কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

کتاب البر - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৮০৩ টি

হাদীস নং: ৫৭১০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ غور و فکر
٥٧١٠۔۔۔ ایک گھڑی کا غور و فکر ساٹھ سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ (ابو الشیخ فی العظمۃ عن ابوہریرہ (رض))
5710- فكرة ساعة خير من عبادة ستين سنة. "أبو الشيخ في العظمة عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭১১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٧١١۔۔۔ ایک گھڑی کا سوچ و بچار رات بھر کے قیام سے بہتر ہے۔ (صالح بن احمد فی کتاب التبصرۃ عن انس، مرفوعا، ابو الشیخ فی العظمۃ عن ابن عباس، موقوفا)
5711- تفكر ساعة خير من قيام ليلة. "صالح بن أحمد في كتاب التبصرة عن أنس" مرفوعا، "أبو الشيخ في العظمة عن ابن عباس" موقوفا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭১২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٧١٢۔۔۔ ایک گھڑی اللہ تعالیٰ کی عظمت ، اس کی جنت و جہنم میں غور و فکر کرنا رات بھر کے قیام سے افضل ہے بہترین لوگ وہ ہیں جو اللہ تعالیٰ کی ذات میں غور و فکر کرتے ہیں برے ہیں وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ کی ذات میں غور نہیں کرتے۔ (ابو الشیخ عن نھشل، عن الضحاک عن ابن عباس)

تشریح :۔۔۔ اس روایت اور سابقہ روایتوں میں تعارض معلوم ہو رہا ہے، اول تو یہ روایت ایک کذاب راوی کی وجہ سے قابل استدلال نہیں، دوم امر و نہی میں نہی کو امر پر مقدم رکھا جاتا ہے، اور اگر بالفرض یہ روایت درست ہے تو اسے منسوخ سمجھا جائے گا، یا تفکر فی ذات اللہ کا معنی یہ ہوگا کہ اللہ تعالیٰ کی ذات میں صفات کے لحاظ سے غور و فکر کرنا۔
5712- التفكر في عظمة الله وجنته وناره ساعة خير من قيام ليلة وخير الناس المتفكرون في ذات الله، وشرهم من لا يتفكر في ذات الله. "أبو الشيخ عن نهشل1 عن الضحاك عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭১৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٧١٣۔۔۔ خبردار اللہ تعالیٰ کی ذات میں غور فکر نہ کرنا، (یہ جملہ اور) اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی عظمت میں غور و فکر کرو۔ یہ جملہ تین بار فرمایا۔ (ابو الشیخ فی العظمۃ عن یونس بن میسرۃ، مرسلا)
5713- إلا في الله فلا تفكروا ثلاثا، فتفكروا في عظم خلق الله ثلاثا. "أبو الشيخ في العظمة عن يونس بن ميسرة" مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭১৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٥٧١٤۔۔۔ اللہ تعالیٰ کی ذات میں غور و فکر نہ کرو، (بلکہ) اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں غور و فکر کرو، اس واسطے کہ ہمارے رب نے ایک فرشتہ پیدا فرمایا ہے جس کے دونوں پاؤں سب سے نچلی ساتویں زمین میں ہیں جبکہ اس کا سر اوپر والے ساتویں آسمان سے گزر گیا، اس کے پاؤں اور ٹخنوں کے درمیان چھ سو سال کا فاصلہ ہے اور خالق مخلوق سے عظیم تر ہے۔ (ابو الشیخ فی العظمۃ، حلیۃ الاولیاء عن عبداللہ بن سلام)
5714- لا تفكروا في الله، وتفكروا في خلق الله، فإن ربنا خلق ملكا قدماه في الأرض السابعة السفلى، ورأسه قد جاوز السماء العليا، ما بين قدميه إلى كعبيه مسيرة ستمائة عام، والخالق أعظم من المخلوق.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭১৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ کام کو اس کے اہل کے سپرد کرنا ۔۔۔ ازاکمال
٥٧١٥۔۔۔ اے اہل یمامہ تم مٹی کے عناصر ملانے میں سے سب سے ہوشیار ہو ، سو ہمارے لیے مٹی کو ملا دو ۔ (طبرانی فی الکبیر عن طلق بن علی )
5715- إنكم يا أهل يمامة أحذق شيء بإخلاط2 الطين فأخلط لنا الطين. "طب عن طلق بن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭১৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ کام کو اس کے اہل کے سپرد کرنا ۔۔۔ ازاکمال
٥٧١٦۔۔۔ مٹی میں سے یمامی مٹی کو مقدم رکھو اس واسطے کہ وہ چھونے میں بڑی اچھی ہے۔ (ابن حبان عن طلق)
5716- قدموا اليمامي من الطين فإنه من أحسنكم لها مسا. "حب عن طلق"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭১৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ لوگوں کو ان کے درجات میں رکھنا
٥٧١٧۔۔۔ لوگوں کو ان کے مقامات میں رکھو۔ (مسلم، ابوداؤد عن عائشہ)
5717- أنزلوا الناس منازلهم. "م د عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭১৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ لوگوں کو ان کے درجات میں رکھنا
٥٧١٨۔۔۔ خیر وشر میں لوگوں کو ان کے مقامات میں رکھو، اور ان کا ادب اچھے اخلاق سے کرو۔ الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن معاذ
5718- أنزل الناس منازلهم من الخير والشر، وأحسن أدبهم على الأخلاق الصالحة. "الخرائطي في مكارم الأخلاق عن معاذ"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭১৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تواضع و عاجزی
٥٧١٩۔۔۔ تواضع انسان کا مرتبہ ہی بڑھاتی ہے، لہٰذا تواضع اختیار کرو اللہ تعالیٰ تمہیں بلند کر دے گا، معاف کرنا انسان کی عزت میں اضافہ کرتا ہے لہٰذا معاف کیا کرو اللہ تعالیٰ تمہیں عزت دے گا، صدقہ مال کی زیادتی کا باعث ہے لہٰذا صدقہ کیا کرو اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے۔ (ابن ابی الدنیا فی ذم الغضب عن محمد بن عمیر العبدی)
5719- التواضع لا يزيد العبد إلا رفعة، فتواضعوا يرفعكم الله والعفو لا يزيد العبد إلا عزا، فاعفوا يعزكم الله، والصدقة لا تزيد المال إلا كثرة، فتصدقوا يرحمكم الله عز وجل. "ابن أبي الدنيا في ذم الغضب عن محمد بن عمير العبدي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭২০
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تواضع و عاجزی
٥٧٢٠۔۔۔ بندہ جب تواضع اختیار کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے ساتویں آسمان تک بلند کردیتے ہیں۔ (الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن ابن عباس)
5720- إذا تواضع العبد رفعه الله إلى السماء السابعة. "الخرائطي في مكارم الأخلاق عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭২১
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تواضع و عاجزی
٥٧٢١۔۔۔ جو اللہ تعالیٰ کے لیے ایک درجہ تواضع اختیار کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے ایک درجہ بلند کرتے ہیں یہاں تک اسے علیین (انسانوں کا آخری بلند مقام) تک پہنچا دیتے ہیں اور جو اللہ تعالیٰ کے سامنے ایک درجہ بھی تکبر کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے ایک درجہ گھٹا دیتے ہیں بالاخر اسے سب سے کم درجہ تک پہنچا دیتے ہیں۔ (ابن ماجہ، ابن حبان، مستدرک حاکم، عن ابی سعید)
5721- من يتواضع لله درجة يرفعه الله درجة حتى يجعله في عليين ومن يتكبر على الله درجة يضعه الله درجة حتى يجعله في أسفل السافلين. "هـ حب ك عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭২২
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تواضع و عاجزی
٥٧٢٢۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے میری طرف وحی بھیجی کہ (سب) تواضع اختیار کرو، کوئی کسی پر فخر نہ کرے، اور نہ کوئی کسی سے بغاوت کرے۔ (مسلم، ابو داؤد، ابن ماجہ، عن عیاض بن حمار)
5722- إن الله تعالى أوحى إلى أن تواضعوا حتى لا يفخر أحد على أحد، ولا يبغي أحد على أحد. "م د هـ عن عياض بن حمار"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭২৩
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تواضع و عاجزی
٥٧٢٣۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے میری طرف وحی بھیجی کہ تواضع اختیار کرو، تم میں سے کوئی کسی کے خلاف بغاوت نہ کرے۔ (بخاری ادب المفرد، ابن ماجہ عن انس)
5723- إن الله تعالى أوحى إلي أن تواضعوا، ولا يبغ بعضكم على بعض. "خد هـ عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭২৪
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تواضع و عاجزی
٥٧٢٤۔۔۔ یہ بھی اللہ تعالیٰ کے لیے تواضع ہے کہ انسان اونچی جگہ بیٹھنے کی بجائے پست جگہ پر بیٹھ جائے۔ (طبرانی فی الکبیر، بیہقی فی شعب الایمان عن طلحۃ)
5724- إن من التواضع لله الرضا بالدون من شرف المجالس. "طب هب عن طلحة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭২৫
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ تواضع و عاجزی
٥٧٢٥۔۔۔ تواضع اختیا رکرو اور مساکین کے ساتھ بیٹھا کرو اللہ تعالیٰ کے بڑے لوگوں میں ہوجاؤ گے، اور تکبر سے نکل جاؤ گے۔ (حلیۃ الاولیاء عن ابن عمر)
5725- تواضعوا وجالسوا المساكين تكونوا من كبراء الله، وتخرجون من الكبر. "حل عن ابن عمر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭২৬
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اپنا کام خود انجام دینا
٥٧٢٦۔۔۔ چیز کا مالک اس کا زیادہ حقدار ہے کہ اسے اٹھائے البتہ یہ کہ کوئی کمزور ہو اور وہ اس سے عاجز آرہا ہو تو اسے اس کا مسلمان بھائی امداد دے۔ (طبرانی فی الاوسط، ابن عساکر عن ابوہریرہ (رض))

تشریح :۔۔۔ یعنی جب کوئی شخص بوجھ نہ اٹھا سک رہا ہو تو اس کی امداد کر دینی چاہیے۔
5726- صاحب الشيء أحق بشيئه أن يحمله إلا أن يكون ضعيفا يعجز عنه فيعينه عليه أخوه المسلم. "طس وابن عساكر عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭২৭
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اپنا کام خود انجام دینا
٥٧٢٧۔۔۔ تم تواضع اختیار کرو، اس واسطے کہ تواضع دل میں ہوتی ہے، ہرگز کوئی مسلمان کسی مسلمان کو تکلیف نہ پہنچائے بہت سے کمزور بوسیدہ کپڑوں میں ایسے ہوتے ہیں اگر وہ اللہ تعالیٰ کے لیے کوئی قسم کھا بیٹھیں تو اللہ تعالیٰ اسے پورا کر دے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی امامۃ)
5727- عليكم بالتواضع فإن التواضع في القلب، ولا يؤذين مسلم مسلما فلرب متضاعف في أطمار2 لو أقسم على الله لأبره. "طب عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭২৮
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اپنا کام خود انجام دینا
٥٧٢٨۔۔۔ اس شخص نے تکبر نہیں کیا جس نے اپنے خادم کے ساتھ کھایا اور بازار میں گدھے پر سوار ہوا، اور بکری کو باندھ کر اسے دوھ لیا۔ (بخاری ادب المفرد، بیہقی فی شعب الایمان عن ابوہریرہ (رض) )

آج کل کے مسلمان ملازم اگر صفائی ستھرائی کا اہتمام کریں تو ان کے ساتھ کھانے میں کوئی حرج نہیں، باقی یہ حکم استحبابی ہے وجوبی نہیں، گھر میں جب مہمانوں کی کثرت ہوتی ہے تو عموماً لوگ مہمانوں کو کھانا کھلانے میں محو ہوجاتے ہیں اور خادم کو بہت تاخیر سے کھانا دیتے ہیں، ایک تو وہ خالی پیٹ ہوتا ہے دوم رنگی برنگی اشیاء کو للچائی نظروں سے دیکھتا ہے، بعد میں اسے وہی روٹی ساگ دال پات دیا جاتا ہے تو اس کے ذہن میں قورمہ، فروٹ اور کسٹرڈ کا نقشہ جمع ہوجاتا ہے وہ جونہی دال کا لقمہ منہ میں رکھتا ہے تو اس کے لیے نکلنا یوں مشکل ہوجاتا ہے جیسے پتھر کا نگلنا، اس واسطے خادم کو پہلے کھانا کھلایا جائے، بازار میں گدھے پر سواری ، آج کے دور میں موٹر کار سے ادنی درجے کی سواریاں مراد ہیں ، مثلاً بائیسکل، رکشہ وغیرہ، بکری کو دوہنے سے مراد گھر کا معمولی کام جسے کرنا مرد حضرات اپنی توہین سمجھتے ہیں، مشرق میں یہ بہت غلط رواج ہے کہ ہندو مسلم سب کے سب عورت کو اپنی نوکرانی اور باندی سمجھتے ہیں معمولی درجہ کا کام بھی خود نہیں کرتے، مثلاً کو لریا گھڑے سے پانی لے کر پینا، شلوار میں ازار بند ڈالنا، بستر سے اٹھتے وقت بستر کی درستگی اور کھانا کھا چکنے کے بعد کھانے کے برتن اٹھانا وغیرہ۔ مزید معلومات کے لیے دیکھیں ، فطرتی و نفسیاتی باتیں، مطبوعہ نور محمد کراچی۔
5728- ما استكبر من أكل مع خادمه وركب الحمار بالأسواق واعتقل الشاة فحلبها. "خد هب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৫৭২৯
کتاب البر
পরিচ্ছেদঃ اپنا کام خود انجام دینا
٥٧٢٩۔۔۔ ہر آدمی کے سر میں ایک قدر و منزلت کا درجہ فرشتے کے ہاتھ میں ہوتا ہے جب وہ آدمی تواضع کرتا ہے تو فرشتہ کو کہا جاتا ہے : اس کا درجہ بلند کرو، اور جب تکبر کرتا ہے تو فرشتہ کو کہا جاتا ہے : اس کا درجہ گھٹا دو ۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن عباس، البزار عن ابوہریرہ (رض))
5729- ما من آدمي إلا وفي رأسه حكمة بيد ملك فإذا تواضع قيل للملك: ارفع حكمته، وإذا تكبر قيل للملك: ضع حكمته. "طب عن ابن عباس" البزار عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক: