কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
صحبت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১১৬৫ টি
হাদীস নং: ২৪৭৯৮
صحبت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات صحبت
24798 ۔۔۔ جب کسی شخص سے اس کے مسلمان بھائی کے متعلق سوال کیا جائے اسے اختیار ہے چاہے خاموش رہے چاہے اس کے متعلق کچھ کہے اور سچی بات کہے۔ ( رواہ ابوداؤد فی مراسیلہ والبیھقی فی السنن عن الحسن مرسلا) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 358
24798- "إذا سئل الرجل عن أخيه فهو بالخيار إن شاء سكت، وإن شاء قال فصدق". "د في مراسيله هق عن الحسن مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৯৯
صحبت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات صحبت
24799 ۔۔۔ میں نے خواب میں اپنے آپ کو مسواک کرتے دیکھا میرے پاس دو شخص آئے ان میں سے ایک بڑا تھا میں نے مسواک چھوٹے کو تھما دی مجھے حکم دیا گیا کہ بڑے کو مسواک دو چنانچہ ان میں سے جو بڑا تھا میں نے اسے مسواک دے دی۔ ( رواہ البخاری ومسلم)
24799- "أراني في المنام أتسوك بسواك فجاءني رجلان أحدهما أكبر من الآخر فناولت السواك الأصغر منهما فقيل لي: كبر فدفعته إلى الأكبر منهما". "ق عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮০০
صحبت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات صحبت
24800 ۔۔۔ بڑے سے ابتداکرو۔ ( رواہ احمد بن حنبل والنسائی وابو داؤد عن سھل بن ابی حثمۃ واحمد بن حنبل عن رافع بن خدیج )
24800- "كبر كبر". "حم 3 ن د عن سهل بن أبي حثمة؛ حم رافع بن خديج".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮০১
صحبت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات صحبت
24801 ۔۔۔ جبرائیل امین نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں بڑے مقدم کرو۔ ( رواہ الحکیم وابو نعیم فی الحلیۃ عن ابن عمر)
24801- "أمرني جبريل أن أكبر". "الحكيم حل عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮০২
صحبت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ممنوعات صحبت
24802 ۔۔۔ بڑے کو مقدم کرو بڑے کو مقدم کرو۔ ( رواہ البخاری ومسلم وابو داؤد عن سھل بن ابی حثمۃ)
24802- "الكبر الكبر". "ق د عن سهل بن أبي حثمة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮০৩
صحبت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ آداب
24803 ۔۔۔ تم میں سے کوئی شخص بھی اپنے ساتھی کے انس سے شادماں نہیں ہوتا۔ الا یہ کہ وہ اس سے ناواقف ہو۔ ( رواہ الطبرانی عن سمرۃ)
24803- "لا يغتبط أحدكم أنس صاحبه إلا إذا جهله". "طب عن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮০৪
صحبت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ آداب
24804 ۔۔۔ اپنے دوست کو باعتبار بغض کے آزما لو اور آہستہ آہستہ لوگوں پر بھروسہ کرو۔ ( رواہ ابو یعلی والطبرانی وابن عدی وابو نعیم فی الحلیۃ عن ابی الدرداء) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الضعیفۃ 2110
24804- "أخبر تقله وثق بالناس رويدا". "ع، طب، عد، حل عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮০৫
صحبت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ آداب
24805 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص اپنے مسلمان بھائی سے محبت کرتا ہو اسے خبر کر دے اور کہے : میں تم سے محض اللہ تعالیٰ کے لیے محبت کرتا ہوں اور میں تم سے محض اللہ تعالیٰ کے لیے دوستی رکھتا ہوں۔ ( رواہ ابن ابی الدنیا عن مجاہد مرسلا)
24805- "إذا أحب أحدكم أخاه فليخبره وليقل: إني أحبك في الله وإني أودك في الله عز وجل". "ابن أبي الدنيا عن مجاهد مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮০৬
صحبت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ آداب
24806 ۔۔۔ اسے بتادو چونکہ اس سے تم دونوں کے درمیان دوستی اور زیادہ پختہ ہوگی۔ رواہ ابن ابی الدنیا فی کتاب الاخوان عن انس ) یہ کہ ایک شخص نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! میں اس سے محبت کرتا ہوں یہ حدیث ذکر کی۔
24806- "أعلمه فإنه أثبت للمودة بينكما". "ابن أبي الدنيا في كتاب الإخوان عن أنس". أن رجلا قال: يا رسول الله إني لأحب هذا قال فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮০৭
صحبت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ آداب
24807 ۔۔۔ اسے اپنی محبت کے متعلق بتادو چونکہ اس سے تمہاری محبت اور زیادہ پختہ ہوگی اور چاہت میں اچھائی آئے گی۔ ( رواہ ھناد عن عمرو بن مرۃ) ایک شخص نے عرض کیا : یا رسول اللہ میں اللہ تعالیٰ کے لیے اس شخص سے محبت کرتا ہوں پھر یہ حدیث ذکر کی۔
24807- "حدثه بذلك فإنه أثبت للمودة وأحسن للألفة". "هناد عن عمرو بن مرة"؛ أن رجلا قال: يا رسول الله إني لأحب هذا في الله قال: فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮০৮
صحبت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ آداب
24808 ۔۔۔ اللہ کی قسم اگر تم اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے اس سے محبت کرتے ہو تو اس کی محبت کی وجہ سے تمہارے لیے جنت ہے محبت کے ساتھ اس سے ملا کرو یوں تمہاری محبت دیر پا رہے گی اور آخرت میں خیر و بھلائی کا ذریعہ بنے گی۔ ( رواہ ابن النجار عن سلمان)
24808- "والله لإن أحببته في الله فإن لك بحبه الجنة فالقه بها فإنها أبقى للمودة وخير في المعاد". "ابن النجار عن سلمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮০৯
صحبت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ آداب
24809 ۔۔۔ جب تم کسی شخص سے محبت کرو تو اس سے اس کا نام، اس کے باپ کا نام اور اس کے قبیلہ کا نام دریافت کرلو اور اس کے ٹھکانے کا پوچھ لو چونکہ اگر وہ بیمار پڑگیا تم اس کی عیادت کرو گے، اگر اسے کوئی ضروری کام در پیش آگیا تم اس کی مدد کرو گے اگر وہ کہیں غائب ہوگیا تم اس کے اہل خانہ کی حفاظت کرو گے۔ ( رواہ الخرانطی فی مکارم الاخلاق عن ابن عمر)
24809- "إذا أحببت رجلا فاسأله عن اسمه واسم أبيه وعشيرته ومنزله؛ فإن كان مريضا عدته وإن كان في حاجة أعنته، وإن كان غائبا حفظته في أهله". "الخرائطي في مكارم الأخلاق عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮১০
صحبت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ آداب
24810 ۔۔۔ جب تم کسی شخص سے محبت کرو اس سے جھگڑو مت، اس پر جرات بھی نہ کرو، اسے شر و فساد پر مت اکساؤ اور اس کے متعلق کسی سے سوال مت کرو ہوسکتا ہے تم اس کے متعلق کسی ایسے شخص سے سوال کر بیٹھو جو اس کا دشمن ہو اور وہ تمہیں ایسی باتیں بتائے جو فی الواقع اس میں نہ ہوں۔ یوں تمہارے درمیان تفریق ڈال دے گا۔ ( رواہ ابن اسنی فی عمل یوم لیلۃ وابو نعیم فی الحلیۃ عن معاذ بن جبل) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 299 والضعیفۃ 420 مناوی نے فیض القدیر میں لکھا ہے کہ اس حدیث کی سند میں معاویہ بن صالح ہے حافظ ذہبی نے اسے ضعفاء میں شمار کیا ہے ابو حاتم نے کہا ہے کہ اس کی احادیث حجت نہیں ہیں۔
24810- "إذا أحببت رجلا فلا تماره ولا تجاره ولا تشاره ولا تسأل عنه أحدا؛ فعسى أن توافي له عدوا فيخبرك بما ليس فيه، فيفرق ما بينك وبينه". "ابن السني في عمل يوم وليلة، حل عن معاذ بن جبل"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮১১
صحبت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ آداب
24811 ۔۔۔ اس وقت تک تمہیں دوست کی جان پہچان مکمل طور پر نہیں حاصل ہوسکتی جب تک تم اپنے دوست کا نام اس کے باپ کا نام اور اس کے قبیلے کا نام پہچان نہ لو چونکہ اگر وہ بیمار ہوگیا اس کی تیمار داری کرو گے، اگر مرگیا تو اس کے جنازے کے ساتھ چلو گے۔ ( رواہ الطبرانی عن ابن عمر)
24811- "إن هذه ليست بالمعرفة حتى تعرف اسمه واسم أبيه فتعوده إذا مرض، وتشيعه إذا مات". "الخرائطي في مكارم الأخلاق عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮১২
صحبت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ آداب
24812 ۔۔۔ تمہیں اپنے دوست کی پہچان نہیں ہوسکتی جب تک تم اپنے دوست کا نام اس کے باپ کا نام اور اس کے قبیلے کا نام پہچان نہ لو چونکہ اگر وہ بیمار ہوگیا اس کی تیمارداری کرو گے، اور جب مرجائے تم اس کے جنازے کے ساتھ چلو گے۔ ( رواہ الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن ابن عمر)
24812- "ليست بمعرفة حتى تعرف اسمه واسم أبيه وقبيلته إن مرض عدته وإن مات اتبعت جنازته". "طب عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮১৩
صحبت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ آداب
24813 ۔۔۔ تین چیزیں جفا میں سے ہیں : ایک یہ کہ کوئی شخص کسی دوسرے سے دوستی قائم کرے۔ حالانکہ وہ اس کا نام اور اس کے باپ کا نام نہ جانتا ہو اور نہ ہی ان کی کنیت کا اسے علم ہو۔ دوسرے یہ کہ کوئی شخص اپنے بھائی کے لیے کھانا تیار کے لیکن وہ اس کی دعوت قبول نہ کرے۔ تیسرے یہ کہ کوئی شخص اپنی بیوی سے ہمبستری کرتا ہو لیکن ہمبستری سے قبل وہ مبادیات سے پرہیز کرتا ہو یعنی وہمبستری سے پہلے بیوی سے ہنسی مزاح اور بوس و کنار نہ کرتا ہو تم میں سے کوئی شخص بھی چوپائے کی طرح اپنی بیوی پر نہ ٹو ٹ پڑے۔ ( رواہ الدیلمی عن انس قال العراقی ھذا منکر)
24813- "ثلاثة من الجفاء: أن يؤاخي الرجل الرجل فلا يعرف له اسما ولا كنية، وأن يهيء الرجل لأخيه طعاما فلا يجيبه، وأن يكون بين الرجل وأهله وقاع من غير أن يرسل رسولا، المزاح والقبل لا يقع أحدكم على أهله مثل البهيمة". "الديلمي عن أنس؛ قال العراقي: هذا منكر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮১৪
صحبت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ آداب
24814 ۔۔۔ جفا میں سے ہے کہ کوئی شخص اپنے مسلمان بھائی کے گھر میں داخل ہو وہ اسے کھانے کے لیے کوئی چیز پیش کرے لیکن وہ کھانے سے انکار کر دے۔ کوئی شخص کسی دوسرے کا راستے میں رفیق ہے لیکن اس سے اس کا نام اس کے بالپ کا نام دریافت نہ کرے ( جفا میں سے ہے کہ ) کوئی شخص اپنی بیوی سے ہمبستری کرے لیکن قبل ازیں بیوی سے کھیل کود نہ کرے۔ ( رواہ الدیلمی عن علی)
24814- "من الجفاء أن يدخل الرجل منزل أخيه فيقدم إليه شيئا فلا يأكله، والرجل يصحب الرجل في الطريق فلا يسأله عن اسمه واسم أبيه، والرجل يجامع أهله لا يلاعبها قبل الجماع". "الديلمي عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮১৫
صحبت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ آداب
24815 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص اپنے مسلمان بھائی کی داڑھی سے یاسر سے کوئی چیز ( تنکا کچرا وغیرہ ) دور کرے وہ چیز اسے دکھا دے اور پھر پھینک دے چونکہ ایسا کرنے سے اس کے لیے ایک نیکی ہے جو دس گنا بڑھ جاتی ہے اور جب وہ چیز پھینک دیتا ہے اس کے لیے ایک نیکی ہے جو گنا بڑھ جاتی ہے۔ ( رواہ الدیلمی عن ابن عباس)
24815- "إذا أماط أحدكم الأذى عن لحية أخيه أو عن رأسه فليره إياه ثم يرم به فإن له بأخذه إياه حسنة وهي عشر، وإذا رمى به فله حسنة وهي عشر". "الديلمي عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮১৬
صحبت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ آداب
24816 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص اپنے مسلمان بھائی کے پاس جائے وہ اس کی اجازت کے بغیر جوتے نہ اتارے۔ ( رواہ الدیلمی عن انس ) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے 3132 و ذیل الآلی 189 ۔
24816- "إذا دخل أحدكم على أخيه المسلم، فلا يخلع نعليه إلا بإذنه". "الديلمي عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮১৭
صحبت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال۔۔۔ آداب
24817 ۔۔۔ جب کچھ لوگ کسی شخص کے گھر میں داخل ہوں اور گھر کا مالک ان کا امیر ہو اس کے گھر سے نکلنے تک اس کی اطاعت ان پر واجب ہوجائے گی۔ ( رواہ الدیلمی عن ابوہریرہ ) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الضعیفۃ 1425
24817- "إذا دخل قوم منزل رجل كان رب المنزل أميرهم حتى يخرجوا من منزله وطاعته عليهم واجبة". "الديلمي عن أبي هريرة".
তাহকীক: