কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ২০৫৯৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفیں سیدھی نہ کرنے پر وعید :
20599 ۔۔۔ نماز میں صفوں کو سیدھی رکھا کرو ورنہ اللہ تبارک وتعالیٰ تمہارے دلوں کو اختلاف کا شکار کردیں گے ۔ (مسند احمد ، الکبیر للطبرانی ، عن النعمان بن بشیر (رض))
20599- لتسون صفوفكم في صلاتكم، أو ليخالفن الله بين قلوبكم. "حم طب عن النعمان بن بشير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬০০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفیں سیدھی نہ کرنے پر وعید :
20600 ۔۔۔ صفوں کو (اچھی طرح) سیدھا کرو ورنہ تمہاری شکلیں بگڑ جائیں گی ، یا تمہاری آنکھیں بند ہوجائیں گی یا ان کا نور اڑ جائے گا ۔ (مسند احمد ، الکبیر للطبرانی ، عن ابی امامۃ (رض))
20600- لتسون الصفوف، أو لتطمسن الوجوه، أو لتغمضن أبصاركم أو لتخطفن أبصاركم. "حم طب عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬০১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفیں سیدھی نہ کرنے پر وعید :
20601 ۔۔۔ اپنی صفوں کو سیدھا کرتے رہو ورنہ اللہ تبارک وتعالیٰ تمہارے چہروں کو اختلاف (اور ترش روئی) میں مبتلا کردیں گے ۔ (النسائی عن النعمان بن بشیر (رض))
20601- لتقيمن صفوفكم، أو ليخالفن الله بين وجوهكم. "ن عن النعمان بن بشير"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬০২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفیں سیدھی نہ کرنے پر وعید :
20602 ۔۔۔ تین بار صفوں کو سیدھا (کرنے کا اہتمام) کیا کرو ، اللہ کی قسم ، تم صفوں کو سیدھا کرتے رہو ورنہ اللہ پاک تمہارے دلوں میں پھوٹ ڈال دٰں گے ۔ (ابوداؤد ، عن النعمان بن بشیر)
20602- أقيموا صفوفكم ثلاثا، فوالله لتقيمن صفوفكم، أو ليخالفن الله بين قلوبكم. "د عن النعمان بن بشير"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬০৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفیں سیدھی نہ کرنے پر وعید :
20603 ۔۔۔ اپنی صفوں کو سیدھا رکھو تمہارے دل اختلاف میں نہیں پڑیں گے ۔ (مسند الدارمی ابن ماجہ عن النعمان بن بشیر (رض))
20603- سووا بين صفوفكم، لا تختلف قلوبكم. "الدارمي عن البراء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬০৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفیں سیدھی نہ کرنے پر وعید :
20604: ۔۔۔ اپنی صفوں کو سیدھا رکھو ورنہ اللہ تعالیٰ تمہارے مابین اختلاف پیدا کردیں گے۔ ابن ماجۃ عن النعمان بن بشیر (رض) ۔
20604- سووا صفوفكم، أو ليخالفن الله بين وجوهكم. "هـ عن النعمان بن بشير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬০৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفیں سیدھی نہ کرنے پر وعید :
20605 ۔۔۔ اے بندگان خدا ! اپنی صفوں کو سیدھا کرو ورنہ اللہ پاک تمہارے درمیان اختلاف پیدا کردیں گے ۔ (صحیح البخاری ، مسلم ، ابو داؤد ، النسائی ، عن النعمان بن بشیر (رض))
20605- عباد الله لتسون صفوفكم، أو ليخالفن الله بين وجوهكم. "ق د ن عن النعمان بن بشير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬০৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفیں سیدھی نہ کرنے پر وعید :
20606 ۔۔۔ کوئی قوم مستقل پہلی صف سے پیچھے رہن لگتی ہے حتی کہ اللہ پاک ان کو جہنم کے آخر میں ڈال دیتا ہے۔ (ابوداؤد حضرت عائشۃ صدیقہ (رض))
20606- لا يزال قوم يتأخرون عن الصف الأول حتى يؤخرهم الله في النار.
"د عن عائشة".
"د عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬০৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20607 ۔۔۔ جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو تو اپنی صفوں کو سیدھی رکھو اور خلاؤں کو پر رکھو ، یقیناً میں تم کو اپنی پیٹھ پیچھے سے بھی دیکھتا ہوں ۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ ، عن ابی سعید (رض))
20607- إذا قمتم إلى الصلاة فاعدلوا صفوفكم، وسدوا الفرج فإني أراكم من وراء ظهري. "ش عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬০৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20608 ۔۔۔ (صفوں میں) سیدھے رہو ، سیدھے رہو ، سیدھے رہو ، اور سکون کے ساتھ جمے رہو ، قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میں تم کو اپنے پیٹھ پیچھے سے یوں دیکھتا ہوں جس طرح اپنے آگے سے دیکھتا ہوں ۔ (النسائی ، مسند ابی یعلی ، ابو عوانہ عن انس (رض))
20608- استووا استووا استووا، واستقيموا، فوالذي نفسي بيده إني لأراكم من خلفي كما أراكم من بين يدي. "ن ع، وأبو عوانة عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬০৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20609 ۔۔۔ اپنی صفوں کو سیدھا رکھو میں تم کو اپنے پیچھے سے بھی دیکھتا ہوں ، (مستدرک الحاکم عن انس (رض) صحیح)
20609- اعدلوا صفوفكم فإني أراكم من خلفي. "ك عن أنس، صحيح".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬১০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20610 ۔۔۔ اپنی صفوں کو سیدھا رکھو ، اور شیاطین کے لیے درمیان میں خالی جگہیں نہ چھوڑو۔ جو حذف کے بچوں کی طرح خالی جگہوں میں گھس جاتے ہیں ، پوچھا گیا یا رسول اللہ ! حذف کے بچے کون سے ہیں ؟ ارشاد فرمایا : بغیر بالوں والی کالی بھیڑ جو یمن میں ہوتی ہے۔ (مسند احمد ، مصنف ابن ابی شیبۃ ، مستدرک الحاکم ، السنن لسعید بن منصور عن البراء (رض) بن عازب)
20610- أقيموا صفوفكم لا تتخللكم الشياطين، كأنها أولاد الحذف، قيل: يا رسول الله وما أولاد الحذف؟ قال: ضأن سود جرد تكون بأرض اليمن.
"حم ش ك ص عن البراء بن عازب".
"حم ش ك ص عن البراء بن عازب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬১১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20611 ۔۔۔ صفوں کو درست قائم کرو ، بیشک صفوں کو سیدھا کرنا نماز کو پورا کرنے میں شامل ہے۔ (ابن حبان عن انس (رض))
20611- أقيموا صفوفكم فإن تسوية الصف من تمام الصلاة. "حب عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬১২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20612 ۔۔۔ اپنی صفوں کو سیدھا رکھو ورنہ اللہ پاک قیامت کے روز تمہارے درمیان اختلاف کر دے گا ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن النعمان بن بشیر (رض))
20612- أقيموا صفوفكم أو ليخالفن الله بين وجوهكم يوم القيامة. "طب عن النعمان بن بشير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬১৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20613 ۔۔۔ اپنی صفوں کو سیدھا رکھو، بیشک صف سیدھی کرنا حسن صلوۃ میں شامل ہے۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ، عن انس (رض))
20613- أقيموا صفوفكم فإن من حسن الصلاة إقامة الصفوف. "ش عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬১৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20614 ۔۔۔ صفیں قائم کرو ، بیشک تمہاری صفیں ملائکہ کی صفوں کی ترتیب پر قائم ہوتی ہیں ، شانوں کو برابر رکھو ، خالی جگہوں کو پر کرو ، شیطانوں کے لیے خالی جگہیں نہ چھوڑو، جس نے (آگے بڑھ کر) صف کو پورا کیا اللہ اس کو جوڑے گا ۔ (البغوی عن ابی شجرۃ کثیر بن مرۃ) کلام : ۔۔۔ ابو شجرہ کثیر بن مرہ کے صحابی ہونے میں شک ہے۔
20614- أقيموا الصفوف فإنما تصفون بصفوف الملائكة، حاذوا بين المناكب وسدوا الخلل، ولا تذروا الفرجات للشياطين، ومن وصل صفا وصله الله. "البغوي عن أبي شجرة كثير بن مرة وقال يشك في صحبته".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬১৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20615 ۔۔۔ نماز کے تمام اور کمال میں سے صف کو قائم کرنا ہے۔ ممصنف عبدالرزاق ، مسند احمد ، الاوسط للطبرانی ، السنن لسعید بن منصور ، عن جابر (رض) ، عبد الرزاق ، عن انس (رض))
20615- إن من تمام الصلاة لإقامة الصف. "عبد الرزاق حم طس ص عن جابر؛ عبد الرزاق عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬১৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20616 ۔۔۔ ان صفوں کا اہتمام کرو بیشک میں تم کو اپنے پیچھے سے دیکھتا ہوں ۔ (عبدالرزاق ، عبد بن حمید عن انس (رض) ، وھو صحیح)
20616- تعاهدوا هذه الصفوف فإني أراكم من خلفي. "عبد الرزاق وعبد بن حميد عن أنس وهو صحيح".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬১৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20617 ۔۔۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! میں نماز میں اپنے پیچھے سے بھی یونہی دیکھتا ہوں جس طرح اپنے آگے سے دیکھتا ہوں پس تم اپنی صفوں کو سیدھا رکھا کرو اور اپنے رکوع و سجود کو اچھی طرح ادا کرو ۔ (مصنف عبدالرزاق ، عن ابوہریرہ (رض) ، وھو صحیح)
20617- والذي نفسي بيده إني لأنظر في الصلاة إلى من ورائي كما أنظر إلى من بين يدي فسووا صفوفكم وأحسنوا ركوعكم وسجودكم. "عب عن أبي هريرة وهو صحيح".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৬১৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20618 ۔۔۔ اپنی صفوں کو سیدھا رکھو بیشک صفوں کو سیدھا کرنا نماز کو قائم کرنے میں شامل ہے۔ ممسند ابی داؤد الطیالسی ، مسند احمد ، السنن للدارمی ، البخاری ، مسلم ، ابوداؤد ، ابن ماجہ ، ابن خزیمہ ، ابن حبان ، عن انس (رض))
20618- سووا صفوفكم فإن تسوية الصفوف من إقامة الصلاة. "ط حم والدارمي خ م1 د هـ وابن خزيمة حب عن أنس".
তাহকীক: