কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ২০৭৫৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20759 ۔۔۔ جس نے اللہ کے لیے مسجد بنائی تاکہ اس میں نماز پر ھی جائے اللہ تبارک وتعالیٰ اس کے لیے جنت میں اس سے افضل گھر بنائیں گے۔ ممسند احمد الکبیر للطبرانی حلیۃ الاولیاء النسائی عن وائلۃ)
20759- من بنى لله مسجدا يصلي فيه بنى الله له في الجنة أفضل منه. "حم طب حل ن عن واثلة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৬০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20760 ۔۔۔ جس نے اللہ کے لیے مسجد بنائی اس کو جنت میں داخل کیا جائے گا (الکبیر للطبرانی عن عمرو بن عبسہ)
20760- من بنى لله مسجدا أدخل الجنة. "طب - عن عمرو بن عبسة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৬১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20761 ۔۔۔ جس نے اللہ نے لیے مسجد بنائی اللہ تبارک وتعالیٰ اس کے لیے اس سے کشادہ گھر جنت میں بنائیں گے۔ ممسند احمد عن ابن عمرہ مسند احمد عن اسماء بنت یزید)
20761- من بنى لله مسجدا بنى الله له بيتا أوسع منه في الجنة. "حم عن ابن عمرو؛ حم عن أسماء بنت يزيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৬২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20762 ۔۔۔ جس نے بنائی تاکہ اس میں اللہ تبارک وتعالیٰ کا نام لیا جائے اللہ تبارک وتعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا ۔ مابن ابی شیبہ ابن حبان عن عمر (رض))
20762- من بنى مسجدا يذكر فيه اسم الله بنى الله له بيتا في الجنة. "ش حب عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৬৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20763 ۔۔۔ جس نے اللہ تبارک وتعالیٰ کے لیے مسجد بنائی تاکہ اللہ تبارک وتعالیٰ خوش ہو اللہ تبارک وتعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا اور اگر وہ اسی دن مرگیا تو اس کی بخشش کردی جائے گی اور جس نے قبر کھودی تاکہ اللہ تبارک وتعالیٰ اس سے خوش ہو اللہ تبارک وتعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنا دے گا اور اگر وہ بھی اسی دن مرگیا تو اس کی مغفرت کردی جائے گی۔ (الاوسط للطبرانی عن ابن عباس (رض))
20763- من بنى لله مسجدا يراه الله، بنى الله له بيتا في الجنة، فإن من مات يومه غفر له، ومن حفر قبرا يراه الله، بنى الله له بيتا في الجنة، وإن مات من يومه غفر له. "طس عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৬৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20764 ۔۔۔ جس نے اللہ تبارک وتعالیٰ کے لیے مسجد بنائی شہرت اور دکھاوا مقصود نہ ہو تو اللہ تبارک وتعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا ۔ مالاوسط للطبرانی عن عائشہ (رض))
20764- من بنى لله مسجدا لا يريد به رياء ولا سمعة بنى الله له بيتا في الجنة.
"طس عن عائشة".
"طس عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৬৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20765 ۔۔۔ جس نے اللہ تبارک وتعالیٰ کے لیے مسجد بنائی اللہ پاک اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا ۔ پوچھا گیا : اور یہ مساجد جو مکہ کے راستے میں ہیں ؟ فرمایا : ہاں یہ مساجد بھی جو مکہ کے راستے میں ہیں (ابن ابی شیبہ عن عائشہ (رض))
20765- من بنى لله مسجدا بنى الله له بيتا في الجنة، قيل: وهذه المساجد التي في طريق مكة؟ قال: وهذه المساجد التي في طريق مكة. "ش عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৬৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20766 ۔۔۔ مساجد بناؤ اور ان میں سے کوڑا کچرا نکالو (بےشک) جس نے اللہ کے لیے مسجد بنائی اللہ تبارک وتعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔ ایک شخص نے کہا : یارسول اللہ ! اور یہ مساجد جو راستوں میں بنائی جاتی ہیں ؟ ارشاد فرمایا : ہاں (ان کا بھی یہی ثواب ہے) اور مسجدوں سے کچرا اور گندگی نکالنا حورعین کا مہر ہے (الکبیر للطبرانی ابن النجار عن ابی قرصافہ)
20766- ابنوا المساجد وأخرجوا القمامة منها، فمن بنى لله بنى الله له بيتا في الجنة فقال رجل: يا رسول الله وهذه المساجد التي تبنى في الطريق؟ قال: نعم وإخراج القمامة منها مهور الحور العين. "طب وابن النجار عن أبي قرصافة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৬৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20767 ۔۔۔ جس نے اللہ تبارک وتعالیٰ کے لیے مسجد بنائی اللہ تبارک وتعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا ۔ اور جس نے مسجد میں قندیل آویزاں کی اس پر ستر ہزار ملائکہ رحمت بھیجیں گے جب تک کہ وہ قندیل روشن ہو۔ جس نے مسجد میں چٹائی بچھائی اس پر ستر ہزار فرشتے رحمت بھیجیں گے حتی کہ وہ چٹائی ٹوٹے اور جس نے مسجد سے گندگی نکالی اس کو دو بورے اجر کے ملیں گے (الرافعی عن معاذ بن جبل (رض))
20767- من بنى لله مسجدا بنى الله له بيتا في الجنة، ومن علق فيه قنديلا صلى عليه سبعون ألف ملك حتى يطفأ ذلك القنديل، ومن بسط فيه حصيرا صلى عليه سبعون ألف ملك حتى ينقطع ذلك الحصير، ومن أخذ منه قذاة كان له كفلان من الأجر. "الرافعي - عن معاذ بن جبل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৬৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20768 ۔۔۔ جس نے مسجد میں قندیل آویزاں کی اس کے لیے ستر ہزار فرشتے قندیل گل ہونے تک رحمت کی دعا کریں گے ۔ مابن النجار عن معاذ (رض))
20768- من علق في مسجد قنديلا صلى عليه سبعون ألف ملك حتى ينطفئ ذلك القنديل. "ابن النجار عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৬৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الآداب "
20769 ۔۔۔ مسجدیں بڑی بڑی بناؤ (جن میں زیادہ لوگ آسکیں) اور اپنے شہروں کا رخ مشرق کی طرف کرو۔ مابن ابی شیبہ عن ابن عباس (رض))
20769- ابنوا مساجدكم جما1 وابنوا مدائنكم مشرقة."ش عن ابن عباس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৭০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الآداب "
20770 ۔۔۔ مسجدیں بناؤ اور ان کو کشادہ رکھو۔ (ابن ابی شیبہ السنن للبیھقی عن انس (رض))
20770- ابنوا المساجد واتخذوها جما. "ش هق عن أنس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৭১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الآداب "
20771 ۔۔۔ مجھے مسجدوں کو کشادہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے (السنن للبیھقی عن انس (رض))
20771- أمرت بالمساجد جما. "هق عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৭২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الآداب "
20772 ۔۔۔ مسجدیں کشادہ اور وسیع بناؤ ان میں سے گندگی نکالو جس نے اللہ کے لیے گھر بنایا اللہ تبارک وتعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔ مسجدوں سے گندگی نکالنا حورعین کا حق مہر ہے۔ (الکبیر للطبرانی الضیاء فی المختارۃ عن ابی قرصافہ)
20772- ابنوا المساجد جما، وأخرجوا القمامة منها، فمن بنى لله بيتا بنى الله تعالى له بيتا في الجنة، وإخراج القمامة منها مهور الحور العين. "طب والضياء في المختارة عن أبي قرصافة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৭৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الآداب "
20773 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو نبی پر (دورد) سلام بھیجے اور یوں کہے : للھم انی اسالک من فضلک : (اے اللہ ! میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں) ۔ ابو داؤد عن ابی حمید وابی اسید ابن ماجہ عن ابی حمید)
20773- إذا دخل أحدكم المسجد فليسلم على النبي وليقل: اللهم افتح لي أبواب رحمتك، وإذا خرج فليسلم على النبي وليقل: اللهم إني أسألك من فضلك.
"د عن أبي حميد وأبي أسيد هـ عن أبي حميد".
"د عن أبي حميد وأبي أسيد هـ عن أبي حميد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৭৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الآداب "
20774 ۔۔۔ مسجدوں کو ان کا حق دو یعنی (مسجد آنے کے بعد) بیٹھنے سے قبل (کم از کم) دو رکعات نفل ادا کرلو۔ مابن ابی شیبہ عن ابی قتادہ (رض))
20774- أعطوا المساجد حقها ركعتين قبل أن يجلس. "ش عن أبي قتادة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৭৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الآداب "
20775 ۔۔۔ جب تم میں کوئی مسجد میں داخل ہو تو دو رکعات پڑھنے سے قبل نہ بیٹھے۔ ممسند احمد البخاری مسلم ابو داؤد الترمذی ابن ماجہ النسائی عن ابی قتادہ (رض) ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض))
20775- إذا دخل أحدكم المسجد فلا يجلس حتى يصلي ركعتين.
"حم ق عن أبي قتادة؛ هـ عن أبي هريرة".
"حم ق عن أبي قتادة؛ هـ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৭৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الآداب "
20776 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص مسجد میں داخل ہو تو دو رکعات پڑھنے سے قبل نہ بیٹھے ۔ اور جب کوئی شخص اپنے گھر میں داخل ہو تو دو رکعات پڑھنے سے قبل (دوسرے کاموں کے لیے) نہ بیٹھے ۔ بیشک اللہ تبارک وتعالیٰ اس کی دو رکعات کی وجہ سے اس کے گھر میں خیرو برکت ڈالیں گے ۔ مالضعفاء للعقیلی الکامل لا بن عدی شعب الایمان للبیھقی عن ابوہریرہ (رض))
20776- إذا دخل أحدكم المسجد فلا يجلس حتى يركع ركعتين، وإذا دخل أحدكم بيته فلا يجلس حتى يركع ركعتين، فإن الله عز وجل جاعل له من ركعتيه في بيته خيرا. "عق عد هب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৭৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الآداب "
20777 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی مسجد میں آئے تو دو سجدے ادا کرلے قبل اس سے کہ وہ بیٹھے پھر چاہے تو بیٹھ جائے یا اپنے کام کے لیے چلا جائے۔ مابو داؤد عن ابی قتادہ)
20777- إذا جاء أحدكم إلى المسجد فليصل سجدتين، من قبل أن يجلس، ثم ليقعد بعد إن شاء، أو ليذهب لحاجته. "د عن أبي قتادة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৭৭৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الآداب "
20778 ۔۔۔ دو رکعات مختصر پڑھ لو۔ اور جب کوئی مسجد میں آئے اور امام جمعہ کے دن خطبہ دے رہا ہو تو مختصر سی دو رکعات پڑھ لے۔ مالک بیر للطبرانی عن جابر (رض))
20778- صل ركعتين تجوز فيهما، وإذا جاء أحدكم والإمام يخطب يوم الجمعة فليصل ركعتين وليخففهما. "طب عن جابر".
তাহকীক: