কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ২০৩৭৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20379 ۔۔۔ قوم کی امامت ان میں سب سے زیادہ کتاب اللہ کو جاننے والا کرے گا ۔ (البزار عن ابوہریرہ (رض))
20379- يؤم القوم أقرؤهم لكتاب الله. "البزار عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৩৮০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20380 ۔۔۔ قوم کی امامت سب سے زیادہ قرآن پڑھا ہوا شخص کرے گا اگر وہ قرآن میں برابر ہوں تو سب سے پہلے ہجرت کرنے والا آگے بڑھے گا اور اگر ہجرت میں برابر ہوں تو سب سے زیادہ فقیہ امامت کرے گا اور اگر فقاہت میں سب برابر ہوں تو سب سے زیادہ عمر رسیدہ شخص امامت کر جے گا ۔ (السنن للبیہقی ، مستدرک الحاکم ، عن ابی مسعود الانصاری) فائدہ : ۔۔۔ ہجرت منسوخ ہوچکی ہے اور یہ فرمان ہجرت فرض ہونے کے زمانہ سے متعلق ہے۔
20380- يؤم القوم أكثرهم قرآنا، فإن كانوا في القرآن واحدا فأقدمهم هجرة، فإن كانوا في الهجرة واحدا، فأفقههم فقها، فإن كانوا في الفقه واحدا فأكبرهم سنا. "ق ك1 عن أبي مسعود الأنصاري".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৩৮১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20381 ۔۔۔ تم میں سب سے زیادہ قرآن پڑھا ہوا تمہاری امامت کرے خواہ وہ ولدالحرام کیوں نہ ہو ۔ مابن حرم فی کتاب الاعراب والدیلمی عن ابن عمر (رض))
20381- يؤمكم أقرؤكم وإن كان ولد زنا. "ابن حزم في كتاب الأعراب والديلمي عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৩৮২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20382 ۔۔۔ تمہاری امامت تمہارا سب سے زیادہ قرآن پڑھا ہوا شخص کرے (البغوی والخطیب عن عمرو بن سلمہ عن ابیہ ) کلام :۔۔۔ عمرو بن سلمہ سے اور کوئی روایت منفقول نہیں۔
20382- يؤمكم أكثركم قرآنا. "البغوي والخطيب عن عمرو بن سلمة عن أبيه" وماله غيره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৩৮৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20383 ۔۔۔ جب تم پر کوئی امیر نہ ہو تو تم میں سب سے زیادہ قرآن پڑھنے والا تمہاری امامت کرے گا ۔ (الدیلمی عن بی سعید (رض))
20383- يؤمكم أقرؤكم لكتاب الله إذا لم يكن عليكم أميرا. "الديلمي عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৩৮৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20384 ۔۔۔ اپنے میں سے زیادہ قرآن پڑھے ہوئے کو آگے کرو۔ ( ابن ابی شیبہ عن عمرو بن سلمہ عن ابیہ)
20384- قدموا أكثركم قرآنا. "ش عن عمرو بن سلمة عن أبيه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৩৮৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20385 ۔۔۔ تم میں سے زیادہ قرآن پڑھے ہوئے کو تمہاری امامت کرنی چاہیے (مسند احمد عن عمرو بن سلمہ عن رجال من الصحابۃ )
20385- ليؤمكم أكثركم قرآنا. "حم عن عمرو بن سلمة عن رجال من الصحابة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৩৮৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20386 ۔۔۔ امامت سب سے پہلے ہجرت کرنے والاکرے اگر ہجرت میں برابر ہوں تو دین کی فقہ میں سب سے زیادہ سمجھ باجھ رکھنے والا امامت کرے اگر دین ( کی فقہ میں) برابر ہوں تو زیادہ قرآن پڑھا ہوا امامت کرے لیکن کسی کی بادشاہت میں کوئی دوسرا امامت نہ کرے اور نہ ہی کسی کی مسند (بیٹھنے کی خاص جگہ) پر کوئی دوسرا بیٹھے (مستدرک الحاکم عن ابی مسعود الانصاری)
20386- يؤم القوم أقدمهم هجرة، فإن كانوا في الهجرة سواء، فأفقههم في الدين، فإن كانوا في الدين سواء فأقرؤهم للقرآن، ولا يؤم الرجل في سلطانه ولا يقعد على تكرمته إلا بإذنه. "ك1 عن أبي مسعود الأنصاري".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৩৮৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20387 ۔۔۔ قوم کی امامت ان میں سب سے عمر رسیدہ شخص کرے (الکبیر للطبرانی عن مالک بن الحویرث)
20387- يؤم القوم أكبرهم سنا. "طب عن مالك بن الحويرث".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৩৮৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20388 ۔۔۔ تمہاری کامیابی کا راز اس میں ہے کہ تم نماز کو پاکیزہ رکھو اس طرح کہ اپنے بہترین افراد کو امامت کے لیے آگے کرو۔ مالخطیب عن ابوہریرہ (رض))
20388- إن سركم أن تزكوا صلاتكم فقدموا خياركم. "الخطيب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৩৮৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20389 ۔۔۔ اپنی نمازوں میں اور اپنے جنازوں میں اپنے بیوقوف لوگوں کو آگے نہ ہونے دو ۔ مابن قانع وعبداں وابو موسیٰ عن الحکم بی الصمت القریشی)
20389- لا تقدموا بين أيديكم في صلاتكم ولا على جنائزكم سفهاءكم.
"ابن قانع وعبدان وأبو موسى عن الحكم بن الصلت القريشي".
"ابن قانع وعبدان وأبو موسى عن الحكم بن الصلت القريشي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৩৯০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20390 ۔۔۔ اپنی نمازوں میں بیوقوف لوگوں اور لڑکوں کو آگے نہ کیا کرو اور نہ اپنے جنازوں پر ان کو آگے کیا کرو بیشک امام تمہارے اللہ کے ہاں نمائندے ہوتے ہیں (الدیلمی عن علی (رض))
20390- لا تقدموا سفهاءكم وصبيانكم في صلاتكم، ولا على جنائزكم فإنهم وفدكم إلى الله عز وجل. "الديلمي عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৩৯১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امامت سے متعلق وعید : مام کے ضامن ہونے اور اس کے احوال اور دعا میں اس کے آداب کا بیان :
20391 ۔۔۔ امام ضامن ہے اور مؤذن امانت دار ہے۔ اے اللہ ! ماموں کو سیدھی راہ دکھا اور مؤذنوں کی مغفرت فرما۔ مابوداؤد الترمذی ابن حبان السنن للبیھقی عن ابوہریرہ (رض) مسند احمد عن ابی امامۃ (رض)) فائدہ :۔۔۔ امام کی غلطی سے اگر سب کی نماز خراب ہو تو امام اس کا ذمہ دار ہے۔ اور مؤذن امانت دار ہے کہ نمازوں کے لیے صحیح وقت پر اذان و اقامت دے۔
20391- الإمام ضامن، والمؤذن مؤتمن، اللهم أرشد الأئمة واغفر للمؤذنين.
"د ت حب هق عن أبي هريرة؛ حم عن أبي أمامة".
"د ت حب هق عن أبي هريرة؛ حم عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৩৯২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امامت سے متعلق وعید : مام کے ضامن ہونے اور اس کے احوال اور دعا میں اس کے آداب کا بیان :
20392 ۔۔۔ امام تم کو نماز پڑھاتے ہیں اگر وہ صحیح رہیں تو تمہارے لیے فائدہ ہے اور اگر ان سے خطاء ہوجائے تو تمہارے لیے کوئی وبال نہیں جب کہ ان پر اس کا وبال ہے (البخاری عب ابوہریرہ (رض))
20392- يصلون لكم، فإن أصابوا فلكم وإن أخطؤا فلكم وعليهم. "خ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৩৯৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امامت سے متعلق وعید : مام کے ضامن ہونے اور اس کے احوال اور دعا میں اس کے آداب کا بیان :
20393 ۔۔۔ امام ضامن ہے۔ اگر اس نے اچھی نماز پڑھائی تو اس کو اور تم کو سب کو ثواب ہے اور اگر نماز میں کو تو ہی کی تو اس پر وبال ہے مقتدیوں پر کچھ وبال نہیں (ابو داؤد ابن ماجہ مستدرک الحاکم عن سھل بن سعد) کلام :۔۔۔ اس کی اسناد میں عبدالحمید بن سلیمان کے متعلق محدثین کا ضعیف ہونے کا اتفاق ہے (زوائد ابن ماجہ)
20393- الإمام ضامن فإن أحسن فله ولهم، وإن أساء فعليه ولا عليهم. "د هـ ك عن سهل بن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৩৯৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امامت سے متعلق وعید : مام کے ضامن ہونے اور اس کے احوال اور دعا میں اس کے آداب کا بیان :
20394 ۔۔۔ جس نے لوگوں کی امامت کی اور صحیح وقت پر کی اور اچھی طرح مکمل نماز پڑھائی تو اس کا ثواب امام اور مقتدیوں سب کو ہے اور جس امام نے کمی کوتاہی کی تو اس کا وبال امام پر ہے مقتدیوں پر کچھ نہیں (مسند احمد ابو داؤد ابن ماجہ مستدرک الحاکم عن عقبۃ بن عامر)
20394- من أم الناس فأصاب الوقت وأتم الصلاة فله ولهم، ومن انتقص من ذلك شيئا فعليه ولا عليهم. "حم د هـ ك عن عقبة بن عامر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৩৯৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امامت سے متعلق وعید : مام کے ضامن ہونے اور اس کے احوال اور دعا میں اس کے آداب کا بیان :
20395 ۔۔۔ جس شخص نے کسی قوم کی امامت کی حالانکہ وہ اس کی امامت کو ناپسند کرتے ہیں تو اس امام کی نماز اس کے کانوں سے اوپر نہیں جائے گی۔ مالک بیر للطبرانی عن طلحہ (رض))
20395- أيما رجل أم قوما وهم له كارهون لم تجز صلاته أذنيه. "طب عن طلحة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৩৯৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امامت سے متعلق وعید : مام کے ضامن ہونے اور اس کے احوال اور دعا میں اس کے آداب کا بیان :
20396 ۔۔۔ جس نے کسی قوم کی امامت کی اور وہ اس کو ناپسند کرتے تھے تو اس کی نماز اس کے نرخرے سے اوپر نہیں جائے گی۔ مالک بیر للطبرانی عن جنادہ)
20396- من أم قوما وهم له كارهون، فإن صلاته لا تجاوز ترقوته "ترقوته: الترقوة: العظم الذي بين ثغرة النحر والعاتق ولا تضم التاء المختار [57] ب".
"طب عن جناده".
"طب عن جناده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৩৯৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امامت سے متعلق وعید : مام کے ضامن ہونے اور اس کے احوال اور دعا میں اس کے آداب کا بیان :
20397 ۔۔۔ جس نے کسی قوم کی امامت کی حالانکہ مقتدیوں میں اس سے زیادہ کتاب اللہ کا پڑھا ہوا ہے اور اس سے زیادہ علم جاننے والا ہے تو وہ شخص قیامت تک پستی کی طرف رہے گا ۔ (الضعفاء للعقبلی عن ابن عمر (رض))
20397- من أم قوما وفيهم من هو أقرأ منه لكتاب الله وأعلم لم يزل في سفال إلى يوم القيامة. "عق عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০৩৯৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ امامت سے متعلق وعید : مام کے ضامن ہونے اور اس کے احوال اور دعا میں اس کے آداب کا بیان :
20398 ۔۔۔ تین باتیں کسی کو کرنا زیب نہیں دیتیں کوئی شخص لوگوں کی امامت کرے پھر دعا میں اپنے آپ کو خاص کرلے ۔ اگر اس نے ایسا کیا تو بلا شک اس نے مقتدیوں سے خیانت برتی ۔ اور کوئی شخص کسی کے گھر میں اندر نظر نہ ڈالے اجازت ملنے سے قبل اگر اس نے ایسا کیا تو وہ پہلے ہی اندر داخل ہوگیا ۔ اور کوئی شخص پیشاب پاخانے کے دباؤ میں نماز نہ پڑھے جب تک کہ ہلکانہ ہوجائے ۔ مابو داؤد الترمذی عن ثوبان (رض))
20398- ثلاث لا يحل لأحد أن يفعلهن: لا يؤم رجل قوما فيخص نفسه بالدعاء دونهم، فإن فعل فقد خانهم، ولا ينظر في قعر بيت قبل أن يستأذن فإن فعل ذلك فقد دخل، ولا يصلي وهو حقن حتى يتخفف. "د ت عن ثوبان".
তাহকীক: