কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২০৪৯৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20499 ۔۔۔ میں جسیم ہوگیا ہوں لہٰذا نماز کے اندر قیام ، رکوع ، اور سجود میں مجھ سے پہل نہ کیا کرو ۔ (ابن ابی شیبہ عن نافع بن جبیر بن مطعم مرسلا ، الکبیر للطبرانی عن ابیہ)
20499- إني امرؤ قد بدنت فلا تبادروني بالقيام في الصلاة والركوع والسجود. "ش عن نافع بن جبير بن مطعم مرسلا، طب عن أبيه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫০০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20500 ۔۔۔ میرا جسم بڑھ گیا ہے لہٰذا تم رکوع میں مجھ سے پہل نہ کرو ، نہ سجدوں میں مجھ سے پہل کرو ، جو میرے ساتھ رکوع نہ پا سکے وہ میرے قیام میں اس کو جو سستی کی وجہ سے دیر تک ہوگا پالے گا ۔ (ابن سعد ، البغوی عن ابی مسعدۃ صاحب الحیوش)
20500- إني قد بدنت فلا تبادروني بالركوع ولا تبادروني بالسجود فمن فاته ركوعي أدركه في بطئي قيامي. "ابن سعد والبغوي عن ابن مسعدة صاحب الجيوش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫০১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20501 ۔۔۔ میں وزنی جسم کا ہوگیا ہوں پس رکوع و سجود میں مجھ سے پہل نہ کرو ، میں جب بھی رکوع میں تم سے پہل کرلوں گا تو تم مجھے سر اٹھانے سے قبل پاسکتے ہو ، اور جب میں سجدہ میں تم سے پہل کرلو تو تم مجھے سر اٹھانے سے پہلے پاسکتے ہو ۔ (الافراد للدارقطنی ، عن ابوہریرہ (رض) ، ابن ابی شیبۃ ، الکبیر للطبرانی ، عن معاویۃ ، ابن ابی شیبۃ ، عن محمد بن یحییٰ بن حبان)
20501- إني قد بدنت فلا تبادروني بالركوع والسجود، فإني مهما أسبقكم به إذا ركعت فإنكم تدركوني به إذا رفعت، ومهما أسبقكم به إذا سجدت فإنكم تدركوني به إذا رفعت. "قط في الأفراد عن أبي هريرة، ش طب عن معاوية؛ ش عن محمد بن يحيى بن حبان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫০২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20502 ۔۔۔ میں بھاری بدن ہوگیا ہوں ، سو جس سے رکوع فوت ہوجائے وہ مجھے قومہ میں پاسکتا ہے جو دیر تک ہوگا ۔ (الجامع العبدالرزاق عن ابی مسعدۃ صاحب الجیوش صحابی)
20502- إني قد بدنت فمن فاته الركوع أدركني في بطئي قيامي. "عب عن ابن مسعدة صاحب الجيوش صحابي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫০৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20503 ۔۔۔ میں بھاری جسم ہوگیا ہوں جس سے میرا رکوع فوت ہوجائے وہ مجھے میرے قومے میں جو قدرے دیر تک ہوگا پاسکتا ہے۔ (الاوسط للطبرانی ، عن ابوہریرہ (رض))
20503- إني قد بدنت فمن فاته ركوعي أدركه في بطئي قيامي. "حم عن ابن مسعدة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫০৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20504 ۔۔۔ جو شخص امام سے قبل سجدہ کرے اور امام سے قبل سر اٹھالے اس کی پیشانی شیطان کے ہاتھ میں ہے۔ (الاوسط للطبرانی ، عن ابوہریرہ (رض))
20504- إن الذي يسجد قبل الإمام ويرفع قبله إنما ناصيته بيد شيطان. "طس عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫০৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20505 ۔۔۔ جو شخص نماز میں امام سے (رکوع و سجود میں) قبل سر اٹھائے وہ اس بات سے قطعا مامون نہیں ہے کہ اللہ پاک اس کا سر کتے کے سر کے طرح کر دے ۔ (الاوسط للطبرانی ، عن ابوہریرہ (رض))
20505- ما يؤمن أحدكم إذا رفع رأسه في صلاته قبل الإمام أن يحول الله رأسه رأس كلب. "طس عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫০৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20506 ۔۔۔ وہ شخص ہرگز مامون نہیں ہے جو امام سے پہلے سر اٹھائے اس بات سے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ اس کا سر گدھے کا سر بنادیں ۔ (الاوسط للطبرانی ، عن ابوہریرہ (رض))
20506- ما يؤمن الذي يرفع رأسه قبل الإمام أن يحول الله رأسه رأس حمار.

"طس عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫০৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20507 ۔۔۔ جو شخص امام سے قبل سر اٹھاتا ہے وہ اس بات سے محفوظ نہیں ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ اس کا سر گدھے جیسا کردیں ۔ (الخطیب فی المتفق والمفترق ، عن ابوہریرہ (رض))
20507- ما يؤمن الذي يرفع رأسه قبل الإمام أن يحول الله رأسه رأس حمار.

"الخطيب في المتفق والمفترق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫০৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20508 ۔۔۔ جو شخص امام سے قبل سر اٹھائے وہ اس بات سے مامون نہیں ہے کہ اللہ پاک اس کا سر گدھے کے سر میں بدل دیں ۔ (الجامع لعبد الرزاق ، عن ابوہریرہ (رض))
20508- ما يؤمن الذي يرفع رأسه قبل الإمام أن يرد الله رأسه رأس حمار.

"عب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫০৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20509 ۔۔۔ کیا وہ شخص جو امام سے قبل سر اٹھاتا ہے اور امام سے قبل سر رکھتا ہے اس بات سے خوفزدہ نہیں کہ اللہ تبارک وتعالیٰ اس کا سر گدھے کے سر میں بدل دیں ۔ (الخطیب فی التاریخ عن بھزبن حکم عن ابیہ عن جدہ)
20509- أما يخشى الذي يرفع رأسه قبل الإمام ويضعه قبل الإمام أن يبدل الله رأسه رأس حمار. "خط عن بهز بن حكيم عن أبيه عن جده".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫১০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20510 ۔۔۔ کیا وہ شخص اس بات سے خوفزدہ نہیں کہ اللہ تبارک وتعالیٰ اس کا سر گدھے کے سر میں بدل دیں یا اس کی شکل گدھے جیسی بنادیں ، جو امام سے قبل سر اٹھالیتا ہے۔ (مسند احمد ، ابن ابی شیبۃ ، البخاری ، مسلم ، ابو داؤد ، الترمذی ، النسائی ، ابن ماجہ ، عن ابوہریرہ (رض))
20510- أما يخشى أحدكم إذا رفع رأسه قبل الإمام أن يجعل الله رأسه رأس حمار، أو يجعل الله صورته صورة حمار.

"حم، ش خ م د ت ن هـ عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫১১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20511 ۔۔۔ جب کوئی شخص امام سے پہلے سر اٹھاتا ہے تو کیا وہ اس بات سے مامون ہوجاتا ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ اس کا سر مینڈھے جیسا کردیں ۔ (الخطیب فی التاریخ ، عن ابوہریرہ (رض))
20511- ما يؤمن أحدكم إذا رفع رأسه قبل الإمام أن يحول الله رأسه رأس كبش. "الخطيب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫১২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20512 ۔۔۔ امام امیر ہے ، لہٰذا جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھائے تم سب لوگ بیٹھ کر نماز پڑھو۔ (الشیرازی فی الالقاب والدیلمی ، عن ابوہریرہ (رض))
20512- الإمام أمير فإذا صلى قاعدا فصلوا قعودا. "الشيرازي في الألقاب والديلمي عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫১৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20513 ۔۔۔ امام امام ہے۔ اگر وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بیٹھ کر نماز پڑھو اور اگر وہ کھڑے ہو کر پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو۔ (عبدالرزاق ، عن ابوہریرہ (رض))
20513- الإمام إمام فإن صلى قاعدا فصلوا قعودا، وإن صلى قائما فصلوا قياما. "عب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫১৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20514 ۔۔۔ قریب ہے کہ تم فارس اور روم والوں کے افعال اپنا لو ، وہ اپنے بادشاہوں کے سامنے کھڑے رہتے ہیں جبکہ ان کے بادشاہ بیٹھے رہتے ہیں۔ تم ایسا ہرگز نہ کرو ، اپنے امام کی اتباع کرو اگر وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھائے تم بھی کھڑے ہو کر اقتداء کرو اور اگر وہ بیٹھ کر نماز پڑھائے تو تم بیٹھ کر اقتداء کرو ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن جابر (رض))
20514- كدتم أن تفعلوا أفعال فارس والروم يقومون على ملوكهم وهم قعود فلا تفعلوا، ائتموا بإمامكم إن صلى قائما فصلوا قياما، وإن صلى قاعدا فصلوا قعودا. "طب عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫১৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20515 ۔۔۔ پیچھے بیٹھ کر نماز پڑھو کیونکہ امام اسی لیے ہوتا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے ۔ اگر وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم سب بیٹھ کر نماز پڑھو۔ (مستدرک الحاکم عن اسید بن حضیر (رض))
20515- فصلوا وراء قعودا فإن الإمام ليؤتم به، فإن صلى قاعدا فصلوا خلفه قعودا. "ك عن أسيد بن حضير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫১৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20516 ۔۔۔ مؤذن بن جا آدمی نے عرض کیا : میں اس کی ہمت نہیں رکھتا ، فرمایا : امام بن جا۔ عرض کیا : میں اس کی ہمت نہیں رکھتا ، فرمایا : امام کے پیچھے کھڑا ہوجایا کر ۔ (الاوسط للطبرانی ، عن ابن عباس (رض)) فائدہ : ۔۔۔ ایک شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے جو مجھے جنت میں داخل کر دے ۔ تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا ۔
20516- كن مؤذنا، قال: لا أستطيع، قال: كن إماما قال: لا أستطيع قال: فقم بإزاء الإمام. "طس عن ابن عباس" أن رجلا، قال: يا رسول الله دلني على عمل يدخلني الجنة قال: فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫১৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20517 ۔۔۔ میرے بعد کوئی شخص بیٹھ کر آمین نہ کہے ۔ (الکامل لابن عدی ، السنن للبیہقی ، وضعفہ عن الشعبی مرسلا)
20517- لا يؤمن أحد بعدي جالسا. "عد، ق وضعفه عن الشعبي مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৫১৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20518 ۔۔۔ اگر تجھ سے ہو سکے کہ تو امام کے پیچھے ہو تو ایسا کر ورنہ اس کے دائیں طرف رہ ۔ (الاوسط للطبرانی ، السنن للبیہقی ، عن ابی برزۃ (رض))
20518- إن استطعت أن تكون خلف الإمام وإلا فعن يمينه.

"طس ق عن أبي برزة".
tahqiq

তাহকীক: