কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

زینت اور آراستگی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২৬৩ টি

হাদীস নং: ১৭৩৪৬
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خوشبو
17346 مجھے دنیا کی خوشیوں میں صرف خوشبو اور عورتیں محبوب ہیں۔ ابن سعد عن میمون مرسلاً

کلام : ضعیف الجامع :4981، النوافح 1670 ۔
17346- "ما أحببت من عيش الدنيا إلا الطيب والنساء". "ابن سعد عن ميمون، مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩৪৭
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خوشبو
17347 تمہاری عمدہ خوشبوؤں میں مشک ہے۔ النسائی عن ابی سعید (رض)
17347- "من خير طيبكم المسك". "ن عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩৪৮
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خوشبو
17348 مشک عمدہ ترین خوشبو ہے۔ مسلم ، النسائی عن ابی سعید (رض)
17348- "المسك أطيب الطيب". "م ن عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩৪৯
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خوشبو
17349 آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے زعفران لگانے سے منع فرمایا۔

البخاری، مسلم، ابوداؤد، الترمذی، النسائی عن انس (رض)
17349- "نهى أن يتزعفر الرجل". "ق عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩৫০
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خوشبو
17350 اگر میں تم کو حکم دیتا کہ اس کو (زعفران) کو دھو دیا جائے (تو اچھا ہوتا) ۔

مسند احمد، ابوداؤد ، النسائی عن انس (رض)

کلام : ضعیف الجامع :4997 ۔
17350- "لو أمرتم هذا يغسل عنه هذه الصفرة". "حم د ن عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩৫১
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
17351 مشک عمدہ خوشبو ہے۔ مسلم ، الترمذی عن ابی سعید (رض)
17351- "المسك أطيب الطيب". "م ت عن أبي سعيد"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩৫২
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
17352 جب تم میں سے کسی کے پاس خوشبو لائی جائے تو وہ اس کو چھوئے اور جب حلوی پیش کیا جائے تو اس میں سے کچھ ضرور کھائے۔ الاوسط للطبرانی، شعب الایمان للبیہقی عن ابوہریرہ (رض)

کلام : امام بیہقی (رح) فرماتے ہیں : فضالۃ بن الحصین عطار اس حدیث میں متفرد ہے اور اس حدیث کو بیان کرنے میں مہتم بھی ہے۔ جس کی وجہ سے حدیث موضوع ہے، دیکھئے : تذکرۃ الموضوعات 161، ذخیرۃ الحفاظ 168 ۔
17352- "إذا أتى أحدكم بالطيب فليمس منه وإذا أتي بالحلوى فليصب منها". "طس هب عن أبي هريرة، وقال هب: تفرد فضالة بن الحصين العطار وكان متهما بهذا الحديث".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩৫৩
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
17353 جب تم میں سے کسی کو اچھی خوشبو پیش کی جائے وہ اس میں سے ضرور استعمال کرے۔

الکامل لا بن عدی عن جابر (رض)
17353- "إذا أتي أحدكم بريح طيب فليصب منها". "عد عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩৫৪
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
17354 جب کسی کے سامنے خوشبو رکھی جائے وہ ضرور لگائے اور اس کو رد نہ کرے۔ اور جب کسی کے سامنے حلوہ رکھا جائے تو وہ اس سے ضرور کھائے اور رد نہ کرے۔

الحاکم فی التاریخ ، شعب الایمان للبیہقی عن ابوہریرہ (رض)

کلام : امام بیہقی (رح) فرماتے ہیں اس کی سند غیر قوی ہے۔ کنزالعمال
17354- " إذا وضع الطيب بين يدي أحدكم فليصب منه ولا يرده وإذا وضعت الحلوى بين يدي أحدكم فليأكل منها ولا يردها". "ك في تاريخه هب عن أبي هريرة؛ قال هب: إسناده غير قوي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩৫৫
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
17355 خوشبو کو رد نہ کرو اور نہ شہد کا گھونٹ رد کرو جب تمہارے پاس کوئی لائے۔

ابونعیم فی المعرفۃ عن محمد بن شرجیل

کلام : ابونعیم (رح) فرماتے ہیں : صحیح نام محمود بن شرحبیل ہے جس کی سند ضعیف ہے۔
17355- "لا تردوا الطيب ولا شربة عسل على من أتاكم بها". "أبو نعيم في المعرفة عن محمد بن شرحبيل، وقال: الصحيح محمود بن شرحبيل وسنده ضعيف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩৫৬
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خوشبو میں ممنوع باتوں کا بیان
17356 جا غسل کر ، پھر غسل کر آئندہ یہ نہ لگا۔ الترمذی ، حسن، عن یعلی بن مرۃ

فائدہ : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی کو دیکھا کہ خلوق خوشبو لگائی ہوئی ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ ارشاد فرمایا۔
17356- "اذهب فاغسله ثم اغسله ثم لا تعد". "ت 1: حسن عن يعلى بن مرة" أن النبي صلى الله عليه وسلم أبصر رجلا متخلقا قال: فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩৫৭
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیورات اور ریشم
17357 سونا اور ریشم میری امت کی عورتوں کے لیے حلال ہیں اور میری امت کے مردوں پر حرام ہیں۔ الکبیر للطبرانی عن زید بن ارقم وعن واثلۃ
17357- "الذهب والحرير حل لأناث أمتي وحرام على ذكورها". "طب عن زيد بن أرقم وعن واثلة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩৫৮
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیورات اور ریشم
17358 سونا مشرکوں کا زیور ہے ، چاندی مسلمانوں کا زیور ہے اور لوہا اہل جہنم کا زیور ہے۔

الزمخشری فی جزہ عن انس (رض)

کلام : ضعیف الجامع :3064 ۔
17358- "الذهب حلية المشركين، والفضة حلية المسلمين، والحديد حلية أهل النار". "الزمخشري في جزئه عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩৫৯
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیورات اور ریشم
17359 مجھے اپنی امت پر سونے سے زیادہ ان پر دنیا کے ٹوٹ پڑنے کا خوف ہے۔ پس کاش کہ میری امت سونا نہ پہنے۔ مسند احمد عن رجل

کلام : ضعیف الجامع :3820 ۔
17359- "عندي أخوف عليكم من الذهب أن الدنيا ستصب عليكم صبا فياليت أمتي لا تلبس الذهب". "حم عن رجل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩৬০
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیورات اور ریشم
17360 سونا اور ریشم میری امت کی عورتوں کے لیے حلال ہے اور ان کے مردوں پر حرام ہے۔ مسند احمد ، النسائی عن ابی موسیٰ (رض)
17360- "أحل الذهب والحرير لأناث أمتي وحرم على ذكورها". "حم ن عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩৬১
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیورات اور ریشم
17361 جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھے وہ سونا پہنے اور ریشم۔

مسند احمد، مستدرک الحاکم عن ابی امامۃ (رض)
17361- "من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يلبس حريرا ولا ذهبا". "حم ك عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩৬২
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیورات اور ریشم
17362 جس نے دنیا میں ریشم پہنا وہ آخرت میں نہ پہنے گا۔

مسند احمد، البخاری، مسلم، النسائی، ابن ماجہ عن انس (رض)
17362- "من لبس الحرير في الدنيا لم يلبسه في الآخرة". "حم ق ن هـ عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩৬৩
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیورات اور ریشم
17363 جس نے ریشم کا کپڑا پہنا، قیامت کے دن اللہ اس کو آگ کا کپڑا پہنائے گا۔

مسند احمد عن جو یریۃ
17363- "من لبس ثوب حرير ألبسه الله ثوبا من النار يوم القيامة". "حم عن جويرية".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩৬৪
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیورات اور ریشم
17364 نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دیباج ، حریر اور استبرق ۔ ریشم کی مختلف اقسام پہننے سے منع فرمایا ہے۔ ابن ماجہ عن البراء (رض)
17364- " نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الديباج والحرير والاستبرق". "هـ عن البراء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩৬৫
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
17365 جو شخص چاہے کہ اپنے محبوب کو آگ کا حلقہ پہنائے تو وہ اس کو سونے کا ہار پہنادے۔ اور جو اپنے محبوب کو آگ کا طوق پہنانا چاہے وہ اس کو سونے کا طوق پہنا دے۔ جو اپنے محبوب کو آگ کے کنگن پہنانا چاہے وہ اس کو سونے کا کنگن پہنادے۔ لہٰذا تم پر چاندی لازم ہے اس کے ساتھ کھیلو۔ مسند احمد، ابوداؤد عن ابوہریرہ (رض) ، الکبیر للطبرانی عن سھل بن سعد
17365- " من أحب أن يحلق حبيبه حلقة من نار فليحلقه حلقة من ذهب، ومن أحب أن يطوق حبيبه طوقا من نار فليطوقه طوقا من ذهب، ومن أحب أن يسور حبيبه سوارا من نار فليسوره سوارا من ذهب، ولكن عليكم بالفضة فالعبوا بها لعبا". "حم، د عن أبي هريرة طب عن سهل بن سعد".
tahqiq

তাহকীক: