কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২০৬১৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20619 ۔۔۔ اپنی صفوں کو سیدھا رکھو ، اور اپنے رکوع و سجود کو اچھی طرح ادا کرو ۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ ، عن ابوہریرہ (رض))
20619- سووا صفوفكم وأحسنوا ركوعكم وسجودكم. "ش عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬২০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20620 ۔۔۔ اپنی صفوں کو سیدھا رکھو ، آگے پیچھے مت ہو ورنہ تمہارے دل اختلاف میں پڑجائیں گے ۔ بیشک اللہ اور اس کے ملائکہ صف اول پر رحمت بھیجتے ہیں ، یا فرمایا پہلی صفوں پر رحمت بھیجتے ہیں۔ اور جس شخص نے درخت یا دودھ کا جانور پھل اور دودھ کے لیے دیا یا کوئی راستے کے لیے جگہ دی اس نے گویا غلام آزاد کردیا ۔ (عبدالرزاق عن البراء (رض) صحیح)
20620- سووا صفوفكم لا تختلفوا فتختلف قلوبكم إن الله وملائكته يصلون على الصف الأول أو قال: الصفوف، ومن منح منيحة ورق أو لبن أو هدى زقاقا2 فهو عدل رقبة. "عبد الرزاق عن البراء، صحيح".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬২১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20621 ۔۔۔ (صف میں) اختلاف کا شکار مت ہو ورنہ تمہارے دل اختلاف میں پڑجائیں گے ۔ بیشک اللہ تعالیٰ اور اس کے ملائکہ پہلی صفوں پر رحمت بھیجتے ہیں۔ (ابن حبان عن البراء (رض))
20621- لا تختلفوا فتختلف قلوبكم إن الله وملائكته يصلون على الصفوف المقدمة. "حب عن البراء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬২২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20622 ۔۔۔ جس طرح ملائکہ رحمن کے پاس صفیں بناتے ہیں اس طرح تم کیوں صف نہیں بناتے ؟ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے دریافت کیا : ملائکہ کس طرح صف بناتے ہیں ؟ ارشاد فرمایا : وہ پہلی صفوں کو پہلے پورا کرتے ہیں اور صفوں کو ملاتے ہیں اور خود مل مل کر کھڑے ہوتے ہیں۔ (الکبیر للطبرانی عن جابر بن سمرۃ (رض))
20622- لا يمنعكم أن تصفوا كما تصف الملائكة عند الرحمن، قالوا: وكيف يصفون؟ قال: يتمون الصفوف الأول، ويرصفون الصفوف رصفا ويرصونها رصا. "طب عن جابر بن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬২৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20623 ۔۔۔ تم میرے پیچھے یوں صف کیوں نہیں بناتے جس طرح ملائکہ رحمن کے پاس صفیں بنائے رکھتے ہیں ، وہ اگلی صفوں کو پہلے پورا کرتے ہیں اور صف میں مل مل کر کھڑے ہوتے ہیں۔ (الکبیر للطبرانی ، عن جابر (رض))
20623- ألا تصفون خلفي كما تصف الملائكة عند ربهم؟ يتمون الصفوف المقدمة، ويتراصون في الصف. "طب عنه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬২৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20624 ۔۔۔ صف کے درمیان خالی جگہیں چھوڑنے سے بچو ۔ (عبدالرزاق عن ابن جریح عن عطاء بلاغا)
20624- إياكم والفرج يعني في الصف. "عبد الرزاق عن ابن جريج عن عطاء بلاغا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬২৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20625 ۔۔۔ صف میں خالی جگہوں سے بچو ۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ ، عن ابن جریح عن عطا مرسلا ، الکبیر للطبرانی ، عن ابن عباس (رض))
20625- إياي والفرج يعني في الصف. "ش عن ابن جريج عن عطاء مرسلا؛ طب عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬২৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20626 ۔۔۔ صف میں مل مل کر کھڑے ہو کہیں اولاد حذف درمیان میں نہ آگھسے ۔ پوچھا گیا یا رسول اللہ ! اولاد حذف کیا ہے ؟ ارشاد فرمایا : بغیر بالوں والی کالی بھیڑ جو ارض یمن میں ہوتی ہے۔ (مستدرک الحاکم ، السنن للبیہقی عن البراء (رض))
20626- تراصوا في الصف لا يتخللكم أولاد الحذف، قيل: يا رسول الله ما أولاد الحذف؟ قال: ضأن جرد سود تكون بأرض اليمن. "ك ق عن البراء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬২৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20627 ۔۔۔ صف میں مل مل کر کھڑے ہو اور سیدھے کھڑے رہو ، بیشک میں تم کو پیٹھ پیچھے سے بھی دیکھتا ہوں ۔ ممسند احمد ، الدارقطنی ، فی السنن ، الضیاء للقدسی ، عن انس (رض))
20627- تراصوا واعتدلوا، فإني أراكم من وراء ظهري. "حم قط ض عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬২৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20628 ۔۔۔ اللہ اور اس کے ملائکہ صفوں کو ملانے والوں پر رحمت بھیجتے ہیں اور جو کسی صف کی درمیانی خالی جگہ کو پر کرتا ہے اللہ پاک اس کا ایک درجہ بلند فرما دیتا ہے۔ (عبدالرزاق ، مسند احمد ، ابن ماجہ ، ابن حبان ، مصنف ابن ابی شیبۃ ، السنن للبیہقی ، حضرت عائشۃ صدیقہ (رض))
20628- إن الله وملائكته يصلون على الذين يصلون الصفوف، ومن سد فرجة رفعه الله بها درجة. "عبد الرزاق حم هـ حب ش ق عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬২৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20629 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ اور اس کے ملائکہ ان لوگوں پر رحمت بھیجتے ہیں جو پہلی صفوں کو پر کرتے ہیں اور اللہ کے ہاں اس قدم سے زیادہ محبوب کوئی قدم نہیں جو صف کو پر کرنے کے لیے بڑھایا جائے ۔ (السنن للبیہقی ، ابو داؤد ، عن البراء (رض))
20629- إن الله وملائكته يصلون على الذين يصلون الصفوف الأول، وما من خطوة أحب إلى الله من خطوة يمشيها يصل بها صفا. "ق د عن البراء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৩০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20630 ۔۔۔ اللہ اور اس کے ملائکہ ان لوگوں پر رحمت بھیجتے ہیں جو صفوں کو ملاتے ہیں اور تنہا شخص کی نماز اور جماعت کے ساتھ پڑھنے والے کی نماز میں پچیس درجوں کا فرق ہے۔ (الاوسط للطبرانی ، عن عبداللہ بن زید بن عاصم)
20630- إن الله وملائكته يصلون على الذين يصلون الصفوف، وما بين الفذ والجماعة خمسة وعشرون درجة. "طس عن عبد الله بن زيد بن عاصم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৩১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20631 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ اور اس کے ملائکہ ان لوگوں پر رحمت بھیجتے ہیں جو صفوں کو بھرتے ہیں ، اور کوئی بندہ کسی صف میں نہیں ملتا مگر اللہ پاک اس کا ایک درجہ بلند کردیتا ہے ، اور ملائکہ اس پر نیکیوں کی بارش کرتے ہیں۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ابوہریرہ (رض))
20631- إن الله وملائكته يصلون على الذين يصلون الصفوف، ولا يصل عبد صفا إلا رفعه الله به درجة وذرت عليه الملائكة من البر. "طب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৩২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20632 ۔۔۔ جو صف میں آکر ملا جہاد میں یا نماز میں اللہ پاک اس کے قدم جنت کی طرف ملائے گا یا جس نے کسی نادم کا خریدا ہوا مال واپس کرلیا اللہ پاک اس کی جان کو قیامت کے روز واپس کر دے گا ۔ (عبدالرزاق عن ابن جریح عن ہارون بن ابی عائشہ (رض) مرسلا)
20632- من وصل صفا في سبيل الله أو في الصلاة وصل الله خطوه يوم القيامة، أو أقال نادما أقال الله نفسه يوم القيامة. "عبد الرزاق عن ابن جريج عن هارون بن أبي عائشة مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৩৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20633 ۔۔۔ جو کسی صف میں خالی جگہ دیکھے وہ خود آگے بڑھ کر اس کو پر کر دے ۔ اگر وہ ایسا نہ کرے تو کوئی دوسرا اس کی گردن پر پاؤں رکھ کر بھی آگے جائے کیونکہ اس کی کوئی عزت و حرمت باقی نہیں رہی ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ابن عباس (رض))
20633- من نظر إلى فرجة في صف فليسدها بنفسه، فإن لم يفعل فمر مار فليتخط على رقبته فإنه لا حرمة له. "طب عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৩৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20634 ۔۔۔ جس نے کسی صف کی خالی جگہ پر کی اللہ پاک اس کا ایک درجہ بلند کرے گا اور جنت میں اس کے لیے گھر بنائے گا ۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ ، عن عمرو بن الزبیر (رض) مرسلا)
20634- من سد فرجة في صف رفعه الله بها درجة، وبنى له بها بيتا في الجنة. "ش عن عروة بن الزبير مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৩৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20635 ۔۔۔ جس نے صف کی خالی جگہ بھری اس کی مغفرت کردی جائے گی ، (مسند البزار عن ابی جحیفہ)
20635- من سد فرجة في الصف غفر له. "البزار عن أبي جحيفة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৩৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20636 ۔۔۔ کوئی قدم اللہ کے ہاں زیادہ اجر والا نہیں ہے اس قدم سے جو آدمی اٹھا کر صف کی خالی جگہ پر کرے ۔ (ابوالشیخ عن ابن عمرو (رض))
20636- ما من خطوة أعظم أجرا من خطوة مشاها رجل إلى صف يسده.

"أبو الشيخ عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৩৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20637 ۔۔۔ تم میں بہترین لوگ وہ ہیں جو (جماعت کی) نماز میں اپنے شانے نرم رکھیں ۔ اور کوئی قدم اللہ کے ہاں اس قدم سے زیادہ اجر والا نہیں ہے جو آدمی اٹھائے اور صف کی خالی جگہ کو پر کرے ۔ (الاوسط للطبرانی ، عن ابن عمرو (رض))
20637- خياركم ألينكم مناكب في الصلاة، وما من خطوة أعظم أجرا من خطوة مشاها رجل إلى فرجة في الصف فسدها. "طس عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৩৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20638 ۔۔۔ تم میں سے اچھے لوگ نماز میں نرم کندھوں والے ہیں۔ (عبدالرزاق ، عن معمر عن زید بن اسلم مرسلا)
20638- خياركم ألينكم مناكب في الصلاة. "عبد الرزاق عن معمر عن زيد بن أسلم مرسلا"
tahqiq

তাহকীক: