কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২০৭৩৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ مسجد کے فضائل ، آداب اور ممنوعات مسجد کے فضائل :
20739 ۔۔۔ جب تم جنت کے باغوں میں گذرو تو خوب چرو ، پوچھا گیا : جنت کے باغات کیا ہیں ؟ ارشاد فرمایا : مساجد ، پوچھا گیا چرنا کیا ہے ؟ ارشاد فرمایا : ” سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر “۔ الترمذی ، عن ابوہریرہ (رض))
20739- إذا مررتم برياض الجنة فارتعوا قيل: وما رياض الجنة؟ قال: المساجد، قيل وما الرتع؟ قال: سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر. "ت عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৪০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ مسجد کے فضائل ، آداب اور ممنوعات مسجد کے فضائل :
20740 ۔۔۔ زمین میں اللہ کے گھر مسجدیں ہیں۔ اور اللہ پر لازم ہے کہ اس کے گھر میں جو اس کی زیارت کو آئے اس کا اکرام کرے ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ابن مسعود (رض))
20740- إن بيوت الله في الأرض المساجد وإن حقا على الله أن يكرم من زاره فيه. "طب عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৪১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ مسجد کے فضائل ، آداب اور ممنوعات مسجد کے فضائل :
20741 ۔۔۔ جو شخص مسجد سے زیادہ سے زیادہ دور ہو وہ زیادہ سے زیادہ اجر کا مستحق ہے۔ (مسند احمد ، ابو داؤد ، ابن ماجہ ، مستدرک الحاکم ، شعب الایمان للبیہقی، عن ابوہریرہ (رض))
20741- الأبعد فالأبعد من المسجد أعظم أجرا. "حم د هـ ك هب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৪২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ مسجد کے فضائل ، آداب اور ممنوعات مسجد کے فضائل :
20742 ۔۔۔ اللہ کے گھروں کو آباد کرنے والے ہی اللہ عزوجل کے گھر والے ہیں۔ معبد بن حمید ، مسند ابی یعلی ، الاوسط للطبرانی ، السنن للبیہقی ، عن انس (رض))
20742- إن عمار بيوت الله هم أهل الله عز وجل. "عبد بن حميد ع طس هق عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৪৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ مسجد کے فضائل ، آداب اور ممنوعات مسجد کے فضائل :
20743 ۔۔۔ نماز کے بعد دوسری نماز کے انتظار میں بیٹھے رہنا (سراسر) عبادت ہے ، اور عالم کے چہرے کو دیکھنا عبادت ہے اور عالم کا سانس لینا بھی عبادت ہے۔ (مسند الفردوس للدیلمی عن اسامۃ بن زید ۔
20743- الجلوس في المسجد لانتظار الصلاة بعد الصلاة عبادة، والنظر في وجه العالم عبادة، ونفسه تسبيح. "فر عن أسامة بن زيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৪৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ مسجد کے فضائل ، آداب اور ممنوعات مسجد کے فضائل :
20744 ۔۔۔ جامع مسجد (جس مسجد میں جمعہ ہوتا ہو) میں نماز پڑھنا فریضہ حج کے برابر ہے۔ جو (مبرور ہو یعنی) گناہوں سے پاک ہو ، اور نماز حج مقبول کی مانند ہے ، اور جامع مسجد میں نماز پڑھنادوسری مساجد میں نماز پڑھنے کے مقابلے میں پانچ سو نمازوں کے بقدر فضیلت رکھتا ہے۔ (الاوسط للطبرانی ، عن ابن عمرو (رض))
20744- الصلاة في المسجد الجامع تعدل الفريضة حجة، يعني مبرورة، والنافلة كحجة متقبلة، وفضلت الصلاة في المسجد الجامع على ما سواه من المساجد بخمس مائة صلاة. "طس عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৪৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ مسجد کے فضائل ، آداب اور ممنوعات مسجد کے فضائل :
20745 ۔۔۔ تمام زمینیں قیامت کے دن ختم ہوجائیں گی مساجد کے ، مساجد ایک دوسرے کے ساتھ مل جائیں گی ۔ (اور دوام پذیر ہوں گی) ۔ (الاوسط للطبرانی، الکامل لابن عدی عن ابن عباس (رض))
20745- تذهب الأرضون كلها يوم القيامة إلا المساجد فإنها ينضم بعضها إلى بعض. "طس عد عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৪৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ مسجد کے فضائل ، آداب اور ممنوعات مسجد کے فضائل :
20746 ۔۔۔ جو شخص مسجد میں کسی کام سے آیا وہی اس کا حصہ ہے۔ (ابوداؤد ، عن ابوہریرہ (رض))
20746- من أتى المسجد لشيء فهو حظه. "د عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৪৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20747 ۔۔۔ سب سے افضل جگہیں مساجد ہیں۔ اہل مسجد میں سب سے افضل شخص وہ ہے جو سب سے پہلے مسجد میں داخل ہو اور سب سے آخر میں نکلے ۔ اور جس شخص سے جماعت نکل گئی گویا اس سے ایمان نکل گیا ، (الرافعی عن عثمان بن صھیب عن ابیہ)
20747- أفضل البقاع المساجد وأفضل أهلها أولهم دخولا وآخرهم خروجا، ومن سبق بالجماعة كمن سبق بالإيمان. "الرافعي عن عثمان بن صهيب عن أبيه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৪৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20748 ۔۔۔ بہترین مقامات مسجدیں ہیں۔ اور بدترین مقامات بازار ہیں۔ مصحیح ابن حبان الکبیر للطبرانی مستدرک الحاکم عن ابن عمر (رض))
20748- خير البقاع المساجد، وشر البقاع الأسواق. "حب طب ك عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৪৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20749 ۔۔۔ جب تم کسی شخص کو مسجد میں آنے جانے کا عادی دیکھو تو اس کے ایمان کی گواہی دو ۔ بیشک اللہ تبارک وتعالیٰ کا فرمان ہے : (انما یعنر مساجد اللہ من امن باللہ والیوم الاخر التوبۃ : 18) بیشک اللہ کی مسجدوں کو وہ لوگ آباد کرتے ہیں جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہیں۔ ممسند احمد عبد بن حمید سنن الدارمی الترمذی حسن غریب ابن ماجۃ ابن خزیمہ ابن حبان مستدرک الحاکم حلیۃ الاولیاء السنن للبیھقی السن لسعید بن منصور عن ابی سعید)
20749- إذا رأيتم الرجل يعتاد المساجد، فاشهدوا له بالإيمان، فإن الله تعالى يقول: {إِنَّمَا يَعْمُرُ مَسَاجِدَ اللَّهِ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ} .

"حم وعبد بن حميد والدارمي ت: حسن غريب؛ هـ وابن خزيمة، حب ك حل ق ص عن أبي سعيد". مر برقم [20738] .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৫০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20750 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ جب کسی بندے کو محبوب بناتے ہیں تو اس کو (اپنے گھر یعنی) مسجد کا متولی (نگران) بنا دیتے ہیں۔ اور جب اللہ پاک کسی بندے کو منغوض رکھتے ہیں تو اس کو حمام کا نگران بنا دیتے ہیں۔ (ابن النجار عن ابن عباس وسندہ حسن)
20750- إن الله إذا أحب عبدا جعله قيم مسجد، وإذا أبغض عبدا جعله قيم حمام. "ابن النجار عن ابن عباس وسنده حسن".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৫১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20751 ۔۔۔ جس نے مسجد میں ایک کمرہ (یا کوئی حصہ) تعمیر کرایا اس کے لیے جنت ہے (ابو نعیم فی فضائل الصحابۃ عن ابن عمر (رض))
20751- من زاد بيتا في المسجد فله الجنة. "أبو نعيم في فضائل الصحابة عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৫২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20752 ۔۔۔ جس شخص نے میری اس مسجد (نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی توسیع کی اللہ تبارک وتعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنا دے گا۔ مابن ماجۃ ابو نعیم فی فضائل الصحابۃ عن انس (رض))
20752- من وسع مسجدنا هذا بنى الله له بيتا في الجنة. "هـ وأبو نعيم في فضائل الصحابة عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৫৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20753 ۔۔۔ جس نے اللہ کے لیے مسجد بنائی اللہ پاک اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔ (ابن ماجۃ ابن عساکر عن علی (رض) ابن عساکر عن عثمان الکبیر للطبرانی عن اسماء بنت یزید الاوسط للطبرانی شعب الایمان للبیھقی عن عائشۃ (رض) الدار قطنی فی العلل الاوسط للطبرانی عن نبی ط بن شریط ابن عساکر عن معاذ بن جبل وام حبیبۃ)
20753- من بنى لله مسجدا بنى الله له بيتا في الجنة. "هـ كر عن علي؛ كر عن عثمان؛ طب عن أسماء بنت يزيد؛ طس هب عن عائشة قط في العلل طس عن أبي بكر؛ طس عن أبي هريرة؛ طس عن أسماء بنت أبي بكر؛ طس عن نبيط بن شريط؛ ابن عساكر عن معاذ بن جبل وأم حبيبة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৫৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20754 ۔۔۔ جس نے مسجد بنائی تاکہ اس میں اللہ کو یاد کیا جائے اللہ پاک اس کے لیے جنت میں گھر بنا دے گا۔ مابن ماجۃ ابن حبان عن عمر (رض))
20754- من بنى مسجدا يذكر فيه اسم الله بنى الله له بيتا في الجنة. "هـ حب عن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৫৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20755 ۔۔۔ جس نے اللہ کے لیے مسجد تعمیر کی اللہ تبارک وتعالیٰ اس کے لیے جنت میں محل بنائے گا موتیوں یاقوت اور زبرجد کے پتھروں سے ۔ مابن ماجۃ ابن حبان عن عمر (رض))
20755- من بنى لله مسجدا بنى الله له قصرا في الجنة من در وياقوت وزبرجد.

"ابن النجار عن أبي هدبة عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৫৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20756 ۔۔۔ جس نے اللہ کے لیے مسجد تعمیر کی اللہ تبارک وتعالیٰ اس کے لیے جنت میں محل بنائے گا (مصنت ابن ابی شیبہ عن ابن عباس (رض))
20756- من بنى لله مسجدا، بنى الله له قصرا في الجنة. "ش عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৫৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20757 ۔۔۔ جس نے اللہ کے لی مسجد تعمیر کی خواہ وہ قطار(کو نج) پرندے کے گھونسلے کے برابر ہو اللہ پاک اس کے لیے جنت میں گھر تعمیر کرے گا۔ مابن ابی شیبہ مسند ابی داؤد الطیالسی مسند ابی یعلی ابن حبان لرزیانی الصغیر للطبرانی السنن للبیھقی الضیاء للمقدسی فی المختارۃ عن ابی ذر (رض) مصنف ابن ابی شیبہ عن عثمان الخطیب عن عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ الاوسط للطبرانی الخطیب ابن النجار عن ابن (رض))
20757- من بنى لله مسجدا ولو كمفحص قطاة بنى الله له بيتا في الجنة.

"ش ط ع حب والرؤياني طص ق ض عن أبي ذر؛ ش عن عثمان؛ الخطيب عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده؛ طس والخطيب وابن النجار عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৭৫৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20758 ۔۔۔ جس نے اللہ کے لیے (اپنے) حلال مال سے مسجد بنائی تاکہ اس میں اللہ کی عبادت کی جائے اللہ تبارک وتعالیٰ اس کے لیے موتی اور یاقوت کا گھر بنائیں گے ( مسند ابی یعلی الاوسط للطبرانی شعب الایمان للبیھقی ابن عساکر ابن النجار عن ابوہریرہ (رض))
20758- من بنى لله مسجدا يعبد الله فيه من مال حلال بنى الله له بيتا في الجنة من در وياقوت. "ع طس هب كر وابن النجار عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক: