কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

زینت اور آراستگی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২৬৩ টি

হাদীস নং: ১৭২৮৬
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگوٹھی پہننا
17286 تحقیق پتھر کی انگوٹھی پہنو وہ فقر وفاقے کو رفع کرتا ہے۔ الکامل لابن عدی عن انس (رض)

کلام : ترتیب الموضوعات 821، التنزیہ 280/2 ۔
17286- "تختموا بالعقيق فإنه ينفي الفقر". "عد عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭২৮৭
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگوٹھی پہننا
17287 حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ۔ مردوں کو سونے کی انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا۔

مسلم عن ابوہریرہ (رض)
17287- " نهى عن خاتم الذهب". "م عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭২৮৮
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگوٹھی پہننا
17288 حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سونے کی انگوٹھی اور لوہے کی انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا۔

شعب الایمان للبیہقی عن ابن عمر (رض)
17288- "نهى عن خاتم الذهب، وعن خاتم الحديد". "هب عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭২৮৯
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگوٹھی پہننا
17289 ہم نے انگوٹھی رکھ لی ہے اور اس کا یہ نقش بنالیا ہے لہٰذا تم میں سے کوئی اس نقش پر نقش نہ بنائے (کیونکہ وہ سرکاری مہر ہے) ۔ البخاری ، النسائی ، ابن ماجہ عن انس (رض)
17289- " إنا قد اتخذنا خاتما ونقشنا فيه نقشا فلا ينقش أحدكم على نقشه". "خ ن هـ عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭২৯০
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگوٹھی پہننا
17290 میں نے چاندی کی انگوٹھی لی ہے اور اس پر محمد رسول اللہ کا نقش بنوایا ہے لہٰذا کوئی شخص ایسا نقش نہ بنوائے۔ مسند احمد، البخاری، مسلم عن انس (رض)
17290- "إني قد اتخذت خاتما من فضة ونقشت عليه محمد رسول الله فلا ينقش أحد على نقشه". "حم ق عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭২৯১
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگوٹھی پہننا
17291 کوئی شخص میری اس انگوٹھی کے نقش پر نقش نہ بنوائے۔ مسلم ، ابن ماجہ عن ابن عمر (رض)
17291- "لا ينقش أحد على نقش خاتمي هذا". "م هـ عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭২৯২
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگوٹھی پہننا
17292 کسی کے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ میری اس انگوٹھی کے نقش پر نقش بنوائے۔

مسلم، ابن ماجہ عن ابن عمر (رض)
17292- "لا ينبغي لأحد أن ينقش على نقش خاتمي هذا". "م هـ عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭২৯৩
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگوٹھی پہننا
17293 انگوٹھی چاندی کی بنالے اور سونے کی نہ بنا۔ ابن ابی شیبہ عن بریدۃ (رض)

کلام : ضعیف الجامع :96
17293- "اتخذه من ورق ولا تتمه مثقالا يعنى الخاتم". "ش عن بريدة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭২৯৪
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگوٹھی پہننا
17294 اللہ پاک ایسی ہتھیلی کو پاک نہ کرے جس میں لوہے کی انگوٹھی ہو۔

مسند ابی یعلی، الکبیر للطبرانی عن سلم بن عبدالرحمن

کلام : ضعیف الجامع :5098
17294- "ما طهر الله كفا فيها خاتم من حديد". "ع، طب عن مسلم بن عبد الرحمن".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭২৯৫
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگوٹھی پہننا
17295 کیا بات ہے میں تجھ پر اہل نار (جہنم) کا زیور دیکھ رہا ہوں ، یعنی لوہے کی انگوٹھی۔

ابوداؤد ، الترمذی ، النسائی عن بریدۃ
17295- "مالي أرى عليك حلية أهل النار، يعنى خاتم الحديد". " عن بريدة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭২৯৬
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگوٹھی پہننا
17296 تم میں سے کوئی آگ کا انگارہ لیتا ہے اور اس کو اپنے ہاتھ میں پہن لیتا ہے۔

مسلم عن ابن عباس (رض)
17296- "يعمد أحدكم إلى جمرة من نار فيجعلها في يده". "م عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭২৯৭
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگوٹھی پہننا
17297 سونے کی انگوٹھی پہننے سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے منع فرمایا۔ الترمذی عن عمران بن حصین
17297- "نهى عن التختم بالذهب". "ت عن عمران بن حصين".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭২৯৮
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
17298 جو زرد یاقوت کی انگوٹھی پہن لے وہ طاعون سے محفوظ ہوجائے گا۔

ابن زنجویہ فی کتاب الخراتیم عن علی وسندہ ضعیف
17298- "من تختم بالياقوت الأصفر منع من الطاعون". "ابن زنجويه في كتاب الخواتيم عن علي وسنده ضعيف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭২৯৯
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
17299 جو اس جیسی انگوٹھی پہننا چاہے پہن لے مگر ایسا نقش نہ بنوائے۔ النسائی عن انس (رض)

فائدہ : ایک مرتبہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انگوٹھی پہن کر نکلے تو لوگوں کو مذکورہ ارشاد فرمایا۔
17299- "من أراد أن يصوغ عليه فليفعل ولا تنقشوا على نقشه". "ن عن أنس" قال: "خرج رسول الله صلى الله عليه وسلم وقد اتخذ حلقة من فضة، قال: فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩০০
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
17300 کیا تو نہیں دیکھ رہا کہ اس کے ہاتھ میں آگ کا انگارہ میرے چہرے پر منعکس ہورہا ہے۔ مستدرک الحاکم وتعقب عن جابر ، حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں ابن دغنہ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سلام کیا ۔ اس کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی تھی۔ آپ نے اس کے سلام کا جواب نہیں دیا۔ آپ سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو آپ نے مذکورہ جواب ارشاد فرمایا۔
17300- "ألا تراه ينضح وجهي بجمرة من نار في يده". "ك وتعقب عن جابر أن ثعلبة بن دغنة سلم على رسول الله صلى الله عليه وسلم وفي أصبعه خاتم من ذهب فلم يرد عليه فقيل له فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩০১
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
17301 اس پر بڑا انگارہ ہے۔ مسند احمد بن یعلی بن مرۃ

فائدہ : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی دیکھی تو مذکورہ ارشاد فرمایا
17301- "جمرة عظيمة عليه". "حم عن يعلى بن مرة" أن رسول الله صلى الله عليه وسلم رأى رجلا عليه خاتم من ذهب قال فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩০২
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
17302 تم میں سے کوئی آگ کا انگارہ لیتا ہے اور اس کو اپنے ہاتھ میں پہن لیتا ہے۔

مسلم عن ابن عباس (رض)

فائدہ : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی دیکھی تو اس کو نکلوا کر مذکورہ ارشاد فرمایا۔
17302- "يعمد أحدكم إلى جمرة من نار فيجعلها في يده". "م عن ابن عباس" أن رسول الله صلى الله عليه وسلم رأى خاتما من ذهب في يد رجل فنزعه وقال فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩০৩
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خضاب
17303 مہندی کے ساتھ خضاب لگاؤ۔ کیونکہ وہ پاکیزہ خوشبو ہے اور دل کو تسکین بخشتی ہے۔

مسند ابی یعلی الحاکم فی الکنی عن انس (رض)

کلام : روایت کی سند میں حسن بن دعامہ ہے جو عمر بن شریک سے روایت کرتا ہے۔ امام ذہبی (رح) نے دونوں کو ضعفاء میں شامل کیا ہے۔ فیض القدیر 208/1 ۔
17303- "اختضبوا بالحناء فإنه طيب الريح يسكن الروع". "ع والحاكم في الكنى عن أنس"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩০৪
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خضاب
17304 مہندی کے ساتھ خضاب لگاؤ، وہ تمہارے شباب، جمال اور نکاح کو خوشگوار بناتا ہے۔

البزار، ابونعیم فی الطب عن انس (رض) ، ابونعیم فی المعرفۃ عن درھم

کلام : اسنی المطالب 74، التنکیت والا فادۃ 148 میں اس کو ضعیف قرار دیا گیا ہے۔ علامہ مناوی (رح) فرماتے ہیں : روایت کی سند میں عبدالرحمن بن الحارث الغنوی ہے، جس پر میزان میں ال یعتمد علیہ کا حکم دیا گیا ہے یعنی اس پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔ فیض القدیر 208/1 ۔
17304- "اختضبوا بالحناء فإنه يزيد في شبابكم وجمالكم ونكاحكم". "البزار وأبو نعيم في الطب عن أنس، وأبو نعيم في المعرفة عن درهم"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩০৫
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خضاب
17305 خضاب لگاؤ، مانگ نکالو اور یہود کی مخالفت کرو۔ الکامل لا بن عدی ابن عمر (رض)

کلام : روایت کی سند میں حارث بن عمران الجعفری ہے۔ میزان میں ابن حبان (رح) سے منقول ہے کہ حارث ثقات پر حدیثیں گھڑتا ہے۔ فیض القدیر 209/1 نیز روایت کے ضعف کے حوالہ کے لیے دیکھئے : ذخیرۃ الحفاظ 139، ضعیف الجامع 229 ۔
17305- "اختضبوا وأفرقوا وخالفوا اليهود". "عد عن ابن عمر"
tahqiq

তাহকীক: