কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ২০৮১৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق ممنوع امور کا بیان :
20820 ۔۔۔ تجھے وہ چیز ن ملے تجھے وہ چیز نہ ملے تجھے وہ چیز نہ ملے کیونکہ یہ مسجدیں عبادت وغیرہ کے کاموں کے لیے بنائی گئی ہیں ( نہ کہ تیرے ان کاموں کے لیے) مسند احمد مسلم ابو داؤد ابن ماجۃ عن بریدۃ (رض))
20819- لا وجدته لا وجدته لا وجدته إنما بنيت هذه المساجد لما بنيت له.
"حم م د هـ عن أبي هريرة".
"حم م د هـ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮২০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق ممنوع امور کا بیان :
20820 ۔۔۔ ان چند امور کا مسجد میں لحاظ کرے ۔ مسجد کو راستہ نہ بنایا جائے اسلحہ کی نمائش نہ کی جائے کمان کو (تیر اندازی کے لیے ) پکڑا نہ جائے تیروں کو (ترکش سے نکال کر) منتشر نہ کیا جائے کچا گوشت مسجد میں نہ لایا جائے کسی کو مسجد میں حد ( شرعی سزا) جاری نہ کی جائے کسی سے قصاص مسجد میں نہ لیا جائے اور نہ مسجد کو بازار بنالیا جائے ( ابن ماجۃ عن ابن عمر (رض))
20820- خصال لا تبتغي في المسجد: لا يتخذ طريقا، ولا يشهر فيه سلاح ولا يقبض فيه بقوس، ولا ينشر فيه نبل، ولا يمر فيه بلحم ني، ولا يضرب فيه حد، ولا يقتص فيه من أحد، ولا يتخذ سوقا. "هـ عن ابن عمر"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮২১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق ممنوع امور کا بیان :
20821 ۔۔۔ جب تم کو کسی مسجد میں گمشدہ شے کا اعلان کرتا دیکھو تو کہا (لا رد اللہ علیک) اللہ تجھے تیری شے واپس نہ لوٹائے ۔ مالترمذی مستدرک الحاکم عن ابوہریرہ (رض))
20821- إذا رأيتم من ينشد فيه ضالة فقولوا: لا رد الله عليك. "ت ك عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮২২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق ممنوع امور کا بیان :
20822 ۔۔۔ ہماری ان مسجدوں سے بچوں مجنونوں خریدو فروخت کو اور اپنے جھگڑوں کو آواز بلند کرنے کو حدود جاری کرنے کو اور تلوار سونتنے کو دور رکھو نیز مسجد کے دروازوں پر پاکی حاصل کرنے کے لوازمات رکھو اور جمعہ کی نمازوں میں مسجدوں کو (خوشبو کی ) دھونی دو ۔ مابن ماجۃ عن واثلۃ (رض))
20822- جنبوا مساجدنا صبيانكم ومجانينكم وشراءكم وبيعكم وخصوماتكم ورفع أصواتكم وإقامة حدودكم وسل سيوفكم، واتخذوا على أبوابها المطاهر وجمروها في الجمع. "هـ عن واثلة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮২৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق ممنوع امور کا بیان :
20823 ۔۔۔ میں تم کو دیکھ رہا ہوں کہ تم اپنی مسجدوں کو میرے بعد اس طرح بلند کرو گے جس طرح یہودیوں نے اپنے کنیسے اور نصاری نے اپنے گرجے بلند کیے (ابن ماجہ عن ابن عباس (رض))
20823- أراكم ستشرفون4 مساجدكم بعدي كما شرفت اليهود كنائسها، وكما شرفت النصارى بيعها. "هـ عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮২৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق ممنوع امور کا بیان :
20824 ۔۔۔ مسجدوں کو جنگ خانہ نہ بناؤ (الکبیر للطبرانی السنن للبیھقی عن ابن عمرو (رض))
20824- اتقوا هذه المذابيح يعني المحاريب. "طب هق عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮২৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق ممنوع امور کا بیان :
20825 ۔۔۔ مسجد کسی جنبی کے لیے اور کسی حائض (ناپاک مرد وعورت اور ماہواری والی عورت ) کے لیے حلال نہیں ہے۔ مابن ماجہ عن ام سلمۃ (رض))
20825- إن المسجد لا يحل لجنب ولا حائض. "هـ عن أم سلمة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮২৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق ممنوع امور کا بیان :
20826 ۔۔۔ مسجد میں ہنسنا قبر میں تاریکی کا باعث ہے (مسند الفردوس عن انس (رض))
20826- الضحك في المسجد ظلمة في القبر. "فر عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮২৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق ممنوع امور کا بیان :
20827 ۔۔۔ مجھے مسجدوں پر چونا کرنے کا حکم نہیں دیا گیا (ابو داؤد عن ابن عباس (رض))
20827- ما أمرت بتشييد المساجد. "د عن ابن عباس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮২৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق ممنوع امور کا بیان :
20828 ۔۔۔ کسی قوم کا عمل کبھی ضائع نہیں گیا مگر انھوں نے مسجدوں کو مزین کیا ( تو ان کا یہ عمل ضائع گیا ) (ابن ماجہ عن عمر (رض))
20828- ما ساء عمل قوم قط، إلا زخرفوا مساجدهم. "هـ عن عمر"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮২৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق ممنوع امور کا بیان :
20829 ۔۔۔ مسجدوں میں حدود جاری نہ کی جائیں اور والد کو اولاد کے بدلے قتل نہ کیا جائے ۔ ممسند احمد الترمذی ابن ماجہ عن ابن عباس (رض))
20829- لا تقام الحدود في المساجد، ولا يقتل الوالد بالولد. "حم ت هـ عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮৩০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق ممنوع امور کا بیان :
20830 ۔۔۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسجد میں خریدو فروخت سے منع کیا نیز مسجد میں گمشدہ سے کے اعلان سے منع کیا اور مسجد میں شعرو شاعری سے منع کیا اور جمعہ کے روز نماز سے قبل سر منڈوانے سے منع کیا (مسند احمد ابن ماجہ ابو داؤد الترمذی النسائی عن ابن عمرو (رض))
20830- نهى عن الشراء والبيع في المسجد، وأن ينشد فيه ضالة وأن ينشد فيه شعر. ونهى عن التحلق قبل الصلاة يوم الجمعة. "حم عن ابن عمرو"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮৩১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق ممنوع امور کا بیان :
20831 ۔۔۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مساجد میں حد جاری کرنے سے منع فرمایا : (ابن ماجہ عن ابن عمر (رض))
20831- نهى عن جلد الحد في المساجد. "هـ عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮৩২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق ممنوع امور کا بیان :
20832 ۔۔۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسجدوں (کی تعمیر) میں ایک دوسرے پر فخر کرنے سے منع فرمایا ۔ (ابن حبان عن انس (رض))
20832- نهى أن يتباهى الناس في المساجد. "حب عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮৩৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق ممنوع امور کا بیان :
20833 ۔۔۔ ہر چیز کی گندگی ہوتی ہے مسجد کی گندگی : نہیں اللہ کی قسم ہاں اللہ کی قسم ہے (یعنی بات بات پر مسجد میں قسم کھانا) مالاوسط للطبرانی عن ابوہریرہ (رض))
20833- إن لكل شيء قمامة، وقمامة المسجد لا والله وبلى والله. "طس عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮৩৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20834 ۔۔۔ اپنی مسجدوں سے بچوں اور پاگلوں کو دور رکھو نیز مسجد میں تلوار سونتنے ۔ حدود قائم کرنے آوازیں بلند کرنے اور اپنے جھگڑے نمٹانے سے اجتناب برتو ۔ جمعہ جمعہ مسجدوں کو خوشبو کی دھونی دو ۔ اور مسجدوں کے دروازوں پر پاکی حاصل کرنے کا انتظام کرو (الکامل لابن عدی الکبیر للطبرانی السنن للبیھقی ابن عساکر عن مکحول عن وائلۃ وعن ابی الدرداء (رض) وابی امامۃ (رض))
20834- جنبوا مساجدكم صبيانكم، ومجانينكم، وسل سيوفكم وإقامة حدودكم، ورفع أصواتكم وخصوماتكم، وأجمروها في الجمع، واجعلوا على أبوابها المطاهر. "عد طب ق كر عن مكحول عن واثلة وأبي الدرداء وأبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮৩৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20835 ۔۔۔ اپنی مسجدوں سے بچوں اور پاگل مجنونوں کو دور رکھو ۔ مسجدوں میں آواز بلند کرنے تلوار سونتنے خریدو فروخت کرنے حدود قائم کرنے اور جھگڑے نمٹانے سے کنارہ کشی کرو جمعہ کے دن مسجد کو دھونی دو اور پاکیزگی حاصل کرنے کے انتظامات مسجدوں کے دروازوں پر کرو معبدالرزاق عن مکحول عن معاذ (رض))
20835- جنبوا مساجدكم مجانينكم، وصبيانكم، ورفع أصواتكم وسل سيوفكم، وبيعكم وشراءكم، وإقامة حدودكم، وخصومتكم، وجمروها يوم الجمعة، واجعلوا مطاهركم على أبوابها. "عبد الرزاق عن مكحول عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮৩৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20836 ۔۔۔ اپنی مساجد سے پاگلوں اور بچوں کو دور رکھو (عبدالرزاق عن ابوہریرہ (رض) وعن مکحول مرسلا)
20836- جنبوا مساجدكم الصبيان والمجانين. "عبد الرزاق عن أبي هريرة وعن مكحول مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮৩৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20837 ۔۔۔ اپنے کاریگروں کو مسجدوں (پر پیشہ وری کرنے ) سے دور رکھو ۔ (الدیلمی عن عثمان (رض))
20837- جنبوا صناعكم مساجدكم. "الديلمي عن عثمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮৩৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20838 ۔۔۔ اس سال کے بعد ہماری اس مسجد (حرام) میں کوئی مشرک داخل نہ ہو سوائے اہل کتاب اور ان کے خادموں کے ممسند احمد عن جابر (رض))
20838- لا يدخل مسجدنا هذا مشرك بعد عامنا هذا غير أهل الكتاب وخدمهم. "حم عن جابر".
তাহকীক: