কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ২০৫৫৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ صفوں کو سیدھا کرنے ، صفوں کی فضیلت ، آداب اور صفوں سے نکلنے کی ممانعت کے بیان میں صفوں کی فضیلت کے بیان میں :
20559 ۔۔۔ اے اکیلے (صف) میں نماز پڑھنے والے ! تو صف میں کیوں نہیں آکر ملا ؟ آکر ان کے ساتھ صف میں داخل ہوجاتا ۔ یا اگر پہلی صف میں جگہ تنگ تھی تو اپنی طرف پہلی صف میں سے کسی ایک شخص کو کھینچ لیتا اور وہ تیرے ساتھ کھڑا ہوجاتا ، اب اپنی نماز کو لوٹالے کیونکہ تیری نماز نہیں ہوئی ۔ (الکبیر للطبرانی عن وابصۃ)
20559- أيها المصلي وحده ألا وصلت إلى الصف فدخلت معهم أو جررت إليك رجلا إن ضاق بك المكان فقام معك، أعد صلاتك فإنه لا صلاة لك. "طب عن وابصة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৬০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ صفوں کو سیدھا کرنے ، صفوں کی فضیلت ، آداب اور صفوں سے نکلنے کی ممانعت کے بیان میں صفوں کی فضیلت کے بیان میں :
20560 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص صف میں پہنچے اور وہ پوری ہوچکی ہو تو اپنی طرف ایک آدمی کو کھینچ لے اور اس کو پچھلی صف میں اپنے پہلو میں کھڑا کرلے ۔ (الاوسط للطبرانی عن ابن عباس (رض))
20560- إذا انتهى أحدكم إلى الصف وقد تم فليجبذ1 إليه رجلا يقيمه إلى جنبه. "طس عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৬১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ صفوں کو سیدھا کرنے ، صفوں کی فضیلت ، آداب اور صفوں سے نکلنے کی ممانعت کے بیان میں صفوں کی فضیلت کے بیان میں :
20561 ۔۔۔ اپنی نماز کی طرف متوجہ رہ ۔ بیشک جس نے صف کے پیچھے اکیلے کھڑے ہو کر نماز پڑھی اس کی نماز قبول نہیں ۔ (ابن ابی شعبی ، ابن ماجۃ ، ابن حبان عن علی بن شیبان)
20561- استقبل صلاتك، فإن لا صلاة لمن صلى خلف الصف وحده.
"ش هـ حب عن علي بن شيبان".
"ش هـ حب عن علي بن شيبان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৬২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ صفوں کو سیدھا کرنے ، صفوں کی فضیلت ، آداب اور صفوں سے نکلنے کی ممانعت کے بیان میں صفوں کی فضیلت کے بیان میں :
20562 ۔۔۔ سیدھے (کھڑے) ہوجاؤ اور اپنے صفوں کو بھی سیدھا رکھو ۔ (ابو داؤد ، السنن ، للبیہقی ، عن انس (رض))
20562- استووا وأعدلوا صفوفكم. "د هق عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৬৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ صفوں کو سیدھا کرنے ، صفوں کی فضیلت ، آداب اور صفوں سے نکلنے کی ممانعت کے بیان میں صفوں کی فضیلت کے بیان میں :
20563 ۔۔۔ صفوں کو پورا کرو ، بیشک میں تم کو اپنی کمر کے پیچھے سے دیکھتا ہوں ۔ (مسلم عن انس (رض))
20563- أتموا الصفوف فإني أراكم خلف ظهري. "م عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৬৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ صفوں کو سیدھا کرنے ، صفوں کی فضیلت ، آداب اور صفوں سے نکلنے کی ممانعت کے بیان میں صفوں کی فضیلت کے بیان میں :
20564 ۔۔۔ اپنی صفوں کو سیدھا رکھو کہیں شیطان تمہارے بیچ میں نہ گھس آئے بھیڑ کے بچوں کی طرح ۔ (مسند احمد عن البراء (رض))
20564- أقيموا صفوفكم لا يتخللكم الشيطان كأنها أولاد الحذف. "حم عن البراء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৬৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ صفوں کو سیدھا کرنے ، صفوں کی فضیلت ، آداب اور صفوں سے نکلنے کی ممانعت کے بیان میں صفوں کی فضیلت کے بیان میں :
20565 ۔۔۔ پہلی صف کو دوسری تمام صفوں پر فضیلت حاصل ہے۔ (الکبیر للطبرانی عن الحکم بن عمیر)
20565- للصف الأول فضل على الصفوف. "طب عن الحكم
ابن عمير"
ابن عمير"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৬৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ صفوں کو سیدھا کرنے ، صفوں کی فضیلت ، آداب اور صفوں سے نکلنے کی ممانعت کے بیان میں صفوں کی فضیلت کے بیان میں :
20566 ۔۔۔ تم پر پہلی صف لازم ہے نیز دائیں طرف کو لازم رکھو ، اور صفوں کے درمیان راستے بنانے سے گریز کرو۔ (الکبیر للطبرانی عن ابن عباس (رض))
20566- عليكم بالصف الأول، وعليكم بالميمنة، وإياكم والصف بين السواري. "طب عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৬৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ صفوں کو سیدھا کرنے ، صفوں کی فضیلت ، آداب اور صفوں سے نکلنے کی ممانعت کے بیان میں صفوں کی فضیلت کے بیان میں :
20567 ۔۔۔ اگر تم کو معلوم ہوجائے کہ پہلی صف میں کیا فضیلت ہے تو تم قرعہ اندازی کے ساتھ آگے بڑھو۔ (مسلم ، ابن ماجہ ، عن ابوہریرہ (رض))
20567- لو تعلمون ما في الصف الأول ما كانت إلا قرعة1 " م2 هـ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৬৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ صفوں کو سیدھا کرنے ، صفوں کی فضیلت ، آداب اور صفوں سے نکلنے کی ممانعت کے بیان میں صفوں کی فضیلت کے بیان میں :
20568 ۔۔۔ شیطان سے حفاظت کرنے والی سب صفوں میں سے پہلی صف ہے۔ (ابوالشیخ ، عن ابوہریرہ (رض))
20568- أمنع الصفوف من الشيطان الصف الأول. "أبو الشيخ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৬৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ صفوں کو سیدھا کرنے ، صفوں کی فضیلت ، آداب اور صفوں سے نکلنے کی ممانعت کے بیان میں صفوں کی فضیلت کے بیان میں :
20569 ۔۔۔ صفوں کو سیدھا رکھو ، شانوں کو برابر کرو اور خاموشی اختیار کرو ، بہرے کے خاموش رہن کا اجر بھی سننے والے خاموش کے اجر کے برابر ہے۔ (عبدالرزاق ، عن زید بن اسلم مرسلا ، و عن عثمان بن عفان (رض) موقوفا)
20569- أقيموا الصفوف وحاذوا بالمناكب وأنصتوا، فإن أجر المنصت الذي لا يسمع كأجر المنصت الذي يسمع. "عب عن زيد بن أسلم مرسلا وعن عثمان بن عفان موقوفا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৭০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ صفوں کو سیدھا کرنے ، صفوں کی فضیلت ، آداب اور صفوں سے نکلنے کی ممانعت کے بیان میں صفوں کی فضیلت کے بیان میں :
20570 ۔۔۔ صفوں کو سیدھا رکھو ، بیشک تم ملائکہ کی صفوں کی طرح صف بناتے ہو ، اور شانوں کو برابر رکھو ، درمیانی خلاؤں کو پر کرو ، اپنے بھائیوں کے ساتھ نرم بازو رہو۔ شیطان کے لیے کھلی جگہیں نہ چھوڑو، جس نے صف ملائی اللہ اس کو ملائیں گے اور جس نے صف توڑی اللہ عزوجل اس کو توڑ دیں گے ۔ (مسند احمد ، ابو داؤد ، الکبیر للطبرانی ، عن ابن عمرو (رض))
20570- أقيموا الصفوف فإنما تصفون بصفوف الملائكة، وحاذوا بين المناكب، وسدوا الخلل، ولينوا بأيدي إخوانكم، ولا تذروا فرجات للشيطان ومن وصل صفا وصله الله، ومن قطع صفا قطعه الله عز وجل. "حم د طب عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৭১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ صفوں کو سیدھا کرنے ، صفوں کی فضیلت ، آداب اور صفوں سے نکلنے کی ممانعت کے بیان میں صفوں کی فضیلت کے بیان میں :
20571 ۔۔۔ نماز میں صف سیدھی رکھو ، بیشک صف سیدھی کرنا نماز کے اکمال میں سے ہے۔ (مسلم ، عن ابوہریرہ (رض))
20571- أقيموا الصف في الصلاة، فإن إقامة الصف من حسن الصلاة. "م عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৭২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ صفوں کو سیدھا کرنے ، صفوں کی فضیلت ، آداب اور صفوں سے نکلنے کی ممانعت کے بیان میں صفوں کی فضیلت کے بیان میں :
20572 ۔۔۔ اپنی صفوں کو سیدھی رکھو مل مل کر کھڑے ہو ، بیشک میں تم کو اپنی پشت پیچھے سے دیکھتا ہوں ۔ (البخاری ، النسائی ، عن انس (رض))
20572- أقيموا صفوفكم، وتراصوا فإني أراكم من وراء ظهري. "خ ن عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৭৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ صفوں کو سیدھا کرنے ، صفوں کی فضیلت ، آداب اور صفوں سے نکلنے کی ممانعت کے بیان میں صفوں کی فضیلت کے بیان میں :
20573 ۔۔۔ اپنی صفوں کو سیدھا رکھو اور مل مل کر کھڑے ہوا کرو ، قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میں شیطانوں کو تمہاری صفوں کے درمیان بکری کے بچوں کی طرح پھرتا ہوا دیکھتا ہوں ۔ (مسند ابی داؤد الطیالسی عن انس (رض))
20573- أقيموا صفوفكم وتراصوا، فوالذي نفسي بيده، إني لأرى الشياطين بين صفوفكم كأنها غنم عفر "الطيالسي عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৭৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ صفوں کو سیدھا کرنے ، صفوں کی فضیلت ، آداب اور صفوں سے نکلنے کی ممانعت کے بیان میں صفوں کی فضیلت کے بیان میں :
20574 ۔۔۔ نماز میں صفوں کو اچھی طرح سیدھا کرو ۔ (مسند احمد ، ابن حبان ، عن ابوہریرہ (رض))
20574- أحسنوا إقامة الصفوف في الصلاة. "حم، حب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৭৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ صفوں کو سیدھا کرنے ، صفوں کی فضیلت ، آداب اور صفوں سے نکلنے کی ممانعت کے بیان میں صفوں کی فضیلت کے بیان میں :
20575 ۔۔۔ صفوں کو سیدھا کرو تمہارے دل بھی سیدھے ہوجائیں گے ، ایک دوسرے سے ہمدردی وغم خواری کا برتاؤ کرو تم پر رحم کیا جائے گا ۔ (الاوسط للطبرانی ، حلیۃ الاولیاء عن ابن مسعود (رض))
20575- استووا تستو قلوبكم، وتماسوا تراحموا. "طس حل عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৭৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ صفوں کو سیدھا کرنے ، صفوں کی فضیلت ، آداب اور صفوں سے نکلنے کی ممانعت کے بیان میں صفوں کی فضیلت کے بیان میں :
20576 ۔۔۔ نماز کو پورا کرنے میں صف سیدھی کرنا بھی شامل ہے۔ (مسند احمد عن جابر (رض))
20576- إن من تمام الصلاة إقامة الصف. "حم عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৭৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ صفوں کو سیدھا کرنے ، صفوں کی فضیلت ، آداب اور صفوں سے نکلنے کی ممانعت کے بیان میں صفوں کی فضیلت کے بیان میں :
20577 ۔۔۔ دو قدم ہیں ایک اللہ کو سب سے محبوب ترین قدم ہے اور دوسرا قدم اللہ کو مبغوض ترین قدم ہے۔ جو قدم اللہ کو محبوب ترین ہے وہ ایسے شخص کا قدم ہے جو دیکھے کہ صف میں جگہ خالی ہے تو وہ آگے قدم بڑھ کر اس خلاء کو پر کر دے۔ اور اللہ کو مبغوض ترین قدم ایسے شخص کا ہے جو (سجدہ یا قعدہ سے) اٹھنے کا ارادہ کرلے تو اپنی دائیں ٹانگ کھڑی کرے اور اس پر اپنا ہاتھ رکھ لے اور بائیں ٹانگ بچھی رہنے دے پھر اٹھ کر کھڑا ہوجائے ۔ ممستدرک الحاکم ، السنن للبیہقی عن معاذ (رض))
20577- خطوتان إحداهما أحب الخطا إلى الله عز وجل والأخرى أبغض الخطا إلى الله، فأما التي يحبها فرجل نظر إلى خلل في الصف فسده، وأما التي يبغض فإذا أراد الرجل أن يقوم مد رجله اليمنى ووضع يده عليها وأثبت اليسرى ثم قام. "ك هق عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৭৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ صفوں کو سیدھا کرنے ، صفوں کی فضیلت ، آداب اور صفوں سے نکلنے کی ممانعت کے بیان میں صفوں کی فضیلت کے بیان میں :
20578 ۔۔۔ مردوں کی صفوں میں بہترین صف پہلی صف ہے اور سب سے بدترین صف آخری صف ہے۔ عورتوں کی صفوں میں سب سے بہترین صف آخری صف ہے اور سب سے بری صف پہلی صف ہے۔ مالک امل لابن عدی ، مسلم ، عن ابوہریرہ (رض) ، الکبیر للطبرانی عن ابی امامۃ و عن ابن عباس (رض))
20578- خير صفوف الرجال أولها، وشرها آخرها، وخير صفوف النساء آخرها وشرها أولها. "عد م عن أبي هريرة؛ طب عن أبي أمامة وعن ابن عباس".
তাহকীক: