কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ২০৩৯৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امامت سے متعلق وعید : مام کے ضامن ہونے اور اس کے احوال اور دعا میں اس کے آداب کا بیان :
20399 ۔۔۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے منع فرمایا اس بات سے کہ امام کسی (تخت وغیرہ یا کسی اونچی جگہ) اوپر کھڑا ہوجائے اور لوگ اس کے پیچھے (نیچے) کھڑے ہوں ۔ (ابو داؤد مستدرک الحاکم عن حذیفہ (رض))
20399- نهى أن يقوم الإمام فوق شيء والناس خلفه. "د ك عن حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪০০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امامت سے متعلق وعید : مام کے ضامن ہونے اور اس کے احوال اور دعا میں اس کے آداب کا بیان :
20400 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات سے منع فرمایا کہ امام مؤذن ہو (السنن للبیھقی عن جابر (رض))
20400- نهى أن يكون الإمام مؤذنا. "هق عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪০১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امامت سے متعلق وعید : مام کے ضامن ہونے اور اس کے احوال اور دعا میں اس کے آداب کا بیان :
20401 ۔۔۔ جو امام بھول چوک کی وجہ سے جنبی حالت میں لوگوں کو نماز پڑھا دے اور نماز پوری ہوجائے تو اس کو چاہیے کہ غسل کرے اور نماز لوٹا لے اسی طرح اگر بغیر وضو کے نماز پڑھا دے تب بھی یہی حکم ہے (ابو نعیم فی معجم شیوخہ عن البراء (رض))
20401- أيما إمام سها فصلى بالقوم وهو جنب فقد مضت صلاتهم، ثم ليغتسل هو، ثم ليعد صلاته، وإن صلى بغير وضوء فمثل ذلك.
"أبو نعيم في معجم شيوخه عن البراء".
"أبو نعيم في معجم شيوخه عن البراء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪০২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20402 ۔۔۔ جو کسی قوم کی امامت کرے وہ اللہ سے ڈرے اور اس بات کو ملحوظ رکھے کہ وہ ضامن ہے اور مقتدیوں کی نماز کے بارے میں اس سے سوال کیا جائے گا ۔ اور اگر اس نے اچھی طرح نماز پڑھائی تو اس کو ان سب جتنا ثواب ہوگا جو اس کے پیچھے نماز پڑھنے والے ہیں۔ بغیر ان کے اجر میں کچھ بھی کمی کیے ہوئے۔ اور جو کمی کوتاہی امام سے سر زد ہوگی اس کا وبال صرف اسی پر ہوگا ۔ مالا وسط للطبرانی عن ابن عمر (رض))
20402- من أم قوما فليتق الله وليعلم أنه ضامن مسؤول لما ضمن، وإن أحسن كان له من الأجر مثل أجر من صلى خلفه من غير أن ينقص من أجورهم شيئا، وما كان من نقص فهو عليه. "طس عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪০৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20403 ۔۔۔ امام ضامن ہے۔ مؤذں امانت دار ہے اے اللہ اماموں کی رہنمائی فرما اور مؤذنوں کی مغفرت فرما۔ معبدالرزاق مسند احمد مسند ابی یعلی الکبیر للطبرانی السنن لسعید بن منصور عن ابوہریرہ (رض) ابن عساکر فی غرانب مالک مسند احمد مسند ابی یعلی الکبیر للطبرانی السنن لسعید عن ابن عمرو عن ابی امامۃ (رض))
20403- الإمام ضامن، والمؤذن مؤتمن اللهم أرشد الأئمة واغفر للمؤذنين.
"عبد الرزاق حم ع طب ص عن أبي هريرة؛ ابن عساكر في غرائب مالك حم ع طب ص عن ابن عمرو عن أبي أمامة".
"عبد الرزاق حم ع طب ص عن أبي هريرة؛ ابن عساكر في غرائب مالك حم ع طب ص عن ابن عمرو عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪০৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20404 ۔۔۔ امام ضامن ہے اور مؤذن امانت دار ہے۔ اللہ تبارک وتعالیٰ امام کی رہنمائی فرمائے اور مؤذن کو معاف فرمائے ۔ ممسند احمد الکبیر للطبرانی ابن حبان السنن للبیھقی عن عائشہ (رض))
20404- الإمام ضامن، والمؤذن مؤتمن، فأرشد الله الإمام وعفا عن المؤذنين.
"حم طب حب ق عن عائشة".
"حم طب حب ق عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪০৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20405 ۔۔۔ امام ضامن ہے اور مؤذن امین ہے اللہ پاک ائمہ کو رشد و بھلائی دے اور مؤذنوں کی مدد فرمائے ۔ مالک بیر للطبرانی عن ابوہریرہ (رض))
20405- الإمام ضامن، والمؤذن أمين، أرشد الله الأئمة وأعان المؤذنين. "طب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪০৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20406 ۔۔۔ امام ضامن ہے اور مؤذن ۔ امانت دار۔ اے اللہ ! مؤذنوں کی مغفرت فرما اور رائمہ کو ہدایت نصیب کر۔ مابو الشیخ الکبیر للطبرانی عن واثلۃ)
20406- الإمام ضامن والمؤذن مؤتمن، اللهم اغفر للمؤذنين واهد الأئمة. "أبو الشيخ طب عن واثلة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪০৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20407 ۔۔۔ ائمہ ضمانت دار ہیں اور مؤذن امانت دار ۔ اللہ ائمہ کو رشد و ہدایت دے اور مؤذنوں کی مغفرت فرمائے ۔ مالشافعی السنن للبیھقی عن ابوہریرہ (رض))
20407- الأئمة ضمناء والمؤذنون أمناء، فأرشد الله الأئمة، وغفر للمؤذنين.
"الشافعي ق عن أبي هريرة".
"الشافعي ق عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪০৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20408 ۔۔۔ امام ڈھال ہے اگر وہ نماز پوری (اور صحیح) پڑھائے تو اس ثواب تمہارے لیے بھی اور اس کے لیے بھی ہے۔ اور اگر وہ کسی کوتاہی کا شکار ہو تو اس کا نقصان امام پر ہی ہے جب کہ تم مقتدیوں کے لیے کامل ثواب ہے (الباوردی الکبیر للطبرانی عن شریح العدوی)
20408- الإمام جنة، فإن أتم فلكم وله وإن نقص فعليه النقصان ولكم التمام.
"الباوردي طب عن شريح العدوي".
"الباوردي طب عن شريح العدوي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪০৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20409 ۔۔۔ جو بندہ کسی قوم کی امامت کرتا ہے وہ ان کو نگہبان ہوتا ہے ان پر ان کی نماز کا وبال نہیں ہوتا ۔ اگر امام صحیح امامت کرتا ہے تو اس کو ثواب اس کو اور سب مقتدیوں کو ہوتا ہے اور اگر وہ کسی خطا کا مرتکب ہوتا ہے تو اس کا وبال صرف امام ہی پر ہوتا ہے جب کہ مقتدی بری الذمہ ہوتے ہیں۔ مالک بیر للطبرانی عن عقبۃ بن عامر)
20409- لا يؤم عبد قوما إلا تولى، ما كان عليهم في صلاتهم، فإن أحسن فله ولهم، وإن أساء فعليه ولا عليهم. "طب عن عقبة بن عامر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪১০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20410 ۔۔۔ جب امام کی نماز فاسد ہوجائے تو پیچھے رہنے والوں کی نماز بھی فاسد ہوجائے گی۔ مالمتفق والمفترق للخطیب عن ابوہریرہ (رض))
20410- إذا فسدت صلاة الإمام فسدت صلاة من خلفه.
"خط في المتفق والمفترق عن أبي هريرة".
"خط في المتفق والمفترق عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪১১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفات الامام اور اس کے آداب :
20411 ۔۔۔ جب تین افراد جمع ہوں تو ان کی امامت ان میں سے سب سے زیادہ کتاب اللہ کا پڑھا ہوا شخص کرے گا ۔ اگر وہ قرات قرآن میں سب برابر ہوں تو ان میں سے سب سے سن رسیدہ شخص امامت کرے گا ، اور اگر عمر میں بھی تینوں برابر ہوں تو سب سے زیادہ حسین رو شخص امامت کرے گا ۔ (السنن للبیہقی عن ابی زید الالشاری)
20411- إذا كانوا ثلاثة فليؤمهم أقرؤهم لكتاب الله، فإن كانوا في القراءة سواء فأكبرهم سنا، فإن كانوا في السن سواء فأحسنهم وجها. "هق عن أبي زيد الأنصاري".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪১২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفات الامام اور اس کے آداب :
20412 ۔۔۔ تمہاری امامت تم میں سے سب سے زیادہ حسین چہرے والا شخص کرے کیونکہ ممکن ہے وہی تم میں سب سے زیادہ اچھے اخلاق کا مالک بھی ہو ۔ (الکامل لابن عدی عن عائشۃ (رض))
20412- ليؤمكم أحسنكم وجها، فإنه أحرى أن يكون أحسنكم خلقا. "عد عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪১৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفات الامام اور اس کے آداب :
20413 ۔۔۔ قوم کی امامت ان کا سب سے زیادہ قرآن پڑھا ہوا آدمی کرلے ۔ (مسند احمد ، عن انس (رض))
20413- يؤم القوم أقرؤهم للقرآن. "حم عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪১৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفات الامام اور اس کے آداب :
20414 ۔۔۔ قوم کی امامت سب سے زیادہ قرآن پڑھا ہوا شخص کرے گا ، اگر وہ قرات میں برابر ہوں تو سنت کو زیادہ جاننے والا امامت کرے گا ، اگر سنت کے علم میں سب برابر ہوں تو ہجرت میں سب سے مقدم شخص امامت کرے گا ۔ اگر ہجرت میں بھی سب برابر ہوں تو سب سے مقدم فی الاسلام شخص امامت کرے گا ، کسی شخص کے گھر اور نہ کسی کی بادشاہت میں دوسرا کوئی شخص امامت کرنے کا اہل ہے اور کوئی شخص کسی دوسرے کی خاص بیٹھنے کی جگہ (مسند) پر نہ بیٹھے ۔ (مسند احمد ، مسلم ، ابو داؤد ، الترمذی ، النسائی ، ابن ماجہ عن ابن مسعود (رض))
20414- يؤم القوم أقرؤهم لكتاب الله، فإن كانوا في القراءة سواء فأعلمهم بالسنة، فإن كانوا في السنة سواء فأقدمهم هجرة، فإن كانوا في الهجرة سواء فأقدمهم [سلما] ، ولا تؤمن الرجل في أهله ولا في سلطانه ولا تقعد في بيته على تكرمته إلا بإذنه. "حم، م عن أبي مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪১৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفات الامام اور اس کے آداب :
20415 ۔۔۔ جب تو کسی قوم کی امامت کرے تو ان کو ہلکی پھلکی نماز پڑھا ۔ (مسلم ابن ماجہ عن عثمان بن ابی العاص)
20415- إذا أممت قوما فأخف بهم الصلاة. "م هـ عن عثمان بن أبي العاص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪১৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفات الامام اور اس کے آداب :
20416 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ ہر چیز میں فضل (اضافہ) کو پسند فرماتے ہیں۔ حتی کہ نماز میں بھی ۔ (ابن عساکر عن ابن عمرو)
20416- إن الله تعالى يحب الفضل في كل شيء حتى في الصلاة. "ابن عساكر عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪১৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفات الامام اور اس کے آداب :
20417 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص لوگوں کو نماز پڑھائے تو ہلکی نماز پڑھائے ، کیونکہ لوگوں میں ضعیف ، بیمار اور بڑے بوڑھے بھی ہوتے ہیں اور جب کوئی اپنی تنہا نماز پڑھے تو جتنی چاہے لمبی نماز پڑھے ۔ (مؤطا امام مالک ، البخاری ، ابوداؤد ، النسائی عن ابوہریرہ (رض))
20417- إذا صلى أحدكم للناس فليخفف، فإن فيهم الضعيف والسقيم والكبير، وإذا صلى أحدكم لنفسه فليطول ما شاء. "مالك خ، د، ن عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৪১৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صفات الامام اور اس کے آداب :
20418 ۔۔۔ اپنی قوم کی امامت کرا اور جو بھی کسی قوم کی امامت کرے ہلکی کرے ۔ کیونکہ قوم میں بوڑھے بھی ، مریض بھی ہیں ، کمزور بھی ہیں اور حاجت مند بھی ہیں ، پس جب کوئی اکیلے نماز پڑھے تو جیسے چاہے (لمبی) پڑھے ۔ (مسلم عن عثمان بن ابی العاص)
20418- أم قومك فمن أم قوما فليخفف، فإن فيهم الكبير، وإن فيهم المريض، وإن فيهم الضعيف وإن فيهم ذا الحاجة، فإذا صلى أحدكم وحده فليصل كيف شاء. "م1 عن عثمان بن أبي العاص".
তাহকীক: