কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২০৩৫৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20359 ۔۔۔ فارغ اور تندرستی کی حالت میں نداء (اذان) سنی اور اس نے جواب نہیں دیا (یعنی جماعت میں حاضر نہ ہوا) اس کی نماز درست نہیں۔ ممستدرک الحاکم السنن للبیھقی عن ابی موسیٰ (رض))
20359- من سمع النداء فارغا صحيحا فلم يجب فلا صلاة له. "ك ق عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৬০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20360 ۔۔۔ جس نے نداء سنی اور بغیر کسی ضرر اور عذر کے اس نے جواب نہیں دیا (یعنی جماعت میں حاضر نہیں ہوا) اس کی نماز مقبول نہیں۔ مالک بیر للطبرانی عن ابی موسیٰ (رض))
20360- من سمع النداء فلم يجب من غير ضر ولا عذر فلا صلاة له. "طب عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৬১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20361 ۔۔۔ جس نے حی علی الفلاح کی آواز سنی اور اس نے جواب نہ دیا پس وہ ہمارے ساتھ ہے اور اکیلا ہے محلیۃ الاولیاء عن ابن عمر (رض))
20361- من سمع الفلاح فلم يجبه فلا هو معنا ولا هو وحده. "حل عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৬২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20362 ۔۔۔ جس نے نداء سنی اور تین مرتبہ تک لبیک نہ کہا (یعنی جماعت میں حاضر نہ ہوا) اس کو منافقین میں لکھ دیا جاتا ہے۔ مالبغوی عن ابی زراۃ الانصاری) کلام :۔۔۔ امام بغوی (رح) فرماتے ہیں : معلوم نہیں زرارۃ کو صحبت نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حاصل رہی ہے یا نہیں ۔
20362- من سمع النداء فلم يجب ثلاثا كتب من المنافقين. "البغوي عن أبي زرارة الأنصاري" وقال: لا أدري أله صحبة أم لا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৬৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20363 ۔۔۔ اس شخص کی نماز نہیں جو نداء سنے اور بغیر کسی عذر کے مسجد نہ آئے (ابو بکر بن المقری فی الا ربعین عن جابر (رض))
20363- لا صلاة لمن سمع النداء فلم يأته إلا من عذر. "أبو بكر ابن المقرئ في الأربعين عن جابر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৬৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20364 ۔۔۔ اس شخص کی (گھر میں) نماز نہیں جس نے نداء سنی پھر (مسجد میں) نہ آیا ہاں مگر کسی عذر کی وجہ سے ۔ مالحاکم فی الکنی وضعف عن جابر (رض)) فائدہ :۔۔۔ (آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا) میں اردہ کرتا ہوں کہ لوگوں کو نماز پڑھانے کے لیے امام بناؤں اور پھر نکل کر ہر ایسے شخص جس پر میں قادر ہوں اور وہ جماعت کی نماز چھوڑ کر گھر میں بیٹھا ہے اس کے گھر کو اس پر جلا ڈالوں (مسند احمد عن ابن ام مکتوم)
20364- لا صلاة لمن سمع النداء ثم لم يأته إلا من علة. "الحاكم في الكنى وضعف عن جابر " إني لأهم أن أجعل للناس إماما ثم أخرج فلا أقدر على إنسان يتخلف عن الصلاة في بيته إلا أحرقته عليه. "حم عن ابن أم مكتوم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৬৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20365 ۔۔۔ میرا ارادہ تھا کہ میں کسی کو نماز پڑھانے کے لیے کہوں پھر کچھ جوانوں کو حکم دوں جو ان لوگوں کے پاس جائیں جو جماعت میں حاضر نہیں ہوتے اور ان کے اوپر ان کے گھروں کو لکڑیوں کے ساتھ جلا دوں ۔ اور اگر کسی کو معلوم ہوجائے کہ وہ مسجد میں آئے تو اس کو گوشت لگی ہڈی یا دو پائے حاصل ہوں گے تو وہ ضرور نماز کے لیے اذان دینے والے کو اذان کا حکم دوں پھر ان لوگوں کے پاس جاؤں جو نماز سے پیچھے رہ جاتے ہیں اور جا کر ان کے گھروں کو ان پر جلا دوں (ابو داؤد الطبالسی عن جابر (رض))
20365- لقد هممت أن آمر رجلا فيقيم الصلاة، ثم آمر فتيانا يخالفون إلى الذين لا يأتونها فيحرقون عليهم بيوتهم بحزم الحطب، ولو علم أحد أن يجد عظما سمينا أو مرماتين حسنتين لشهد الصلاة. "حم عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৬৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20366 ۔۔۔ میں نے ارادہ کیا ہے کہ نماز کے لیے اذان دینے والے کو اذان کا حکم دوں پھر ان لوگوں کے پاس جاؤں جو نماز سے پیچھے رہ جاتے ہیں اور جا کر ان کے گھروں کو ان پر جلا دوں (ابو داؤد الطبالسی عن جابر (رض))
20366- لقد هممت أن آمر صارخا يصرخ بالصلاة، ثم أتخلف على رجال يتخلفون عن الصلاة فأحرق عليهم بيوتهم. "ط عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৬৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20367 ۔۔۔ میں نے ارادہ کیا ہے کہ بلال کو کہوں کہ وہ نماز کھڑی کریں پھر میں ان لوگوں کے پاس جاؤں جو اذان کی آواز سن کر بھی نماز کو نہیں آئے اور ان کے گھروں کو جلا دوں ۔ (الا وسط للطبرانی عن ابن مسعود (رض))
20367- لقد هممت أن آمر بلالا فيقيم الصلاة، ثم أنصرف إلى قوم سمعوا النداء فلم يجيبوا فأحرق عليهم بيوتهم. "طس عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৬৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20368 ۔۔۔ میرا ارادہ ہے کہ میں نماز سے پیچھے رہ جانے والوں کے پاس جاؤں اور ان کے اوپر ان کے گھروں کو جلا دوں ۔ ممستدرک الحاکم عن ابی ام مکتوم)
20368- لقد هممت أن آتي هؤلاء الذين يتخلفون عن الصلاة فأحرق عليهم بيوتهم. "ك عن ابن أم مكتوم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৬৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20369 ۔۔۔ اگر کوئی شخص لوگوں کو تھوڑے سے گوشت یا کھر (پائے) پر بلائے تو لوگ چلے آئیں گے لیکن ان کو جماعت کی نماز کی طرف بلایا جاتا ہے مگر نہیں آتے ۔ بس میرا ارادہ ہے کہ کسی کو لوگوں کی نماز پڑھانے کا حکم دوں اور خود ان لوگوں کے پاس جاؤں جو اذان سن کر نماز کو نہیں آتے اور ان پر آگ بھڑکا دوں۔ بیشک جماعت کی نماز سے منافق ہی پیچھے رہتا ہے (الا وسط للطبرانی عن انس (رض))
20369- لو أن رجلا دعا الناس إلى عرق أو مرماتين لأجابوه، وهم يدعون إلى هذه الصلاة في جماعة فلا يأتونها، لقد هممت أن آمر رجلا أن يصلي بالناس في جماعة، ثم أنصرف إلى قوم سمعوا النداء فلم يجيبوا فأضرمها عليهم نارا، إنه لا يتخلف عنها إلا منافق. "طس عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৭০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20370 ۔۔۔ کیا بادت ہے لوگ نماز کے لیے بلا وا سنتے ہیں پھر پیچھے رہ جاتے ہیں میں چاہتا ہوں کہ نماز کھڑی کرنے کو کہوں پھر جو بھی پیچھے رہ جانے والا ہے اس کے گھر کو جلا دوں (مصنف عبدالرزاق عب عطاء مرسلا)
20370- ما بال رجال يسمعون النداء بالصلاة ثم يتخلفون، لقد هممت أن أقيم الصلاة، ثم لا يتخلف عنها أحد إلا أحرقت بيته. "عب عن عطاء مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৭১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20371 ۔۔۔ کسی شہر یا دیہات میں تین آدمی جمع ہوں لیکن ان میں جماعت نہ ہوتی ہو تو شیطان ان پر غالب آجاتا ہے مابن عساکر عن ابن عمر (رض))
20371- ما اجتمع ثلاثة في حضر ولا بدو لا تقام فيهم الصلاة إلا استحوذ عليهم الشيطان. "ابن عساكر عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৭২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20372 ۔۔۔ جہاں کہیں پانچ گھر (مسلمانوں کے) ہوں اور وہاں نماز کے لیے اذان نہ ہوتی ہو تو شیطان ان پر غالب آجاتا ہے۔ ممسند احمد الکبیر للطبرانی عن ابی الدرداء (رض))
20372- ما من خمسة أبيات لا يؤذن فيهم بالصلاة إلا استحوذ عليهم الشيطان. "حم طب عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৭৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20373 ۔۔۔ جو تین شہری یا دیہاتی جمع ہوں اور وہ نماز کھڑی نہ کریں تو شیطان ان کا چوتھا ساتھی بن جاتا ہے۔ مابن عساکر عب ابی الدرداء (رض))
20373- ما من ثلاثة من بدو ولا حضر يقيمون الصلاة إلا كان الشيطان رابعهم "كر عنه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৭৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل :۔۔۔ امامت اور اس سے متعلق : س میں چار فروع ہیں۔ پہلی فرع :۔۔۔ ترھیب (امامت کی وعید) اور آداب میں : مامت کی ترغیب میں :
20374 ۔۔۔ امام اور مؤذن کو ان سب کے مثل ثواب ہے جو ان کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں (ابو الشیخ عن ابوہریرہ (رض))
20374- للإمام والمؤذن مثل أجور من صلى معهما. "أبو الشيخ عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৭৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل :۔۔۔ امامت اور اس سے متعلق : س میں چار فروع ہیں۔ پہلی فرع :۔۔۔ ترھیب (امامت کی وعید) اور آداب میں : مامت کی ترغیب میں :
20375 ۔۔۔ مسجد میں سب سے افضل امام پھر مؤذن پھر وہ لوگ ہیں جو امام کی دائیں طرف ہیں۔ ممسند الفردوس للدیلسی روایۃ الفردوس)
20375- أفضل الناس في المسجد الإمام، ثم المؤذن، ثم من على يمين الإمام.

"فر عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৭৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل :۔۔۔ امامت اور اس سے متعلق : س میں چار فروع ہیں۔ پہلی فرع :۔۔۔ ترھیب (امامت کی وعید) اور آداب میں : مامت کی ترغیب میں :
20376 ۔۔۔ رحمت پہلے امام پر نازل ہوتی ہے پھر دائیں طرف لوگوں پر الاول فالاول (ابو الشیخ فی الثواب عن ابوہریرہ (رض))
20376- الرحمة تنزل على الإمام، ثم على من على يمينه الأول فالأول.

"أبو الشيخ في الثواب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৭৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20377 ۔۔۔ جب دو افراد ہوں تو ساتھ ساتھ کھڑے ہو کر نماز پڑھیں اگر تین ہوں تو امام آگے بڑھ جائے (الدار قطنی عن سمرۃ (رض))
20377- إذا كان اثنان صليا معا، فإذا كانوا ثلاثة تقدم أحدهم. "قط عن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৭৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20378 ۔۔۔ جب تین افرادہوں تو ان میں سے زیادہ کتاب اللہ کا پڑھا ہوا ان کی امامت کرے اور اگر وہ اس منصب میں برابر ہوں تو ان میں سب سے سن رسیدہ شخص امام بنے ۔ اور اگر سن میں بھی برابر ہوں تو خوبصورت چہرے کا مالک شخص امامت کرے ۔ (السنن للبیہقی عن ابی زید الانصاری)
20378- إذا كانوا ثلاثة فليؤمهم أقرؤهم لكتاب الله، فإن كانوا في القراءة سواء فأكبرهم سنا، وإن كانوا في السن سواء فأحسنهم وجها. "ق عن أبي زيد الأنصاري".
tahqiq

তাহকীক: