কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ২০৪৫৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20459 ۔۔۔ میں نے جلدی اس لیے کی ہے تاکہ بچے کی ماں جلدی بچے کو سنبھال لے ۔ (الاوسط للطبرانی ، عن انس (رض)) فائدہ : ۔۔۔ حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ ہم کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو مختصر سورتوں کے ساتھ فجر کی نماز پڑھائی بعد میں یہ ارشاد فرمایا ۔
20459- إنما أسرعت لتفرغ أم الصبي إلى صبيها. "طس عن أنس" قال: صلى بنا رسول الله صلى الله عليه وسلم الفجر بأقصر سورتين، ثم قال: فذكر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৬০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20460 ۔۔۔ جب کوئی آدمی قوم کی امامت کرے تو قوم کے سوا اپنے لیے کوئی دعا خاص نہ کرے ۔ اگر ایسا کیا تو اس نے مقتدیوں سے خیانت کی اور نہ کسی قوم کے گھر میں بغیر اجازت کے آنکھ اندر ڈالے ۔ اگر کسی نے ایسا کیا تو اس نے خیانت برتی ۔ (السنن للبیہقی عن ابی امامۃ (رض))
20460- إذا أم الرجل القوم فلا يختص بدعاء دونهم، فإن فعل فقد خانهم ولا يدخل عينه في بيت قوم بغير إذنهم فإن فعل فقد خانهم. "ق عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৬১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20461 ۔۔۔ جس جگہ فرض نماز ادا کی جا چکی ہو وہاں کسی امام کے پیچھے نماز نہ پڑھی جائے ۔ (ابن عساکر عن المغیرۃ بن شعبۃ ، سند حسن)
20461- لا يتطوع الإمام في مقامه الذي صلى فيه والناس المكتوبة.
"ابن عساكر عن المغيرة بن شعبة، وسنده حسن".
"ابن عساكر عن المغيرة بن شعبة، وسنده حسن".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৬২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع ۔۔۔ مقتدی سے متعلق آداب کا بیان :
20462 ۔۔۔ جب امام بیٹھ کر نماز پڑھائے تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو ۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ ، عن معاویۃ)
20462- إذا صلى الإمام جالسا فصلوا جلوسا. "ش عن معاوية".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৬৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع ۔۔۔ مقتدی سے متعلق آداب کا بیان :
20463 ۔۔۔ جب امام تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو ، جب امام رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو، جب امام سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو، جب امام رکوع سے سر اٹھائے تو تم بھی سر اٹھالو اور جب امام بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی سب لوگ بیٹھ کر اقتداء کرو ۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی امامۃ (رض))
20463- إذا كبر الإمام فكبروا، وإذا ركع فاركعوا وإذا سجد فاسجدوا، وإذا رفع رأسه من الركوع فارفعوا، وإذا صلى جالسا فصلوا جلوسا أجمعين.
"طب عن أبي أمامة".
"طب عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৬৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع ۔۔۔ مقتدی سے متعلق آداب کا بیان :
20464 ۔۔۔ امام کو اس لیے آگے کیا جاتا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے ۔ لہٰذا جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو ، جب وہ رکوع کرے تم بھی رکوع کرو، جب وہ سر اٹھائے تو تم بھی سر اٹھاؤ ، اور جب امام کہے : ” سمع اللہ لمن حمدہ “ تو تم کہو : ” اللہم ربنا لک الحمد “۔ جب امام سجدہ کرے تو سجدہ کرو اور جب امام بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی سب بیٹھ کر نماز پرھو۔ (مؤطا امام مالک ، البخاری ، مسند احمد ، ابو داؤد عن انس (رض) ، البخاری ، مسلم ، ابو داؤد ، ابن ماجہ عن عائشۃ (رض))
20464- إنما جعل الإمام ليؤتم به، فإذا كبر فكبروا، وإذا ركع فاركعوا، وإذا رفع فارفعوا، وإذا قال: سمع الله لمن حمده،
فقولوا: اللهم ربنا ولك الحمد وإذا سجد فاسجدوا، وإذا صلى جالسا فصلوا جلوسا أجمعون. "مالك، خ حم د عن أنس؛ ق د هـ عن عائشة".
فقولوا: اللهم ربنا ولك الحمد وإذا سجد فاسجدوا، وإذا صلى جالسا فصلوا جلوسا أجمعون. "مالك، خ حم د عن أنس؛ ق د هـ عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৬৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع ۔۔۔ مقتدی سے متعلق آداب کا بیان :
20465 ۔۔۔ امام اس لیے بنایا جاتا ہے کہ اس کی پیروی کی جائے ، پس جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو ، جب پڑھے تو خاموش رہو ، اور جب امام (آیت)” غیر المغضوب علیہم ولا الضالین “۔ کہے تو تم : آمین کہا کرو ۔ جب رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو ، جب امام ” سمع اللہ لمن حمدہ “۔ کہے تو : ” اللہم ربنا لک الحمد “۔ کہو ، جب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھائے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔ (ابن ابی شیبہ ، ابن ماجہ ، السنن للبیہقی ، عن ابوہریرہ (رض))
20465- إنما جعل الإمام ليؤتم به، فإذا كبر فكبروا، وإذا قرأ فأنصتوا، وإذا قال: {غير المغضوب عليهم ولا الضالين} فقولوا: آمين، وإذا ركع فاركعوا، وإذا قال: سمع الله لمن حمده، فقولوا: اللهم ربنا ولك الحمد، وإذا سجد فاسجدوا، وإذا صلى جالسا فصلوا جلوسا. "ش هـ هق عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৬৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع ۔۔۔ مقتدی سے متعلق آداب کا بیان :
20466 ۔۔۔ میں جسیم ہوگیا ہوں ، (اس لیے رکوع و سجود میں تاخیر ہوتی ہے) پس جب میں رکوع کروں تو تم بھی رکوع کرو اور جب میں سجدہ کروں تو تم بھی سجدہ کرو اور میں کسی کو رکوع اور سجدے میں پہل کرتا ہوا نہ پاؤں ۔ (ابوداؤد ، ابن ماجہ ، عن ابی موسیٰ (رض))
20466- إني قد بدنت2 فإذا ركعت فاركعوا، وإذا رفعت فارفعوا، وإذا سجدت فاسجدوا ولا ألفين رجلا يسبقني إلى الركوع ولا إلى السجود.
"د هـ عن أبي موسى".
"د هـ عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৬৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع ۔۔۔ مقتدی سے متعلق آداب کا بیان :
20467 ۔۔۔ رکوع و سجود میں مجھ سے سبقت نہ کرو ، میں جب بھی تم سے سبقت کرجاتا ہوں رکوع کرتا ہوں تم اس کو میرے سر اٹھانے سے پہلے پاسکتے ہو ، کیونکہ میں جسیم ہوچکا ہوں ، یونہی جب میں سبقت کرکے سجدہ کرتا ہوں تو تم مجھے سر اٹھانے سے پہلے پاسکتے ہو ، کیونکہ میرا جسم بڑا بوجھل ہوگیا ۔ (مسند احمد ، ابو داؤد ، ابن ماجہ ، عن معاویہ (رض))
20467- لا تبادروني بركوع ولا بسجود فإنه مهما أسبقكم به إذا ركعت تدركوني به إذا رفعت إني قد بدنت، ومهما أسبقكم به، إذا سجدت تدركوني، إذا رفعت إني قد بدنت. "حم، د1 هـ عن معاوية".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৬৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع ۔۔۔ مقتدی سے متعلق آداب کا بیان :
20468 ۔۔۔ ابھی تم نے فارس اور روم والوں کا طریقہ اپنایا ہے ، وہ بھی اپنے بادشاہوں کے روبرو کھڑے رہتے ہیں اور بادشاہ بیٹھے رہتے ہیں۔ تم اپنے امام کی اقتداء کرو ، اگر وہ کھڑا ہو کر نماز پڑھائے تو تم بھی کھڑے ہو کر پڑھو اور اگر وہ بیٹھ کر نماز پڑھائے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔ (النسائی، ابن ماجہ عن جابر (رض))
20468- إن كنتم آنفا تفعلون فعل فارس والروم، يقومون على ملوكهم وهم قعود فلا تفعلوا، ائتموا بأئمتكم إن صلى قائما فصلوا قياما، وإن صلى قاعدا فصلوا قعودا. "ن هـ عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৬৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع ۔۔۔ مقتدی سے متعلق آداب کا بیان :
20469 ۔۔۔ امام سے پہل نہ کرو ، جب وہ تکبیر کہے تو تم تکبیر کہو ، جب وہ ” ولا الضالین “ ۔ کہے تو تم آمین کہو ، جب وہ رکوع کرے تو تم رکوع کرو ، جب وہ ” سمع اللہ لمن حمدہ “۔ کہے تو تم ” اللہم ربنا ولک الحمد “۔ کہو اور اس سے پہلے سر نہ اٹھاؤ۔ (مسلم ، عن ابوہریرہ (رض))
20469- لا تبادروا الإمام إذا كبر فكبروا. وإذا قال: ولا الضالين، فقولوا: آمين، وإذا ركع فاركعوا، وإذا قال: سمع الله لمن حمده، فقولوا: اللهم ربنا ولك الحمد ولا ترفعوا قبله. "م عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৭০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع ۔۔۔ مقتدی سے متعلق آداب کا بیان :
20470 ۔۔۔ اے علی ! امام کے پیچھے فاتحہ نہ پڑھ ۔ (ابوداؤد ، عن علی (رض))
20470- يا علي لا تفتح على الإمام في الصلاة. "د عن علي"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৭১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع ۔۔۔ مقتدی سے متعلق آداب کا بیان :
20471 ۔۔۔ جب امام کہے ” سمع اللہ لمن حمدہ “۔ تو تم کہو ” ربنا ولک الحمد “۔ ، بیشک جس کا قول ملائکہ کے قول کے موافق ہوگیا اس کے پچھلے تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں ، (مؤطا امام مالک ، البخاری ، مسلم ، ابو داؤد، الترمذی ، النسائی ، عن ابوہریرہ (رض))
20471- إذا قال الإمام: سمع الله لمن حمده فقولوا: ربنا لك الحمد فإنه من وافق قوله قول الملائكة غفر له ما تقدم من ذنبه. "مالك ق 3 عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৭২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع ۔۔۔ مقتدی سے متعلق آداب کا بیان :
20472 ۔۔۔ جب امام کہے ” سمع اللہ لمن حمدہ “۔ تو تم کہو ’ ربنا ولک الحمد “۔ مابن ماجہ ، مستدرک الحاکم عن ابی سعید (رض) ، ابن ماجہ ، ابن حبان ، عن انس (رض) ، ابن حبان ، عن ابوہریرہ (رض))
20472- إذا قال الإمام: سمع الله لمن حمده فقولوا: ربنا ولك الحمد.
"هـ ك عن أبي سعيد؛ هـ حب عن أنس حب عن أبي هريرة".
"هـ ك عن أبي سعيد؛ هـ حب عن أنس حب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৭৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع ۔۔۔ مقتدی سے متعلق آداب کا بیان :
20473 ۔۔۔ امام اس لیے بنایا جاتا ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے ، پس جب وہ تکبیر کہے تو تم بھی تکبیر کہو ، جب وہ قرات کرے تو تم خاموش رہو اور جب امام ” سمع اللہ لمن حمدہ “۔ کہے تو تم ” اللہم ربنا ولک الحمد “۔ کہو ۔ (النسائی ، عن ابوہریرہ (رض))
20473- إنما جعل الإمام ليؤتم به، فإذا كبر فكبروا، وإذا قرأ فأنصتوا وإذا قال: سمع الله لمن حمده فقولوا: اللهم ربنا ولك الحمد. "ن عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৭৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع ۔۔۔ مقتدی سے متعلق آداب کا بیان :
20474 ۔۔۔ امام اس لیے بنایا جاتا ہے تاکہ اس کی اقتداء کی جائے ، پس جب امام کھڑا ہو کر نماز پڑھائے تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھائے تم بھی بیٹھ کر اقتداء کرو ، اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھائے تو تم کھڑے ہو کر اقتداء نہ کرو ، جیسے اہل فارس اپنے بڑوں کے ساتھ یہ برتاؤ کرتے ہیں۔ (مسند احمد ، مسلم ، ابو داؤد عن جابر (رض))
20474- إنما جعل الإمام ليؤتم به، فإذا صلى قائما فصلوا قياما وإذا صلى جالسا فصلوا جلوسا ولا تقوموا وهو جالس كما تفعل أهل فارس بعظمائها. "حم م د عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৭৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع ۔۔۔ مقتدی سے متعلق آداب کا بیان :
20475 ۔۔۔ امام ڈھال ہے۔ پس جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھائے تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو ، جب وہ ” سمع اللہ لمن حمدہ “۔ کہے تو تم ” اللہم ربنا ولک الحمد “۔ کہو ، جب اہل زمین کا قول اہل آسمان کے قول کے موافق ہوجاتا ہے تو اس کے پچھلے سب گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں۔ (مسلم ، عن ابوہریرہ (رض))
20475- إنما الإمام جنة فإذا صلى قاعدا فصلوا قعودا، وإذا قال: سمع الله لمن حمده، فقولوا: اللهم ربنا لك الحمد، فإذا وافق قول أهل الأرض قول أهل السماء غفر له ما تقدم من ذنبه. "م1 عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৭৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع ۔۔۔ مقتدی سے متعلق آداب کا بیان :
20476 ۔۔۔ امام اس لیے بنایا جاتا ہے تاکہ اس کی پیروی کی جائے ۔ لہٰذا تم اس سے اختلاف نہ کرو ، بلکہ جب وہ تکبیر کہے تو تم تکبیر کہو ، جب وہ رکوع کرے تم رکوع کرو ، ۔ جب وہ ” سمع اللہ لمن حمدہ “۔ کہے تو تم ” اللہم ربنا ولک الحمد “۔ کہو ۔ جب وہ سجدہ کرے تو تم سجدہ کرو اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تم بھی سب بیٹھ کر نماز پڑھو۔ (مسند احمد ، البخاری ، مسلم ابو داؤد ، عن ابوہریرہ (رض))
20476- إنما جعل الإمام ليؤتم به، فلا تختلفوا عليه فإذا كبر فكبروا، وإذا ركع فاركعوا، وإذا قال: سمع الله لمن حمده، فقولوا: اللهم ربنا ولك الحمد، وإذا سجد فاسجدوا، وإذا صلى جالسا فصلوا جلوسا أجمعون. "حم ق د عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৭৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع ۔۔۔ مقتدی سے متعلق آداب کا بیان :
20477 ۔۔۔ جب تم نماز پڑھو تو پہلے اپنی صفوں کو سیدھا کرو پھر تم میں سے ایک فرد تمہاری امامت کرے ، جب وہ تکبیر کہے تم تکبیر کہو ، جب وہ قرات کرے تم خاموش رہو ، جب وہ ” غیر المغضوب علیھم ولا الضالین “۔ کہے تو تم آمین کہو ۔ اللہ پاک تمہاری دعا قبول کرے گا جب امام تکبیر کہے اور رکوع کرے تم بھی تکبیر کہو اور رکوع کرو ، بیشک امام تم سے پہلے رکوع کرتا ہے اور تم سے پہلے سر اٹھاتا ہے تم بھی پیچھے پیچھے رہو۔ جب امام ” سمع اللہ لمن حمدہ “۔ کہے تو تم ” اللہم ربنا ولک الحمد “۔ کہو اللہ پاک تمہارے کلام کو سنے گا ۔ جب وہ تکبیر کہے اور سجدہ کرے تو تم تکبیر کہو اور سجدہ کرو ۔ بیشک امام تم سے پہلے سجدہ کرتا ہے اور تم سے پہلے سر اٹھاتا ہے تم بھی اسی طرح اس کے پیچھے پیچھے رہو ۔ جب امام قعدہ کرے تو تم میں سے ہر شخص پہلے یہ کلمات پڑھے : ” التحیات والطیبات والصلوات للہ السلام علیک ایھا النبی و رحمۃ اللہ وبرکاتہ السلام علینا وعلی عباد اللہ الصالحین اشھد ان الا الہ الا اللہ واشھد ان محمدا عبدہ ورسولہ “۔ ممسند احمد ، مسلم ، ابو داؤد ، النسائی ، ابن ماجۃ عن ابی موسیٰ (رض))
20477- إذا صليتم فأقيموا صفوفكم، ثم ليؤمكم أحدكم فإذا كبر فكبروا، وإذا قرأ فأنصتوا، وإذا قال: {غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَ} فقولوا: آمين، يجبكم الله، فإذا كبر وركع فكبروا واركعوا، فإن الإمام يركع قبلكم ويرفع قبلكم فتلك بتلك، وإذا قال: سمع الله لمن حمده فقولوا: اللهم ربنا لك الحمد، يسمع الله لكم، وإذا كبر وسجد فكبروا واسجدوا فإن الإمام يسجد قبلكم ويرفع قبلكم فتلك بتلك، وإذا كان عند القعدة، فليكن من أول قول أحدكم: التحيات الطيبات الصلوات لله السلام عليك أيها النبي ورحمة الله وبركاته السلام علينا وعلى عباد الله الصالحين أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا عبده ورسوله. "حم م د ن هـ عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪৭৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع ۔۔۔ مقتدی سے متعلق آداب کا بیان :
20478 ۔۔۔ جو شخص امام سے قبل جھک جائے اور اس سے قبل ہی سر اٹھائے لے اس کی پیشانی شیطان کے ہاتھ میں ہے۔ (البزار ، عن ابوہریرہ (رض))
20478- إن الذي يخفض ويرفع قبل الإمام إنما ناصيته بيد الشيطان. "البزار عن أبي هريرة".
তাহকীক: