কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

زینت اور آراستگی کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ২৬৩ টি

হাদীস নং: ১৭৩৮৬
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بال منڈوانا ، چھوٹے کرانا اور ناخن کٹوانا
17386 ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ ایک عجمی وفد جنہوں نے اپنی ڈاڑھیاں مندوا رکھی تھیں اور مونچھیں بڑھا رکھی تھیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ان لوگوں کی مخالیت کرو مونچھیں صاف کراؤ اور ڈاڑھی چھوڑ دو ۔ ابن النجار
17386- عن ابن عباس قال: "قدم على رسول الله صلى الله عليه وسلم وفد من العجم قد حلقوا لحاهم وتركوا شواربهم، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: خالفوا عليهم فحفوا الشوارب وأعفوا اللحى". "ابن النجار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩৮৭
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیرناف بال صاف کرنا
17387 ہمیں ہشام نے ابوالمشرف لیث بن ابی اسد سے انھوں نے ابراہیم سے روایت نقل کی کہ :

رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب زیر ناف بالوں پر چونا ملتے تو اپنے ہاتھ سے ملتے تھے۔ ابن ابی شیبہ
17387- حدثنا هشام عن أبي المشرفي ليث بن أبي أسد عن إبراهيم قال: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا طلى ولي عانته بيده". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩৮৮
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیرناف بال صاف کرنا
17388 محمد بن قیس اسدی ایک آدمی سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) لوہے (یعنی استرے) کے ساتھ زیر ناف بالوں کی صفائی کرتے تھے۔ آپ (رض) سے کسی نے پوچھا : آپ نورہ (چونا) کیوں نہیں استعمال کرتے ؟ فرمایا : وہ عیش و عشرت کا کام ہے جو ہمیں پسند نہیں۔

شعب الایمان للبیہقی
17388- عن محمد بن قيس الأسدي عن رجل قال: "كان عمر بن الخطاب يستطيب بالحديد، فقيل له: ألا تنور؟ قال: إنها من النعيم فإنا نكرهها". "هب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩৮৯
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگوٹھی پہننا
17389 حضرت عبداللہ بن جعفر سے مروی ہے ک ہمیں نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اپنے دائیں ہاتھ میں ایک یا دو دفعہ انگوٹھی پہنتے تھے۔ ابن عساکر، ابن النجار
17389- عن عبد الله بن جعفر قال: "رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يتختم في يمينه مرة أو مرتين". "كر وابن النجار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩৯০
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگوٹھی پہننا
17390 (مسند صدیق (رض)) ابوجعفر (رح) سے مروی ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر (رض) اپنے بائیں ہاتھوں میں انگوٹھی پہنتے تھے۔ ابن سعد، البخاری، مسلم، مصنف ابن ابی شیبہ
17390- "مسند الصديق رضي الله عنه" عن أبي جعفر أن أبا بكر وعمر وعثمان رضي الله عنهم تختموا في يسارهم. "ابن سعد ق ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩৯১
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگوٹھی پہننا
17391 حضرت سعید بن المسیب (رح) سے مروی ہے کہ ہمیں معلوم نہیں کہ حضرت ابوبکر اور عمر (رض) کے سوا اصحاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں سے کسی نے انگوٹھی پہنی ہو۔ مصنف ابن ابی شیبہ
17391- عن سعيد بن المسيب قال: "ما علمنا أحدا من أصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم تختم إلا أبو بكر وعمر". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩৯২
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگوٹھی پہننا
17392 (مسند عمر (رض)) حضرت عمر (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی دیکھی تو فرمایا : اس کو نکال دے۔ اس نے نکال دی پھر اس نے لوہے کی انگوٹھی پہن لی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ اس سے بھی زیادہ بدتر ہے۔ پھر اس نے چاندی کی انگوٹھی پہن لی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس پر خاموشی اختیار فرمائی۔ مسند احمد ، رجالہ ثقات لکنہ منقطع
17392- "مسند عمر رضي الله تعالى عنه" عن عمر " أن رسول الله صلى الله عليه وسلم رأى في يد رجل خاتما من ذهب فقال: ألق ذا فألقاه فتختم بخاتم من حديد، فقال: ذا شر منه فتختم بخاتم من فضة فسكت عنه". "حم ورجاله ثقات لكنه منقطع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩৯৩
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگوٹھی پہننا
17393 حضرت انس بن مالک (رض) سے مروی ہے کہ حضرت عمر (رض) نے ارشاد فرمایا : اپنی انگوٹھیوں میں نقش نہ کرو اور نہ عربی لکھو۔ ابن ابی شیبہ، الطحاوی
17393- عن أنس بن مالك قال: قال عمر: "لا تنقشوا ولا تكتبوا في خواتمكم بالعربية". "ش والطحاوي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩৯৪
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگوٹھی پہننا
17394 ابن سیرین (رح) سے مروی ہے کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے ایک آدمی کو سونے کی انگوٹھی پہنے دیکھا۔ آپ (رض) نے اس کو اتارنے کا حکم فرمایا۔ آدمی نے عرض کیا : یا امیر المومنین ! میری انگوٹھی لوہے کی ہے (جس پر سونے کا پانی چڑھا ہوا ہے) آپ (رض) نے فرمایا : یہ اس (سونے ) سے زیادہ بدبودار ہے۔ المصنف لعبد الرزاق، شعب الایمان للبیہقی
17394- عن ابن سيرين "أن عمر بن الخطاب رأى على رجل خاتما من ذهب فأمره أن يلقيه، فقال رجل: يا أمير المؤمنين إن خاتمي من حديد، قال: ذلك أنتن". "عب هب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩৯৫
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگوٹھی پہننا
17395 ابوجعفر (رح) سے مروی ہے کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنی۔

ابن سعد
17395- عن أبي جعفر "أن عمر بن الخطاب تختم في اليسار". "ابن سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩৯৬
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگوٹھی پہننا
17396 حضرت انس بن مالک (رض) سے مروی ہے کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے انگوٹھیوں میں عربی میں کچھ لکھنے سے منع فرمایا۔ رواہ ابن سعد
17396- عن أنس بن مالك قال: "نهى عمر بن الخطاب أن يكتب في الخواتيم شيء من العربية". "ابن سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩৯৭
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگوٹھی پہننا
17397 حضرت عامر شعبی (رح) سے مروی ہے کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے اپنے عمال (گورنروں ) کو لکھا : تم جس انگوٹھی میں عربی نقش دیکھو اس کو توڑ دو ، انھوں نے عبسہ بن فرقد عامل کی انگوٹھی میں یہ بات پائی لہٰذا اس کو توڑ دیا۔ ابن سعد
17397- عن عامر الشعبي قال: "كتب عمر إلى عماله لا تجدوا خاتما فيه نقش عربي إلا كسرتموه فوجدوا في خاتم عبسة بن فرقد العامل فكسر". "ابن سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩৯৮
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگوٹھی پہننا
17398 قیس کے علام عبدالرحمن سے مروی ہے کہ ابوموسیٰ اور زیاد حضرت عمر بن خطاب (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ حضرت عمر (رض) نے زیاد کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی دیکھی، آپ (رض) نے فرمایا : کیا تم نے سونے کی انگوٹھی رکھی ہے ؟ ابوموسیٰ بولے : میری انگوٹھی تو لوہے کی ہے۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : یہ اس سے زیادہ بری یا فرمایا خبیث ہے۔ لہٰذا جو شخص تم میں سے انگوٹھی پہننا چاہے وہ چاندی کی انگوٹھی پہنے۔ ابن سعد، مسدد
17398- عن عبد الرحمن مولى قيس قال: "قدم أبو موسى وزياد على عمر بن الخطاب فرأى في يد زياد خاتما من ذهب فقال: اتخذتم حلق الذهب؟ فقال أبو موسى: أما أنا فخاتمي حديد، فقال عمر: ذاك أنتن أو أخبث، من كان منكم متختما فليتختم بخاتم من فضة". "ابن سعد ومسدد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৩৯৯
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگوٹھی پہننا
17399 ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سونے کی انگوٹھی پہنی، اس کا نگینہ ہتھیلی کے اندر کی طرف کرلیا۔ پھر لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں (سونے کی) بنوالیں۔ تب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی انگوٹھی پھینک دی اور فرمایا میں اس کو نہیں پہنتا۔ ابن عساکر
17399- عن ابن عمر " أن النبي صلى الله عليه وسلم اتخذ خاتما من ذهب فجعل فصه مما يلي كفه فاتخذ الناس خواتيم فطرحه النبي صلى الله عليه وسلم وقال: لا ألبسه". "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪০০
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگوٹھی پہننا
17400 ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے۔

الخطیب فی المتفق والمفترق

کلام : روایت ضعیف ہے : ذخیرۃ الحفاظ 1630، المتناھیۃ 1157 ۔
17400- عن ابن عمر "أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يتختم في يمينه". "خط في المتفق ضعيف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪০১
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگوٹھی پہننا
17401 ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی دیکھی۔ آپ نے وہ انگوٹھی نکال کر پھینک دی اور فرمایا تم آگ کا انگارہ لیتے ہو اور اپنے ہاتھ میں رکھ لیتے ہو۔ مسلم
17401- عن ابن عباس " أن رسول الله صلى الله عليه وسلم رأى خاتما من ذهب في يد رجل فنزعه فطرحه وقال: يعمد أحدكم إلى جمرة من نار فيجعلها في يده". "م".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪০২
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگوٹھی پہننا
17402 ابن عباس (رض) سے مروی ہے کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے۔

ابن عساکر

کلام : روایت ضعیف ہے : ذخیرۃ الحفاظ 1630، المتنا ھیۃ 1157 ۔
17402- عن ابن عباس رضي الله عنه "أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يتختم في يمينه". "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪০৩
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگوٹھی پہننا
17403 ثوبان (رض) سے مروی ہے کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سونے کی انگوٹھی ، قسی ، رنگے ہوئے ، کپڑوں، درندوں کی کھالوں اور چیتے کی کھال کو حرام قرار دیا ۔ الکبیر للطبرانی

کلام : مذکورہ روایت کی سند میں یزید بن ربیعہ رجی متروک راوی ہے مجمع الزوائد 145/5
17403- عن ثوبان "حرم النبي صلى الله عليه وسلم التختم بالذهب والقسي وثياب المعصفر والمفدم والنمور". "طب"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪০৪
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگوٹھی پہننا
17404 حضرت براء (رض) سے مروی ہے کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سونے کی انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا۔

النسائی
17404- عن البراء قال: "نهى النبي صلى الله عليه وسلم أن يتختم بالذهب". "ن".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৭৪০৫
زینت اور آراستگی کا بیان
পরিচ্ছেদঃ انگوٹھی پہننا
17405 حضرت سعد بن ابی وقاص (رض) کے غلام سفیان جن کی حضرت علی (رض) سے ملاقات تھی فرماتے ہیں میں نے حضرت علی (رض) کو فرماتے ہو سے سنا :

حضرت علی (رض) فرماتے ہیں : میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تھا۔ آپ کے پاس ایک انصاری صحابی آیا جس کے ہاتھ میں لوہے کی انگوٹھی تھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا بات ہے میں تمہارے اوپر اہل جہنم کا زیور دیکھ رہا ہوں ؟ اس نے عرض کیا : کیا میں پیتل کی انگوٹھی بنالوں ؟ فرمایا : کیا بات ہے تم سے بتوں کی بوآرہی ہے ؟ پوچھا : کیا میں سونے کی انگوٹھی بنالوں ؟ فرمایا : کیا بات ہے میں تم پر اہل جنت کا زیور دیکھ رہا ہوں۔ نیز فرمایا : اس کو چاندی کی بنالے اور سونے کی نہ بنا۔ المخلصی فی حدیثہ
17405- عن سفيان مولى سعد بن أبي وقاص قال: "سمعت عليا وكان قد أدركه قال: كنت عند النبي صلى الله عليه وسلم فدخل عليه رجل من الأنصار وفي يده خاتم من حديد، فقال له النبي صلى الله عليه وسلم: " مالي أرى عليك حلية أهل النار؟ قال: فأتخذه من شبه 1؟ فقال له النبي صلى الله عليه وسلم: مالي أرى منك ريح الأصنام، قال: فأتخذه من ذهب؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ما لي أرى عليك حلية أهل الجنة، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: اتخذه من فضة ولا تتمه مثقالا". "المخلصي في حديثه".
tahqiq

তাহকীক: