কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২০৮৩৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20839 ۔۔۔ زمین کسی مشرک کے مسجد میں داخل ہونے سے ناپاک نہیں ہوتی (عبدالرزاق عن الحسن مرسلا)
20839- إن الأرض لا ينجسها شيء في دخول المشرك المسجد. "عب عن الحسن مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৪০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20840 ۔۔۔ مسجد میں ہر طرح کا کلام لغو ہے سوائے قرآن ذکر اللہ اور اچھے سوال کرنے اور اس کو عطا کرنے کے ۔ مالدیلمی عن ابوہریرہ (رض))
20840- كل كلام في المسجد لغو إلا القرآن وذكر الله ومسألة عن خير أو إعطائه. "الديلمي عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৪১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20841 ۔۔۔ جس نے اللہ کے داعی کو لبیک کہا اور مساجد اللہ کی عمارتوں کو اچھا کیا تو اللہ کی طرف سے جنت اس کا تحفہ ہوگا ۔ پوچھا گیا : یا رسول اللہ ! مساجد اللہ کی عمارت کو اچھا کرنے سے کیا مراد ہے ؟ ارشاد فرمایا : مسجدوں میں آواز بلند نہ کی جائے اور گناہ کی بات نہ کی جائے مابن المبارک عن عبیداللہ بن ابی حفص مرسلا)
20841- من أجاب داعي الله وأحسن عمارة مساجد الله كانت تحفته بذلك من الله الجنة، قيل: يا رسول الله ما أحسن عمارة مساجد الله؟ قال: لا يرفع فيها صوت ولا يتكلم فيها بالرفث. "ابن المبارك عن عبيد الله بن أبي حفص مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৪২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20842 ۔۔۔ اے (گمشدہ شے کے) اعلان کرنے والے ! (تیری شے کو) پانے والا تجھے واپس نہ کرے اس کام کے لیے مسجدیں میں بنائی گئی ہیں۔ معبدالرزاق عن ابراھیم بن محمد عن شعیب بن محمد عن ابی بکر بن محمد) فائدہ :۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسجد میں کسی کو گمشدہ شے کا اعلان کرتے سنا تو مذکورہ اراشاد فرمایا ۔ عن ابن عیینہ عن محمد بن المنکدر کے طریق سے اس کے مثل روایت منقول ہے۔
20842- أيها الناشد غيرك الواجد ليس لهذا بنيت المساجد.

"عبد الرزاق عن إبراهيم بن محمد عن مصعب بن محمد عن أبي بكر بن محمد" قال: سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم رجلا ينشد ضالة في المسجد قال: فذكره، وعن ابن عيينة عن محمد بن المنكدر مثله.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৪৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20843 ۔۔۔ وہ اپنی گمشدہ شے نہ پا سکے (عبدالرزاق عن طاؤس) فائدہ :۔۔۔ ایک شخص نے اپنی گمشدہ شے کا مسجد میں اعلان کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ ارشاد فرمایا ۔
20843- لا وجد ضالته. "عبد الرزاق عن طاوس" قال: نشد رجل في المسجد فقال النبي صلى الله عليه وسلم: فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৪৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20844 ۔۔۔ تم یوں کہو : (لا رد اللہ علیک ضالئک اللہ ) تجھے تیری گمشدہ شے واپس نہ کرے (الکبیر للطبرانی عن عصمۃ بن مالک ) فائدہ :۔۔۔ ایک شخص نے اپنی گمشدہ شے کا مسجد میں اعلان کرتا پھر رہا تھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کو اس کے متعلق یہ ارشاد فرمایا ۔
20844- قولوا: لا رد الله عليك ضالتك. "طب عن عصمة بن مالك" قال: نشد رجل ضالته في المسجد فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৪৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20845 ۔۔۔ مساجد میں اشعار بازی نہ کرو اور زنہ مسجدوں میں حدود (شرعی سزا) قائم کرو (ابن خزیمہ مستدرک الحاکم عن حکیم بن حزام )
20845- لا تناشدوا الأشعار في المساجد ولا تقام الحدود فيها. "ابن خزيمة ك عن حكيم بن حزام".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৪৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20846 ۔۔۔ مجھ پر میری امت اپنے اچھے اور برے اعمال کے ساتھ پیش کی گئی میں نے ان کے اچھے اعمال میں راستے سے تکلیف دہ شے کو ہٹانا دیکھا اور ان کے برے اعمال میں مسجد میں ناک صاف کرنا اور پھر اس کو دفن نہ کرنا دیکھا ۔ مابو داؤد مسند احمد مسلم ابن ماجۃ ابن خزیمہ ابو عوانہ ابن حبان عن ابی ذر (رض))
20846- عرضت علي أمتي بأعمالها، حسنها وسيئها، فرأيت من محاسن أعمالها إماطة الأذى عن الطريق، ورأيت من سيء أعمالها النخاعة في المسجد لم تدفن.

"ط حم انتهى. وابن خزيمة وأبو عوانة حب عن أبي ذر". مر برقم [20807] .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৪৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20847 ۔۔۔ جب تمہارا یہ شخص مرجائے تو مجھے اطلاع کردینا میں نے اس کو مسجد سے کچرا چننے کی وجہ سے جنت میں دیکھا ہے۔ مالک بیر للطبرانی عن ابن عباس (رض))
20847- إذا مات لكم ميت فأذنوني، إني رأيتها في الجنة لما كانت تلقط من القذى من المسجد. "طب عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৪৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20848 ۔۔۔ میری امت اپنے دین کی اچھی اور عمدہ شریعت پر قائم رہے گی جب تک مسجدوں میں نصاری کی طرح اونچی جگہیں نہ بنائے گی مالدیلمی عن عائشۃ (رض)) فائدہ :۔۔۔ اس سے امام کی جگہ اونچی کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
20848- لن تزال أمتي على شريعة من دينها حسنة جميلة ما لم يتخذوا مذابح النصارى يعني المحاريب. "الديلمي عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৪৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20849 ۔۔۔ یہ امت یا فرمایا : میری امت خیر پر قائم رہے گی جب تک اپنی مسجدوں میں نصاری کی قربان گاہ کی طرح اونچی جگہیں نہ بنوائے گی مابن ابی شیبہ عن موسیٰ الجھنی )
20849- لا تزال هذه الأمة أو قال أمتي بخير ما لم يتخذوا في مساجدهم مذابح كمذابح النصارى. "ش عن موسى الجهني مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৫০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20850 ۔۔۔ مسجدوں میں تلواریں نہ نکالی جائیں مسجدوں میں تیر نہ پھیلائے جائیں مسجدوں میں اللہ کی قسم نہ کھائی جائے کسی مقیم یا مسافر کو مسجدوں میں قیلولہ (دوپہر میں آرام) کرنے سے نہ روکا جائے (مسجدوں میں ) تصویرں نہ بنائی جائیں شیشہ نگاری نہ کی جائے بیشک مسجدیں امانت کے ساتھ بنائی جاتی ہیں اور کرامت کے ساتھ معزز ہوتی ہیں (الکبیر للطبرانی عن نافع بن جبیر بن مطعم عن ابیہ)
20850- لا تسل السيوف في المساجد ولا تنثر النبل في المساجد، ولا يتحلف بالله في المساجد، ولا تمنع القائلة في المساجد مقيما ولا ضيفا، ولا تبني بالتصاوير، ولا تزين بالقوارير، فإنما بنيت بالأمانة، وشرفت بالكرامة. "طب عن نافع بن جبير بن مطعم عن أبيه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৫১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جوؤں کو قتل کرنا :
20851 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی مسجد میں جوں پائے تو اس کو دفن کر دے یا اس کو مسجد سے نکال دے ۔ مالا وسط للطبرانی عن ابوہریرہ (رض))
20851- إذا وجد أحدكم القملة في المسجد فليدفنها أو ليمطها عنه. "طس عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৫২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جوؤں کو قتل کرنا :
20852 ۔۔۔ جب تو دوران سجدہ کسی جوں کو پائے تو اس کو اپنے کپڑے میں لپیٹ لے حتی کہ تو وہاں سے نکلے ۔ (الترمذی ، مستدرک الحاکم عن ابوہریرہ (رض))
20852- إذا وجدت القملة في المسجد فلفها في ثوبك حتى تخرج. "ت ك عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৫৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جوؤں کو قتل کرنا :
20853 ۔۔۔ جب کوئی شخص دوران نماز جوں پائے تو اس کو قتل نہ کرے بلکہ اس کو (کپڑے وغیرہ میں) باندھ لے ۔ حتی کہ نماز سے فارغ ہوجائے ۔ (تو تب قتل کر دے) ۔ (السنن البیہقی عن رجل من الانصار)
20853- إذا وجد أحدكم القملة وهو يصلي فلا يقتلها ولكن يصرها حتى يصلي. "هق عن رجل من الأنصار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৫৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20854 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی مسجد میں جوں دیکھے تو اس کو مسجد میں قتل نہ کرے بلکہ اپنے کپڑے میں باندھ لے پھر نکلے تو قتل کر دے ۔ (عبدالرزاق عن یحییٰ بن ابی بکر بلاغا)
20854- إذا رأى أحدكم القملة فلا يقتلها في المسجد، ولكن ليصرها في ثوبه، فإذا خرج فليقتلها. "عب عن يحيى بن أبي بكر بلاغا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৫৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20855 ۔۔۔ جب کوئی شخص اپنے کپڑے پر جوں پائے تو اس کو گرہ میں باندھ لے اور مسجد میں اس کو نہ چھوڑے ۔ (مسند احمد عن من الانصار)
20855- إذا وجد أحدكم القملة في ثوبه فليصرها ولا يلقها في المسجد.

"حم عن رجل من الأنصار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৫৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20856 ۔۔۔ جب تو مسجد میں جوں پائے تو اس کو کپڑے میں لپیٹ لے جب تک کہ تو مسجد سے نکلے ۔ (پھر نکل کر اس کو مار ڈال) (السنن لسعید بن منصور عن رجل من بنی خطمۃ)
20856- إذا وجدت القملة في المسجد فلفها في ثوبك حتى تخرج.

"ص عن رجل من بني خطمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৫৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20857 ۔۔۔ اس کو کپڑے میں روک لے اور مسجد میں نہ ڈال حتی کہ تو اس کو لے کر مسجد سے نکل جائے ۔ (البغوی عن شیخ من اھل مکہ من قریش ) فائدہ :۔۔۔ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسجد میں ایک شخص کو جوں پکڑے ہوئے دیکھا تو مذکورہ ارشاد فرمایا۔
20857- أعدها في ثوبك لا تطرحها في المسجد، حتى تخرج بها من المسجد.

"البغوي عن شيخ من أهل مكة من قريش" قال: رأى رسول الله صلى الله عليه وسلم رجلا أخذ قملة من ثوبه وهو في المسجد قال: فذكر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৮৫৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20858 ۔۔۔ ایسا نہ کر بلکہ اس کو اپنے کپڑے میں واپس رکھ لے حتی کہ تو مسجد سے نکلے ۔ فائدہ :۔۔۔ ایک شخص نے اپنے کپڑوں میں جوں دیکھی تو اس کو مسجد میں پھینکنے لگا تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ اشاد فرمایا ۔
20858- لا تفعل ردها في ثوبك حتى تخرج من المسجد.

"حم عن أبي أيوب" قال وجد رجل في ثوبه قملة فأخذها ليطرحها في المسجد فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: فذكر.
tahqiq

তাহকীক: