কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ২০৫৩৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مقتدی کی قرات : ۔۔۔
20539 ۔۔۔ کیا ابھی کسی نے میرے ساتھ قرات کی ہے ؟ لوگوں نے اثبات میں جواب دیا تو ارشاد فرمایا : میں کہوں : مجھ سے قرآن میں کون جھگڑ رہا ہے۔ (الاوسط للطبرانی عن عبداللہ بن بحینہ (رض))
20539- هل قرأ أحد منكم آنفا في الصلاة؟ قالوا: نعم قال: إني أقول ما لي أنازع القرآن؟. "طس عن عبد الله بن بحينة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৪০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مقتدی کی قرات : ۔۔۔
20540 ۔۔۔ کیا بات ہے مجھ سے قرآن میں کیوں نزاع کیا جاتا ہے ؟ جب میں جہرا (آواز کے ساتھ) قرات کروں تو کوئی بھی شخص قرآن کا کوئی حصہ نہ پڑھے سوائے ام القرآن کے ۔ (الدارقطنی فی السنن وحسنہ ، السنن للبیہقی عن عبادۃ بن الصامت)
20540- ما لي أنازع القرآن؟ لا يقرأن أحد منكم شيئا من القرآن إذا جهرت بالقراءة إلا بأم القرآن. "قط وحسنه ق عن عبادة بن الصامت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৪১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مقتدی کی قرات : ۔۔۔
20541 ۔۔۔ کیا بات ہے مجھے سے قرآن میں جھگڑا ہوتا ہے ؟ جب تم امام کے پیچھے نماز پڑھو تو خاموش رہو ، کیونکہ امام کی قرات مقتدی کی قرات ہے اور امام کی نماز مقتدی کی نماز ہے۔ (الخطیب عن ابن مسعود (رض))
20541- ما لي أنازع القرآن؟ إذا صلى أحدكم خلف الإمام فلينصت فإن قراءته له قراءة، وصلاته له صلاة. "الخطيب عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৪২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مقتدی کی قرات : ۔۔۔
20542 ۔۔۔ میں فلاں فلاں آیت بھول گیا تھا اور آدمی کی نماز کی عمدگی اور اچھائی یہ ہے کہ وہ امام کی قرات کو یاد رکھے ۔ (مسند البزار ، عن عبداللہ بن بریدۃ عن ابیہ)
20542- إني نسيت آية كذا وكذا، وإن من حسن صلاة الرجل أن يحفظ قراءة الإمام. "ز عن عبد الله بن بريدة عن أبيه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৪৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مقتدی کی قرات : ۔۔۔
20543 ۔۔۔ جو شخص کسی امام کی پیروی کرے وہ اس کے ساتھ قرات نہ کرے ، کیونکہ امام کی قرات اس کی قرات ہے۔ (البیہقی فی کتاب القراء ۃ وضعفہ عن ابن عباس (رض))
20543- من كان إمام فائتم فلا يقرأن معه، فإن قراءته له قراءة. "ق في كتاب القراءة وضعفه عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৪৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مقتدی کی قرات : ۔۔۔
20544 ۔۔۔ تجھے امام کی قرات کافی ہے آواز کے ساتھ پڑھے یا سرا (آہستہ) پڑھے ۔ (البیہقی فی کتاب القراء ۃ وضعفہ عن ابن عباس (رض))
20544- تكفيك قراءة الإمام خافت أو جهر. "ق في كتاب القراءة وضعفه عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৪৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مقتدی کی قرات : ۔۔۔
20545 ۔۔۔ امام کے پیچھے قرات نہیں ہے۔ (البیہقی فی القرت عن الشعبی (رح))
20545- لا قراءة خلف الإمام. "ق في القراءة عن الشعبي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৪৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مقتدی کی قرات : ۔۔۔
20546 ۔۔۔ امام کے پیچھے نماز میں کہیں بھی قرات نہ کر ۔ (الطحاوی ، عن جابر (رض) ، الطحاوی عن زید بن ثابت (رض) ، موقوفا)
20546- لا تقرأ خلف الإمام في شيء من الصلاة. "الطحاوي عن جابر، الطحاوي عن زيد بن ثابت موقوفا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৪৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مقتدی کی قرات : ۔۔۔
20547 ۔۔۔ جس شخص کا امام ہو تو اس کے لیے امام کی قرات کافی ہے۔ (ابن ابی شیبۃ ، عن جابر (رض))
20547- كل من كان له إمام فقراءته له قراءة. "ش عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৪৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مقتدی کی قرات : ۔۔۔
20548 ۔۔۔ امام کے پیچھے کسی پر قرات لازم نہیں ۔ (التاریخ للحاکم عن ابی سعید وقال : اسنادہ ظلمات)
20548- ليس على خلف الإمام قراءة. "ك في تاريخه عن أبي سعيد وقال: إسناده ظلمات".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৪৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مقتدی کی قرات : ۔۔۔
20549 ۔۔۔ امام جب قرات کرتا ہے تو میں سمجھتا ہوں وہ 0 سب کے لیے ) کافی ہے۔ (الکبیر للطبرانی ، السنن للبیہقی ، وضعفہ عن ابی الدرداء (رض))
20549- ما أرى الإمام إذا قرأ إلا كان كافيا. "طب ق وضعفه عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৫০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ صفوں کو سیدھا کرنے ، صفوں کی فضیلت ، آداب اور صفوں سے نکلنے کی ممانعت کے بیان میں صفوں کی فضیلت کے بیان میں :
20550 ۔۔۔ اللہ اور اس کے ملائکہ پہلی صف پر رحمت بھیجتے ہیں ، مؤذن کی اس قدر طویل مغفرت کی جاتی ہے جہاں تک اس کی آواز جاتی ہے۔ اور ہر خشک وتر چیز اس کی آواز سن کر تصدیق کرتی ہے اور اس کو اس کے ساتھ نماز پڑھنے والوں کے مثل اجر ہوگا ۔ (مسند احمد ، النسائی ، الضیاء عن البراء (رض))
20550- إن الله وملائكته يصلون على الصف المقدم، والمؤذن يغفر له مدى صوته ويصدقه من سمعه من رطب ويابس، وله مثل أجر من صلى معه.
"حم ن والضياء عن البراء".
"حم ن والضياء عن البراء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৫১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ صفوں کو سیدھا کرنے ، صفوں کی فضیلت ، آداب اور صفوں سے نکلنے کی ممانعت کے بیان میں صفوں کی فضیلت کے بیان میں :
20551 ۔۔۔ اللہ پاک اور اس کے ملائکہ ان لوگوں پر رحمت بھیجتے ہیں جو صف اول (میں یا اس) کے قریب ہوتے ہیں۔ اور اللہ کے ہاں سب سے اچھا قدم وہ ہے جس کے ساتھ صف ملائی جائیں ۔ (ابوداؤد ، عن البراء (رض))
20551- إن الله وملائكته يصلون على الذين يلون الصفوف الأول وما من خطوة أحب إلى الله من خطوة يمشيها يصل بها صفا. "د عن البراء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৫২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ صفوں کو سیدھا کرنے ، صفوں کی فضیلت ، آداب اور صفوں سے نکلنے کی ممانعت کے بیان میں صفوں کی فضیلت کے بیان میں :
20552 ۔۔۔ اللہ اور اس کے ملائکہ پہلی صفوں والوں پر رحمت بھیجتے ہیں۔ (النسائی عن البراء (رض))
20552- إن الله وملائكته يصلون على الصفوف المتقدمة. "ن عن البراء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৫৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ صفوں کو سیدھا کرنے ، صفوں کی فضیلت ، آداب اور صفوں سے نکلنے کی ممانعت کے بیان میں صفوں کی فضیلت کے بیان میں :
20553 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ اور اس کے ملائکہ پہلی صف والوں پر رحمت بھیجتے ہیں۔ اپنی صفوں کو سیدھا رکھو ، اپنے شانوں کو سیدھ میں رکھو، اپنے بھائیوں کے ساتھ شانے نرم رکھو ، درمیانی خلاؤں کو پر کرو، بیشک شیطان تمہارے درمیان خلاؤں میں بھیڑ کے چھوٹے بچوں کی طرح گھس جاتا ہے۔ (مسند احمد ، الکبیر عن ابی امامۃ)
20553- إن الله وملائكته يصلون على الصف الأول، سووا صفوفكم وحاذوا بين مناكبكم، ولينوا في أيدي إخوانكم، وسدوا الخلل فإن الشيطان يدخل فيما بينكم بمنزلة الحذف يعني أولاد الضأن الصغار. "حم طب عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৫৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ صفوں کو سیدھا کرنے ، صفوں کی فضیلت ، آداب اور صفوں سے نکلنے کی ممانعت کے بیان میں صفوں کی فضیلت کے بیان میں :
20554 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ اور اس کے ملائکہ صفوں کو ملانے والوں پر رحمت بھیجتے ہیں ، کوئی بندہ صف میں نماز نہیں پڑھتا مگر اللہ پاک اس کے بدلے اس کا ایک درجہ بلند فرما دیتے ہیں اور ملائکہ اس پر نیکیاں نچھاور کرتے ہیں۔ (الاوسط للطبرانی ، عن ابوہریرہ (رض))
20554- إن الله وملائكته يصلون على الذين يصلون الصفوف، ولا يصل عبد صفا إلا رفعه الله به درجة وذرت عليه الملائكة من البر. "طس عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৫৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ صفوں کو سیدھا کرنے ، صفوں کی فضیلت ، آداب اور صفوں سے نکلنے کی ممانعت کے بیان میں صفوں کی فضیلت کے بیان میں :
20555 ۔۔۔ تم صف کیوں نہیں بناتے جس طرح ملائکہ اپنے رب کے پاس صف بناتے ہیں ؟ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! ملائکہ اپنے رب کے ہاں کس طرح صف بناتے ہیں ؟ ارشاد فرمایا : ملائکہ پہلی صفوں کو مکمل کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کھڑے ہوتے ہیں۔ (مسند احمد ، مسلم ، ابو داؤد ، النسائی ، ابن ماجۃ ، عن جابر بن سمرۃ)
20555- ألا تصفون كما تصف الملائكة عند ربها؟ فقلنا: يا رسول الله وكيف تصف الملائكة عند ربها قال: يتمون الصفوف الأول ويتراصون في الصف.
"حم م د ن هـ عن جابر بن سمرة".
"حم م د ن هـ عن جابر بن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৫৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ صفوں کو سیدھا کرنے ، صفوں کی فضیلت ، آداب اور صفوں سے نکلنے کی ممانعت کے بیان میں صفوں کی فضیلت کے بیان میں :
20556 ۔۔۔ صفیں بناؤ ، جس طرح ملائکہ اپنے رب کے پاس صفیں بناتے ہیں۔ (صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین فرماتے ہیں) ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ملائکہ اپنے رب کے پاس کس طرح صفیں بناتے ہیں ؟ ارشاد فرمایا : وہ صفوں کو سیدھا رکھتے ہیں اور شانوں کو ملا کر رکھتے ہیں۔ (الاوسط للطبرانی ، عن ابن عمرو (رض))
20556- صفوا كما تصف الملائكة عند ربهم، فقلنا: يا رسول الله وكيف تصف الملائكة عند ربها؟ قال: يقيمون الصفوف ويجمعون مناكبهم. "طس عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৫৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ صفوں کو سیدھا کرنے ، صفوں کی فضیلت ، آداب اور صفوں سے نکلنے کی ممانعت کے بیان میں صفوں کی فضیلت کے بیان میں :
20557 ۔۔۔ اپنی صفوں کو ملا کر رکھو، اور صفوں کو قریب قریب کرو ، اور گردنوں کو سیدھ میں رکھو ، قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میں شیاطین کو دیکھتا ہوں گویا وہ بھیڑ کے بچوں کی طرح صفوں کے خلاؤں میں گھس رہے ہیں۔ (مسند احمد ، ابو داؤد ، النسائی ، ابن حبان ، عن انس (رض))
20557- رصوا صفوفكم وقاربوا بينها وحاذوا بالأعناق، فوالذي نفسي بيده إني لأرى الشياطين تدخل من خلل الصف كأنها الحذف. "حم د2 ن حب عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৫৫৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ صفوں کو سیدھا کرنے ، صفوں کی فضیلت ، آداب اور صفوں سے نکلنے کی ممانعت کے بیان میں صفوں کی فضیلت کے بیان میں :
20558 ۔۔۔ اسی صف میں آجاؤ جو میرے قریب ترین ہے۔ (مسند احمد ، النسائی ابن حبان ، مستدرک الحاکم عن قیس بن عباد عن ابی)
20558- كونوا في الصف الذي يليني. "حم ن حب ك عن قيس ابن عباد عن أبي".
তাহকীক: