কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৮০৩ টি
হাদীস নং: ৫৭৫০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الحاء ۔۔۔ شرم و حیا
٥٧٥٠۔۔۔ اللہ تعالیٰ سے ایسے ہی حیا کر جیسے تو اپنے قبیلہ کے نیک مردوں سے حیا کرتی ہے۔ (ابن عدی فی الکامل عن ابی امامہ)
5750- استحي من الله استحياءك من رجلين من صالحي عشيرتك. "عد عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭৫১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الحاء ۔۔۔ شرم و حیا
٥٧٥١۔۔۔ تم میں سے ہر ایک کو اپنے ساتھ والے دو فرشتوں سے حیا کرنی چاہیے ، جیسا کہ وہ اپنے نیک پڑوسیوں کے دو مردوں سے حیا کرتا ہے (جبکہ) وہ دونوں فرشتے رات دن اس کے ساتھ رہتے ہیں۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن ابوہریرہ (رض))
5751- ليستح أحدكم من ملكيه اللذين معه، كما يستحي من رجلين صالحين من جيرانه، وهما معه بالليل والنهار. "هب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭৫২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الحاء ۔۔۔ شرم و حیا
٥٧٥٢۔۔۔ اللہ تعالیٰ سے ایسے حیاء کرو جیسا حیا کا حق ہے اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے اخلاق ایسے ہی تقسیم کیے ہیں جیسے تمہارے درمیان تمہارے رزق تقسیم کیے ہیں۔ (بخاری فی التاریخ عن ابن مسعود)
5752- استحيوا من الله تعالى حق الحياء فإن الله تعالى قسم بينكم أخلاقكم كما قسم بينكم أرزاقكم. "تخ عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭৫৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الحاء ۔۔۔ شرم و حیا
٥٧٥٣۔۔۔ اللہ تعالیٰ سے ایسے حیا کرو جیسا حیا کا حق ہے، جس نے اللہ تعالیٰ سے ایسی حیا کی جیسا اس کا حق تھا تو وہ سر اور اس کے اردگرد کی حفاظت کرے، پیٹ اور جن چیزوں پر پیٹ مشتمل ہے اس کی حفاظت کرے، وہ موت اور بوسیدہ ہونے کو یاد رکھے اور جس کا آخرت کا ارادہ ہو وہ دنیا کی زیب وزینت چھوڑ دے، جس نے یہ کام کرلیے تو اس نے حیا یعنی اللہ تعالیٰ سے جو حیا کرنے کا حق ہے وہ حیا کرلی۔ (مسند احمد، ترمذی، حاکم بیہقی فی شعب الایمان عن ابن مسعود)
تشریح :۔۔۔ سر میں آنکھ زبان اور کان شامل ہیں انھیں گناہوں سے بچاؤ، پیٹ کے اردگرد شرمگاہ ہے ان کی حفاظت، حرام مال کھانے سے حفاظت ، دنیا کی وہ زیب وزینت جس میں حد درجہ کا تکلف اور بناؤ سنگار پایا جاتا ہے مثلاً بیوٹی پارلر میں جا کر چہرے اور بالوں کی درستگی کرنا وغیرہ ، باقی وہ زیب وزینت جو صفائی میں شامل ہے وہ مطلوب ہے تاکہ کوئی بےڈھنگاپن نمایاں نہ ہو، صرف کپڑے، سر کے بالوں کی حفاظت، صحت کا خیال رکھنا یہ سارے امور حکم کے درجہ میں ہیں اس سے آگے بڑھانا مناسب ہے جس کی طرف حدیث بالا میں تفصیل گزر چکی ہے۔
تشریح :۔۔۔ سر میں آنکھ زبان اور کان شامل ہیں انھیں گناہوں سے بچاؤ، پیٹ کے اردگرد شرمگاہ ہے ان کی حفاظت، حرام مال کھانے سے حفاظت ، دنیا کی وہ زیب وزینت جس میں حد درجہ کا تکلف اور بناؤ سنگار پایا جاتا ہے مثلاً بیوٹی پارلر میں جا کر چہرے اور بالوں کی درستگی کرنا وغیرہ ، باقی وہ زیب وزینت جو صفائی میں شامل ہے وہ مطلوب ہے تاکہ کوئی بےڈھنگاپن نمایاں نہ ہو، صرف کپڑے، سر کے بالوں کی حفاظت، صحت کا خیال رکھنا یہ سارے امور حکم کے درجہ میں ہیں اس سے آگے بڑھانا مناسب ہے جس کی طرف حدیث بالا میں تفصیل گزر چکی ہے۔
5753- استحيوا من الله تعالى حق الحياء، من استحيا من الله تعالى حق الحياء: فليحفظ الرأس وما وعى، وليحفظ البطن وما حوى، وليذكر الموت والبلى، ومن أراد الآخرة ترك زينة الحياة الدنيا، فمن فعل ذلك فقد استحيى يعني من الله حق الحياء."حم ت ك هب عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭৫৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الحاء ۔۔۔ شرم و حیا
٥٧٥٤۔۔۔ اللہ تعالیٰ جب کسی بندے کی ہلاکت کا ارادہ فرماتے ہیں تو اس سے حیا چھین لیتے ہیں جب اس سے حیا چھین لی جائے تو اسے ناپسندیدہ اور مبغوض ملے گا، اور جب تو اسے اس حالت میں ملے کہ وہ تجھے مبغوض و ناپسندیدہ ہو تو اس سے امانت چھین لی جائے گی، اور جب اس سے امانت چھین لی جائے تو اس سے اس حالت میں ملے کہ وہ خائن ہے اور اس سے خیانت کی جاتی ہے تو اس سے رحمت چھین لی جاتی ہے اور جب رحمت چھین لی جائے تو اسے اس حال میں ملے گا کہ وہ مردود اور ملعون ہوگا تو اس کے گلے سے اسلام کا قلادہ (ہار) پھین لیا جائے گا۔ (ابن ماجہ عن ابن عمر)
5754- إن الله إذا أراد أن يهلك عبدا نزع منه الحياء، فإذا نزع منه الحياء لم تلقه إلا مقيتا ممقتا، فإذا لم تلقه إلا مقيتا ممقتا نزعت منه الأمانة فإذا نزعت منه الأمانة لم تلقه إلا خائنا مخونا نزعت منه الرحمة فإذا نزعت منه الرحمة لم تلقه إلا رحيما ملعنا نزعت منه ربقة الإسلام. "هـ عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭৫৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حرف الحاء ۔۔۔ شرم و حیا
٥٧٥٥۔۔۔ حیا اور ایمان دونوں ایک جوڑ میں ہیں جب ایک سلب کرلیا جائے تو دوسرا اس کے پیچھے ہو لیتا ہے۔ (بیہقی فی شعب الایمان عن ابن عباس (رض))
5755- إن الحياء والإيمان في قرن، فإذا سلب أحدهما تبعه الآخر. "هب عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭৫৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حیاء اور ایمان کا تعلق
٥٧٥٦۔۔۔ حیا اور ایمان دونوں جوڑ دئیے گئے ہیں، جب ایک ختم ہوجائے تو دوسرا بھی ختم ہوجاتا ہے۔ (حاکم، حلیۃ الاولیاء، بیہقی فی شعب الایمان عن انس (رض))
5756- إن الحياء والإيمان قرنا جميعا، فإذا رفع أحدهما رفع الآخر. "ك حل هب عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭৫৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حیاء اور ایمان کا تعلق
٥٧٥٧۔۔۔ ہر دین کے کچھ اخلاق ہوتے ہیں جبکہ اسلام کے اخلاق حیا ہے۔ (ابن ماجہ عن انس وابن عباس)
5757- إن لكل دين خلقا وإن خلق الإسلام الحياء. "هـ عن أنس وابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭৫৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حیاء اور ایمان کا تعلق
٥٧٥٨۔۔۔ حیا ایمان کا حصہ ہے۔ (مسلم، ترمذی، عن ابن عمر)
5758- الحياء من الإيمان. "م ت عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭৫৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حیاء اور ایمان کا تعلق
٥٧٥٩۔۔۔ ایمان اور حیا ایک ساتھ ملے ہوئے ہیں دونوں اکٹھے ہی ختم ہوتے ہیں۔ (طبرانی فی الاوسط عن ابی موسیٰ )
5759- الحياء والإيمان مقرونان لا يفترقان إلا جميعا. "طس عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭৬০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حیاء اور ایمان کا تعلق
٥٧٦٠۔۔۔ حیا اور ایمان دونوں اکٹھے ملے ہوئے ہیں جب ایک ختم ہو تو دوسرا بھی ختم ہوجاتا ہے۔ (حلیۃ الاولیاء، حاکم، بیہقی فی شعب الایمان عن ابن عمر (رض))
5760- الحياء والإيمان قرنا جميعا، فإذا رفع أحدهما رفع الآخر. "حل ك هب عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭৬১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حیاء اور ایمان کا تعلق
٥٧٦١۔۔۔ حیا ہی پورا دین ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن قرۃ)
5761- الحياء هو الدين كله. "طب عن قرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭৬২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حیاء اور ایمان کا تعلق
٥٧٦٢۔۔۔ حیا ساری کی ساری بھلائی و بہتری ہے۔ (مسلم، ابوداؤد عن عمران بن حصین)
5762- الحياء خير كله. "م د عن عمران بن حصين".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭৬৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حیاء اور ایمان کا تعلق
٥٧٦٣۔۔۔ حیا سے خیر ہی پیدا ہوتی ہے۔ (بخاری مسلم عن عمران بن حصین)
5763- الحياء لا يأتي إلا بخير. "ق عن عمران بن حصين".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭৬৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حیاء اور ایمان کا تعلق
٥٧٦٤۔۔۔ حیا ایمان کا حصہ ہے اور ایمان جنت میں (جانے کا ذریعہ) ہے۔ بےہودہ گوئی جفا کا حصہ ہے اور جفا جہنم میں (جانے کا ذریعہ) ہے۔ (طبرانی فی الکبیر، بیہقی فی شعب الایمان عن عمران بن حصین)
5764- الحياء من الإيمان، والإيمان في الجنة، والبذاء من الجفاء والجفاء في النار. "ت ك هب عن أبي هريرة" "خده ك هب" عن أبي بكرة "طب هب عن عمران ابن حصين".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭৬৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حیاء اور ایمان کا تعلق
٥٧٦٥۔۔۔ حیا اور کم گوئی ایمان کے دو جز ہیں (جبکہ ) بےہودہ گوئی اور بیان نفاق کے دو جزء ہیں۔ (مسند احمد، ترمذی، حاکم عن ابی امامۃ)
تشریح :۔۔۔ مراد ہر وقت کی بڑ بڑ اور ٹرٹر ہے، حق بات اگر اچھے انداز سے کرنے والا ہو تو سننے کو بھی جی چاہے۔
تشریح :۔۔۔ مراد ہر وقت کی بڑ بڑ اور ٹرٹر ہے، حق بات اگر اچھے انداز سے کرنے والا ہو تو سننے کو بھی جی چاہے۔
5765- الحياء والعي شعبتان من الإيمان: والبذاء والبيان شعبتان من النفاق. "حم ت ك عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭৬৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حیاء اور ایمان کا تعلق
٥٧٦٦۔۔۔ حیا اور ایمان دونوں ایک جوڑ میں ہیں، جب ایک سلب کرلی جائے تو دوسری اس کے پیچھے ہو لیتی ہے۔ (طبرانی فی الاوسط عن ابن عباس (رض))
5766- الحياء والإيمان في قرن، فإذا سلب أحدهما تبعه الآخر. "طس عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭৬৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حیاء اور ایمان کا تعلق
٥٧٦٧۔۔۔ حیا زینت (کا باعث) ہے اور تقویٰ عزت (کا سبب) ہے ، بہترین سواری صبر ہے اور اللہ تعالیٰ سے کشادگی کا انتظار عبادت ہے۔ (الحکیم عن جابر)
5767- الحياء زينة، والتقوى كرم، وخير المركب الصبر، وانتظار الفرج من الله عز وجل عبادة. الحكيم عن جابر."
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭৬৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حیاء اور ایمان کا تعلق
٥٧٦٨۔۔۔ حیا ایمان کا حصہ ہے اور میری امت میں سب سے باحیا عثمان (رض) ہیں۔ (ابن عساکر عن ابوہریرہ (رض)) ۔ مطلب یہ کہ باقی لوگ بھی باحیا ہیں لیکن عثمان پر حیا کا غلبہ ہے۔
5768- الحياء من الإيمان، وأحيى أمتي عثمان. "ابن عساكر عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৫৭৬৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ حیاء اور ایمان کا تعلق
٥٧٦٩۔۔۔ حیا دس حصے ہیں نو درجے عورتوں میں اور ایک درجہ مردوں میں ہے۔ (فردوس عن ابن عمر)
5769- الحياء عشرة أجزاء، فتسعة في النساء، وواحد في الرجال. "فر عن ابن عمر".
তাহকীক: