কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ২০৬৩৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20639 ۔۔۔ اللہ پاک اور اس کے ملائکہ پہلی صف پر رحمت نازل کرتے ہیں۔ مالجامع لعبد الرزاق عن ابی صالح وعلی بن ربیعہ مرسلا، ابن ابی شیبۃ ، عن البراء (رض))
20639- إن الله وملائكته يصلون على الصف المقدم. "عب عن أبي صالح وعلي بن ربيعة مرسلا؛ ش عن البراء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৪০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20640 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ اور اس کے فرشتے پہلی صفوں پر رحمت نازل کرتے ہیں۔ (ابن ابی شیبۃ ، عن البراء (رض))
20640- إن الله وملائكته يصلون على الصفوف الأول. "ش عن البراء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৪১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20641 ۔۔۔ بیشک صف اول ملائکہ کی صف کے مثل ہے اگر تم اس کی اہمیت جانتے تو ایک دوسرے سے آگے بڑھتے ۔ (ابن ابی شیبۃ ، عن ابی (رض))
20641- إن الصف الأول لعلى مثل صف الملائكة، ولو تعلمون لابتدرتموه. "ش عن أبي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৪২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20642 ۔۔۔ تم پر صف اول لازم ہے ، اور دائیں طرف کو خاص طور پر پر کرو ۔ اور ستونوں کے درمیان صف بنانے سے احتراز کرو ۔ (ابن ابی شیبۃ ، عن ابن عباس (رض))
20642- عليكم بالصف الأول وعليكم بالميمنة وإياكم والصف بين السواري.
"ش عن ابن عباس".
"ش عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৪৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20643 ۔۔۔ اگر لوگوں کو صف اول کی اہمیت کا علم ہوجائے تو قرعہ اندازی کے ساتھ اس میں شامل ہوں ۔ ممصنف ابن ابی شیبۃ ، الکبیر للطبرانی ، السنن لسعید بن منصور عن عامر بن مسعود القرشی)
20643- لو يعلم الناس ما في الصف الأول ما صفوا فيه إلا بقرعة أو سهمة.
"شس طب، ص عن عامر بن مسعود القرشي".
"شس طب، ص عن عامر بن مسعود القرشي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৪৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
1044 2 ۔۔۔ مردوں کے لیے بہترین صف آگے کی صفیں ہیں اور ان کے لیے بدترین صفیں آخری صفیں ہیں ، عورتوں کی بہترین صفیں آخری صفیں ہیں اور بدترین صفیں شروع کی صفیں ہیں۔ (ابن ابی شیبۃ ، عن جابر (رض))
20644- خير صفوف الرجال مقدمها، وشرها مؤخرها، وخير صفوف النساء آخرها وشرها مقدمها. "ش عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৪৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20645 ۔۔۔ مردوں کی بہترین صفیں اگلی صفیں ہیں اور بری صفیں پچھلی صفیں ہیں۔ عورتوں کی بہترین صفیں پچھلی اور بری صفیں اگلی ہیں۔ (ابن ابی شیبۃ ، عن ابی سعید (رض))
20645- خير صفوف الرجال المقدم، وشرها المؤخر، وخير صفوف النساء المؤخر، وشرها المقدم. "ش عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৪৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20646 ۔۔۔ مردوں کی بہترین صفیں شروع کی صفیں ہیں اور بری صفیں پچھلی صفیں ہیں ، اور عورتوں کی بہترین صفیں پچھلی ہیں جبکہ عورتوں کے لیے اگلی صفیں بری ہیں۔ اے عورتوں کی جماعت ! جب مرد سجدہ کریں تو تم اپنی آنکھیں بند کرلیا کرو اور مردوں کی تنگ ازاروں سے ان کی شرمگاہیں نہ دیکھا کرو ۔ ممسند احمد ، ابن ماجہ ، مسند ابی یعلی ، ابن منیع ، حلیۃ الاولیاء الضیاء للمقدسی ، عن جابر (رض))
20646- خير صفوف الرجال المقدم، وشرها المؤخر، وخير صفوف النساء المؤخر، وشرها المقدم، يا معشر النساء إذا سجد الرجال فاغضضن أبصاركن ولا ترين عورات الرجال من ضيق الأزر. "حم هـ ع وابن منيع حل ض عن جابر"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৪৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20647 ۔۔۔ جس نے کسی مسلمان کو ایذاء سے بچانے کے لیے صف اول چھوڑی اور دوسری یا تیسری میں نماز پڑھ لی اللہ تبارک وتعالیٰ اس کو پہلی صف کا اجر دگنا عطا فرمائیں گے ۔ (الاوسط للطبرانی ، ابن النجار ، عن ابن عباس (رض))
20647- م ن ترك الصف الأول مخافة أن يؤذي مسلما فصلى في الصف الثاني أو الثالث أضعف الله له أجر الصف الأول. "طس وابن النجار عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৪৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20648 ۔۔۔ آگے بڑھو ، اور میری اقتداء کرو ، اور تمہارے پیچھے والے تمہاری اقتداء (یعنی نقل) کریں ، اور کوئی قوم مسلسل پیچھے رہنے لگتی ہے حتی کہ اللہ تبارک وتعالیٰ قیامت کے دن ان کو مؤخر کردیتا ہے۔ (الکامل لابن عدی ، الباوردی ، عن ابن عباس (رض)، مسند ابی داؤد ، الطیالسی ، مسند احمد ، عبد بن حمید ، مسلم ، ابو داؤد ، النسائی ، ابن ماجہ ، ابن خزیمہ ، عن ابی سعید (رض))
20648- تقدموا فائتموا بي وليأتم بكم من بعدكم، ولا يزال قوم يتأخرون حتى يؤخرهم الله يوم القيامة.
"عد والباوردي عن ابن عباس ط حم وعبد بن حميد، م د ن هـ وابن خزيمة عن أبي سعيد".
"عد والباوردي عن ابن عباس ط حم وعبد بن حميد، م د ن هـ وابن خزيمة عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৪৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20649 ۔۔۔ تم میری اتباع کرو اور تمہارے پیچھے والے تمہاری اتباع کریں ، کوئی قوم مستقل پیچھے ہٹتی رہتی ہے حتی کہ اللہ تبارک وتعالیٰ قیامت کے دن ان کو مؤخر کر دے گا ۔ (حلیۃ الاولیاء ، عن ابی سعید (رض))
20649- ايتموا بي وليأتم بكم من بعدكم لا يزال قوم يتأخرون حتى يؤخرهم الله. "حل عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৫০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20650 ۔۔۔ صف اول میں صرف مہاجرین اور انصار ہی کھڑے ہوا کریں ، (مستدرک الحاکم عن ابی بن کعب (رض))
20650- لا يقوم في الصف الأول إلا المهاجرون والأنصار. "ك عن أبي بن كعب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৫১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20651 ۔۔۔ کوئی قوم مستقل پہلی صف سے پیچھے رہتی ہے حتی کہ اللہ تبارک وتعالیٰ ان کو تمام لوگوں میں پیچھے کردیتے ہیں۔ (ابو داؤد ، السنن للبیہقی ، حضرت عائشۃ صدیقہ (رض))
20651- لا يزال قوم يتأخرون عن الصف الأول حتى يؤخرهم الله في الناس.
"د ق عن عائشة".
"د ق عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৫২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20652 ۔۔۔ جو لوگ مسلسل صف اول سے پیچھے رہتے ہیں ، اللہ تبارک وتعالیٰ ان کو جنم میں پیچھے ڈال دیتا ہے۔ (عبدالرزاق ، حضرت عائشۃ صدیقہ (رض))
20652- لا يزال قوم يتخلفون عن الصف الأول حتى يخلفهم الله في النار.
"عبد الرزاق عن عائشة".
"عبد الرزاق عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৫৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20653 ۔۔۔ اے (صف میں) اکیلے نماز پڑھنے والے ! اپنی نماز لوٹا لے ۔ (ابن عساکر ، عن ابن عباس (رض)) فائدہ : ۔۔۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پہلی صف کے پیچھے کسی کو اکیلے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو مذکورہ ارشاد فرمایا :
20653- أيها المنفرد بصلاتك أعد صلاتك. "ابن عساكر عن ابن عباس" أن النبي صلى الله عليه وسلم رأى رجلا يصلي خلف الصف الأول وحده قال: فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৫৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20654 ۔۔۔ اے (صف میں) تنہا نماز پڑھنے والے ! تو (اگلی) صف تک کیوں نہیں پہنچا ، ان کے ساتھ صف میں داخل ہوجاتا یا کسی کو کھینچ کر پیچھے اپنے ساتھ ملا لیتا ، اب اپنی نماز کو لوٹا ۔ کیونکہ تیری نماز نہیں ہوئی ۔ (الشیرازی فی الالقاب عن وابصۃ بن معبد)
20654- أيها المصلي وحده ألا وصلت إلى الصف فدخلت معهم أو جررت إليك رجلا يصلي معك أعد صلاتك، فإنه لا صلاة لك.
"الشيرازي في الألقاب عن وابصة بن معبد".
"الشيرازي في الألقاب عن وابصة بن معبد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৫৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20655 ۔۔۔ جس نے صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھی اس کی نماز نہیں ۔ (ابن قانع عن عبدالرحمن علی بن شیبان عن ابیہ عن جدہ)
20655- لا صلاة لمن صلى خلف الصف فردا. "ابن قانع عن عبد الرحمن علي بن شيبان عن أبيه عن جده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৫৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20656 ۔۔۔ نہیں اپنی نماز لوٹا لے کیونکہ صف کے پیچھے اکیلے کھڑے ہونے والے شخص کی نماز نہیں ۔ (السنن للبیہقی عن علی بن شیبان)
20656- لا أعد صلاتك لا صلاة لفرد خلف الصف. "ق عن علي بن شيبان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৫৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20657 ۔۔۔ جو شخص صفوں سے نکل جائے اس کو شیطان محسوس کرلیتا ہے اور جو شخص امام سے قبل سر اٹھاتا اور رکھتا ہے اس کے سر کی باگ دوڑ شیطان کے ہاتھ میں ہوتی ہے وہ اپنی مرضی سے اس کا سر اٹھاتا اور جھکاتا ہے۔ (عبدالرزاق عن ابن جریج عن ابن المنکدر مرسلا)
20657- الذي يخرج من الصفوف ذلك يحبس الشيطان، والذي يرفع رأسه قبل الإمام ويضعه، رأسه مزموم بيد الشيطان يرفعه ويضعه. "عبد الرزاق عن ابن جريج عن ابن المنكدر مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬৫৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20658 ۔۔۔ اپنی نماز کی جگہ میں آگے بڑھ کر کھڑا ہو کہیں شیطان (سامنے آکر) تیری نماز نہ توڑ دے ۔ (البغوی ، ابن قانع ، الکبیر للطبرانی ، عن سھل بن حنظلہ)
20658- تقدم إلى مصلاك لا يقطع الشيطان عليك صلاتك. "البغوي وابن قانع طب عن سهل بن حنظلة".
তাহকীক: