কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২০৬৭৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ جماعت حاصل کرنے میں :
20679 ۔۔۔ شاید تم ایسی اقوام کو پاؤ جو نماز کو اس کے غیر وقت پر پڑھیں گے ، اگر ایسے لوگوں کو پالو تو پہلے اپنی نماز وقت پر پڑھنا اور پھر ان کے ساتھ پڑھ لینا یہ (دوسری) نماز تمہارے لیے نفل ہوجائے گی ، (مسند احمد ، النسائی ، ابن ماجہ، عن ابن مسعود (رض))
20679- لعلكم ستدركون أقواما يصلون الصلاة لغير وقتها فإن أدركتموهم فصلوا الصلاة لوقتها، وصلوا معهم واجعلوها سبحة. "حم ن هـ عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৮০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ جماعت حاصل کرنے میں :
20680 ۔۔۔ اے ابو ذر ! عنقریب میرے بعد تم پر ایسے امیر مسلط ہوں گے جو نماز کو (غیر وقت پر پڑھ کر) مار دیں گے ، پس تم نماز کو اس کے وقت پر پڑھنا اور پھر ان کے ساتھ نماز پڑھو تو وہ تمہارے لیے نفل ہوجائے گی ورنہ تم اپنی نماز تو پڑھ ہی چکے ہو ۔ (مسلم ، الترمذی ، عن ابی ذر (رض))
20680- يا أبا ذر إنه سيكون بعدي أمراء يميتون الصلاة فصل الصلاة لوقتها فإن صليت لوقتها كانت لك نافلة وإلا كنت قد أحرزت صلاتك. "م ت عن أبي ذر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৮১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ جماعت حاصل کرنے میں :
20681 ۔۔۔ میرے بعد تم پر ایسے امیر حاکم ہوں گے جو نماز کو مؤخر کردیں گے یہ تمہارے لیے فائدہ مند ہوگا اور ان کے لیے باعث وبال ، پس تم ان کے ساتھ نماز پڑھتے رہنا ، جب تک وہ تمہارے قبلے کی طرف منہ کرکے پڑھتے رہیں ۔ (ابو داؤد عن قبیصۃ بن وقاص)
20681- يكون عليكم أمراء من بعدي يؤخرون الصلاة فهي لكم وهي عليهم، صلوا معهم ما صلوا بكم القبلة. "د2 عن قبيصة بن وقاص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৮২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ جماعت حاصل کرنے میں :
20682 ۔۔۔ عنقریب ایسے امراء آئیں گے جن کو دوسرے کام مشغول کرلیں گے اور وہ لوگ نماز کو وقت سے مؤخر کردیں گے ، پس تم ان کے ساتھ نماز نماز پڑھ لینا ۔ (ابن ماجہ عن عبادۃ بن الصامت)
20682- سيكون أمراء تشغلهم أشياء يؤخرون الصلاة عن وقتها فاجعلوا صلاتكم معهم تطوعا. "هـ عن عبادة بن الصامت".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৮৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ جماعت حاصل کرنے میں :
20683 ۔۔۔ عنقریب میرے بعد ایسے امیر آئیں گے جو نماز کو اس کے وقت سے مؤخر کردیں گے ، تم نماز کو اپنے وقت پر پڑھنا پھر ان کے پاس جاؤ تو ان کے ساتھ بھی نماز پڑھ لینا ۔ (الکبیر للطبرانی عن عمرو (رض))
20683- سيكون بعدي أئمة يؤخرون الصلاة عن مواقيتها صلوها لوقتها فإذا حضرتم معهم الصلاة فصلوا. "طب عن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৮৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ جماعت حاصل کرنے میں :
20684 ۔۔۔ جب تو نماز کی طرف آئے اور لوگوں کو نماز پڑھتا ہوا پائے تو ان کے ساتھ نماز میں شریک ہوجا اگر تو اپنی نماز پڑھ چکا ہے تب وہ نماز تیرے لیے نفل ہوجائے گی اور یہ فرض ۔ (ابو داؤد ، السنن للبیہقی ، عن یزید بن عامر)
20684- إذا جئت إلى الصلاة فوجدت الناس فصل معهم، وإن كنت قد صليت تكن لك نافلة وهذه مكتوبة. "د، هق عن يزيد بن عامر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৮৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ جماعت حاصل کرنے میں :
20685 ۔۔۔ جب تو آئے لوگوں کے ساتھ بھی نماز پڑھ لے خواہ تو پہلے نماز پڑھ چکا ہے۔ (مؤطا امام مالک ، الشافعی ، النسائی ، ابن حبان عن محجی)
20685- إذا جئت فصل مع الناس، وإن كنت قد صليت. "مالك والشافعي ن حب عن محجن".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৮৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ جماعت حاصل کرنے میں :
20686 ۔۔۔ جب تو مسجد میں داخل ہو تو لوگوں کے ساتھ نماز پڑھ خواہ تو پہلے نماز پڑھ چکا ہے۔ (السنن لسعید بن منصور عن محجی الدیلمی)
20686- إذا دخلت المسجد فصل مع الناس، وإن كنت قد صليت. "ص عن محجن الديلي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৮৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20687 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص اپنے کجاوے میں نماز پڑھ لے، پھر امام کے پاس آئے تو اس کے ساتھ نماز پڑھ لے اور وہ نماز جو اس نے (کجاوے یا) گھر میں پڑھی ہے اس کو نفل شمار کرلے ۔ (السنن للبیہقی عن جابر بن یزید عن ابیہ) فائدہ : ۔۔۔ گھر میں نماز پڑھنے کے بعد اگر امام کے ساتھ نماز مل جائے اگر وہ وقت پر پڑھی جا رہی ہو تو پہلی نماز نفل شمار کرلے اور اگر وقت نکال کر پڑھی جا رہی ہو تو اس نماز کو جو جماعت کے ساتھ پڑھے نفل شمار کرلے ۔
20687- إذا صلى أحدكم في رحله، ثم جاء إلى الإمام فليصل معه، وليجعل التي صلى في بيته نافلة. "ق عن جابر بن يزيد عن أبيه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৮৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20688 ۔۔۔ جب آدمی گھر میں فرض نماز پڑھ لے پھر جماعت کو پالے تو ان کے ساتھ نماز پڑھے اور اپنی نماز کو نفل کرلے ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ابی ابی الخریف عن ابیہ عن جدہ)
20688- إذا صلى الرجل المكتوبة في البيت، ثم أدرك جماعة فليصل معهم فتكون صلاته نافلة. "طب عن ابن أبي الخريف عن أبيه عن جده".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৮৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20689 ۔۔۔ جب تو اپنے گھر میں نماز پڑھ لے پھر مسجد کی طرف آئے اور لوگوں کو نماز پڑھتا ہوا پائے تو ان کے ساتھ نماز پڑھ اور اپنی نماز کو نفل کرلے ۔ (مسند احمد ، الکبیر للطبرانی ، مستدرک الحاکم عن بشر بن مححن عن ابیہ)
20689- إذا صليت في أهلك ثم جئت إلى المسجد فوجدت الناس يصلون فصل معهم، واجعلها نافلة. "حم، طب ك عن بشر بن محجن عن أبيه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৯০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20690 ۔۔۔ تم دونوں کو ہم ہمارے ساتھ نماز پڑھنے سے کس چیز نے روکا ؟ تم نے ہمارے ساتھ نماز کیوں نہیں پڑھی یہ تمہارے لیے نفل ہوجانی اور پہلی نماز تمہارے لیے اصل فرض ہوتی ۔ (الکبیر للطبرانی عن ابن عمرو)
20690- ما منعكما من الصلاة معنا؟ أفلا صليتم معنا فتكون تطوعا، وصلاتكم الأولى هي الفريضة. "طب عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৯১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20691 ۔۔۔ تجھے اس بات سے کیا چیز مانع رہی کہ تو لوگوں کے ساتھ نماز پڑھتا ، کیا تو مسلمان نہیں ہے ؟ جب تو (جماعت کے پاس) آئے تو ان کے ساتھ نماز پڑھ ، خواہ تو (وہی نماز) پہلے پڑھ چکا ہو ۔ (الکبیر للطبرانی عن بشر بن محجن عن ابیہ) فائدہ : ۔۔۔ یہ حکم فجر اور عصر کے علاوہ نمازوں کا ہے کیونکہ فجر اور عصر کے بعد نفل نماز کی ممانعت ہے۔
20691- ما منعك أن تصلي مع الناس؟ ألست برجل مسلم؟ إذا جئت فصل مع الناس، وإن كنت قد صليت. "طب عن بشر بن محجن عن أبيه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৯২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20692 ۔۔۔ کون اس کے ساتھ تجارت کرے گا کہ اس کے ساتھ نماز پڑھے ۔ (ابوعوانۃ ، الدارقطنی فی السنن ، الاوسط للطبرانی ، الضیاء للمقدسی عن انس (رض)) کلام : ۔۔۔ یعنی امام کے ساتھ نماز پڑھ کر کامیاب تجارت حاصل کرے ۔
20692- من يتجر على هذا فيصلي معه. "أبو عوانة قط طس ض عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৯৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20693 ۔۔۔ امام کے رکوع سے کھڑا ہونے سے قبل جو امام کے ساتھ نماز میں شریک ہوجائے تو اس نے وہ رکعت حاصل کرلی ۔ (الکامل لابن عدی ، السنن للبیہقی ، ضعفاء عن ابوہریرہ (رض))
20693- من أدرك ركعة من الصلاة فقد أدركها قبل أن يقيم الإمام صلبه.

"عد ق وضعفاه عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৯৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20694 ۔۔۔ جو امام کو سجدوں میں پائے تو وہ اس کے ساتھ سجدہ ریز ہوجائے اور جو شخص رکوع میں پالے وہ اس کے ساتھ رکوع کرلے اور اس رکعت کو ادا شدہ شمار کرلے ۔ (الخطیب فی المتفق والمفترق عن عبدالرحمن بن عوف (رض))
20694- من أدرك السجود فليسجد، ولا يعتد به، ومن أدرك الركعة فليركع وليحتسب بها. "الخطيب في المتفق والمفترق عن عبد الرحمن بن عوف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৯৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20695 ۔۔۔ جب تم نماز کو آؤ اور امام رکوع میں ہو تو رکوع کرو، اگر وہ سجدہ میں ہو تو سجدہ کرو اور سجدوں کو شمار نہ کرو جب ان کے ساتھ رکوع نہ ہو ۔ (السنن للبیہقی عن رجل)
20695- إذا جئتم والإمام راكع فاركعوا فإن كان ساجدا فاسجدوا ولا تعتدوا بالسجود إذا لم يكن معه الركوع. "ق عن رجل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৯৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20696 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہوجائے اور امام تشہد میں ہو تو وہ تکبیر کہے اور امام کی طرح تشہد میں بیٹھ جائے ۔ جب امام سلام پھیرے تو اپنی بقیہ نماز کے لیے کھڑا ہوجائے ، اور بیشک وہ جماعت کی فضیلت حاصل کرچکا ہے۔ (الدیلمی ، عن ابن عمرو (رض))
20696- إذا دخل أحدكم المسجد والإمام في التشهد فليكبر وليجلس كذلك معه فإذا سلم فليقم إلى صلاته، فإنه قد أدرك فضل الجماعة. "الديلمي عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৯৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20697 ۔۔۔ جو شخص امام کو سلام پھیرنے سے قبل تشہد میں پالے تو اس نے نماز اور اس کی فضیلت پالی ۔ (الحاکم فی تاریخہ ، عن ابوہریرہ (رض))
20697- من أدرك الإمام جالسا قبل أن يسلم فقد أدرك الصلاة وفضلها. "ك في تاريخه عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৬৯৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20698 ۔۔۔ جس نے نماز کی ایک رکعت پالی اس نے جماعت پالی ۔ (الکامل لابن عدی ، عن ابوہریرہ (رض))
20698- من أدرك ركعة من الصلاة فقد أدرك الجماعة. "عد عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক: