কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬৪৪ টি
হাদীস নং: ৪৬০৩৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ملعون عورتیں
46024 ابن عباس (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خال بنانے والی اور بنوانے والی، بال جوڑنے والی اور جڑوانے والی عورت پر لعنت بھیجی ہے۔ رواہ ابن جریر
46024- عن ابن عباس قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم الواشمة والمستوشمة - وفي لفظ: والمتوشمة - والواصلة والموصولة. "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০৩৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ملعون عورتیں
46025 ابن عباس (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گودنے والی اور گودوانے والی، دانت باریک کرنے والی باریک کروانے والی، بال جوڑنے والی اور جڑوانے والی، چہرے کے بال اکھاڑنے والی اور اکھڑوانے والی، جادو کرنے والی اور جادو کروانے والی پر لعنت کی ہے۔۔ رواہ ابن جریر
46025- عن ابن عباس قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم الواشمة والموشمة، والواشرة والمستوشرة، والواصلة والمستوصلة، والنامصة والمتنمصة، والعاضهة والمستعضهة 1 "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০৩৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ملعون عورتیں
46026 ام عثمان بنت سفیان، ابن عباس (رض) سے روایت نقل کرتی ہیں کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عورت کو سرمونڈھنے سے منع فرمایا ہے۔ نیز فرمایا کہ حلق مثلہ ہے۔ رواہ ابن جریر
46026- عن أم عثمان ابنة سفيان عن ابن عباس قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن تحلق المرأة رأسها، وقال: الحلق مثله. "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০৩৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ملعون عورتیں
46027 مجاہد کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سرمونڈھنے والی عورت پر لعنت کی ہے۔ رواہ ابن جریر
46027- عن مجاهد قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم الحالقة. "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০৪০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ملعون عورتیں
46028 اسماء بنت ابی بکر (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بالوں میں بال ملانے کے متعلق سوال کیا گیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بال ملانے والی اور بال ملوانے والی پر لعنت کی ۔ رواہ ابن عساکر وابن النجار
46028- عن أسماء بنت أبي بكر أن رسول الله صلى الله عليه وسلم سئل عن الوصال في الشعر، فلعن الواصلة والمستوصلة. "كر، وابن النجار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০৪১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ملعون عورتیں
46029 حضرت عائشہ (رض) کی روایت ہے کہ ایک سائل نے ہم سے کچھ مانگا میں نے اس کے لیے خادم سے کھانا دینے کو کہا۔ خادم کھانا لے کر ہمارے پاس سے گزرا میں نے اسے بلایا تاکہ دیکھوں کہ سائل کو دینے کے لیے اس کے پاس کیا ہے۔ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے عائشہ ! گنو مت ورنہ تمہارے لیے بھی گنا جائے گا۔ حضرت عائشہ (رض) نے عرض کیا : یارسول اللہ ! میں یہ نہیں چاہتی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم عورتوں کی اکثریت دوزخ میں جائے گی حضرت عائشہ (رض) نے عرض کیا : یارسول اللہ ! وہ کیوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : چونکہ تم عورتیں جب شکم سیر ہوجاتی ہو تو بے پروا ہو کر کودنے لگتی ہو اور جب تم بھوکی ہوجاتی ہو تو لجاجت سے مانگنے لگتی ہو اور یہ کہ تم کثرت سے لعنت کرتی ہو، اپنے خاوندوں کی ناشکری کرتی ہو ، تم اچھے خاصے عقلمند آدمی کی عقل پر غالب آجاتی ہو ، نیز تم عقل ودین میں بھی ناقص ہو۔ رواہ العسکری فی الامثال
46029- عن عائشة أن سائلا سأل، فأمرت له بطعام، فمر الخادم فدعته لتنظر ما معه، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "يا عائشة! لا تحصي فيحصى عليك، فقالت: والله! ما أردت ذلك. فقال: إن أكثركن في النار، قالت: ولم ذاك يا رسول الله؟ قال: لأنكن إذا شبعتن حجلتن، وإذا جعتن دقعتن 1، ولأنكن تكثرن اللعن وتكفرن العشير، وتغلبن ذا الرأي والدين على رأيه ناقصات الرأي والدين. " العسكري في الأمثال".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০৪২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیکوکار اور بدکار عورت
46030 حضرت عائشہ (رض) کی روایت ہے کہ جس عورت کا شوہر غائب ہوگیا اس دوران اس نے اپنے نفس کی حفاظت کی زیب وزینت چھوڑ دی اپنے پاؤں میں بیڑیاں ڈال دیں اور نماز قائم کرتی رہی وہ قیامت کے دن نوجوان دوشیزہ لڑکی کی صورت میں اٹھائی جائے گی اگر اس کا شوہر مومن تھا تو جنت میں بھی وہی اس کا شوہر ہوگا ورنہ کسی شہید سے اس کی شادی اللہ تعالیٰ کرادیں گے اگر اس عورت نے اپنا بدن غیر کے سامنے کھولا غیر کے لیے زیب وزینت کی اپنے گھر میں فساد پھیلا دیا اور بدکاری پر اتر آئی وہ جہنم میں الٹی لٹکائی جائے گی۔ رواہ ابن زنجویہ وسندہ حسن
46030- عن عائشة قالت: أيما امرأة غاب عنها زوجها فحفظت غيبته في نفسها، وطرحت زينتها، وقيدت رجلها، وعطلت زبنتها، وأقامت الصلاة فإنها تحشر يوم القيامة عذراء طفلة، فإن كان زوجها مؤمنا فهو زوجها في الجنة، وإن لم يكن زوجها مؤمنا زوجها الله من الشهداء، فإن هي فشت بطنها لغيره، وتزينت لغيره وأفسدت في بيتها، وأخفت رجليها تريد البغى نكست على رأسها في جهنم. "ابن زنجويه، وسنده حسن".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০৪৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیکوکار اور بدکار عورت
46031 حضرت عائشہ (رض) کی روایت ہے کہ جو عورت بھی اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر اس کے بستر سے الگ ہوئی وہ برابر اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں ہوتی ہے تاوقتیکہ اس کا خاوند اس کے لیے استغفار کرے اور جو عورت بھی اپنے شوہر کے علاوہ کسی غیر سے مشورہ لیتی ہے وہ دوزخ کا انگارہ لے رہی ہوتی ہے جس عورت کا شوہر اس سے راضی ہوا اللہ تعالیٰ بھی اس سے راضی رہتا ہے اور جس کا شوہر اس سے ناراض ہو اللہ تعالیٰ بھی اس سے ناراض رہتا ہے۔ الایہ کہ اس کا خاوند اسے کسی غیر حلال کام کا حکم دے۔ رواہ ابن زنجویہ
46031- عن عائشة قالت: أيما امرأة اعتزلت فراش زوجها بغير إذن زوجها فهي في سخط الله حتى يستغفر لها، وأيما امرأة استشارت غير زوجها لقمت من جمر جهنم، وأيما امرأة رضي عنها زوجها رضي الله عنها، وإن سخط عليها زوجها سخط الله عليها، إلا أن يأمرها بما لا يحل. "ابن زنجويه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০৪৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیکوکار اور بدکار عورت
46032 حضرت عائشہ (رض) سے گوندنے والی اور گوندوانے والی، بال جوڑنے والی اور بال جوڑانے والی چہرے کے بال نوچنے والی اور بال نوجوانے والی عورت کے متعلق سوال کیا گیا۔ انھوں نے جواب دیا کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس سے منع فرماتے تھے۔ رواہ ابن جریر
46032- عن عائشة أنها سئلت عن الواشمة والمستوشمة 1والواصلة والموصلة والنامصة والمتنمصة، فقالت: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم ينهى عن ذلك. "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০৪৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیکوکار اور بدکار عورت
46033 سعد اسکاف ابن شریح سے روایت نقل کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ (رض) سے عرض کیا : رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بال جوڑنے والی عورت پر لعنت کی ہے۔ حضرت عائشہ (رض) بولیں : سبحان اللہ ! بکھرے بالوں والی عورت اگر کچھ اون لے کر اپنے بالوں میں ملالیتی ہے اور اپنے شوہر کے لیے زینت کرلیتی ہے اس میں کیا حرج ہے۔ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نوجوان عورت کو منع کیا ہے جو اپنی جوانی میں ایسا کرے حتیٰ کہ جب بوڑھی ہوجائے بال ملاسکتی ہے۔ رواہ ابن جیرر
46033- عن سعد الإسكاف عن ابن شريح قال: قلت لعائشة: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم الواصلة؟ قالت: يا سبحان الله! وما بأس بالمرأة الزعراء أن تأخذ شيئا من صوف فتصل به شعرها تزين به عند زوجها، إنما لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم المرأة الشابة تبغي في شيبتها حتى إذا هي أسنت وصلتها بالقيادة. "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০৪৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیکوکار اور بدکار عورت
46034 ابن عمر (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : گودنے والی۔ اور گودوانے والی، بال ملانے والی اور بال ملوانے والی عورت پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو۔۔ رواہ ابن جریر
46034- عن ابن عمر قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "لعن الله الواشمة والمستوشمة والواصلة والمستوصلة. " ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০৪৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیکوکار اور بدکار عورت
46035 ام سلمہ (رض) کی روایت ہے کہ : تم بالوں کے ساتھ بال مت ملاؤ لیکن ایک اچھا کپڑالو اس سے اپنے بالوں کو اوپر کرکے باندھ لو۔ رواہ ابن جریر
46035- عن أم سلمة قالت: لا تصلي الشعر بالشعر، ولكن خذي خريقة طيبة فارفعي بها عقيصتك. "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০৪৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیکوکار اور بدکار عورت
46036 ام عطیہ کی روایت ہے کہ انھوں نے اپنی بہن کا سردیکھا کہ بالوں میں ایک کپڑا ملا ہوا ہے ام عطیہ نے کہا : بالوں میں کچھ نہ ملاؤ چونکہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بالوں میں کوئی چیز ملانے سے منع فرمایا ہے۔ رواہ ابن جریر
46036- عن أم عطية أنها رأت رأس أختها فإذا هو موصول بخرق، فقالت أم عطية: لا تصليه بشيء، فإن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهانا أن نصل بشيء. "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০৪৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیکوکار اور بدکار عورت
46037 عبدالرحمن بن شبل کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فساق ہی اہل نار ہیں ایک شخص نے عرض کیا : یارسول اللہ ! فساق کون لوگ ہیں ؟ فرمایا : عورتیں ، ایک شخص نے عرض کیا یارسول اللہ ! کیا عورتیں ہماری مائیں بیٹیاں بہنیں اور بیویاں نہیں ہوتی ہیں ؟ فرمایا : کیوں نہیں۔ لیکن عورتیں جب آسودہ ہوتی ہیں ناشکری کرتی ہیں اور جب آزمائش میں ڈالی جاتی ہیں بےصبری کرتی ہیں۔ رواہ البیہقی فی شعب الایمان
46037- عن عبد الرحمن بن شبل قال قال رسول الله: "إن الفساق هم أهل النار، فقال رجل: يا رسول الله! من الفساق؟ قال:النساء، فقال رجل: يا رسول الله! أليس أمهاتنا وبناتنا وأخواتنا وأزواجنا؟ قال: بلى، ولكنهن إذا أنطين لم يكرن، وإذا ابتلين لم يصبرن. " هب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০৫০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیکوکار اور بدکار عورت
46038 عکرمہ کی روایت ہے کہ اس عورت پر لعنت کی گئی ہے جو اپنے بالوں میں دوسرے بال ملا کر فخرونمائش کرے۔ رواہ ابن جریر
46038- عن عكرمة قال: لعنت المرأة التي تصل شعرها يريد الفخر والرياء. "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০৫১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیکوکار اور بدکار عورت
46039” مسندابی “ عبداللہ بن محمد بن عقیل سے اور جابر بن عبداللہ سے اور طفیل بن ابی اپنے والد سے روایت نقل کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ظہر یا عصر کی نماز میں ہم رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے صفہ بستہ تھے اچانک ہم نے دیکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے سامنے کسی چیز کو پکڑنا چاہتے ہیں آپ نے پھر ہاتھ بڑھایا تاکہ اسے پکڑ لیں پھر آپ کے اور اس چیز کے درمیان پردہ حائل ہوگیا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پیچھے ہٹے ہم بھی پیچھے ہٹ گئے جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام پھیرا تو حضرت ابی بن کعب (رض) نے عرض کیا یارسول اللہ ! آج ہم نے آپ کو وہ کچھ کرتے دیکھا ہے جو آپ اس سے قبل نہیں کرتے تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھ پر جنت پیش کی گئی بمعہ اس کی رونقوں اور شادابیوں کے میں جنت کے انگوروں کا ایک خوشہ توڑنا چاہ رہا تھا کہ میں تمہیں دکھاؤ اگر میں وہ لے لیتا تو زمین و آسمان کی مخلوق اسے کھاتی وہ کم نہ ہونے پاتا لیکن میرے اور اس کے درمیان پردہ حائل ہوگیا۔ پھر مجھ پر دوزخ پیش کی گئی جب میں نے دوزخ کے شعلے کی تپش پائی تو پیچھے ہٹ گیا میں نے دوزخ میں زیادہ تعداد عورتوں کی دیکھی ہے جن کے پاس اگر راز رکھا جائے تو اسے افشاء کردیتی ہیں، اگر سوال کرتی ہیں تو لپٹ جاتی ہیں، اگر نہیں عطا کردیا جائے تو شکر نہیں کرتی ہیں میں نے دوزخ میں عمرو بن لحی بھی دیکھا وہ دوزخ میں اپنی اشرفیاں گھسیٹے جارہا تھا عمرو بن لحی کے مشابہ میں نے جسے دیکھا ہے وہ معبد بن اکتم ہے معبد (رض) بولے : یارسول اللہ ! اس مشابہت کے ہونے سے مجھ پر کوئی خدشہ ہے ؟ فرمایا : نہیں چونکہ تو مومن ہے جب کہ وہ کافر وہ پہلا شخص ہے جس نے عربوں کو بتوں کی پرستش کے لیے جمع کیا۔۔ رواہ احمد بن حنبل والحاکم و سعید بن المنصور
(46039 -) (مسند أبي) عن عبد الله بن محمد بن عقيل عن جابر بن عبد الله وعن الطفيل بن أبي عن أبيه قالا : بينا نحن صفوف خلف رسول الله ص في الظهر أو العصر إذ رأيناه تناول شيئا بين يديه وهو في الصلاة ليأخذه ، ثم تناوله ليأخذه ، ثم حيل بينه وبينه ، ثم تأخروا وتأخرنا ، فلم سلم قال أبي بن كعب : يا رسول الله ! رأيناك اليوم تصنع في صلاتك شيئا لم تكن تصنعه ؟ قال : عرضت علي الجنة بما فيها من الزهرة والنضرة ، فتناولت قطفا من عنبها لآبيكم به ، ولو أخذته لاكل ما بين السماء والارض لا يتنقصونه ، فحيل بيني وبينه ، ثم عرضت علي النار ، فلما وجدت حر شعاعها تأخرت ، وأكثر من رأيت فيها النساء اللاتي إن أرتمن أفشين ، وإن سألن أحفين وإن أعطين لم يشكرن ، ورأيت فيها عمرو بن لحى يجر قصبه ، وأشبه من رأيت به معبد بن أكثم ، قال معبد : أي رسول الله ! يخشى علي من شبهه فانه والد ، قال : لا ، أنت مؤمن وهو كافر ، وهو أول من جمع العرب على الاصنام (حم ، ك ، ص) (.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০৫২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نیکوکار اور بدکار عورت
46040 حضرت انس (رض) کی روایت ہے کہ ان سے بال ملانے والی اور بال ملوانے والی عورت کے متعلق سوال کیا گیا فرمایا : یہ وہ عورت ہے جو جوانی میں زینت کی درپے ہو اور بڑھاپے میں اس کی خواہاں رہے۔ رواہ ابن عساکر
46040 -) عن أنس أنه سئل ما الواصلة والمستوطلة ؟ قال : هي التي تزني في شبابها ثم تصلها بالقيادة إذا كبرت (كر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০৫৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترغیب پاکدامنی کی ترغیب
46041 حضرت عمر (رض) فرماتے ہیں : اے عورتوں کی جماعت ! ہاتھوں کی مہندی پوشیدہ رکھو اور پاکدامنی اختیار کرو۔ رواہ ابن ابی شیبۃ
(46041 -) عن عمر قال : يا معشر النساء ! أخفين الحناء وارفعن الحجز (ش).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০৫৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترغیب پاکدامنی کی ترغیب
46042 مندل رشد ین بن کریب، کریب کے سلسلہ سند سے ابن عباس (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں ایک عورت حاضر ہوئی اور کہنے لگی : یارسول اللہ ! مجھے عورتوں نے آپ کے پاس بھیجا ہے، جو عورت بھی میری بات سنے گی وہ اسے تاقیامت صیغہ راز میں رکھے گی مردوں اور عورتوں کا رب اللہ تعالیٰ ہے مردوں اور عورتوں کا باپ آدم (علیہ السلام) ہیں مردوں اور عورتوں کی ماں حواء ہے اللہ تعالیٰ نے مردوں پر جہاد فرض کیا ہے اگر جہاد میں شہید ہوجائے تو وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں زندہ ہوتے ہیں اور انھیں رزق دیا جاتا ہے اگر مرجائیں ان کا اجر وثواب اللہ تعالیٰ کے ذمہ رہ جاتا ہے اور اگر زندہ واپس آجائیں تو اللہ تعالیٰ انھیں اجر وثواب عطا فرماتا ہے۔ ہم عورتیں مریضوں کی تیمار داری کرتی ہیں زخمیوں کو پانی پلاتی ہیں ہمارے لیے کونسا اجر وثواب ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے عورتوں کی ایلچی ! جس عورت سے بھی ملوا سے میرا یہ پیغام پہنچا دو کہ شوہر کی اطاعت اور ا کے حق کو ادا کرنا ان سب اعمال کے برابر ہے۔ رواہ الدیلمی
(46042 -) عن مندل عن رشدين بن كريب عن أبيه عن ابن عباس قال : جاءت امرأة إلى النبي ص يقال لها : لينة ، فقالت : يارسول الله ! أنا وافدة النساء إليك ، ما من امرأة تسمع مقالتي إلى يوم القيامة إلا سرها ذلك ، الله رب الرجال والنساء ، وآدم أبو الرجال والنساء ، وحواء أم الرجال والنساء ، كتب الله الجهاد على الرجال ، فان استشهدوا كانوا أحياء عند ربهم يرزقون ، وإن ماتوا وقع أجرهم على الله وإن رجعوا أجرهم الله ونحن النساء نقوم على المرضى ونداوي الجرحى ، فما لنا من الاجر ؟ فقال يا وافدة النساء ! أبلغي من لقيت من النساء أن طاعة الزوج والاعتراف بحفه تعدل ذلك كله (الديلمي).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০৫৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ترغیب پاکدامنی کی ترغیب
46043 حضرت انس بن مالک (رض) ابراہیم بن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی دایہ سلامہ سے روایت نقل کرتے ہیں کہ انھوں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! آپ مردوں کو ہر طرح کی بھلائی کی خوشخبری سناتے ہیں اور عورتوں کو خوشخبری نہیں سناتے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تمہاری سہیلیوں نے تمہیں اس طرف بھیجا ہے سلامہ نے کہا۔ جی ہاں۔ مجھے عورتوں نے حکم دیا ہے۔ فرمایا : کیا تم میں سے کوئی عورت راضی نہیں ہے۔ رواہ ابن عساکر
(46043 -) عن أنس بن مالك عن سلامة حاضنة إبراهيم ابن رسول الله ص قالت : يا رسول الله ! إنك تبشر الرجال بكل خير ولا تبشر النساء ! قال : أصويحباتك دسسنك لهذا ؟ قالت : أجل ، هن أمرتنى ، قال : أما ترضى إحداكن...(...).
তাহকীক: