কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২০৪১৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفات الامام اور اس کے آداب :
20419 ۔۔۔ میں بچے کی رونے کی آواز سنتا ہوں تو نماز کو مختصر کردیتا ہوں۔ (ابن ماجہ عن عثمان بن ابی العاص)
20419- إني لأسمع بكاء الصبي فأتجوز في الصلاة. "هـ عن عثمان بن أبي العاص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৪২০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفات الامام اور اس کے آداب :
20420 ۔۔۔ اللہ کی قسم ! میں نماز میں بچے کے رونے کی آواز سنتا ہوں تو اس ڈر سے کہ کہیں اس کی ماں پریشان ہو نماز کو مختصر کردیتا ہوں ۔ (الترمذی عن انس (رض))
20420- والله إني لأسمع بكاء الصبي وأنا في الصلاة، فأخفف مخافة أن تفتتن أمه. "ت عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৪২১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفات الامام اور اس کے آداب :
20421 ۔۔۔ میں نماز پڑھانے کھڑا ہوتا ہوں اور میرا ارادہ طویل نماز پڑھانے کا ہوتا ہے لیکن کسی بچے کے رونے کی آواز سنتا ہوں تو نماز کو مختصر کردیتا ہوں اس ڈر سے کہ کہیں اس کی ماں پر (بچے کا رونا) شاق نہ گذرے۔ (مسند احمد ، البخاری ، ابو داؤد ، النسائی عن ابی قتادہ (رض))
20421- إني لأقوم إلى الصلاة وأنا أريد أن أطول فيها، فأسمع بكاء الصبي فأتجوز في صلاتي كراهية أن أشق على أمه. "حم خ د، ن عن أبي قتادة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৪২২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفات الامام اور اس کے آداب :
20422 ۔۔۔ میں نماز میں داخل ہوتا ہوں اور لمبی نماز پڑھنے کا ارادہ کرتا ہوں لیکن کسی بچے کے رونے کی آواز سن لیتا ہوں تو نماز کو مختصر کردیتا ہوں کیونکہ میں بچے کے رونے پر ماں کی بےتابی اور پریشانی کو جانتا ہوں ۔ (مسند احمد ، البخاری ، مسلم ، ابن ماجہ ، عن انس (رض))
20422- إني لأدخل في الصلاة وأنا أريد أن أطيلها فأسمع بكاء الصبي فأتجوز في صلاتي مما أعلم من شدة وجد أمه ببكائه. "حم1 ق هـ عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৪২৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفات الامام اور اس کے آداب :
20423 ۔۔۔ تو ان کا امام ہے لیکن تو ان کے کمزور ترین فرد کا خیال کر اور اذان کے لیے کسی ایسے شخص کو مقرر کر جو اذان پر اجرت نہ لیتا ہو۔ (مسند احمد ، ابو داؤد ، النسائی ، مستدرک الحاکم عن عثمان بن ابی العاص)
20423- أنت إمامهم واقتد بأضعفهم واتخذ مؤذنا لا يأخذ على آذانه أجرا.

"حم د ن ك عن عثمان بن أبي العاص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৪২৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفات الامام اور اس کے آداب :
20424 ۔۔۔ جس جگہ فرض نماز پڑھی جا چکی ہو وہاں کوئی امام امامت نہ کرائے حتی کہ وہاں سے ہٹ جائے ۔ (ابوداؤد ، ابن ماجہ عن المغیرۃ بن شعبۃ)
20424- لا يصلي الإمام في الموضع الذي صلى فيه المكتوبة حتى يتحول.

"د هـ عن المغيرة بن شعبة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৪২৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفات الامام اور اس کے آداب :
20425 ۔۔۔ کیا تم میں سے کوئی شخص اس بات سے عاجز ہے کہ (فرض نماز کے بعد) نفل نماز میں آگے یا پیچھے یا دائیں یا بائیں ہوجائے ۔ (ابوداؤد ، ابن ماجہ ، عن ابوہریرہ (رض))
20425- أيعجز أحدكم أن يتقدم أو يتأخر أو عن يمينه أو عن شماله في الصلاة يعني في السبحة. "د هـ عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৪২৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفات الامام اور اس کے آداب :
20426 ۔۔۔ اے لوگو ! تم میں سے کچھ لوگ نفرت دلانے والے بھی ہیں۔ پس جو تم میں سے لوگوں کو نماز پڑھائے مختصر پڑھائے ، کیونکہ اس کے پیچھے ناتواں ، بڑے بوڑھے اور کام والے لوگ بھی ہوتے ہیں۔ (مسند احمد ، البخاری ، مسلم ، عن ابن مسعود (رض))
20426- يا أيها الناس إن منكم منفرين، فمن أم منكم الناس فليتجوز فإن خلفه الضعيف والكبير وذا الحاجة. "حم ق، هـ عن أبي مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৪২৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفات الامام اور اس کے آداب :
20427 ۔۔۔ اے معاذ ! فتنہ انگیز نہ بن ، تیرے پیچھے بوڑھے ، کمزور ، کام والے اور مسافر لوگ بھی ہوتے ہیں۔ ابو داؤد عن حزم بن ابی کعب (رض))
20427- يا معاذ لا تكن فتانا فإنه يصلي وراءك الكبير والضعيف وذو الحاجة والمسافر. "د عن حزم بن أبي كعب"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৪২৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفات الامام اور اس کے آداب :
20428 ۔۔۔ اے معاذ ! کیا تو فتنہ اٹھانے والا ہے ؟ تو نے ” سبح اسم ربک الاعلی ، والشمس وضحاھا ، واللیل اذا یغشی “۔ (ان جیسی دوسری مختصر) سورتیں کیوں نہیں پڑھیں بیشک تیرے پیچھے بڑے بوڑھے ، کمزور ناتواں اور کام والے ضرورت مند افراد بھی ہوتے ہیں۔ (البخاری ، مسلم ، ابو داؤد عن جابر (رض))
20428- يا معاذ أفتان أنت؟ فلولا صليت ب {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى} {وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا} {وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى} فإنه يصلي وراءك الكبير والضعيف وذو الحاجة. "ق2 د عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৪২৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفات الامام اور اس کے آداب :
20429 ۔۔۔ جب آدمی کسی قوم کی امامت کرے تو مقتدیوں سے بلند کسی جگہ پر کھڑا نہ ہو۔ (ابوداؤد ، السنن للبیہقی عن حذیفہ (رض))
20429- إذا أم الرجل القوم فلا يقم في مكان أرفع من مقامهم. "د هق عن حذيفة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৪৩০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفات الامام اور اس کے آداب :
20430 ۔۔۔ جب دو افراد ہوں تو ساتھ ساتھ کھڑے ہو کر نماز پڑھیں اور جب تین افراد ہوں تو ایک شخص آگے بڑھ جائے ۔ (الدارقطنی عن سمرۃ (رض))
20430- إذا كان اثنان صليا معا، وإذا كانوا ثلاثة تقدم أحدهم. "قط عن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৪৩১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفات الامام اور اس کے آداب :
20431 ۔۔۔ نماز کی تکبیر اس وقت تک نہ کہو ، جب تک مؤذن اذان سے فارغ نہ ہوجائے ۔ (ابن النجار عن انس (رض))
20431- لا تكبروا في الصلاة حتى يفرغ المؤذن من أذانه. "ابن النجار عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৪৩২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفات الامام اور اس کے آداب :
20432 ۔۔۔ اپنے ائمہ اپنے بہترین لوگوں کو کرو ۔ کیونکہ وہ تمہارے اور تمہارے رب کے درمیان نمائندے بنتے ہیں۔ (الدارقطنی ، السنن للبیہقی ، )
20432- اجعلوا أئمتكم خياركم فإنهم وفدكم فيما بينكم وبين ربكم. "قط هق عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৪৩৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفات الامام اور اس کے آداب :
20433 ۔۔۔ تمہاری کامیابی کا راز یہ ہے کہ تمہاری نماز قبول ہوجائے لہٰذا تمہاری امامت تمہارے بہترین لوگ کریں ۔ (ابن عساکر عن ابی امامۃ (رض))
20433- إن سركم أن تقبل صلاتكم فليؤمكم خياركم. "ابن عساكر عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৪৩৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفات الامام اور اس کے آداب :
20434 ۔۔۔ تمہارا راز یہ ہے کہ تمہاری نماز قبول ہوجائے ، لہٰذا تمہاری امامت تمہارے علماء کریں بیشک وہ تمہارے اور تمہارے رب کے درمیان وفد (نمائندے) ہیں۔ (الکبیر للطبرانی عن مرثد الغنوی)
20434- إن سركم أن تقبل صلاتكم فليؤمكم علماؤكم فإنهم وفدكم فيما بينكم وبين ربكم. "طب عن مرثد الغنوي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৪৩৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفات الامام اور اس کے آداب :
20435 ۔۔۔ نماز میں اختصار سے کام لو ۔ بیشک تمہارے پیچھے کمزور ناتواں ، بوڑھے اور حاجت مند لوگ بھی ہیں۔ (الکبیر للطبرانی عن ابن عباس (رض))
20435- تجوزوا في الصلاة فإن خلفكم الضعيف والكبير وذا الحاجة. "طب عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৪৩৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفات الامام اور اس کے آداب :
20436 ۔۔۔ مغرب میں اذان و اقامت کے دوران امام کا تھوڑی دیر بیٹھنا بھی سنت میں سے ہے۔ (مسند الفردوس للدیلمی ، عن ابوہریرہ (رض))
20436- جلوس الإمام بين الأذان والإقامة في المغرب من السنة. "فر عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৪৩৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفات الامام اور اس کے آداب :
20437 ۔۔۔ قوم میں سب سے کمزور فرد کی سی نماز پڑھا اور ایسے شخص کو مؤذن نہ بنا جو اپنی اذان پر اجرت لے ۔ (الکبیر عن المغیرۃ (رض))
20437- صل بصلاة أضعف القوم، ولا تتخذ مؤذنا يأخذ على أذانه أجرا.

"طب عن المغيرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৪৩৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20438 ۔۔۔ تمہاری امامت تم میں سب سے زیادہ قرآن پڑھا ہوا شخص کرے ۔ (النسائی عن عمرو بن سلمۃ (رض))
20438- ليؤمكم أكثركم قرآنا. "ن عن عمرو بن سلمة".
tahqiq

তাহকীক: