কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২০৭৭৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الآداب "
20779 ۔۔۔ جب تم میں سے کسی کو جمعہ کے دن مسجد میں اونگھ آئے تو وہ اس جگہ سے اٹھ کر دوسری جگہ بدل لے ۔ مابو داؤد البخاری مسلم عن ابن عمر (رض))
20779- إذا نعس أحدكم وهو في المسجد [يوم الجمعة] فليتحول من مجلسه ذلك إلى غيره. "د ق عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৮০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الآداب "
20780 ۔۔۔ اپنی مسجدوں کو کشادہ رکھو اور ان کو بھرو (الکبیر للطبرانی عن کعب بن مالک)
20780- أوسعوا مسجدكم تملؤوه. "طب عن كعب بن مالك".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৮১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الآداب "
20781 ۔۔۔ ملائکہ کا تحفہ مسجدوں کو خوشبو کی دھونی دینا ہے۔ (ابو الشیخ عن سمرۃ (رض))
20781- تحفة الملائكة تجمير المساجد. "أبو الشيخ عن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৮২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الآداب "
20782 ۔۔۔ آدمی اسی مسجد میں نماز پڑھ لے جو اس کے قریب ترین ہو اور دوسری مسجدوں کو تلاش کرتا نہ پھرے۔ مالک بیر للطبرانی عن ابن عمر (رض))
20782- ليصل الرجل في المسجد الذي يليه، ولا يتتبع المساجد. "طب عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৮৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الآداب "
20783 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو بنی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر سلام بھیجے اور کہے : (اللھم افتح لی ابواب رحمتک ) اور جب نکلے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر سلام بھیجے اور کہے (اللھم اعصمنی من الشیطان الرجیم) (اے اللہ شیطان مردود سے میری حفاظت فرما) (الترمذی ابن ماجۃ ابن حبان مستدرک الحاکم السنن للبیھقی عن ابوہریرہ (رض))
20783- إذا دخل أحدكم المسجد فليسلم على النبي صلى الله عليه وسلم، وليقل: اللهم افتح لي أبواب رحمتك، وإذا خرج فليسلم على النبي صلى الله عليه وسلم وليقل: اللهم اعصمني من الشيطان الرجيم. "ن، هـ حب ك هق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৮৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الآداب "
20784 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو یہ پڑھے : (اللھم افتح لی ابواب رحمتک ) اور جب نکلے تو یہ کہے : (اللھم انی اسالک من فضلک ) ممسند احمد مسلم عن ابی حمید وعن ابی اسد مسند احمد النسائی ابن حبان السنن للبیھقی عن ابی حمید وابی اسد معا)
20784- إذا دخل أحدكم المسجد فليقل: اللهم افتح لي أبواب رحمتك، وإذا خرج فليقل: اللهم إني أسألك من فضلك.

"حم م عن أبي حميد وعن أبي أسيد؛ حم، ن، حب، هق عن أبي حميد وأبي أسيد معا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৮৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الآداب "
20785 ۔۔۔ مسجدیں پرہیزگاروں کے گھر ہیں اور مسجدیں جن کے گھر ہوں اللہ تبارک وتعالیٰ ان کے لیے رحمت اور سکینہ کا فیصلہ فرما دیتے ہیں اور پل صراط پر آسامی کے ساتھ گذار کر جنت میں داخل کردیں گے۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی الدرداء (رض))
20785- إن المساجد بيوت المتقين، ومن كانت المساجد بيوته فقد ختم الله له بالروح2 والرحمة، والجواز على الصراط إلى الجنة. "طب عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৮৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الآداب "
20786 ۔۔۔ جب کوئی مسجد سے نکلنے کا ارادہ کرتا ہے تو ابلیس کے لشکر اکٹھے ہوجاتے ہیں اور ایک دوسرے کو بلاتے ہیں جس طرح شہد کی مکھیاں ایک نر بادشاہ مکھی پر جمع ہوجاتی ہیں۔ پس جب کوئی مسجد کے دروازے پر کھڑا ہو تو یوں کہے : (اللھم انی اعوذبک من ابلیس و جنودہ) اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں ابلیس اور اس کے لشکر سے۔ پس جب وہ یہ کہہ لے تو شیطان اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ (ابن السنی عن ابی امامۃ (رض))
20786- إن أحدكم إذا أراد أن يخرج من المسجد تداعت جنود إبليس وأجلبت1 واجتمعت كما تجتمع النحل على يعسوبها، فإذا قام أحدكم على باب المسجد، فليقل: اللهم إني أعوذ بك من إبليس وجنوده فإنه إذا قالها لم يضره.

"ابن السني عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৮৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20787 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو سلام کرے اور کہے (اللھم افتح لی ابواب رحمتک) اور جب نکلے تو یوں کہے : (اللھم افتح لی ابواب فضلک الضیاء للمقدسی فی المختارۃ عن ابی حمید الساعدی)
20787- إذا دخل أحدكم المسجد فليسلم، ثم ليقل: اللهم افتح لي أبواب رحمتك وإذا خرج فليقل: اللهم افتح لي أبواب فضلك. "ض عن أبي حميد الساعدي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৮৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20788 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو یہ پڑھے : (صلی اللہ علی محمد اللھم افتح لی ابواب رحمتک واغلق عنی ابواب سخطک واصرف عنی شیطان ووسوستہ) اے اللہ ! محمد پر دورد بھیج اے اللہ ! میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول اپنی ناراضگی کے دروازے بند کر دے اور شیطان اور اس کے وسوسے کو مجھ سے پھیر دے (اللدیلمی عن ابن عمر (رض))
20788- إذا دخل أحدكم المسجد فليقل: صلى الله على محمد اللهم افتح لي أبواب رحمتك، وأغلق عني أبواب سخطك، واصرف عني الشيطان ووسوسته.

"الديلمي عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৮৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20789 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجے اور کہے : (اللھم اغفرلنا ذنوبنا افتح لنا ابواب فضلک ) اے اللہ ! ہمارے گناہوں کو بخش اور ہم پر اپنے فضل کے دروازے کھول دے ۔ اور جب مسجد سے نکلے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجے اور کہے (اللھم افتح لنا ابواب فضلک) اے اللہ ! ہم پر اپنے فضل کے د دروازے کھول دے (الاوسط للطبرانی عن ابن عمر (رض))
20789- إذا دخل أحدكم المسجد صلى على النبي صلى الله عليه وسلم وقال: اللهم اغفر لنا ذنوبنا وافتح لنا أبواب رحمتك، وإذا خرج صلى على النبي صلى الله عليه وسلم وقال: اللهم افتح لنا أبواب فضلك. "طس عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৯০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20790 ۔۔۔ (مسجد میں آنے کے بعد) دو رکعات پڑھے سے قبل مت بیٹھ (عبدالرزاق عن عامت بن عبداللہ بن الزبیر) فائدہ :۔۔۔ ایک شخص (حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے) مسجد میں داخل ہوا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو یہ ارشاد فرمایا ۔
20790- لا تجلس حتى تصلي ركعتين. "عبد الرزاق عن عامر بن عبد الله بن الزبير" قال: دخل المسجد رجل فقال النبي صلى الله عليه وسلم: فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৯১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20791 ۔۔۔ اے ابن عوف ! کیا میں تجھے وہ کلمات نہ سکھاؤں جو تو مسجد میں داخل ہوتے وقت اور نکلتے وقت پڑھا کرے ؟ کیونکہ ہر بندے کے ساتھ ایک شیطان ہوتا ہے لہٰذا جب کوئی بھی مسجد کے دروازے پر پہنچے تو داخل ہوتے وقت ایک بار یہ پڑھے : (السلام علیک ایھا النبی و رحمۃ اللہ وبرکۃ اللھم افتح لی ابواب رحمتک ) اے نبی ! آپ پر سلام ہو اللہ کی رحمت ہو اور اس کی برکات نازل ہوں ۔ اے اللہ ! مجھ پر اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔ پھر یہ دعا تین بار پڑھے۔ ماللھم اعنی علی حسن عبادتک وھون علی طاعتک) اے اللہ ! اپنی اچھی طرح عبادت کرنے پر میری مدد فرما اور اپنی اطاعت کو مجھ پر سہل کر دے ۔ ور جب مسجد سے نکلے تو ایک بار یہ کہے : (السلام علیک ایھا النبی و رحمۃ اللہ وبرکۃ اللھم اعصمنی من الشیطان الرجیم ومن شر ما خلقت ) اے نبی ! آپ پر سلام ہو اللہ کی رحمت ہو اور اس کی برکتیں نازل ہوں۔ اے اللہ ! میری حفاظدت فرما شیطان مردود سے اور ہر اس چیز کے شر سے جو تو نے پیدا فرمائی ہے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا (اے ابن عوف ! ) کیا میں تجھے گھر میں داخل ہوتے وقت پڑھنے کی چیز نہ بتاؤں ۔ پہلے بسم اللہ پڑھ پھر اپنے آپ پر اور اپنے گھر والوں پر سلام کر پھر جو اللہ نے تجھے کھانے کو دیا ہو اس پر بسم اللہ پڑھ اور فراغت پر اللہ کی حمد کر ۔ مالدار قطنی فی الافراد عن عبدالرحمن بن عوف)
20791- يا ابن عوف ألا أعلمك كلمات تقولهن حين تدخل المسجد وحين تخرج؟ إنه ليس عبد إلا ومعه شيطان فإذا وقف على باب المسجد فقال حين يدخل: السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته اللهم افتح لي أبواب رحمتك مرة ويقول: اللهم أعني على حسن عبادتك وهون علي طاعتك ثلاثا وحين يخرج يقول: السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته اللهم اعصمني من الشيطان الرجيم، ومن شر ما خلقت واحدة، ألا أعلمك كلمات تقولهن إذا دخلت بيتك؟ بسم الله ثم تسلم على نفسك وأهلك، ثم تسمي على ما آتاك من رزقك وتحمده حين تفرغ. "قط في الأفراد عن عبد الرحمن بن عوف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৯২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں پیشاب کرنے کی ممانعت :
20792 ۔۔۔ یہ مسجد ہے اس میں پیشاب نہیں کیا جاتا۔ یہ اللہ کے ذکر اور نماز کے لیے بنائی گئی ہے (ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض))
20792- إن هذا المسجد لا يبال فيه، إنما بني لذكر الله والصلاة. "هـ عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৯৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں پیشاب کرنے کی ممانعت :
20793 ۔۔۔ یہ مسجدیں ہیں ان میں گندگی پھیلانا پیشاب پاخانہ کرنا جائز نہیں ۔ یہ تو اللہ تبارک وتعالیٰ کے ذکر نماز اور تلاوت قرآن کے لیے بنائی جاتی ہیں۔ ممسند احمد مسلم عن انس (رض))
20793- إن هذه المساجد لا تصلح لشيء من هذا القذر والبول والخلاء، وإنما هي لذكر الله عز وجل والصلاة ولقراءة القرآن. "حم م عن أنس"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৯৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں پیشاب کرنے کی ممانعت :
20794 ۔۔۔ ان گھروں کے رخ مسجد سے پھیر دو کیونکہ میں مسجد کو کسی حیض والی عورت اور جنبی شخص کے آنے کے لیے حلال نہیں کرتا۔ مابو داؤد عن عائشہ (رض))
20794- وجهوا هذه البيوت عن المسجد فإني لا أحل المسجد لحائض ولا جنب. "د عن عائشة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৯৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20795 ۔۔۔ یہ مسجد ہے اس میں پیشاب نہیں کیا جاتا یہ اللہ کے ذکر اور نماز کے لیے بنائی گئی ہے (البخاری عن ابوہریرہ (رض))
20795- إن هذا المسجد لا يبال فيه إنما بني لذكر الله والصلاة. "خ عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৯৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20796 ۔۔۔ اس جگہ میں پیشاب نہیں کیا جاتا یہ نماز کے لیے بنائی گئی ہے (عبدالرزاق عن انس (رض))
20796- إن هذا المكان لا يبال فيه، إنما بني للصلاة. "عبد الرزاق عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৯৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20797 ۔۔۔ بیشک یہ مسجد اللہ کے ذکر اور نماز کے لیے بنائی گئی ہے اور اس میں پیشاب نہیں کیا جاتا ۔ مالخرائطی فی مکارم الاخلاق عن ابوہریرہ (رض))
20797- إنما بني هذا المسجد لذكر الله والصلاة وإنه لا يبال فيه. "الخرائطي في مكارم الأخلاق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৯৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مسجد میں گندگی پھیلانے اور ناک کی ریزش صاف کرنے اور وہاں سے کنکریاں نکالنے کی ممانعت :
20798 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی مسجد میں آئے تو دیکھ لے کہ اس کے جوتوں میں گندگی یا کوئی تکلیف دہ شے تو نہیں اگر ہو تو اس کو صاف کرلے پھر ان میں نماز پڑھ لے (ابو داؤد عن ابی سعید (رض)) فائدہ :۔۔۔ جوتوں کے ساتھ نماز پڑھنا بالکل جائز ہے بشرطیکہ وہ پاک ہوں ۔
20798- إذا جاء أحدكم إلى المسجد فلينظر فإن رأى في نعليه قذرا أو أذى فليمسحه وليصل فيهما. "د عن أبي سعيد"1
tahqiq

তাহকীক: