কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬৪৪ টি
হাদীস নং: ৪৬০১৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عقیقہ کا بیان
46004 ابورافع کی حدیث ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب حضرت حسن اور حضرت حسین پیدا ہوئے تو ان کے کانوں میں اذان دی اور اس کا حکم بھی دیا۔ رواہ الطبرانی و ابونعیم
46004- عن أبي رافع أن النبي صلى الله عليه وسلم أذن في أذن الحسن والحسين حين ولدا، وأمر به. "طب، وأبو نعيم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০১৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عقیقہ کا بیان
46005” مسند علی “ محمد بن علی اپنے والد حضرت علی (رض) سے روایت نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ساتویں دن حضرت حسن اور حضرت حسین کے بال مونڈھے۔۔ رواہ ابن وھب فی مسندہ
46005- "مسند علي" عن محمد بن علي عن أبيه أن النبي صلى الله عليه وسلم حلق شعر الحسن والحسين يوم السابع. "ابن وهب في مسنده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০১৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب۔۔۔عورتوں کے متعلق ترغیبات وترھیبات کے بیان میں ترھیب
46006 حضرت ابوبکر (رض) فرماتے ہیں : عورتوں کو دوسرخ چیزوں نے ہلاک کردیا ہے یعنی سونے اور زعفران نے۔ رواہ المسدد وعبدالرزاق و سعید بن المنصور
46006- عن أبي بكر قال: أهلكهن الأحمران: الذهب والزعفران. "مسدد، عب، ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০১৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب۔۔۔عورتوں کے متعلق ترغیبات وترھیبات کے بیان میں ترھیب
46007 حضرت عمر (رض) کی روایت ہے کہ آپ (رض) نے ابوعبیدہ بن جراع (رض) کو خط لکھا : امابعد ! مجھے خبر پہنچی ہے کہ آپ کے ہاں مسلمانوں کی کچھ عورتیں مشرکین عورتوں کے ساتھ حماموں میں داخل ہوتی ہیں یہ معاملہ آپ کے متعلق سخت ممانعت کا حامل ہے چونکہ کسی بھی عورت کے لیے حلال نہیں جو کہ اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہو کہ اس کے ستر کی طرف اپنی ہی ملت کے علاوہ کوئی اور دیکھے۔ رواہ البیہقی وابن المنذر وابوداؤد الھروی فی الجامع
46007- عن عمر أنه كتب إلى أبي عبيدة بن الجراح: أما بعد فإنه بلغني أن نساء من نساء المسلمين قبلك يدخلن الحمامات مع نساء أهل الشرك، فإنه من قبلك عن ذلك أشد النهي، فإنه لا يحل لامرأة تؤمن بالله واليوم الآخر أن ينظر إلى عورتها إلا أهل ملتها. "ق، وابن المنذر، وأبو ذر الهروي في الجامع".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০২০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب۔۔۔عورتوں کے متعلق ترغیبات وترھیبات کے بیان میں ترھیب
46008 ابن مسعود (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک عورت کو دوسری عورت کے ساتھ ایک ہی کپڑے میں لیٹنے سے منع فرمایا چونکہ (ان میں سے) کوئی عورت اپنے شوہر سے دوسری عورت کا حال بیان کرے گی تو یہ ایسا ہی ہوگا جیسا کہ اس کا شوہر اس کی طرف دیکھ رہا ہو۔ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں اس سے بھی منع فرمایا کہ جب ہم تین اشخاص ہوں اور ہم میں سے دو آپس میں سرگوشی کریں تیسرے سے الگ ہو کر چونکہ ایسا کرنے سے تیسرا آدمی غمزدہ ہوگا حتیٰ کہ یہ سب ہی لوگوں کے ساتھ مل جائیں ۔ رواہ البزار
46008- عن ابن مسعود قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن تباشر المرأة المرأة في ثوب واحد من أجل أن تصفها لزوجها حتى كأنه ينظر إليها، ونهانا إذا كنا ثلاثة نفر أن لا يتناجيان اثنان دون واحد من أجل أن يحزنه حتى يختلط بالناس. "ز".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০২১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب۔۔۔عورتوں کے متعلق ترغیبات وترھیبات کے بیان میں ترھیب
46009 حضرت عمر (رض) نے ایک مرتبہ خطاب کرتے ہوئے فرمایا : اے عورتوں کی جماعت ! جب تم مہندی لگاؤ تو نقش ونگار اور صرف پوروں کو مہندی سے رنگنے سے گریز کرو تمہیں چاہیے کہ پہنچے تک مہندی لگاؤ۔ رواہ عبدالرزاق وابن ابی شیبۃ
46009- عن عمر أنه خطب فقال: يا معشر النساء! إذا اختضبتن فاياكن والنقش والتطريف! ولتخضب إحداكن يديها إلى هذا - وأشار إلى موضع السوار. "عب، ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০২২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب۔۔۔عورتوں کے متعلق ترغیبات وترھیبات کے بیان میں ترھیب
46010 یحییٰ بن جعدہ کی روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) کے عہد خلافت میں ایک عورت خوشبو سے معطر ہو کر گھر سے باہر نکلی آپ (رض) نے اس سے خوشبو پائی تو درہ لے کر اس پر چڑھائی کردی پھر فرمایا : تم خوشبو لگا کر باہر نکلتی ہو، کہ تمہاری خوشبو مرد سونگھ لیں حالانکہ مردوں کے دل ان کی ناک کے پاس ہوتے ہیں گھر سے اس حال میں نکلو کہ تم سے خوشبو ہ آتی ہو۔ رواہ عبدالرزاق
46010- عن يحيى بن جعدة أن عمر بن الخطاب خرجت امرأة على عهده متطيبة فوجد ريحها، فعلاها بالدرة ثم قال: تخرجن متطيبات فيجد الرجال ريحكن! وإنما قلوب الرجال عند أنوفهم، اخرجن تفلات 1 "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০২৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب۔۔۔عورتوں کے متعلق ترغیبات وترھیبات کے بیان میں ترھیب
46011 حسن بصری (رح) کی روایت ہے کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہم سے سوال کیا : کون سی چیز عورت کے لیے سب سے بہتر ہے ؟ ہمارے پاس اس سوال کا کوئی جواب نہیں تھا۔ جب میں فاطمہ (رض) کے پاس واپس لوٹاتو میں نے کہا : اے بنت محمد ! رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہم سے ایک سوال کیا ہے ہم اس کا جواب نہیں جانتے ! فاطمہ (رض) بولیں : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کس چیز کے متعلق سوال کیا ہے ؟ میں نے کہا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا ہے کہ عورت کے لیے کونسی چیز سب سے زیادہ بہتر ہے ؟ فاطمہ (رض) نے کا : کیا تم لوگوں کو اس کا جواب نہیں آیا ؟ میں نے کہا : نہیں فاطمہ (رض) نے کہا : عورت کے لیے سب سے بہتر کوئی چیز نہیں کہ نہ وہ کسی مرد کو دیکھے اور ہی کوئی مردا سے دیکھے۔ چنانچہ عشاء کے وقت ہم رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیٹھ گئے میں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! آپ نے ہم سے ایک سوال پوچھا تھا اس کے متعلق ہم نے کوئی جواب نہیں دیا تو اس کا جواب یہ ہے کہ عورت کے لیے اس سے بہتر کوئی چیز نہیں کہ وہ کسی مرد کو دیکھئے اور نہ ہی کوئی مراد سے دیکھ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ جواب کس نے دیا ہے ؟ میں نے عرض کیا کہ فاطمہ (رض) نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ فاطمہ نے سچ کہا بلاشبہ فاطمہ (رض) میرے جسم کا ٹکڑا ہے۔ رواہ الدارقطنی فی الافراد وقال ھذا حدیث حسن غریب من حدیث حسن البصری عن علی تفرد بہ ابو بلال الاشعری عن قیس بن الربیع
46011- عن الحسن البصري قال قال علي بن أبي طالب: قال لنا رسول الله صلى الله عليه وسلم ذات يوم: "أي شيء خير للمرأة؟ فلم يكن عندنا لذلك جواب، فلما رجعت إلى فاطمة قلت: يا بنت محمد! إن رسول الله صلى الله عليه وسلم سألنا عن مسألة فلم ندر كيف نجيبه! فقالت: وعن أي شيء سألكم؟ فقلت: أي شيء خير للمرأة؟ قالت: فما تدرون ما الجواب؟ قلت لها: لا، فقالت: ليس خير من أن لا ترى رجلا ولا يراها، فلما كان العشي جلسنا إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقلت له: يا رسول الله! إنك سألتنا عن مسألة فلم نجبك فيها، ليس للمرأة شيء خير من أن لا ترى رجلا ولا يراها، قال: ومن قال ذلك؟ قلت: فاطمة، قال: صدقت، إنها بضعة مني. " قط في الأفراد وقال: هذا حديث حسن غريب من حديث حسن البصري عن علي، تفرد به أبو بلال الأشعري عن قيس بن الربيع".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০২৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب۔۔۔عورتوں کے متعلق ترغیبات وترھیبات کے بیان میں ترھیب
46012 حضرت علی (رض) کی روایت ہے کہ وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : کونسی چیز عورتوں کے لیے سب سے زیادہ بہتر ہے ؟ فاطمہ (رض) نے جواب دیا : عورتیں مردوں کو نہ دیکھیں اور مرد عورتوں کو نہ دیکھیں میں نے یہ جواب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ذکر کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فاطمہ (رض) میرے جسم کا ٹکڑا ہے۔۔ رواہ البزار و ابونعیم فی الحلیۃ ضعیف
46012- عن علي أنه كان عند النبي صلى الله عليه وسلم فقال: "أي شيء خير للمرأة؟ فسكتوا، قال: فلما رجعت قلت: لفاطمة: أي شيء خير للنساء؟ قالت لا يرين الرجال ولا يرونهن، فذكرت ذلك للنبي صلى الله عليه وسلم فقال: إنما فاطمة بضعة مني. " البزار، حل وضعف".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০২৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب۔۔۔عورتوں کے متعلق ترغیبات وترھیبات کے بیان میں ترھیب
46013” مسند جابر بن عبداللہ “ حضرت جابر (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے منع فرمایا ہے کہ کوئی عورت اپنے بالوں کے ساتھ کسی دوسری عورت کے بال لگائے۔۔ رواہ ابن جریر
46013- "مسند جابر بن عبد الله" عن جابر أن النبي صلى الله عليه وسلم زجر أن تصل المرأة بشعرها شيئا. "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০২৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب۔۔۔عورتوں کے متعلق ترغیبات وترھیبات کے بیان میں ترھیب
46014” مسند جبلہ بن حارثہ الکلبی “ قاضی ابن عمر وطفاوی کی روایت ہے کہ حبیب اور ابو غادیہ دونوں ہجرت کرکے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے ان کے ہمراہ ام غادیہ بھی تھیں۔ ام غادیہ نے عرض کیا یارسول اللہ ! آپ مجھے کچھ وصیت کریں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم ایسی بات سے بچتی رہو جو کانوں کو بری لگتی ہو۔ رواہ العسکری فی الامثال
46014- "من مسند جبلة بن حارثة الكلبي" عن القاضي ابن عمرو الطفاوي عن حبيب بن الحارث وأبي غادية أنهما خرجا مهاجرين إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم ومعهما أم غادية فقالت: يا رسول الله! أوصني، قال: "إياك وما يسوء الأذن. " العسكري في الأمثال".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০২৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب۔۔۔عورتوں کے متعلق ترغیبات وترھیبات کے بیان میں ترھیب
46015 جبلہ بن حارث، حضرت عمرو بن العاض (رض) سے روایت نقل کرتے ہیں کہ حضرت عمرو (رض) نے ایک مرتبہ حج کیا اور پھر ایک گھاٹی میں داخل ہوئے فرمایا : کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ اس گھاٹی میں تھے اچانک کو ؤں کا ایک غول آگیا ان کو ؤں میں ایک اعصم کو بھی تھا جس کی چونچ اور ٹانگیں سرخ تھیں کو ؤں کو دیکھ کر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جنت میں اتنی ہی عورتیں داخل ہوگی جتنی تعداد ان کو ؤں میں اعصم کوئے کی ہے۔ رواہ احمد بن حنبل والبغوی والطبرانی وابن عساکر والحاکم
46015- عن جبلة بن حارثة عن عمرو بن العاص أنه حج فدخل شعبا فقال: كنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في هذا الشعب فإذا غربان كثيرة وإذا فيها غراب أعصم أحمر المنقار والرجلين، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "لا يدخل الجنة من النساء إلا كقدر هذا الغراب في هذه الغربان. " حم، والبغوي، طب، كر، ك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০২৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب۔۔۔عورتوں کے متعلق ترغیبات وترھیبات کے بیان میں ترھیب
46016 حضرت معاویہ (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ” زور “ سے منع فرمایا ہے۔ یعنی عورتوں کو اپنے بالوں کے ساتھ دوسری عورتوں کے بال ملانے سے۔ رواہ ابن جریر
46016- عن معاوية أن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى عن الزور. قال قتادة: يعني ما يكثر النساء من شعورهن بالخرق. "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০২৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب۔۔۔عورتوں کے متعلق ترغیبات وترھیبات کے بیان میں ترھیب
46017 سعبید بن مسیب کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضرت معاویہ (رض) مدینہ منورہ تشریف لائے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہم سے خطاب کیا اور آپ (رض) نے بالوں کا ایک گھچا نکال کر ہمیں دکھایا اور فرمایا : میں کسی کو بھی ایسا کرتے ہوئے نہ دیکھوں چونکہ یہ یہودکا فعل ہے جب کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس فعل کو ” زور “ کا نام دیا ہے۔ رواہ ابن جریر
46017- عن سعيد بن المسيب قال: قدم معاوية المدينة فخطبنا، فأخرج كبة من شعر فقال: ما كنت أرى أحدا يفعله إلا اليهود، إن رسول الله صلى الله عليه وسلم بلغه فسماه الزور. "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০৩০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب۔۔۔عورتوں کے متعلق ترغیبات وترھیبات کے بیان میں ترھیب
46018 حضرت معاویہ (رض) کی روایت ہے کہ میں نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ارشاد فرماتے سنا ہے کہ جس عورت نے بھی اپنے بالوں میں مزیدبالوں کا اضافہ کیا جو حقیقت میں اس کے اپنے بالوں کا حصہ نہیں ہوتے بلاشبہ وہ ” زور “ میں اضافہ کررہی ہے۔ ایک روایت میں ہے کہ جو عورت بھی اپنے بالوں میں اور بالوں کا اضافہ کرتی ہے وہ زور ہے۔ رواہ ابن جریر
46018- عن معاوية سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: "أيما امرأة زادت في شعرها ليس منها فإنه زور تزيده - وفي لفظ ما من امرأة تجعل في رأسها شعرا غير شعرها إلا كان زورا. " ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০৩১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب۔۔۔عورتوں کے متعلق ترغیبات وترھیبات کے بیان میں ترھیب
46019 ایک مرتبہ حضرت معاویہ (رض) نے خطاب کیا آپ (رض) کے ہاتھ میں عورتوں کے بالوں کا ایک گچھا تھا آپ (رض) نے فرمایا رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایسا کرنے سے منع فرمایا ہے نیز آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا کہ بنی اسرائیل کو اس وقت عذاب دیا گیا جب ان کی عورتوں نے ایسا کرنا شروع کردیا تھا۔ رواہ ابن جریر
46019- عن معاوية أنه خطب وفي يده قصة من شعر من قصص النساء فقال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن مثل هذا وقال: "إنما هلكت - وفي لفظ: إنما عذبت - بنو إسرائيل حين اتخذت هذه نساؤهم. " ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০৩২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ملعون عورتیں
46020 حضرت معاویہ (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو بال ملانے والی اور ملوانے والی پر لعنت ہو چہرے کے بال اکھاڑنے والی پر اور اکھڑوانے والی پر، اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو دانت باریک کرنے والی پر اور باریک کروانے والی پر۔۔ رواہ ابن جریر
46020- عن معاوية عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "لعن الله الواصلة والموصولة والنامصة والمنموصة والواشرة والموشورة. " ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০৩৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ملعون عورتیں
46021 حضرت معقل بن یسار (رض) کی روایت ہے کہ ایک شخص نے ایک عورت کے ساتھ شادی کرلی اس عورت کے بال جھڑگئے، اس شخص نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بال جڑوانے کے متعلق سوال کیا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بال جوڑنے والی اور جڑوانے والی عورت پر لعنت کی۔ رواہ ابن جریر
46021- عن معقل بن يسار أن رجلا تزوج بامرأة، فسقط شعرها، فسأل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الوصل، فلعن الواصلة والموصولة. "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০৩৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ملعون عورتیں
46022 ابوحجیفہ (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گوندنے والی اور گوندوانے والی عورتوں پر لعنت کی ہے۔ رواہ ابن جریر
46022- عن أبي جحيفة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم لعن الواشمة والمستوشمة. "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৬০৩৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ملعون عورتیں
46023 حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بال جوڑنے والی اور جڑوانے والی عورت پر لعنت کی ہے اسی طرح خال بنانے والی اور خال بنوانے والی عورت پر بھی لعنت کی ہے۔ رواہ ابن جریر
46023- عن أبي هريرة قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم الواصلة والموصولة - وفي لفظ: والموتصلة - والواشمة والمستوشمة. "ابن جرير".
তাহকীক: