কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ২০৭৯৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں گندگی پھیلانے اور ناک کی ریزش صاف کرنے اور وہاں سے کنکریاں نکالنے کی ممانعت :
20799 ۔۔۔ مسجدوں کے دروازں کے پاس اپنے جوتوں کو دیکھ لیا کرو (الکبیر للطبرانی عن ابن عمر (رض)) فائدہ :۔۔۔ جب کہ ان میں نماز پڑھنا مقصود ہو ۔ لیکن آج کل بغیر جوتوں کے نماز پڑھی جاتی ہے اور جوتے اصل مسجد جہاں نماز ہوتی ہے وہاں نہیں لے جائے جاتے اس لیے اگر جوتوں میں کچھ گندگی لگی ہو تو اس کا اثر نماز پر نہ ہوگا ۔
20799- تعاهدوا نعالكم عند أبواب المساجد. "طب عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮০০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں گندگی پھیلانے اور ناک کی ریزش صاف کرنے اور وہاں سے کنکریاں نکالنے کی ممانعت :
20800 ۔۔۔ کنکری اس شخص کو واسطہ دیتی ہے جو اس کو مسجد سے نکالتا ہے (کہ مجھے یہاں سے مت نکال) مابو داؤد ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض)) فائدہ :۔۔۔ آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں فرش پر کنکریاں بچھی ہوتی تھیں ان کو نکالنے کی ممانعت فرمائی گئی ہے۔ لیکن اگر موجودہ دور میں جہاں مسجدوں میں صاف ستھرے فرش چٹائیوں اور قالینوں کا رواج ہے کوئی کنکر پڑا ہو تو وہ باعث تکلیف ہوسکتا ہے اس کو نکالنا مسجد سے کچرا نکالنے کے ثواب میں شامل ہے۔
20800- إن الحصاة لتناشد الذي يخرجها من المسجد. "د2 هـ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮০১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں گندگی پھیلانے اور ناک کی ریزش صاف کرنے اور وہاں سے کنکریاں نکالنے کی ممانعت :
20801 ۔۔۔ اٹھو ، مسجد میں نہ سوؤ ۔ (الجامع لعبدالرزاق عن جابر (رض)) فائدہ : ۔۔۔ اس حدیث سے یہ سبق ملتا ہے کہ مسجد کو اپنے دنیوی کاموں کے لیے استعمال نہ کیا جائے ۔ اور پہلے کئی حدیثوں میں گذر چکا ہے ک مسجدیں نماز ذکر اور تلاوت کے لیے بنائی جاتی ہیں۔ لہٰذا مسجد کو صرف انہی کاموں میں استعمال کیا جائے ۔
20801- قوموا لا ترقدوا في المسجد. "عب عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮০২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں گندگی پھیلانے اور ناک کی ریزش صاف کرنے اور وہاں سے کنکریاں نکالنے کی ممانعت :
20802 ۔۔۔ جو شخص اس مسجد میں داخل ہوا پھر اس میں تھوکا یا ناک کی ریزش صاف کی تو اس کو چاہیے کہ زمین کھود کر اس کو دفن کر دے ۔ مابو داؤد عن ابوہریرہ (رض))
20802- من دخل هذا المسجد فبزق فيه أو تنخم فليحفر فليدفنه فإن لم يفعل فليبزق في ثوبه، ثم ليخرج به. "د3 عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮০৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں گندگی پھیلانے اور ناک کی ریزش صاف کرنے اور وہاں سے کنکریاں نکالنے کی ممانعت :
20803 ۔۔۔ مسجد میں ناک صاف کرنا گناہ ہے اور اس کا کفارہ اس کو دفن کرنا ہے (مسند احمد السنن للبیھقی عن انس (رض))
20803- النخاعة في المسجد خطيئة وكفارتها دفنها. "حم ق عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮০৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں گندگی پھیلانے اور ناک کی ریزش صاف کرنے اور وہاں سے کنکریاں نکالنے کی ممانعت :
20804 ۔۔۔ مسجد میں تھوکنا گناہ ہے اور اس کا کفارہ اس کو دفن کرنا ہے۔ ممسند احمد السنن للبیھقی ابو داؤد الترمذی النسائی ابن الکبیر للطبرانی عن انس (رض))
20804- البصاق في المسجد خطيئة، وكفارتها دفنها. "حم ق طب عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮০৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں گندگی پھیلانے اور ناک کی ریزش صاف کرنے اور وہاں سے کنکریاں نکالنے کی ممانعت :
20805 ۔۔۔ مسجد میں تھوکنا برائی ہے اور اس کو دفن کرنا (یا صاف کرنا) نیکی ہے (مسند احمد الکبیر للطبرانی عن ابی امامۃ )
20805- البزاق في المسجد سيئة، ودفنه حسنة. "حم طب عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮০৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں گندگی پھیلانے اور ناک کی ریزش صاف کرنے اور وہاں سے کنکریاں نکالنے کی ممانعت :
20806 ۔۔۔ مسجد میں تھوکنا خطاء ہے اور اس کا کفارہ اس کو چھپانا (یا صاف کرنا) ہے (ابو داؤد عن انس (رض))
20806- التفل في المسجد خطيئة، وكفارته أن تواريه. "د عن أنس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮০৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں گندگی پھیلانے اور ناک کی ریزش صاف کرنے اور وہاں سے کنکریاں نکالنے کی ممانعت :
20807 ۔۔۔ مجھ پر میری امت اپنے اچھے اور برے اعمال کے ساتھ پیش کی گئی ہے میں نے ان کے اچھے اعمال میں راستے سے تکلیف دہ شے ہٹانا دیکھا اور ان کے برے اعمال میں مسجد میں تھوکنا اور پھر اس کو دفن نہ کرنا دیکھا (مسند احمد مسلم ابن ماجہ عن ابی ذر (رض))
20807- عرضت علي أمتي بأعمالها حسنها وسيئها، فرأيت في محاسن أعمالها إماطة الأذى عن الطريق، ورأيت في سيء أعمالها النخاعة في المسجد لم تدفن.
"حم م3 هـ عن أبي ذر".
"حم م3 هـ عن أبي ذر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮০৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں گندگی پھیلانے اور ناک کی ریزش صاف کرنے اور وہاں سے کنکریاں نکالنے کی ممانعت :
20808 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی مسجد میں ناک نکالے تو اس کو غائب کر دے تاکہ کسی مؤمن کی جلد یا اس کے کپڑے آلودہ نہ ہوں ۔ ممسند احمد وابن خزیمہ شعب الایمان للبیھقی الضیاء عن سعد (رض))
20808- إذا تنخم أحدكم وهو في المسجد فليغيب نخامته لا تصيب جلد مؤمن أو ثوبه فتؤذيه. "حم، ع وابن خزيمة، هب والضياء عن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮০৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20809 ۔۔۔ جو مسجد میں داخل ہونے کا ارادہ کرتا ہے پھر اپنے موزوں یا جوتوں کے نیچے دیکھتا ہے تو ملائکہ کہتے ہیں : تو پاکیزہ ہوگیا اور جنت تیرے لیے خوشگوار ہوگئی لہٰذا سلامتی کے ساتھ داخل ہوجا ۔ (الدیلمی وابن عساکر عن عقبۃ بن عامر)
20809- من أراد أن يدخل المسجد فنظر إلى أسفل خفيه أو نعليه تقول الملائكة: طبت وطابت لك الجنة ادخل بسلام. "الديلمي وابن عساكر عن عقبة بن عامر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮১০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20810 ۔۔۔ کیا تم اس بات کی طاقت نہیں رکھتے کہ جب مسجد سے نکلو تب ناک کا قرفہ نکالو ۔ پوچھا گیا : ناک کا قرفہ کیا ہے ؟ ارشاد فرمایا : ناک کی رینٹھ (ریزش) (الشیرازی فی کتاب الالقاب عن ابی امامۃ (رض))
20810- ألا يستطيع أحدكم إذا خرج من المسجد أن يخرج قرفة1 أنفه؟ قيل: وما قرفة أنفه قال: المخاط. "الشيرازي في كتاب الألقاب عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮১১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20811 ۔۔۔ جب بندہ مسجد میں تھوکنے کا ارادہ کرتا ہے تو اس کے اعضاء مضطرب اور پریشان ہوجاتے ہیں اور یوں سکڑ جاتے ہیں جس طرح کھال آگ میں سکڑ جاتی ہے پھر اگر وہ تھوک کو نگل لے تو اللہ پاک اس سے بہتر (72) بیماریاں نکال دیتے ہیں اور اس کے لیے بیس لاکھ نیکیاں لکھ دیتے ہیں۔ (الدیلمی عن انس (رض))
20811- إذا هم العبد أن يبزق في المسجد اضطربت أركانه وانزوى كما تنزوي الجلدة في النار، فإن هو ابتلعها أخرج الله منه اثنين وسبعين داء وكتب له بها ألفي ألف حسنة. "الديلمي عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮১২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20812 ۔۔۔ یہ شخص اس بات سے مامون نہیں ہے کہ اس کی پیشانی پر داغ لگ جائے ۔ مالجامع لعبدالرزاق عن ابی سعید عن رجل من اھل الشام) فائدہ :۔۔۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسجد کے قبلہ رو ناک لگی دیکھی آپ نے اس کو کھرچ دیا اور مذکورہ فرمان ارشاد فرمایا ۔
20812- ما يؤمن هذا أن تكون كية بين عينيه. "عبد الرزاق عن أبي سعيد رجل من أهل الشام" قال: أبصر رسول الله صلى الله عليه وسلم نخامة في قبلة المسجد فحكها ثم قال: فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮১৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20813 ۔۔۔ جس نے قبلہ رو تھوکا اور اس کو چھپایا نہیں تو وہ قیامت کے دن سخت ترین گرم ہو کر اس کی آنکھوں کے درمیان آ چپکے گا۔ مالک بیر للطبرانی عن ابی امامۃ (رض))
20813- من بزق في قبلته ولم يوارها جاءت يوم القيامة أحمى ما تكون حتى تقع بين عينيه. "طب عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮১৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20814 ۔۔۔ جس نے مسجد میں ناک صاف کی اور اس کو دفن نہیں کیا (یا صاف نہیں کیا) تو یہ برائی ہے اور اگر دفن کردیا تو یہ نیکی ہے۔ ممسند ابی یعلی الکبیر للطبرانی ابن النجار السنن لسعید بن منصور عن ابی امامۃ (رض))
20814- من تنخع في المسجد فلم يدفنه فسيئة وإن دفنه فحسنة. "ع طب وابن النجار، ص عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮১৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20815 ۔۔۔ جو شخص اس مسجد میں داخل ہوا پھر تھوکا یا ناک صاف کی تو اس کو چاہیے کہ وہ کھود کر اس کو دفن کر دے اگر وہ ایسا نہ کرے تو اپنے کپڑے میں تھوک لے پھر (بعد میں) اس کو نکال دے (مسند البزار السنن للبیھقفی عن ابوہریرہ (رض))
20815- من دخل في هذا المسجد فبزق فيه أو تنخم، فليحفر وليدفنه فإن لم يفعل فليبزق في ثوبه ثم ليخرج به. "ز، ق عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮১৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20816 ۔۔۔ مسجد میں تھوکنا گناہ ہے اور اس کو دفن کرنا اس کا کفارہ ہے (الاوسط للطبرانی عن ابن عباس (رض))
20816- البزاق في المسجد خطيئة، وكفارته دفنه. "طس عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮১৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق ممنوع امور کا بیان :
20817 ۔۔۔ تم جس شخص کو مسجد میں شعر کہتا ہوا دیکھو اس کو تین بار کہو (فض اللہ فاک ) (اللہ پاک تیرا منہ توڑے) اور جس شخص کو تم مسجد میں گم شدہ شے تلاش کرتا دیکھو تو اس کو تین مرتبہ یہ کہو : ” لا وجدتھا “ (اللہ کرے تجھے تیری گمشدہ شی نہ ملے) اور جس شخص کو تم مسجد میں خریداری یا فروختگی کرتا دیکھو تو اس کو کہو : (لا اربح اللہ تجارتک ) اللہ تیری تجارت کو فائدہ مند نہ کرے ۔ مابن مندہ ابو نعیم عن عبدالرحمن بن ثوبان عن ابیہ)
20817- من رأيتموه ينشد شعرا في المسجد فقولوا: فض الله فاك ثلاث مرات، ومن رأيتموه ينشد ضالة في المسجد، فقولوا: لا وجدتها ثلاث مرات، ومن رأيتموه يبيع أو يبتاع في المسجد، فقولوا: لا أربح الله تجارتك. "ابن منده وأبو نعيم عن - عبد الرحمن بن ثوبان عن أبيه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৮১৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق ممنوع امور کا بیان :
20818 ۔۔۔ جو شخص مسجد میں کسی گمشدہ شے کے اعلان کرنے والے کو دیکھے تو اس کو یہ کہے : (لا ردھا اللہ علیک) اللہ تجھے تیری گمشدہ شے نہ لوٹائے ۔ کیونکہ مسجدیں اس کام کے لیے نہیں بنائی جاتیں ( مسند احمد مسلم ابو داؤد ابن ماجۃ عن ابوہریرہ (رض))
20818- من سمع رجلا ينشد ضالة في المسجد فليقل: لا ردها الله عليك فإن المساجد لم تبن لهذا. "حم م د هـ عن أبي هريرة".
তাহকীক: