কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২০৩৩৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20339 ۔۔۔ پروردگار عزوجل قیامت کے روز اعلان فرمائیں گے : کہاں ہیں میرے پڑوسی ؟ ملاکئی کہیں گے : کون آپ کا پڑوسی بن سکتا ہے ؟ پروردگار فرمائیں گے : میرے گھروں (مسجدوں) کو آباد کرنے والے ۔ (حلیۃ الاولیاء عن ابی سعید (رض))
20339- يق ول الله عز وجل يوم القيامة: أين جيراني؟ فتقول الملائكة: ومن ينبغي أن يكون جارك، فيقول: عمار مساجدي. "حل عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৪০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20340 ۔۔۔ مساجد کو آباد کرنے والے ہی اللہ کے گھر والے ہیں۔ (مسند ابی داؤد الطیالسی ، مسند ابی یعلی ، حلیۃ الاولیاء ، ابو داؤد ، الامثال للعسکری عن انس (رض))
20340- عمار مساجد الله هم أهل الله عز وجل. "ط ع حل د والعسكري في الأمثال عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৪১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20341 ۔۔۔ کوئی بندہ نماز یا اللہ کے ذکر کے لیے مسجد کو اپنا ٹھکانے نہیں بناتا مگر اللہ پاک اس سے ایسے خوش ہوتے ہیں جیسے کوئی بچھڑا ہوا اپنے گھر واپس لوٹ آئے ۔ (ابن حبان عن ابوہریرہ (رض))
20341- لا يوطن الرجل المسجد للصلاة أو لذكر الله إلا يتبشبش الله به كما يتبشبش أهل الغائب إذا قدم عليهم. "حب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৪২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20342 ۔۔۔ جب تم کسی (نیک) بندے کو دیکھو کہ اس نے مسجد کو لازم پکڑ لیا ہے تو اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ تم اس کے متعلق مؤمن ہونے کی شہادت دو بیشک اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : (آیت)” انما یعمر مساجد اللہ من آمن باللہ “۔ سورة التوبہ ۔ بیشک اللہ کی مسجدوں کو اللہ پر ایمان لانے والے ہی آباد کرتے ہیں۔ (مستدرک الحاکم عن ابی سعید (رض))
20342- إذا رأيتم الرجل يلزم المسجد فلا تحرجوا أن تشهدوا أنه مؤمن فإن الله تعالى يقول: {إنما يعمر مساجد الله من آمن بالله} . "ك عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৪৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20343 ۔۔۔ اللہ عزوجل فرماتے ہیں : میں اہل زمین پر عذاب دینے کا ارادہ کرتا ہوں لیکن جب میں اپنے گھروں کو آباد کرنے والوں کو دیکھتا ہوں جو میرے لیے ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور سحر گا ہی میں اٹھنے والوں کو دیکھتا ہوں تو اپنا عذاب اہل زمین سے پھیر دیتا ہوں ۔ (شعب الایمان للبیہقی ، عن انس (رض))
20343- يقول الله عز وجل: إني لأهم بأهل الأرض عذابا فإذا نظرت إلى عمار بيوتي المتحابين في وإلى المستغفرين بالأسحار صرفت عنهم. "هب عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৪৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20344 ۔۔۔ مسجد جس شخص کا گھر بن جائے اللہ اس کو روح (سکینہ) رحمت اور پل صراط پر آسانی کے ساتھ گذر کر جنت جانے کی ضمانت دیتے ہیں۔ (الاوسط للطبرانی ، الخطیب فی التاریخ عن ابی الدرداء (رض))
20344- من يكن المسجد بيته ضمن الله له الروح والرحمة والجواز على الصراط إلى الجنة. "طس والخطيب عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৪৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20345 ۔۔۔ جس نے مسجد میں سکونت اختیار کی اللہ پاک اس کو روح رحمت اور پل صراط عبور کرنے کی ضمانت دیتے ہیں۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی الدرداء (رض))
20345- من سكن المسجد فقد ضمن الله له الروح والرحمة والجواز على الصراط. "طب عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৪৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20346 ۔۔۔ مسجدیں اللہ کے گھر ہیں اور جس نے مسجدوں کو اپنا گھر بنا لیا اللہ پاک اس کو روح ، راحت اور پل صراط کو عبور کرکے جنت جانے کی ضمانت دیتے ہیں۔ (شعب الایمان للبیہقی ، عن ابی الدرداء (رض))
20346- المساجد بيوت الله، وقد ضمن الله لمن كانت المساجد بيته بالروح والراحة والجواز على الصراط إلى الجنة. "هب عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৪৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20347 ۔۔۔ مسجدیں اللہ کے گھر ہیں۔ اور مؤمنین اللہ کے مہمان ہیں اور میزبان پر اپنے مہمان کا اکرام لازم ہے۔ (التاریخ للحاکم عن ابن عباس (رض))
20347- المساجد بيوت الله والمؤمنون زوار الله، وحق على المزور أن يكرم زائره. "ك في تاريخه عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৪৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20348 ۔۔۔ مسجدیں آخرت کے بازاروں میں سے ایک بازار ہیں۔ جو ان میں داخل ہوگیا وہ اللہ کا مہمان بن گیا ، اللہ پاک مغفرت کے ساتھ اس کی خاطر تواضع فرمائیں گے اور کرامت و بزرگی کا تحفہ عنایت فرمائیں گے ۔ پس تم خوب رتاع کرو ۔ (یعنی چرو پھرو) صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے پوچھا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! یہ رتاع کیا ہے ؟ ارشاد فرمایا : دعا اور اللہ تعالیٰ سے رغبت کرنا ۔ (الحرقی فی فوائدہ الحاکم فی التاریخ ، الخطیب فی التاریخ ، مسند البزار ، الضیاء للمقدسی عن جابر (رض))
20348- المساجد سوق من أسواق الآخرة من دخلها كان ضيفا لله قراه المغفرة، وتحفته الكرامة، فعليكم بالرتاع قالوا: يا رسول الله وما الرتاع؟ قال: الدعاء والرغبة إلى الله تعالى. "الحرقي في فوائده، ك في تاريخه والخطيب ز ض عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৪৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20349 ۔۔۔ مسجد ہر متقی کا گھر ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس شخص کے لیے جو مساجد کو اپنا گھر بنا لے روح ، رحمت ، اور پل صراط عبور کرکے اللہ کی رضاء پانے کا ذمہ لیا ہے۔ (السنن لسعید بن منصور ، الکبیر للطبرانی ، حلیۃ الاولیاء ، ابن عساکر عن ابی الدرداء (رض) ، الکبیر للطبرانی، شعب الایمان للبیہقی عن سلمان (رض))
20349- المسجد بيت كل تقي وقد ضمن الله لمن كانت المساجد بيوتهم الروح والرحمة والجواز على الصراط إلى رضوان الله عز وجل. "ص، طب1 حل، وابن عساكر عن أبي الدرداء؛ طب، هب عن سلمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৫০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20350 ۔۔۔ کچھ لوگ مسجدوں ے کھونٹے ہوتے ہیں ، ملائکہ ان کے ہم نشین ہوتے ہیں ، اگر وہ غائب ہوجاتے ہیں تو ملائکہ ان کو تلاش کرتے ہیں ، اگر مریض ہوجاتے ہیں تو ملائکہ ان کی عیادت کرتے ہیں اور اگر وہ حاجت مند ہوتے ہیں تو ملائکہ ان کی مدد کرتے ہیں مسجد میں بیٹھنے والا مسلمان بھائی تین فائدے حاصل کرتا ہے ، فائدہ پہنچانے والا بھائی ، حکمت کی بات اور خدا کی رحمت ۔ (ابن النجار عن ابوہریرہ (رض)) کلام : ۔۔۔ سند میں ابن لہیعہ متکلم فیہ راوی ہے۔
20350- إن للمساجد أوتادا، والملائكة جلساؤهم، فإن غابوا افتقدوهم، وإن مرضوا عادوهم، وإن كانوا في حاجة أعانوهم، جليس المسجد على ثلاث خصال: أخ مستفاد، وكلمة محكمة أو رحمة منتظرة. "ابن النجار عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৫১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20351 ۔۔۔ کچھ لوگ مسجد کی کیلیں ہیں۔ ملائکہ ان کے ہم نشین ہوتے ہیں ، لہٰذا ان کو تلاش کرتے ہیں ، اگر وہ حاجت مند ہوتے ہیں تو ملائکہ ان کی مدد کرتے ہیں ، اگر وہ بیمار پڑجاتے ہیں تو ملائکہ ان کی عیادت کرتے ہیں ، اگر وہ غائب ہوجاتے ہیں تو ملائکہ ان کو ڈھونڈتے ہیں اور جب وہ حاضر ہوتے ہیں تو ان کو اللہ کا ذکر کرنے کی تلقین کرتے ہیں۔ (عبدالرزاق ، شعب الایمان للبیہقی ، عن عطاء الخراسانی مرسلا)
20351- إن للمسجد أوتادا جلساؤهم الملائكة يتفقدونهم، فإن كانوا في حاجة أعانوهم، وإن مرضوا عادوهم، وإن غابوا افتقدوهم، وإن حضروا قالوا اذكروا الله. "عب هب عن عطاء الخراساني مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৫২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20352 ۔۔۔ جس نے نداء (اذان) سنی اور وہ صحیح اور فارغ تھا لیکن اس نے اس نے اس پکار کا جواب نہیں دیا اس کی نماز صحیح نہیں ۔ (مستدرک الحاکم ، السنن لبیہقی عن ابی موسیٰ (رض))
20352- من سمع النداء فارغا صحيحا فلم يجب فلا صلاة له. "ك ق عن أبي موسى"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৫৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جماعت چھوڑنے کی وعید :
20353 ۔۔۔ لوگ جماعت چھوڑنے سے باز آجائیں ورنہ میں ان کے گھروں کو جلا دوں گا ۔ (ابن ماجہ عن اسامۃ (رض))
20353- ليتنهين رجال عن ترك الجماعة أو لأحرقن بيوتهم. "هـ عن أسامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৫৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جماعت چھوڑنے کی وعید :
20354 ۔۔۔ جب کسی بستی یا دیہات میں تین افراد ہوں اور وہاں اذان اور نماز کی اقامت نہ ہوتی ہو تو شیطان ان پر غالب آجاتا ہے لہٰذا تم پر جماعت لازم ہے ، کیونکہ بھیڑیا تنہا بکری کو کھا جاتا ہے۔ (مسند احمد ، ابو داؤد ، النسائی ، ابن حبان ، مستدرک الحاکم ، عن ابی الدرداء (رض) ، صحیح)
20354- ما من ثلاثة في قرية ولا بدو فلا يؤذن لا تقام فيهم الصلاة إلا قد استحوذ عليهم الشيطان، فعليكم بالجماعة، فإنما يأكل الذئب القاصية.

"حم د ن حب ك عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৫৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جماعت چھوڑنے کی وعید :
20355 ۔۔۔ شیطان انسان کا بھیڑیا ہے ، جس طرح بکری کا بھیڑیا اکیلی بکری کو کھا جاتا ہے ، پس تم بھی جدا جدا گھاٹیوں میں بٹنے سے اجتناب کرو اور اپنے اوپر جماعت ، عامۃ الناس اور مسجد کو لازم کرلو ۔ (مسند احمد عن معاذ (رض))
20355- إن الشيطان ذئب الإنسان كذئب الغنم يأخذ الشاة القاصية والناحية، فإياكم والشعاب، وعليكم بالجماعة والعامة والمسجد. "حم عن معاذ".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৫৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جماعت چھوڑنے کی وعید :
20356 ۔۔۔ میرا ارادہ بنا کہ میں چند نوجوانوں کو لکڑیاں اکٹھی کرنے کا حکم دوں پھر ان لوگوں کے پاس جاؤں جو اپنے گھروں میں نماز پڑھ لیتے ہیں اور ان کو کوئی بیماری بھی نہیں ہے ، پھر میں ان کے گھروں کو جلا ڈالوں ، (ابوداؤد ، الترمذی ، عن ابوہریرہ (رض))
20356- لقد هممت أن آمر فتيتي فيجمعوا حزما من حطب، ثم آتي قوما يصلون في بيوتهم ليس بهم علة فأحرقها عليهم. "د ت عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৫৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جماعت چھوڑنے کی وعید :
20357 ۔۔۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے ! میرا ارادہ تھا کہ میں لکڑیاں اکٹھی کرواؤں پھر نماز کے لیے اذان کا حکم دوں اور کسی کو نماز پڑھانے کے لیے کہہ دوں ، پھر ان لوگوں کے پاس جاؤں اور ان کے گھروں کو جلا ڈالوں۔ (جو نماز میں نہیں آتے) قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! اگر کسی کو معلوم ہوجائے کہ وہ (مسجد میں) موٹی بکری کا گوشت یا دو کھر ہی حاصل کرلے گا تو عشاء میں حاضر ہوجائے گا ۔ (مؤطا امام مالک ، بخاری ، النسائی عن ابوہریرہ (رض))
20357- والذي نفسي بيده لقد هممت أن آمر بحطب فيحطب ثم آمر بالصلاة فيؤذن لها، ثم آمر رجلا فيؤم الناس، ثم أخالف إلى رجال فأحرق عليهم بيوتهم، والذي نفسي بيده لو يعلم أحدهم أنه يجد عرقا سمينا أو مرماتين حسنتين لشهد العشاء. "مالك، خ ن عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৫৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جماعت چھوڑنے کی وعید :
20358 ۔۔۔ سب سے بھاری نماز منافقین پر عشاء اور فجر کی نماز ہے۔ اگر ان کو معلوم ہوجائے کہ ان دونوں نمازوں میں کیا کچھ اجر ہے تو وہ ضرور ان نمازوں میں حاضر ہوں ، خواہ ان کو گھسٹ گھسٹ کر آنا پڑے ، میں نے پختہ ارادہ کرلیا ہے کہ نماز (کی جماعت) کھڑی کرنے کا حکم دوں پھر کسی کو نماز پڑھانے کے لیے کہوں اور وہ لوگوں کو نماز پڑھائے ۔ پھر کچھ لوگوں کو لے کر جن کے پاس لکڑیاں ہوں ان لوگوں کے پاس جاؤں جو نماز میں حاضر نہیں ہوتے اور ان کے ساتھ ان کے گھروں کو جلا ڈالوں۔ ممسند احمد البخاری مسلم ابو داؤد ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض))
20358- أثقل الصلاة على المنافقين صلاة العشاء وصلاة الفجر، ولو يعلمون ما فيهما لأتوهما ولو حبوا، ولقد هممت أن آمر بالصلاة فتقام، ثم آمر رجلا فيصلي بالناس، ثم أنطلق معي برجال معهم حزم من حطب إلى قوم لا يشهدون الصلاة فأحرق عليهم بيوتهم بالنار. "حم ق د هـ عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক: