কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ২০৪৭৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع ۔۔۔ مقتدی سے متعلق آداب کا بیان :
20479 ۔۔۔ جو اپنی نماز میں امام سے پہلے سر اٹھاتا ہے وہ اس خطرے سے آزاد نہیں ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ اس کی صورت گدھے کی صورت جیسی بنا دے ۔ (مسلم ، عن ابوہریرہ (رض))
20479- ما يأمن الذي يرفع رأسه قبل الإمام في صلاته أن يحول الله صورته في صورة حمار. "م عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৮০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع ۔۔۔ مقتدی سے متعلق آداب کا بیان :
20480 ۔۔۔ جو امام سے پہلے سر اٹھائے یا رکھے اس کی نماز قبول نہیں ۔ (ابن قانع عن شیبان)
20480- من رفع رأسه قبل الإمام أو وضعه فلا صلاة له. "ابن قانع عن شيبان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৮১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع ۔۔۔ مقتدی سے متعلق آداب کا بیان :
20481 ۔۔۔ تم سمجھتے ہو میرا قبلہ سامنے ہے اللہ کی قسم مجھ پر تمہارا خشوع (خضوع) اور تمہارا رکوع (سجود) مخفی نہیں ہے۔ میں تم کو اپنی کمر کے پیچھے سے بھی دیکھتا ہوں ۔ (مؤطا امام مالک ، البخاری ، مسلم ، عن ابوہریرہ (رض))
20481- هل ترون قبلتي ها هنا فوالله ما يخفى علي خشوعكم ولا ركوعكم إني لأراكم من وراء ظهري. "مالك ق عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৮২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع ۔۔۔ مقتدی سے متعلق آداب کا بیان :
20482 ۔۔۔ اے لوگو ! میں تمہارے آگے ہوں ، لہٰذا رکوع و سجود میں نہ قیام وقعود میں اور نہ نماز ختم کرنے میں مجھ سے پہل کرو ، میں تم کو آگے سے اور پیچھے سے دیکھتا ہوں قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اگر تم وہ سب کچھ دیکھتے جو میں دیکھتا ہوں تو تم کم ہنسو اور زیادہ رؤو۔ (مسند احمد ، مسلم ، النسائی ، عن انس (رض))
20482- يا أيها الناس إني إمامكم فلا تسبقوني بالركوع ولا بالسجود ولا بالقيام ولا بالقعود ولا بالإنصراف، فإني أراكم من أمامي ومن خلفي وأيم الذي نفسي بيده لو رأيتم ما رأيت لضحكتم قليلا ولبكيتم كثيرا.
"حم م ن عن أنس".
"حم م ن عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৮৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع ۔۔۔ مقتدی سے متعلق آداب کا بیان :
20483 ۔۔۔ اے لوگو کیا بات ہے جب نماز میں تم کو کوئی بات پیش آجائے تو تالیاں پیٹتے ہو، تالی تو صرف عورتوں کے لیے ہے۔ اور مرد کو کوئی بات پیش آجائے تو وہ سبحان اللہ کہہ دے ۔ بیشک جب کوئی سبحان اللہ کہتا ہے تو سننے والا توجہ کرلیتا ہے۔ (البخاری عن سھل بن سعد)
20483- يا أيها الناس ما لكم حين نابكم شيء في الصلاة أخذتم في التصفيق إنما التصفيق للنساء من نابه شيء في صلاته فليقل: سبحان الله فإنه لا يسمعه أحد حين يقول: سبحان الله إلا التفت. "خ عن سهل بن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৮৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع ۔۔۔ مقتدی سے متعلق آداب کا بیان :
20484 ۔۔۔ جب نماز کے لیے اقامت کہی جائے تو کھڑے نہ ہو جب تک مجھے نہ دیکھو لو ۔ (مسند احمد ، البخاری ، مسلم ، ابوداؤد ، النسائی عن ابی قتادہ (رض)) ابوداؤد ، ترمذی اور نسائی میں یہ اضافہ ہے : حتی کہ مجھے نہ دیکھ لو کہ میں تمہاری طرف نکل پڑا ہوں ۔
20484- إذا أقيمت الصلاة فلا تقوموا حتى تروني. "حم ق3 د ن عن أبي قتادة، زاد 3: قد خرجت إليكم ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৮৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20485 ۔۔۔ امام کو درمیان میں کرلو اور درمیانی خلاؤں کو پر کرلو ۔ (السنن للبیہقی ، عن ابوہریرہ (رض))
20485- توسطوا الإمام وسدوا الخلل. "ق عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৮৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20486 ۔۔۔ جب نماز کی اقامت ہوجائے تو کھڑے نہ ہو حتی کہ مجھے دیکھ لو اور وقار کو لازم رکھو ۔ (ابن حبان عن ابی قتادہ (رض))
20486- إذا أقيمت الصلاة فلا تقوموا حتى تروني وعليكم السكينة. "حب عن أبي قتادة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৮৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20487 ۔۔۔ جب امام تکبیر کہے تو سب تکبیر کہو ، جب رکوع کرے تو سب رکوع کرو، جب سجدہ کرے تو سب سجدہ کرو، جب وہ رکوع سے سر اٹھائے تو سب سر اٹھالو ، اور اگر وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی سب بیٹھ کر نماز پڑھو۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ابی امامۃ (رض))
20487- إذا كبر الإمام فكبروا، وإذا ركع فاركعوا، وإذا سجد فاسجدوا، وإذا رفع رأسه من الركوع فارفعوا، وإن صلى جالسا فصلوا جلوسا أجمعين.
"طب عن أبي أمامة".
"طب عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৮৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20488 ۔۔۔ جب امام تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو اور جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو ، بیشک امام تم سے پہلے رکوع کرتا ہے اور تم سے پہلے سر اٹھاتا ہے۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ ، عن ابی موسیٰ (رض))
20488- إذا كبر الإمام فكبروا، وإذا ركع فاركعوا، فإن الإمام يركع قبلكم ويرفع قبلكم. "ش عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৮৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20489 ۔۔۔ امام اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ اس کی اقتداء کی جائے ، جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو اور جب وہ قراءت کرے تو تم خاموش رہو ۔ مالدارقطنی فی السنن ، السنن للبیہقی وضعفہ عن ابی موسیٰ (رض))
20489- إنما جعل الإمام ليؤتم به، فإذا كبر فكبروا، وإذا قرأ فأنصتوا. "قط ق وضعفه عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৯০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20490 ۔۔۔ امام اس لیے بنایا جاتا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے ، پس جب وہ تکبیر کہے تو تم تکبیر کہو ، جب تک وہ تکبیر نہ کہے تم تکبیر نہ کہو ، جب وہ رکوع کرے تم رکوع کرلو ، جب تک وہ رکوع نہ کرے تم رکوع نہ کرو ، جب وہ ” سمع اللہ لمن حمدہ ، کہے تو تم ” اللہم ربنا لک الحمد “۔ کہو۔ جب وہ سجدہ کرے تو تم سجدہ کرو ، اس کے سجدہ کرنے سے قبل سجدہ نہ کرو ، جب وہ کھڑا ہو کر نماز پڑھائے تم کھڑے ہو کر اس کی پیروی کرو اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھائے تو تم سب بیٹھ کر نماز پڑھو ۔ (ابوداؤد ، السنن للبیہقی ، عن ابوہریرہ (رض))
20490- إنما جعل الإمام ليؤتم به، فإذا كبر فكبروا، ولا تكبروا حتى يكبر، فإذا ركع فاركعوا، ولا تركعوا حتى يركع فإذا قال: سمع الله لمن حمده، فقولوا: اللهم ربنا لك الحمد، وإذا سجد فاسجدوا ولا تسجدوا حتى يسجد، فإذا صلى قائما فصلوا قياما أجمعين، وإذا صلى قاعدا فصلوا قعودا أجمعين. "د ق عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৯১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20491 ۔۔۔ امام اس لیے ہوتا ہے تاکہ اس کی اقتداء کی جائے ، جب وہ تکبیر کہے تم تکبیر کہو ، جب وہ رکوع کرے تم رکوع کرو ، جب وہ کہے ” سمع اللہ لمن حمدہ ، کہے تو تم ” اللہم ربنا لک الحمد “۔ کہو۔ (الاوسط للطبرانی ، عن ابوہریرہ (رض))
20491- إنما الإمام ليؤتم به، فإذا كبر فكبروا، وإذا ركع فاركعوا، وإذا قال: سمع الله لمن حمده، فقولوا: الحمد لله. "طس عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৯২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20492 ۔۔۔ امام اس لیے بنایا جاتا ہے تاکہ اس کی اتباع کی جائے ، پس جب وہ تکبیر کہے تم تکبیر کہہ دو ، جب وہ رکوع کرے تم رکوع کرلو ۔ جب وہ سجدہ کرے تم سجدہ کرلو اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھائے تم بھی سب بیٹھ کر نماز پڑھو۔ (المتفق والمفترق للخطیب ، عن ابن عمر (رض))
20492- إنما الإمام ليؤتم به، فإذا كبر فكبروا، وإذا ركع فاركعوا وإذا سجد فاسجدوا، وإذا صلى جالسا فصلوا جلوسا أجمعون.
"الخطيب في المتفق والمفترق عن ابن عمر".
"الخطيب في المتفق والمفترق عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৯৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20493 ۔۔۔ امام (تمہاری نمازوں کا) ضامن ہے ، جو کچھ وہ کرے تم بھی کرو ۔ مالسنن للدارقطنی ، السنن للبیہقی فی القرآۃ ، الاوسط للطبرانی ، الخطیب فی التاریخ عن جابر (رض))
20493- الإمام ضامن فما صنع فاصنعوا. "قط ق في القراءة طس والخطيب عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৯৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20494 ۔۔۔ امام سے پہل نہ کرو رکوع میں جب تک وہ رکوع نہ کرے اور نہ سجدے میں جب تک وہ سجدہ نہ کرے اور اپنے سروں کو بھی امام سے پہلے نہ اٹھاؤ جب تک وہ نہ اٹھائے ، بیشک امام اس لیے بنایا جاتا ہے تاکہ اس کی پیروی کی جائے ۔ (ابن عساکر عن ابن مسعود (رض))
20494- لا تبادروا الإمام بالركوع حتى يركع ولا بالسجود حتى يسجد ولا ترفعوا رؤسكم حتى يرفع، فإنما جعل الإمام ليؤتم به. "ابن عساكر عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৯৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20495 ۔۔۔ اے لوگو ! میں تمہارا امام ہوں ، لہٰذا مجھ سے رکوع و سجود میں اور کھڑے ہونے میں پہل نہ کرو نہ نماز ختم کرنے میں سبقت کرو ، بیشک میں تم کو اپنے آگے سے اور اپنے پیچھے سے دیکھتا ہوں ۔ (ابن ابی شیبۃ ، عن انس (رض))
20495- أيها الناس إني إمامكم فلا تسبقوني بالركوع ولا بالسجود ولا بالقيام ولا بالإنصراف فإني أراكم من أمامي ومن خلفي. "ش عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৯৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20496 ۔۔۔ اے لوگو ! میرا جسم وزنی ہوگیا ہے لہٰذا مجھ سے پہلے رکوع و سجود نہ کیا کرو بلکہ میں تم سے سبقت کرسکتا ہوں کیونکہ جو تم سے رہ جائے گا تم اس کو پاسکتے ہو ۔ (السنن للبیہقی ، عن ابوہریرہ (رض))
20496- أيها الناس إني قد بدنت فلا تسبقوني بالركوع ولا بالسجود ولكن أسبقكم إنكم تدركون ما فاتكم. "ق عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৯৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20497 ۔۔۔ رکوع و سجود میں مجھ سے پہل نہ کرو ، کیونکہ میں جسیم ہوچکا ہوں ، میں رکوع میں تم سے سبقت کروں گا تم مجھے پاسکتے ہو جب تک کہ میں سر اٹھاؤں اور میں سجدہ میں تم سے پہل کروں گا تم مجھے سر اٹھانے سے پہلے پاسکتے ہو ۔ (السنن للبیہقی عن معاویۃ (رض))
20497- لا تسبقوني بالركوع والسجود فإني قد بدنت فمهما أسبقكم به حين أركع تدركوني حتى أرفع ومهما أسبقكم به حين أسجد تدركوني حين أرفع. "ق عن معاوية".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৯৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20498 ۔۔۔ میں جسم میں بوجھل ہوگیا ہوں لہٰذا رکوع میں و سجود میں مجھ سے پہل نہ کیا کرو ۔ (سمویہ ، الضیاء للمقدسی عن محمد بن جبیر بن مطعم عن ابیہ)
20498- إني قد بدنت فلا تسبقوني بالركوع والسجود. "سمويه ض عن محمد بن جبير بن مطعم عن أبيه".
তাহকীক: