কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৫৮১০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بربادی اور حوصلہ مندی
٥٨١٠۔۔۔ بردبار شخص دنیا اور آخرت میں سردار ہے۔ (خطیب عن انس)

تشریح :۔۔۔ سرداری سے مراد کسی گروہ، جماعت اور قبیلہ کی سرداری مراد ہے۔
5810- الحليم سيد في الدنيا، وسيد في الآخرة. "خط عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮১১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بربادی اور حوصلہ مندی
٥٨١١۔۔ (اے اشج) تم میں دو ایسی عادتیں ہیں جو اللہ تعالیٰ کو پسند ہیں بردباری اور حوصلہ مندی۔ (مسلم، ترمذی عن ابن عباس

تشریح :۔۔۔ اشج قبیلہ کے سردار تھے، ان کے سر میں زخم کا نشان تھا جس سے ان کا نام پڑگیا، ان کا قصہ یہ ہوا کہ جب یہ اپنے قبیلہ کے ہمراہ اسلام لانے کی غرض سے مدینہ حاضر ہوئے تو تمام لوگ سامان سنبھالے اور اونٹ باندھے بغیر دوبارہ نبوت میں میلے کچیلے سفر سے آلودہ کپڑے پہنے جا پہنچے، جبکہ حضرت اشج نے سامان اتارا، اونٹوں کو باندھا اور کپڑے بدل کر بارگاہ نبوت میں حاضر ہوئے تو تاخیر کی وجہ بتانے پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے یہ فرمایا۔
5811- إن فيك خصلتين يحبها الله تعالى: الحلم والأناة. "م ت عن ابن عباس"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮১২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بربادی اور حوصلہ مندی
٥٨١٢۔۔۔ اے اشج تم میں دو خصلتیں ایسی ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے حلم و حوصلہ مندی۔ (ابن ماجہ عن ابی سعید)
5812- يا أشج إن فيك لخصلتين يحبهما الله تعالى: الحلم والتؤدة. "هـ عن أبي سعيد"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮১৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بربادی اور حوصلہ مندی
٥٨١٣۔۔۔ قریب تھا کہ حلیم و عقلمند شخص نبی ہوجاتا۔ (خطیب عن انس)

تشریح :۔۔۔ یعنی ان صفات سے ان کا سینہ صاف ستھرا ہوجاتا اور یہ صفات نبوت کی صفات تھیں لیکن اب خاتم النبیین کے بعد اس کا امکان ہی ختم ہوگیا۔
5813- كاد الحليم أن يكون نبيا. "خط عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮১৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بربادی اور حوصلہ مندی
٥٨١٤۔۔۔ کسی اذیت کی بات کو سن کر اس پر صبر کرنے والا اللہ تعالیٰ سے بڑھ کر کوئی نہیں، لوگ اللہ تعالیٰ کے لیے اولاد پکارتے ہیں اور اس کے شریک بناتے ہیں اس کے باوجود اللہ تعالیٰ انھیں عافیت میں رکھتا اور انھیں رزق دیتا ہے۔ (بخاری مسلم عن ابی موسیٰ)
5814- ليس أحد أصبر على أذى سمعه من الله، إنهم ليدعون له ولدا، ويجعلون له أندادا، وهو مع ذلك يعافيهم ويرزقهم. "ق عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮১৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بربادی اور حوصلہ مندی
٥٨١٥۔۔۔ وہ شخص بردبار نہیں جو بھلائی کے ساتھ گزر بسر نہ کرے، جس کے ساتھ اس کی گزر بسر ضروری ہے یہاں تک کہ لیے اللہ تعالیٰ اس کے لیے اس سے نکلنے کا راستہ بنا دے۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن ابی فاطمہ الابادی)

تشریح :۔۔۔ اسی کا نام تقویٰ ہے کہ کسی چیز کے ہوتے ہوئے اس سے بچنا، سخت گرمی ہے ٹھنڈے پانی کے چشمے موجود ، شہروں میں فریج ، لیکن ان سب کے ہوتے ہوئے روزہ دار شخص صبر کرتا ہے ایک شخص ہے کسی سے میل جول نہیں رکھتا، کسی سے بولتا نہیں، وہ کسی کی غلط بات پر کیا غصہ کرے گا اور کیا برداشت سے کام لے گا۔

نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کہ جو مومن لوگوں سے میل جول رکھتا ہے ان کی اذیتوں پر صبر کرتا ہے وہ اس مومن سے بہتر ہے جو ان سے ملتا نہیں اور نہ ان کی اذیتوں پر صبر کرتا ہے۔
5815- ليس بحليم من لم يعاشر بالمعروف من لا بد له من معاشرته حتى يجعل الله له من ذلك مخرجا. "هب عن أبي فاطمة الإيادي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮১৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بربادی اور حوصلہ مندی
٥٨١٦۔۔۔ بردباری و برداشت کس قدر زینت بخشنے والی صفت ہے۔ (حلیۃ الاولیاء عن انس، ابن عساکر عن معاذ)
5816- ما أزين الحلم. "حل عن أنس" "ابن عساكر عن معاذ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮১৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بربادی اور حوصلہ مندی
٥٨١٧۔۔۔ جتنا مجھے ستایا گیا اتنا کسی اور کو نہیں ستایا گیا۔ (حلیۃ الاولیاء وابن عساکر عن جابر)

تشریح :۔۔۔ اگرچہ ہر نبی کو اذیتیں دی گئیں لیکن انھیں صرف اپنی اپنی قوم سے تکلیف پہنچی جبکہ ہمارے نبی آخر زمان کو اپنی قوم کے ساتھ ساتھ دوسرے مذاہب مثلاً یہود و نصاری سے اذیتیں پہنچیں اس لیے آپ کی اذیت دوسروں سے بڑھ کر ہوئی، تفصیل کے لیے دیکھیں ” فطرتی باتیں “ مطبوعہ نور محمد آرام باغ کراچی۔
5817- ما أوذي أحد ما أوذيت. "حل وابن عساكر عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮১৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بربادی اور حوصلہ مندی
٥٨١٨۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے لیے جس طرح مجھے ستایا گیا کسی کو نہیں ستایا گیا۔ (حلیۃ الاولیاء عن انس)
5818- ما أوذي أحد مثل ما أوذيت في الله. "حل عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮১৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بربادی اور حوصلہ مندی
٥٨١٩۔۔۔ کسی بندے کا گھونٹ اللہ تعالیٰ کے نزدیک غصہ کے گھونٹ سے افضل نہیں، جسے وہ اللہ تعالیٰ کے لیے اور اس کی رضا جوئی کے لیے پی جائے۔ (مسند احمد، طبرانی فی الکبیر عن ابن عمر)

تشریح :۔۔۔ غصہ ہمیشہ خلاف طبیعت کام سے آتا ہے، یہ معاملہ کبھی ہم نشینوں سے پیش آتا ہے اور کبھی اجنبیوں سے، اس واسطے ہم نشینوں میں برداشت سے اور اجنبیوں میں زبان کو قابو میں رکھ کر غصہ کو پینا پڑتا ہے۔
5819- ما تجرع عبد جرعة أفضل عند الله من جرعة غيظ كظمها الله ابتغاء وجه الله. "حم طب عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮২০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ بربادی اور حوصلہ مندی
٥٨٢٠۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے نزدیک کسی گھونٹ کا اجر اس غصہ کے گھونٹ سے زیادہ نہیں جسے کوئی بندہ اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی کے لیے پی جائے۔ (ابن ماجہ عن ابن عمر (رض))
5820- ما من جرعة أعظم أجرا عند الله من جرعة غيظ كظمها عبد ابتغاء وجه الله."هـ عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮২১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غصہ پینے کی فضیلت
٥٨٢١۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے نزدیک کوئی گھونٹ ، غصہ کے گھونٹ سے پسندیدہ نہیں جسے کوئی بندہ پی جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کا پیٹ ایمان سے بھر دے گا۔ (ابن ابی الدنیا فی ذم الغضب عن ابن عباس)

تشریح :۔۔۔ مراد سینہ ہے، اس لیے کہ دوسری احادیث میں زبان اور اس کے گردو نواح کے اعضاء کو ایک حصہ اور پیٹ اور اس کے آس پاس والے اعضاء ایک حصہ شمار کیے گئے ہیں۔
5821- ما من جرعة أحب إلى الله من جرعة غيظ يكظمها عبد ما كظمها عنه إلا ملأ الله جوفه إيمانا. "ابن أبي الدنيا في ذم الغضب عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮২২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غصہ پینے کی فضیلت
٥٨٢٢۔۔۔ جس شخص نے اس حالت میں غصہ پیا کہ وہ اس کے نکالنے پر قادر تھا تو اللہ تعالیٰ اس کے دل کو امن اور ایمان سے بھر دے گا۔ (ابن ابی الدنیا فی ذم الغضب عن ابوہریرہ (رض) )

تشریح :۔۔۔ قدرت دستی ہو یا زبانی یا قلبی، بعض لوگ غصہ میں ہاتھ لات برساتے ہیں کچھ بےدست و پازبان سے مد مقابل کو ہٹاتے ہیں اونچی نہ سہی دبے الفاظ میں گالی ہی دے دیتے ہیں اور ایک صفت ایسی ہے جن کے اعضاء ہلتے ہیں نہ زبان میں جنبش ہوتی ہے بس دل سے آہ یا صدا نکلتی ہے ہر ایک کو اس کی قدرت کے مطابق اجر ملے گا۔
5822- من كظم غيظا وهو يقدر على إنفاذه ملأ الله قلبه أمنا وإيمانا. "ابن أبي الدنيا في ذم الغضب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮২৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غصہ پینے کی فضیلت
٥٨٢٣۔۔۔ جس شخص نے اس حال میں غصہ پیا کہ وہ اس کے نکالنے پر قادر تھا تو اللہ تعالیٰ اس کے دل کو امن وایمان سے بھر دے گا اور جس نے عاجزی و انکساری کی وجہ سے خوبصورت لباس باوجود قدرت کے ترک کردیا، اللہ تعالیٰ اسے عزت و شرافت کا لباس پہنائیں گیا اور جس نے اللہ تعالیٰ کیلئے کسی کی شادی کرائی تو اللہ تعالیٰ اسے بادشاہ کا تاج پہنائے گا۔ (ابو داؤد عن وھب)

تشریح :۔۔۔ ہمیشہ خوبصورت یا خستہ لباس پہننا افراط تفریط ہے حدیث میں جس امر کی طرف اشارہ ہے وہ کبھی کبھار کا عمل ہے، جیسا حدیث میں آتا ہے کہ کبھی ننگے پاؤں بھی چل لیا کرو دوسروں کی شادی ضروری نہیں کہ رشتہ تلاش کرکے کرائی جائے، لڑکی والوں کی جہیز دے کر اور لڑکے والوں کی ولیمہ کی رقم دے کر مدد کرنا بھی اس فضیلت میں شامل ہے۔
5823- من كظم غيظا وهو قادر على إنفاذه ملأ الله قلبه أمنا وإيمانا، ومن ترك لبس ثوب جمال وهو يقدر عليه تواضعا كساه الله حلة الكرامة، ومن زوج لله توجه الله تاج الملك. "د عن وهب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮২৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غصہ پینے کی فضیلت
٥٨٢٤۔۔۔ جس نے اس حال میں غصہ پیا کہ وہ اس کے نافذ کرنے پر قادر تھا تو اسے اللہ تعالیٰ قیامت کے روز لوگوں کے روبرو بلائیں گے، یہاں تک کہ اسے حورعین میں سے جسے وہ چاہے اس کا اختیاردیں گے، اور جتنی چاہیں گے اس سے بیاہ دیں گے۔ (عن معاذ بن انس)
5824- من كظم غيظا وهو قادر على أن ينفذه دعاه الله على رؤوس الخلائق يوم القيامة حتى يخيره من الحور العين، يزوجه منها ما شاء. "عن معاذ بن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮২৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غصہ پینے کی فضیلت
٥٨٢٥۔۔۔ جس نے اپنے غصہ کو روکا اللہ تعالیٰ اس کی پردہ پوشی فرمائیں گے۔ (ابن ابی الدنیا عن ابن عمر)
5825- من كف غضبه ستر الله عورته. "ابن أبي الدنيا عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮২৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غصہ پینے کی فضیلت
٥٨٢٦۔۔۔ اس شخص کے لیے اللہ تعالیٰ کی محبت واجب ہوگئی ، جسے غصہ دلایا گیا (مگر) اس نے برداشت سے کام لیا۔ (ابن عساکر عن عائشہ (رض))
5826- وجبت محبة الله على من أغضب فحلم. "ابن عساكر عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮২৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غصہ پینے کی فضیلت
٥٨٢٧۔۔۔ لغزشوں والا ہی بردبار ہوتا ہے اور صاحب تجربہ ہی حکیم و سمجھدار ہوتا ہے۔ (مسند احمد، ترمذی ، ابن حبان، حاکم عن ابی سعید)

تشریح :۔۔۔ لغزشیں کھا کر وہ سمجھتا ہے دوسرے سے بھی لغز ہوجاتی ہے اس لیے برداشت کرتا ہے ، اور بار بار ایک ہی طرح کے کام پیش آنے سے تجربہ ہوجاتا ہے۔
5827- لا حليم إلا ذو عثرة، ولا حكيم إلا ذو تجربة. "حم ت حب ك عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮২৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غصہ پینے کی فضیلت
٥٨٢٨۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں بلندی تلاش کرو، جو تمہارے ساتھ جہالت کرے، اس سے بردباری کرو، اور جو تمہیں محروم رکھے اسے عطا کرو۔ (ابن عدی فی الکامل عن ابن عمر)

تشریح :۔۔۔ ضروری نہیں کہ جاہل ہی جہالت سے کام لے بسا اوقات پڑھے لکھے بھی جاہل بن جاتے ہیں دینے اور نہ دینے کا معاملہ عموماً پڑوسی رشتہ داروں میں ہوتا ہے، اکثر ناراضگیاں ذاتیات سے اٹھتی ہیں۔
5828- ابتغوا الرفعة عند الله، تحلم عمن جهل عليك، وتعطي من حرمك. "عد عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৮২৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٨٢٩۔۔۔ کسی چیز کی کسی چیز کی طرف نسبت ، بردباری کی علم کی طرف نسبت سے افضل نہیں۔ (ابن السنی عن ابی امامۃ)
5829- ما أضيف شيء إلى شيء أفضل من حلم إلى علم. "ابن السني عن أبي أمامة"
tahqiq

তাহকীক: