِذَا ضَيَّعَتْ الْمَرْأَةُ الصَّلَاةَ حَتَّى تَحِيضَ فَعَلَيْهَا الْقَضَاءُ إِذَا طَهُرَتْ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৭৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر نماز کے وقت عورت کو حیض آجائے یا اس کا حیض ختم ہوجائے۔
شعبی فرماتے ہیں جب عورت نماز میں تاخیر کرے اور اسی نماز کے وقت کے دوران حیض آجائے تو پاک ہونے کے بعد اس کی نماز قضا ادا کرے گی۔
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ الشَّعْبِيِّ قَالَ إِذَا فَرَّطَتْ ثُمَّ حَاضَتْ قَضَتْ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৭৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر نماز کے وقت عورت کو حیض آجائے یا اس کا حیض ختم ہوجائے۔
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں جب نماز کے وقت کے دوران عورت کو حیض آجائے تو اس پر اس کی نماز کی قضا لازم نہیں ہوگی۔ امام دارمی فرماتے ہیں اس حدیث کی سند میں یعقوب نامی ایک راوی قعقاع کے صاحبزادے ہیں اور مرو کے قاضی ہیں جبکہ ابویوسف نامی راوی مکہ کے رہنے والے بزرگ ہیں۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ قَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ حَدَّثَنَا عَنْ يَعْقُوبَ عَنْ أَبِي يُوسُفَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ إِذَا حَاضَتْ الْمَرْأَةُ فِي وَقْتِ الصَّلَاةِ فَلَيْسَ عَلَيْهَا الْقَضَاءُ قَالَ أَبُو مُحَمَّد يَعْقُوبُ هُوَ ابْنُ الْقَعْقَاعِ قَاضِي مَرْوٍ وَأَبُو يُوسُفَ شَيْخٌ مَكِّيٌّ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৭৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر نماز کے وقت عورت کو حیض آجائے یا اس کا حیض ختم ہوجائے۔
عطاء بن ابی رباح فرماتے ہیں اگر عورت مغرب سے پہلے پاک ہوجائے تو وہ اس دن کی ظہر اور عصر کی نماز بھی ادا کرے گی اور اگر فجر سے پہلے پاک ہوجائے تو گزشتہ رات کی مغرب اور عشاء بھی ادا کرے گی۔
سعید بن مسیب سے بھی یہی رائے منقول ہے۔
حضرت ابن عباس (رض) سے بھی یہی رائے منقول ہے۔
سعید بن مسیب سے بھی یہی رائے منقول ہے۔
حضرت ابن عباس (رض) سے بھی یہی رائے منقول ہے۔
أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ حَجَّاجٍ وَقَيْسٍ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ إِذَا طَهُرَتْ قَبْلَ الْمَغْرِبِ صَلَّتْ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَإِذَا طَهُرَتْ قَبْلَ الْفَجْرِ صَلَّتْ الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ مِثْلَهُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ عَنْ مِقْسَمٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ مِثْلَهُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৭৮
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر نماز کے وقت عورت کو حیض آجائے یا اس کا حیض ختم ہوجائے۔
حضرت حسن بصری فرماتے ہیں عورت وہ نماز ادا کرے گی جس کے وقت وہ حیض سے پاک ہوئی ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ الْحَسَنِ فِي الْحَائِضِ تُصَلِّي الصَّلَاةَ الَّتِي طَهُرَتْ فِي وَقْتِهَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৭৯
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر نماز کے وقت عورت کو حیض آجائے یا اس کا حیض ختم ہوجائے۔
عطاء بن ابی رباح طاؤس اور مجاہد فرماتے ہیں اگر حائضہ عورت فجر سے پہلے پاک ہو تو وہ گزشتہ رات کی مغرب اور عشاء کی نماز ادا کرے گی اور اگر غروب سے پہلے پاک ہوئی تو اس دن کی ظہر اور عصر کی نماز بھی ادا کرے گی۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ عَطَاءٍ وَطَاوُسٍ وَمُجَاهِدٍ قَالُوا إِذَا طَهُرَتْ الْحَائِضُ قَبْلَ الْفَجْرِ صَلَّتْ الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ وَإِذَا طَهُرَتْ قَبْلَ غُرُوبِ الشَّمْسِ صَلَّتْ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮০
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر نماز کے وقت عورت کو حیض آجائے یا اس کا حیض ختم ہوجائے۔
حکم، حائضہ عورت کے بارے میں فرماتے ہیں اگر وہ دن کے آخری حصہ میں پاک ہوگی تو اس دن کی ظہر اور عصر کی نماز قضا کرے گی اور اگر رات کے آخری حصہ میں پاک ہوئی ہے تو گزشتہ رات کی مغرب اور عشاء کی نماز ادا کرے گی۔
طاؤس سے بھی یہی رائے منقول ہے۔
طاؤس سے بھی یہی رائے منقول ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ الْحَكَمِ فِي الْحَائِضِ إِذَا رَأَتْ الطُّهْرَ آخِرَ النَّهَارِ صَلَّتْ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ وَإِذَا طَهُرَتْ آخِرَ اللَّيْلِ صَلَّتْ الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ لَيْثٍ عَنْ طَاوُسٍ مِثْلَهُ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮১
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر نماز کے وقت عورت کو حیض آجائے یا اس کا حیض ختم ہوجائے۔
ابراہیم نخعی فرماتے ہیں جب عورت عصر کے وقت پاک ہو تو وہ ظہر اور عصر کی نماز ادا کرے گی۔
أَخْبَرَنَا أَبُو زَيْدٍ سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُغِيرَةَ قَالَ كَانَ إِبْرَاهِيمُ يَقُولُ إِذَا طَهُرَتْ عِنْدَ الْعَصْرِ صَلَّتْ الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮২
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر نماز کے وقت عورت کو حیض آجائے یا اس کا حیض ختم ہوجائے۔
شعبہ فرماتے ہیں میں نے حماد سے سوال کیا تو انھوں نے جواب دیا عورت جس نماز کے وقت پاک ہوگی وہی نماز ادا کرے گی۔
أَخْبَرَنَا أَبُو زَيْدٍ قَالَ قَالَ شُعْبَةُ سَأَلْتُ حَمَّادًا قَالَ إِذَا طَهُرَتْ فِي وَقْتِ صَلَاةٍ صَلَّتْ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৩
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر نماز کے وقت عورت کو حیض آجائے یا اس کا حیض ختم ہوجائے۔
حضرت انس (رض) فرماتے ہیں عورت جس نماز کے وقت میں پاک ہوگی صرف وہی نماز ادا کرے گی اس کے علاوہ کوئی اور نماز ادا نہیں کرے گی۔
أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ يُونُسَ وَحُمَيْدٍ عَنْ الْحَسَنِ قَالَ إِذَا طَهُرَتْ فِي وَقْتِ صَلَاةٍ صَلَّتْ تِلْكَ الصَّلَاةَ وَلَا تُصَلِّي غَيْرَهَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৪
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر نماز کے وقت عورت کو حیض آجائے یا اس کا حیض ختم ہوجائے۔
زید بن یحییٰ فرماتے ہیں میں نے امام مالک سے سوال کیا اگر عورت عصر کے بعد پاک ہوئی ہو تو انھوں نے جواب دیا وہ ظہر اور عصر کی دونوں نمازیں ادا کرے گی میں نے دریافت کیا اگر وہ غروب آفتاب تک پاک نہیں ہوئی تھی تو پھر ان دونوں میں سے کوئی نماز واجب نہیں ہوگی۔ راوی کہتے ہیں امام دارمی سے دریافت کیا گیا کہ آپ بھی اسی بات کے قائل ہیں انھوں نے جواب دیا نہیں۔
قَالَ أَبُو مُحَمَّد قَرَأْتُ عَلَى زَيْدِ بْنِ يَحْيَى عَنْ مَالِكٍ قَالَ سَأَلْتُهُ عَنْ الْمَرْأَةِ تَطْهُرُ بَعْدَ الْعَصْرِ قَالَ تُصَلِّي الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ قُلْتُ فَإِنْ كَانَ طُهْرُهَا قَرِيبًا مِنْ مَغِيبِ الشَّمْسِ قَالَ تُصَلِّي الْعَصْرَ وَلَا تُصَلِّي الظُّهْرَ وَلَوْ أَنَّهَا لَمْ تَطْهُرْ حَتَّى تَغِيبَ الشَّمْسُ لَمْ يَكُنْ عَلَيْهَا شَيْءٌ سُئِلَ عَبْد اللَّهِ تَأْخُذُ بِهِ قَالَ لَا
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৫
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت کو حیض اور استحاضہ کے ایام میں فرق پتہ نہ چل سکے۔
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں حضرت ابن عباس (رض) کو کسی خاتون نے خط لکھا کہ میں فلاں مدت سے استحاضہ میں مبتلا ہوں مجھے یہ پتہ چلا ہے کہ حضرت علی (رض) فرماتے ہیں ایسی عورت ہر نماز کے بعد غسل کرے گی۔ حضرت ابن عباس (رض) نے جواب دیا اس بارے میں حضرت علی (رض) کے فتوی کے علاوہ ہمیں کسی اور رائے کا علم نہیں ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ الْمُحَارِبِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَتَبَتْ إِلَيْهِ امْرَأَةٌ إِنِّي قَدْ اسْتُحِضْتُ مُنْذُ كَذَا وَكَذَا فَبَلَغَنِي أَنَّ عَلِيًّا قَالَ تَغْتَسِلُ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ مَا نَجِدُ لَهَا غَيْرَ مَا قَالَ عَلِيٌّ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৬
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت کو حیض اور استحاضہ کے ایام میں فرق پتہ نہ چل سکے۔
عکرمہ بیان کرتے ہیں سیدہ زینب نے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ اعتکاف کیا استحاضہ کی وجہ سے ان کا خون خارج ہورہا تھا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہدایت کی وہ ہر نماز کے وقت غسل کرلیا کریں۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ أَوْ عِكْرِمَةُ قَالَ كَانَتْ زَيْنَبُ تَعْتَكِفُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ تُرِيقُ الدَّمَ فَأَمَرَهَا أَنْ تَغْتَسِلَ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ
তাহকীক:
হাদীস নং: ৮৮৭
پاکی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اگر عورت کو حیض اور استحاضہ کے ایام میں فرق پتہ نہ چل سکے۔
یحییٰ بن ابوکثیر بیان کرتے ہیں حضرت علی (رض) اور حضرت ابن مسعود فرماتے ہیں استحاضہ کی شکار عورت ہر نماز کے وقت غسل کرے گی۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ أَنَّ عَلِيًّا وَابْنَ مَسْعُودٍ كَانَا يَقُولَانِ الْمُسْتَحَاضَةُ تَغْتَسِلُ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ
তাহকীক: