কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ২০৬৫৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ جماعت حاصل کرنے میں :
20659 ۔۔۔ جب تو جماعت میں آئے تو وقار اور سکون کے ساتھ آ۔ جو حصہ نماز کامل جائے پڑھ لے اور جو فوت ہوجائے اس کو قضاء کرلے ۔ (یعنی امام کے ساتھ جتنا حصہ مل جائے پڑھ لے ۔ پھر امام کے سلام پھیرنے کیے بعد اپنا باقی حصہ پورا کرلے ) (الاوسط للطبرانی عن سعد (رض))
20659- إذا أتيت الصلاة فأتها بوقار وسكينة فصل ما أدركت واقض ما فاتك. "طس عن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৬০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ جماعت حاصل کرنے میں :
20660 ۔۔۔ جب تم نماز کو آؤ تو سکون کے ساتھ آؤ ، دوڑتے ہوئے نہ آؤ ، جتنی نماز مل جائے ادا کرلو ، جو حصہ فوت ہوجائے اس کو پورا کرلو ۔ (مسند احمد ، البخاری ، مسلم عن ابی قتادہ (رض))
20660- إذا أتيتم الصلاة فعليكم بالسكينة ولا تأتوها وأنتم تسعون فما أدركتم فصلوا وما فاتكم فأتموا. "حم ق عن أبي قتادة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৬১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ جماعت حاصل کرنے میں :
20661 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی نماز کو آئے اور امام نماز میں ہو تو امام کی طرح نماز پڑھے (یعنی اس کی اتباع کرے) (الترمذی ، عن علی ومعاذ (رض))
20661- إذا أتى أحدكم الصلاة والإمام على حال فليصنع كما يصنع الإمام. "ت عن علي ومعاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৬২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ جماعت حاصل کرنے میں :
20662 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص عصر کی نماز میں سے ایک سجدہ غروب شمس سے قبل پالے تو وہ اپنی نماز پوری کرلے ۔ اسی طرح جب صبح کی نماز میں سے ایک سجدہ طلوع شمس سے قبل حاصل کرلے تو اپنی نماز پوری کرلے ۔ (البخاری ، النسائی ، عن ابوہریرہ (رض))
20662- إذا أدرك أحدكم سجدة من صلاة العصر قبل أن تغرب الشمس فليتم صلاته، وإذا أدرك سجدة من صلاة الصبح قبل أن تطلع الشمس فليتم صلاته. "خ ن عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৬৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ جماعت حاصل کرنے میں :
20663 ۔۔۔ جس نے صبح کی نماز کی ایک رکعت طلوع شمس سے قبل پڑھ لی اس نے صبح کی نماز (وقت میں) پڑھ لی ، اور جس نے عصر کی ایک رکعت غروب شمس سے قبل پڑھ لی تو اس نے عصر کی نماز پڑھ لی ۔ (مسند احمد ، البخاری ، مسلم ، النسائی ، ابن ماجہ ، ابوداؤد ، الترمذی ، عن ابوہریرہ (رض) ، مسند احمد ، ، النسائی ، ابن ماجہ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) ، مسلم عن ابن عباس (رض))
20663- من أدرك ركعة من الصبح قبل أن تطلع الشمس فقد أدرك الصبح، ومن أدرك ركعة من العصر قبل أن تغرب الشمس فقد أدرك العصر. "حم ق 44 عن أبي هريرة؛ حم م ن هـ عن عائشة؛ م عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৬৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ جماعت حاصل کرنے میں :
20664 ۔۔۔ جس نے امام کے ساتھ ایک رکعت حاصل کرلی اس نے وہ پوری نماز حاصل کرلی ۔ (مسند احمد ، مسلم ، عن ابوہریرہ (رض))
20664- من أدرك ركعة من الصلاة مع الإمام فقد أدرك الصلاة. "حم م عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৬৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ جماعت حاصل کرنے میں :
20665 ۔۔۔ جس نے نماز کی ایک رکعت پالی اس نے نماز پالی ۔ (یعنی جماعت حاصل کرلی ) مالبخاری ، مسلم ، ابو داؤد ، الترمذی ، النسائی ، ابن ماجہ ، عن ابوہریرہ (رض))
20665- من أدرك ركعة من الصلاة فقد أدرك الصلاة. "ق 4 عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৬৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ جماعت حاصل کرنے میں :
20666 ۔۔۔ جس نے (امام کے ساتھ) کوئی رکعت نہیں پائی اس نے (جماعت کی) نماز نہیں پائی ۔ (السنن للبیہقی عن رجل)
20666- من لم يدرك الركعة لم يدرك الصلاة. "هق عن رجل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৬৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ جماعت حاصل کرنے میں :
20667 ۔۔۔ جب نماز کے لیے اقامت کہہ دی جائے تب اس نماز کے سوا کوئی نماز جائز نہیں ہے۔ (الاوسط للطبرانی ، عن ابوہریرہ (رض))
20667- إذا أقيمت الصلاة فلا صلاة إلا التي أقيمت. "طس عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৬৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ جماعت حاصل کرنے میں :
20668 ۔۔۔ جب تم نماز کو آؤ اور ہم کو (یعنی جماعت کو) سجدے میں پاؤ تو تم بھی سجدہ میں آجاؤ ۔ اور کوئی زائد چیز نہ ادا کرو ۔ اور جس نے امام کے ساتھ ایک رکعت پالی اس نے پوری نماز پالی ۔ (ابوداؤد ، مستدرک الحاکم ، السنن للبیہقی ، عن ابوہریرہ (رض)) فائدہ : ۔۔۔ کوئی زائد چیز نہ ادا کرو ، یعنی امام کے ساتھ شامل ہوجاؤ اور اس سے پہلے اپنی فوت شدہ رکعت اور دیگر ارکان کو پورا کرنے کی کوشش نہ کرو بلکہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد فوت شدہ رکعات وغیرہ پوری کرلو ۔
20668- إذا جئتم الصلاة ونحن سجود فاسجدوا، ولا تعدوها شيئا، ومن أدرك الركعة فقد أدرك الصلاة. "د ك، هق عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৬৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ جماعت حاصل کرنے میں :
20669 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص اپنے کجاوے میں (فرض) نماز ادا کرلے پھر (آکر) امام کو (اسی نماز میں) پالے اور امام نے ابھی نماز نہ پڑھی ہو تو امام کے ساتھ بھی شریک نماز ہوجائے کیونکہ اس کی یہ نماز نفل ہوجائے گی ۔ (ابو داؤد ، مستدرک الحاکم ، السنن للبیہقی عن یزید بن الاسود)
20669- إذا صلى أحدكم في رحله، ثم أدرك الإمام ولم يصل فليصل معه فإنها له نافلة. "د ك هق عن يزيد بن الأسود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৭০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ جماعت حاصل کرنے میں :
20670 ۔۔۔ جب تم دونوں اپنے کجاو وں میں نماز پڑھ چکے ہو پھر تم جماعت کی مسجد میں آؤ تو ان کے ساتھ بھی نماز پڑھ لو کیونکہ یہ (بعد والی) نماز تمہارے لیے نفل ہوجائے گی ۔ (مسند احمد ، الترمذی ، النسائی ، السنن للبیہقی عن یزید بن الاسود)
20670- إذا صليتما في رحالكما ثم أتيتما مسجد جماعة فصليا معهم فإنها لكما نافلة. "حم ت ن هق عن يزيد بن الأسود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৭১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ جماعت حاصل کرنے میں :
20671 ۔۔۔ جب تم دونوں اپنے کجاو وں میں نماز پڑھ لو پھر امام کے پاس (جماعت میں) آؤ تو اس کے ساتھ بھی نماز پڑھو یہ تمہارے لیے نفل ہوجائے گی ، اور کجاو وں میں پڑھی ہوئی نماز فرض ہوجائے گی ۔ (السنن للبیہقی ، عن ابن عمرو (رض))
20671- إذا صليتما في رحالكما ثم أتيتما الإمام فصليا معه فتكون لكما نافلة، والتي في رحالكما فريضة. "هق عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৭২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ جماعت حاصل کرنے میں :
20672 ۔۔۔ عنقریب ایسے امراء آئیں گے جو نمازوں کو ان کے وقت سے مؤخر کرکے پڑھیں گے ، یاد رکھو ! تم اپنے وقت پر نماز پڑھنا پھر ان کے پاس جانا اگر وہ نماز پڑھ چکے ہوں تو تم اپنی نماز پڑھ ہی کے ہو ورنہ ان کے ساتھ بھی نماز پڑھ لینا اور یہ نماز تمہارے لیے نفل بن جائے گی ۔ (مسند احمد ، النسائی ، ابن ماجہ عن ابی ذر (رض))
20672- إنه سيكون أمراء يؤخرون الصلاة عن مواقيتها ألا فصل الصلاة لوقتها ثم ائتهم، فإن كانوا قد صلوا كنت قد أحرزت صلاتك وإلا صليت معهم فكانت تلك لك نافلة. "حم ن هـ عن أبي ذر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৭৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ جماعت حاصل کرنے میں :
20673 ۔۔۔ عنقریب تمہارے اوپر ایسے امیر آئیں گے جن کو دوسرے کام نماز کو وقت پر پڑھنے سے روک دیں گے ، حتی کہ نماز کا وقت ہی جاتا رہے گا ، پس تم اپنے وقت پر نماز پڑھنا ، ایک شخص نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! مجھے ان کے ساتھ نماز مل جائے تو کیا ان کے ساتھ بھی نماز پڑھ لو ، ارشاد فرمایا : ہاں اگر تو چاہے ۔ مسند احمد ، ابو داؤد ، الضیاء عن عبادۃ بن الصامت)
20673- إنها ستكون بعد عليكم أمراء تشغلهم أشياء عن الصلاة لوقتها حتى يذهب وقتها فصلوا الصلاة لوقتها، قال رجل: يا رسول الله إن أدركتها معهم أصلي معهم؟ قال: نعم إن شئت. "حم د والضياء عن عبادة بن الصامت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৭৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ جماعت حاصل کرنے میں :
20674 ۔۔۔ عنقریب تم پر ایسے امیر آئیں گے جو نماز کو اس کے وقت سے مؤخر کردیں گے اور نئی نئی بدعات پیدا کریں گے ، حضرت ابن مسعود (رض) نے عرض کیا : میں اس وقت کیا کروں ؟ ارشاد فرمایا : اے ام عبد کے فرزند تو کیا کرے گا ؟ جو نافرمانی کرے اس کی کیا فرمان برداری ۔ (ابن ماجہ ، السنن للبیہقی عن ابن مسعود (رض))
20674- سيكون عليكم أمراء يؤخرون الصلاة عن مواقيتها ويحدثون البدع قال ابن مسعود: فكيف أصنع؟ قال: يا ابن أم عبد كيف تصنع؟ لا طاعة لمن عصى. "هـ هق عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৭৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ جماعت حاصل کرنے میں :
20675 ۔۔۔ تمارا کیا حال ہوگا جب تم پر ایسے امراء آئیں گے جو نمازوں کو غیر وقت میں پڑھیں گے ، اس وقت تو نماز کو اپنے وقت پر پڑھنا اور ان کے ساتھ اپنی نماز کو نفل کرلینا ۔ (ابو داؤد ، عن معاذ (رض))
20675- كيف بكم إذا أتت عليكم أمراء يصلون الصلاة لغير ميقاتها؟ صل الصلاة لميقاتها واجعل صلاتك معهم سبحة. "د عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৭৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ جماعت حاصل کرنے میں :
20676 ۔۔۔ تیرا اس وقت کیا (عمل) ہوگا جب تجھ پر ایسے امراء مسلط ہوں گے جو نماز کو اس کے وقت سے مؤخر کردیں گے تو اس وقت نماز کو اپنے وقت پر پڑھنا پھر اس کے ساتھ بھی نماز مل جائے تو پڑھ لینا وہ نفل ہوجائے گی ۔ (مسلم ، ابو داؤد ، الترمذی ، النسائی ، ابن ماجہ عن ابی ذر (رض))
20676- كيف أنت إذا كانت عليك أمراء يؤخرون الصلاة عن وقتها؟ صل الصلاة لوقتها، فإن أدركتها معهم فصل فإنها لك نافلة. "م عن أبي ذر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৭৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ جماعت حاصل کرنے میں :
20677 ۔۔۔ نماز کو اس کے وقت پر پڑھو، پھر اگر امام کو دیکھو کہ لوگوں کو نماز پڑھا رہا ہے تو ان کے ساتھ بھی نماز پڑھ لو اور اس سے پہلے تم اپنی نماز کو محفوظ کرچکے ہو اور یہ نماز تمہارے لیے نفل ہوجائے گی ۔ (ابن ماجہ عن ابی ذر (رض))
20677- صل الصلاة لوقتها، فإن أدركت الإمام يصلي بهم فصل معهم وقد أحرزت صلاتك، وإلا فهي نافلة لك. "هـ عن أبي ذر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৭৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ جماعت حاصل کرنے میں :
20678 ۔۔۔ نماز کو اس کے وقت پر پڑھ ۔ پھر اگر لوگوں کے ساتھ (جماعت کی) نماز مل جائے تو وہ بھی پڑھ لے اور یہ نہ کہہ کہ میں نماز پڑھ چکا ہوں اس لیے اب نماز نہیں پڑھتا (کیونکہ یہ بات موجب فساد ہے) ۔ (النسائی ، ابن حبان عن ابی ذر (رض))
20678- صل الصلاة لوقتها، فإذا أدركت الصلاة معهم فصل ولا تقل إني قد صليت فلا أصلي. "ن حب عن أبي ذر".
তাহকীক: