কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৫৭৩০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اپنا کام خود انجام دینا
٥٧٣٠۔۔۔ جس نے اللہ تعالیٰ کے لیے تواضع کی اللہ تعالیٰ اسے بلند کر دے گا۔ (حلیۃ الاولیاء عن ابوہریرہ (رض))
5730- من تواضع لله رفعه الله. "حل عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৩১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اپنا کام خود انجام دینا
٥٧٣١۔۔۔ کھر درا تنگ کپڑا پہنا کرو تاکہ عزت و فخر تم میں کوئی راہ نہ پائے۔ (ابن مندہ عن انیس بن الضحاک)
5731- البس الخشن الضيق، حتى لا يجد العز والفخر فيك مساغا. "ابن منده عن أنيس بن الضحاك".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৩২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اپنا کام خود انجام دینا
٥٧٣٢۔۔۔ جوان رہو (معد بن عدنان کی مشابہت اختیار کرو جو سخت جان تھے) کھردرا لباس پہنو تیرا ندازی کرو (یا چلتے قدم تیزی سے آگے بڑھاؤ) اور (کبھی کبھی) ننگے پاؤں چلا کرو۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی حدرد)
5732- تمعددوا واخشوشنوا وانتضلوا وامشوا حفاة. "طب عن أبي حدرد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৩৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اپنا کام خود انجام دینا
٥٧٣٣۔۔۔ جس نے اللہ تعالیٰ کے لیے تواضع کرتے ہوئے (شاندار) لباس چھوڑ دیا جبکہ وہ اس پر قدرت بھی رکھتا ہو، اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اسے لوگوں کے رو برو بلائیں گے اور اسے اختیار دیں گے کہ وہ ایمان کے عمدہ جوڑوں میں سے جو چاہے گا اسے پہنائیں گے۔ (ترمذی، مستدرک الحاکم عن معاذ بن انس)
5733- من ترك اللباس تواضعا لله وهو يقدر عليه دعاه الله يوم القيامة على رؤوس الخلائق حتى يخيره من أي حلل الإيمان شاء يلبسها. "ت ك عن معاذ بن أنس"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৩৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٧٣٤۔۔۔ عائشہ ! تواضع اختیار کرو، اس واسطے کہ اللہ تعالیٰ تواضع کرنے والوں کو پسند کرتا ہے اور تکبر کرنے والے اسے نہیں بھاتے۔ (ابو الشیخ عن عائشہ (رض))
5734- يا عائشة تواضعي، فإن الله عز وجل يحب المتواضعين، ويبغض المتكبرين. "أبو الشيخ عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৩৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٧٣٥۔۔۔ جو اللہ تعالیٰ کے لیے تواضع اختیار کرے اللہ تعالیٰ اسے بلند کرے گا، اور جو تکبر کرے اللہ تعالیٰ اسے پست کرے گا۔ (ابن مندہ وابو نعیم عن اوس بن خولی)
5735- من تواضع لله رفعه الله، ومن تكبر وضعه الله. "ابن منده وأبو نعيم عن أوس بن خولي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৩৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٧٣٦۔۔۔ جو اللہ تعالیٰ کے لیے تواضع کرے گا اللہ تعالیٰ اسے بلند کرے گا، اور جو میانہ روی اختیار کرے گا اللہ تعالیٰ اسے مالدار (یا لوگوں سے لاپرواہ) کر دے گا اور جو اللہ تعالیٰ کو یاد رکھے گا اللہ تعالیٰ اسے اپنا محبوب بنالیں گے۔ (ابن النجار عن ابوہریرہ (رض))
5736- من تواضع لله رفعه الله، ومن اقتصد أغناه الله، ومن ذكر الله أحبه الله. "ابن النجار عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৩৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٧٣٧۔۔۔ جو اللہ تعالیٰ کے لیے تواضع اختیار کرے گا اسے اللہ تعالیٰ بلند کرے گا، وہ اگرچہ اپنے نفس و ذات میں کمزور ہوگا (لیکن) لوگوں کی نظروں میں بڑا ہوگا، اور جو تکبر کرے گا، اسے اللہ تعالیٰ گھٹا دے گا، وہ لوگوں کی نظروں میں حقیر ہوگا اگرچہ اپنی ذات میں بڑا ہو یہاں تک کہ وہ ان کے نزدیک کتے اور خنزیر سے بھی زیادہ ذلیل ہوگا۔ (ابو نعیم عن عمر)
5737- من تواضع لله رفعه الله، فهو في نفسه ضعيف، وفي أعين الناس عظيم، ومن تكبر وضعه الله، فهو في أعين الناس صغير، وفي نفسه كبير، حتى لهو أهون عليهم من كلب أو خنزير. "أبو نعيم عن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৩৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٧٣٨۔۔۔ جس نے اللہ تعالیٰ کے سامنے انکساری کے لیے تواضع کی، اللہ تعالیٰ اسے بلند کرے گا، اور جو بڑائی کے لیے سر بلند کرے گا اللہ تعالیٰ اسے گھٹائے گا، اور لوگ اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں ہیں اپنے اعمال کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ جب کسی بندے کو رسوا کرنا چاہتے ہیں تو اسے اپنی حفاظت سے باہر کردیتے ہیں، یوں اس کے گناہ ظاہر ہوجاتے ہیں۔ (ابو الشیخ عن معاذ)
5738- من تواضع لله تخشعا لله رفعه الله، ومن تطاول تعظما وضعه الله والناس تحت كنف الله يعملون أعمالهم، فإذا أراد الله فضيحة عبد أخرجه من تحت كنفه فبدت ذنوبه. "أبو الشيخ عن معاذ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৩৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٧٣٩۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جو میرے لیے اتنی سی تواضع کرتا ہے میں اسے اتنا بلند کردیتا ہوں۔ (مسند احمد، ابو یعلی، الشاشی، طبرانی فی الصغیر سعید بن منصور عن عمر)

تشریح :۔۔۔ بندے کی تواضح اپنی استطاعت سے اگرچہ کم ہے لیکن حق تعالیٰ کی عطاء سرفرازی اپنی شان کے مطابق ہے۔
5739- يقول الله عز وجل من تواضع لي هكذا رفعته هكذا. "حم ع الشاشي طص ص عن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৪০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٧٤٠۔۔۔ تواضع سے بندہ کا رتبہ ہی بڑھتا ہے ، لہٰذا تواضع اختیار کرو اللہ تعالیٰ تمہیں بلند کرے گا۔ (الدیلمی عن انس)
5740- التواضع لا يزيد العبد إلا رفعة، فتواضعوا يرفعكم الله. "الديلمي عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৪১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٧٤١۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : جس نے میرے حق کے لیے نرمی کی اور میری خاطر تواضع کی اور میری زمین میں تکبر نہ کیا، میں اسے اتنا بلند کروں گا یہاں تک کہ اسے علیین تک پہنچا دوں گا۔ (ابو نعیم عن ابوہریرہ (رض))
5741- قال الله عز وجل: من لان لحقي وتواضع لي ولم يتكبر في أرضي رفعته حتى أجعله في عليين. "أبو نعيم عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৪২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٧٤٢۔۔۔ ہر آدمی کے سر میں ایک درجہ ہے جس پر ایک فرشتہ مامور ہے جب وہ بندہ تواضع کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے بلند کردیتا ہے اور اگر وہ خود بلند ہو تو اللہ تعالیٰ اسے گھٹا دیتا ہے، کبریائی و بڑائی اللہ تعالیٰ کی چادر ہے سو جو بھی اللہ تعالیٰ سے الجھے گا اسے اللہ تعالیٰ پست کر دے گا۔ (ابن صصری فی امالیہ عن انس)
5742- ما من آدمي إلا وفي رأسه حكمة موكل بها ملك، فإذا تواضع رفعه الله، وإن ارتفع قمعه الله، والكبرياء رداء الله، فمن نازع الله قمعه. "ابن صصرى1 في أماليه عن أنس"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৪৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ درجات کی بلندی اور پستی
٥٧٤٣۔۔۔ ہر آدمی کے سر میں ایک درجہ (بلندی و پستی) ایک فرشتہ کے ہاتھ میں ہوتا ہے جب وہ تواضع اختیار کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے بلند کرتا ہے، اور وہ کہتا ہے بلند ہو اللہ تعالیٰ تجھے بلند کرے، اور جب وہ سر اٹھاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے زمین کی طرف کھینچتا ہے اور وہ فرشتہ کہتا ہے : پست ہوا للہ تعالیٰ تجھے پسے کرے۔ (ابو نعیم والدیلمی عن انس)
5743- ما من آدمي إلا وفي رأسه حكمة بيد ملك، فإذا تواضع رفعه الله بها، وقال: ارتفع رفعك الله، وإذا رفع رأسه جذبه إلى الأرض وقال: انخفض خفضك الله. "أبو نعيم والديلمي عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৪৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ درجات کی بلندی اور پستی
٥٧٤٤۔۔۔ ہر بندے کے سر میں ایک درجہ (بلندی و پستی) فرشتہ کے ہاتھ میں ہوتا ہے جب وہ تواضع کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے اس کی وجہ سے بلند کرتا ہے اور فرشتہ کہتا ہے بلند ہوا للہ تعالیٰ تجھے بلند کرے اور جب وہ سر اٹھاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے زمین کی طرف کھینچتا ہے اور وہ فرشتہ کہتا ہے جھک جا اللہ تعالیٰ تجھے پست کر دے۔ (ابن صصری فی امالیہ عن انس)
5744- ما من عبد إلا وفي رأسه حكمة بيد ملك، فإذا تواضع رفع بها، وقال: ارتفع رفعك الله، وإذا رفع رأسه جذبه إلى الأرض، وقال: انخفض خفضك الله. "ابن صصرى في أماليه عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৪৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ درجات کی بلندی اور پستی
٥٧٤٥۔۔۔ ہر آدمی کے سر میں دوزنجیریں ہوتی ہیں ایک زنجیر ساتویں آسمان تک اور دوسری ساتویں زمین تک پہنچی ہوئی ہوتی ہے جب وہ تواضع کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے زنجیر کے ذریعہ آسمان کی طرف بلند کرتا ہے اور جب تکبر کرتا ہے اسے زمین والی زنجیر کے ساتھ ساتویں زمین کی طرف جھکا دیتا ہے۔ (الخرائطی فی مساوی الاخلاق والحسن بن سفیان وابن لال ولادیلمی عن انس)
5745- ما من آدمي إلا وفي رأسه سلسلتان سلسلة في السماء السابعة، وسلسلة في الأرض السابعة، فإذا تواضع رفعه الله بالسلسلة إلى السماء السابعة، وإذا تجبر وضعه الله بالسلسلة إلى الأرض السابعة. "الخرائطي في مساوى الأخلاق والحسن بن سفيان وابن لال والديلمي عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৪৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ درجات کی بلندی اور پستی
٥٧٤٦۔۔۔ جو دنیا میں (تکبر کی بنا پر) اپنا سر اٹھائے گا اسے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن گرائے گا، اور جو دنیا میں اللہ تعالیٰ کے لیے تواضع اختیار کرتا ہے ، اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اس کی طرف ایک فرشتہ بھیجے گا جو اسے مجمع سے اٹھالے گا، اور کہے گا : اے نیک بندے ! اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : میری طرف میری طرف ، تو ان بندوں میں سے ہے جن پر نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غم گین ہوں گے۔ (ابن عساکر عن ابی بن کعب)
5746- من رفع رأسه في الدنيا قمعه الله يوم القيامة، ومن تواضع لله في الدنيا بعث الله إليه ملكا يوم القيامة فانتشطه من بين الجمع، فقال: أيها العبد الصالح يقول الله عز وجل: إلي إلي، فإنك ممن لا خوف عليهم ولا هم يحزنون. "ابن عساكر عن أبي بن كعب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৪৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ درجات کی بلندی اور پستی
٥٧٤٧۔۔۔ جو شخص حسب میں اچھی صورت والا ہو، تواضع کرنے سے اسے عیب معلوم نہ ہوتا ہو تو وہ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ کے خالص لوگوں میں سے ہوگا۔ (ابو نعیم عن جابر الحلیۃ ج ٣ ص ١٩٠)
5747- من كان حسن الصورة في حسب لا يشينه متواضعا كان من خالص الله يوم القيامة. "أبو نعيم عن جابر". الحلية [3/190] .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৪৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ جھوٹا پانی پینے کی فضیلت
٥٧٤٨۔۔۔ یہ تواضع کا ایک طریقہ ہے کہ آدمی اپنے بھائی کا جھوٹا (پانی) پینے اور جس نے اپنے بھائی کا جھوٹا پیا تو اس کے ستر درجات بلند ہوں گے، اس کی ستر برائیاں مٹائی جائیں گی اس کے لیے ستر نیکیاں لکھی جائیں گی۔ (الخطیب عن ابن عباس وفیہ نوح بن ابی مریم واوردہ ابن الجوزی فی الموضوعات)

یہ روایت کہ ” مومن کے جھوٹے میں شفا ہے “ ان الفاظ سے ثابت نہیں، مزید تفصیل کے لیے المقاصد الحسنہ ” کشف الخفا “ اللآلی المصنوعہ فی الاحادیث الموضوعۃ ” المنار المنیف “ بعض لوگ طبعاً دوسروں کا جھوٹا نہیں پیتے، گناہ دل سے نفرت و ناگواری پر ہوتا ہے طبعاً کسی بات سے پریشانی پر نہیں ہوتا، مثلاً وضو میں ناک جھاڑنا ایک دینی فعل ہے لہٰذا اگر کوئی شخص گھن کی وجہ سے ناک نہیں جھاڑتا صرف ناک میں پانی ڈالتا ہے اور اسے دل سے برا نہیں سمجھتا تو اس پر کوئی مواخذہ نہیں، کسی کا باپ بوڑھا ہے اور معذور سے اسے کھانا کھلانا اور پیشاب وغیرہ کرنا پڑتا ہے لیکن کوئی شخص ایسا ہے کہ اسے گندگی سے نفرت ہے اور وہ منہ نہیں چڑھاتا اور نہ دل میں باپ کی خدمت سے کراہت محسوس کرتا ہے صرف اپنی طبیعت سے مجبور ہے تو اس کے لیے بھی کوئی حرج نہیں۔
5748- من التواضع أن يشرب الرجل من سؤر أخيه، ومن شرب من سؤر أخيه رفعت له سبعون درجة، ومحيت عنه سبعون خطيئة وكتبت له سبعون حسنة. "الخطيب عن ابن عباس" وفيه نوح بن أبي مريم وأورده ابن الجوزي في الموضوعات
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭৪৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ جھوٹا پانی پینے کی فضیلت
٥٧٤٩۔۔۔ جس نے اللہ تعالیٰ کی خاطر زیب وزینت ترک کردی اور اچھے کپڑے اللہ تعالیٰ کے لیے تواضع کی وجہ سے اور اس کی رضا جوئی کے لیے چھوڑ دیے تو (بطور انعام) اللہ اپنے لیے یہ حق قرار دیتے ہیں کہ اسے یاقوت کے صندوق (بکس) میں سے جنت کے ریشمی کپڑے پہنائیں۔ (حلیۃ الاولیاء)

اس کے بدلہ جنت کا جوڑا عطا فرمائیں۔ (ابو یعلی، الذھلی الھزوی فی فوائدہ وابن النجار عن ابن عباس)
5749- من ترك زينة لله ووضع ثيابا حسنة تواضعا لله وابتغاء وجهه كان حقا على الله أن يكسوه من عبقري الجنة في تخات الياقوت. "حل" يبدله بعبقري الجنة، "أبو يعلى" الذهلي الهروي في فوائده وابن النجار عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক: