কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

زینت اور آراستگی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২৬৩ টি

হাদীস নং: ১৭৩০৬
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خضاب
17306 مہندی کے ساتھ خضاب کرو، بیشک ملائکہ مومن کے خضاب لگانے سے خوش ہوتے ہیں۔ الکامل لا بن عدی عن ابن عباس (رض)

کلام : تخدیر المسلمین 83، کشف الخفاء 152 ۔
17306- "اختضبوا بالحناء فإن الملائكة تستبشر بخضاب المؤمن". "عد عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩০৭
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیاہ خضاب سے اجتناب کرنا
17307 اس کو لے جاؤ یعنی ابوقحافہ کو ان کی کسی عورت کے پاس وہ ان کے (سفید بالوں کے) رنگ کو تبدیل کردیں، ہاں کالے نہ کرنا۔ مسند احمد، مسلم عن جابر (رض)
17307- "اذهبوا به يعني بأبي قحافة إلى بعض نسائه فليغيره بشيء وجنبوه السواد ". "حم م عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩০৮
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیاہ خضاب سے اجتناب کرنا
17308 اس (سفید رنگ) کو کسی رنگ کے ساتھ بدل دو اور سیاہ رنگ کرنے سے اجتناب کرنا۔ مسلم ابوداؤد، النسائی، ابن ماجہ عن جابر (رض)
17308- "غبروا هذا بشيء واجتنبوا السواد". "م، د، ن، هـ عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩০৯
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیاہ خضاب سے اجتناب کرنا
17309 افضل چیز جس کے ساتھ تم سفید بالوں کو بدلو وہ مہندی اور کتم ہے (کتم ایک جڑی بوٹی ہے جس کے ساتھ بال قدرے سیاہ ہوجاتے ہیں) ۔ النسائی عن ابی ذر (رض)

کلام : ضعیف الجامع :1051 ۔
17309- "أفضل ما غيرتم به الشمط الحناء والكتم ". "ن عن أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩১০
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیاہ خضاب سے اجتناب کرنا
17310 اچھی چیز جس کے ساتھ تم خضاب لگاؤ یہ کالا رنگ ہے، یہ تمہاری عورتوں کو تمہارے اندر رغبت دلانے والا اور تمہارے دشمنوں کے دلوں میں تمہارا ڈر بٹھانے والا ہے۔

ابن ماجہ عن صھیب (رض)

کلام : روایت ضعیف ہے : دیکھئے ضعیف ابن ماجہ 793، ضعیف الجامع :1375 ۔
17310- "إن أحسن ما اختضبتم به لهذا السواد أرغب لنسائكم فيكم وأهيب لكم في صدور عدوكم". "هـ عن صهيب"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩১১
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیاہ خضاب سے اجتناب کرنا
17311 یہودونصاریٰ اپنے بالوں کو رنگتے نہیں ہیں تم ان کی مخالفت کرو۔

البخاری ، مسلم ، ابوداؤد، النسائی، ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض)
17311- "إن اليهود والنصارى لا يصبغون فخالفوهم". "ق، د، ن، هـ عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩১২
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیاہ خضاب سے اجتناب کرنا
17312 سب سے اچھی چیز جس کے ساتھ تم اس سفیدی کو بدلو مہندی اور کتم ہے۔

مسنداحمد، ابوداؤد ، الترمذی ، النسائی ، ابن ماجہ ، ابن حبان عن ابی ذر (رض)
17312- "إن أحسن ما غيرتم به هذا الشيب الحناء والكتم". "حم حب عن أبي ذر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩১৩
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیاہ خضاب سے اجتناب کرنا
17313 سب سے پہلے جس نے مہندی اور کتم کے ساتھ بالوں کو رنگا وہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) تھے۔ اور سب سے پہلے جس نے سیاہ رنگ کے ساتھ بالوں کو رنگا وہ فرعون تھا۔

مسند الفردوس للدیلمی، ابن النجار عن انس (رض)

کلام : ضعیف الجامع :2145 ۔
17313- "أول من خضب بالحناء والكتم إبراهيم، وأول من اختضب بالسواد فرعون". "فر وابن النجار عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩১৪
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیاہ خضاب سے اجتناب کرنا
17314 اپنے بڑھاپے کو مہندی کے ساتھ ملالو۔ یہ تمہارے چہروں کو خوبصورت کرے گا تمہارے منہ کو خوشبودار رکھے گا اور تمہاری جماع کو کثرت (وقوت) بخشے گا۔ مہندی جنت کی خوشبوؤں کی سردار ہے۔ مہندی کفر اور ایمان کے درمیان فرق کرتی ہے۔ ابن عساکرعن انس (رض)

کلام : التنکیت والا فاد، 149، ضعیف الجامع :3408 ۔
17314- "شوبوا شيبكم بالحناء فإنه أسرى لوجوهكم وأطيب لأفواهكم وأكثر لجماعكم، الحناء سيد ريحان الجنة، الحناء يفصل ما بين الكفر والإيمان". "ابن عساكر عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩১৫
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیاہ خضاب سے اجتناب کرنا
17315 زرد رنگ مومن کا خضاب ہے، سرخ رنگ مومن کا خضاب ہے اور سیاہ رنگ کافر کا خضاب ہے۔ الکبیر للطبرانی، مستدرک الحاکم عن ابن عمر (رض)

کلام : روایت ضعیف ہے : ضعیف الجامع : 3553، النافلۃ 123 ۔
17315- "الصفرة خضاب المؤمن والحمرة خضاب المسلم، والسواد خضاب الكافر". "طب ك عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩১৬
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیاہ خضاب سے اجتناب کرنا
17316 تم خضابوں کے سردار مہندی کو لگاؤ جو کھال کو خوشبودار اور اچھا کرتی ہے اور جماع۔ ہم بستری میں زیادتی کا باعث بنتی ہے۔ ابن السنی ، ابونعیم عن ابی رافع

کلام : ضعیف الجامع :3785، المتناھیہ 1151 ۔
17316- "عليكم بسيد الخضاب الحناء يطيب البشرة ويزيد في الجماع". "ابن السني وأبو نعيم عن أبي رافع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩১৭
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیاہ خضاب سے اجتناب کرنا
17317 سفید بالوں کا رنگ تبدیل کرلو اور یہودونصاریٰ کے ساتھ مشابہت نہ کرو۔

ابن حبان عن ابوہریرہ (رض)

کلام : ذخیرۃ الحفاظ 3599 ، المعلۃ 102 ۔
17317- "غيروا الشيب ولا تشبهوا باليهود والنصارى". "حم حب عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩১৮
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سیاہ خضاب سے اجتناب کرنا
17318 سفیدی کو تبدیل کرلو اور سیاہی کے قریب نہ جاؤ۔ مسند احمد عن انس (رض)
17318- "غيروا الشيب ولا تقربوا السواد". "حم عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩১৯
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
17319 اس کو اس کی کسی عورت کے پاس لے جاؤ وہ اس (کے سفید بالوں) کا رنگ کسی چیز کے ساتھ تبدیل کردے گی۔ سیاہ رنگ سے اجتناب کرنا۔ مسند احمد عن جابر (رض)

فائدہ : حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں ابوقحافہ کو لایا گیا۔ ان کا سر بالکل سفید تھا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ فرمان ارشاد فرمایا۔
17319- "اذهبوا به إلى بعض نسائه فلتغيره بشيء وجنبوه السواد". "حم عن جابر" قال: "جيء بأبي قحافة إلى النبي صلى الله عليه وسلم وكأن رأسه ثغامة قال: فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩২০
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
17320 سفیدی بدلنے کے لیے افضل چیز مہندی اور کتم ہے۔ النسائی عن ابی ذر (رض)

کلام : ضعیف الجامع :1051 ۔
17320- "أفضل ما غيرتم به الشمط الحناء والكتم". "ن عن أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩২১
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
17321 اپنی سفیدی بدلنے کے لیے تمہارے واسطے بہترین مہندی اور کتم ہے۔

مسند احمد ، ابوداؤد ، الترمذی، حسن صحیح، مستدرک الحاکم، ابن ماجہ، ابن ابی عاصم، ابن سعد، ابن حبان، الکبیر للطبرانی، شعب الایمان للبیہقی عن ابی ذر (رض) الکبیر للطبرانی ، الکامل لابن عدی، شعب الایمان للبیہقی عن ابن عباس (رض)
17321- "إن أحسن ما غيرتم به الشيب الحناء والكتم". "حم د ت: حسن صحيح ك هـ وابن أبي عاصم وابن سعد، حب طب هب عن أبي ذر طب عد هب عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩২২
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
17322 زرد اور سرخ رنگ لگانے والوں کو خوش آمدید ہو۔ الحسن بن سفیان، ابن ابی عاصم فی الاحاد، البغوی، الباوردی، ابن قانع، ابن السکن، الکبیر للطبرانی عن حسان بن ابی جابر السلمی۔

فائدہ : حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے صحابہ (رض) کو دیکھا کہ کچھ نے اپنی ڈاڑھیوں کو زرد رنگ اور کچھ نے سرخ رنگ میں رنگ رنگا تھا تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ ارشاد فرمایا۔

کلام : امام ابن السکن (رح) فرماتے ہیں اس روایت کی سند میں نظر ہے۔
17322- "مرحبا بالمصفرين والمحمرين". "الحسن بن سفيان وابن أبي عاصم في الآحاد والبغوي والباوردي وابن قانع وابن السكن، طب عن حسان بن أبي جابر السلمي" أن رسول الله صلى الله عليه وسلم رأى رجالا من أصحابه قد صفروا لحاهم وآخرين قد حمروها قال: فذكره. قال ابن السكن: في إسناده نظر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩২৩
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
17323 اسلام کا خضاب زرد رنگ ہے اور ایمان کا خضاب سرخ رنگ ہے۔
17323- "خضاب الإسلام الصفرة، وخضاب الإيمان الحمرة". "الديلمي عن عبد الله بن هداج"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩২৪
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
17324 ان بالوں کے رنگ کو نہ بدلا کرو۔ جو ان کو ضرور ہی بدلنا چاہے وہ مہندی اور کتم کے ساتھ بدلے۔ الدیلمی عن انس (رض)
17324- "لا تغيروا هذه الشعور فمن كان مغيرها لا محالة فليغيرها بالحناء والكتم". "الديلمي عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩২৫
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
17325 تم پر خضاب کی سردار مہندی لازم ہے وہ کھال کو اچھا کرتی ہے اور جماع میں زیادتی کرتی ہے۔ ابن السنی، ابونعیم، الدیلمی عن ابی رافع

کلام : ضعیف الجامع :3785، المتناھیۃ 1151 ۔
17325- "عليكم بسيد الخضاب الحناء فإنه يطيب البشر ويزيد في الجماع". "ابن السني وأبو نعيم والديلمي عن أبي رافع".
tahqiq

তাহকীক: