কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২০৩১৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20319 ۔۔۔ کوئی وضو کرتا ہے اور اچھی طرح وضو کرتا ہے اور کامل وضو کرتا ہے پھر مسجد میں آتا ہے اور اس کا مقصد صرف نماز پڑھنا ہوتا ہے تو اللہ پاک اس کی آمد سے ایسے خوش ہوتے ہیں جیسے کوئی بچھڑا ہوا اپنے گھر والوں کے پاس آئے تو ان کو خوشی ہوتی ہے۔ (مسند احمد عن ابوہریرہ (رض))
20319- لا يتوضأ أحد فيحسن وضوءه ويسبغه ثم يأتي المسجد لا يريد إلا الصلاة إلا استبشر الله به كما يستبشر أهل الغائب بطلعته. "حم عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩২০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20320 ۔۔۔ جس نے وضو کیا پھر اپنے کپڑوں کو سمیٹا اور مسجد کی طرف نکل گیا تو اس کے لیے فرشتہ ہر قدم کے عوض دس نیکیاں لکھے گا اور آدمی جب تک نماز کے انتظار میں ہوتا ہے نمازیوں میں لکھا جاتا ہے اپنے گھر سے نکلنے سے واپس لوٹنے تک (الکبیر للطبرانی عن عقبہ بن عامر (رض))
20320- من توضأ فجمع ثيابه، ثم خرج إلى المسجد كتب له كاتب بكل خطوة عشر حسنات، والمرء في صلاة ما كان ينتظر الصلاة يكتب من المصلين، من حين يخرج من بيته حتى يرجع. "طب عن عقبة بن عامر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩২১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20321 ۔۔۔ جس نے اس (فرض) نماز کے لیے آنا جانا رکھا اللہ پاک اس کے پچھلے سب گناہ معاف کردیں گے ۔ مالک بیر للطبرانی عن الحارث بن عبدالحمید بن عبدالملک بن ابی واقد اللثی عن ابیہ عن جدہ عن ابی واقد )
20321- من اختلف إلى هذه الصلاة غفر الله له ما تقدم من ذنبه.

"طب عن الحارث بن عبد الحميد بن عبد الملك بن أبي واقد الليثي عن أبيه عن جده عن أبي واقد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩২২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20322 ۔۔۔ جو پاکیزہ حالت میں فرض نماز کی طرف چلا اس کا اجر احرام باندھے ہوئے حاجی کی طرح ہے جو چاشت کے نفل کے لیے (مسجد) گیا اور جانے سے اس کا مقصد صرف یہی ہو تو اس کا اجر عمرہ کرنے والے کی طرح ہے اور نماز کے بعد (نفل نماز) پڑھنا علیین میں لکھا جاتا ہے (مسند احمد الکبیر للطبرانی السنن السعید بن منصور عن ابی امامۃ (رض))
20322- من مشى إلى صلاة مكتوبة وهو متطهر فأجره كأجر الحاج المحرم ومن مشى إلى تسبيح الضحى لا ينهضه إلا إياه فأجره كأجر المعتمر وصلاة على إثر صلاة كتاب في عليين. "حم طب طب ص عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩২৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20323 ۔۔۔ معلوم ہے تم کو کہ میں کیوں چھوٹے چھوٹے قدم بھرتا ہوں ؟ (حضرت زید (رض) فرماتے ہیں) میں نے عرض کیا : اللہ اور اس کا رسول زیادہ جانتے ہیں۔ فرمایا : بندہ جب تک نماز کی طلب اور جستجو میں رہتا ہے نماز میں شمار ہوتا ہے۔ مالک بیر للطبرانی عن انس (رض) عن زید بن ثابت) فائدہ :۔۔۔ حضرت زید (رض) فرماتے ہیں : میں ـحضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ جا رہا تھا اور ہمارا مقصود نماز کے لیے جانا تھا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چھوٹے چھوٹے قدم اٹھا رہے تھے تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا۔
20323- أتدرون لم أقارب الخطا؟ قلت: الله ورسوله أعلم، قال: لا يزال العبد في صلاة ما دام في طلب الصلاة. "طب عن أنس

عن زيد بن ثابت" قال: كنت أمشي مع رسول الله صلى الله عليه وسلم ونحن نريد الصلاة فكان يقارب الخطا وقال: فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩২৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20324 ۔۔۔ کیا تو جانتا ہے میں تیرے ساتھ اس طرح کیوں چلا ؟ میں نے عرض کیا : اللہ اور اس کا رسول زیادہ جانتے ہیں۔ ارشاد فرمایا : تاکہ نماز کی طلب میں میرے زیادہ سے زیادہ قدم اٹھیں ۔ (مسند ابی داؤد الطیالسی الکبیر للطبرانی شعب الایمان للبیھقی عن زید بن ثابت)
20324- أتدري لم مشيت بك هذه المشية؟ قلت: الله ورسوله أعلم، قال: ليكثر عدد الخطا في طلب الصلاة. "ط طب هب عن زيد بن ثابت".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩২৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20325 ۔۔۔ ایسا نہ کرو جہاں تم تھے وہیں سے آیا کرو کوئی بندہ ایسا نہیں جو وضو کرے اور اچھی طرح وضو کرے پھر مسجد کی طرف نکلے مگر اللہ پاک اس کے ہر قدم کے بدلے ایک نیکی لکھتے ہیں اور ایک برائی مٹا دیتے ہیں۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ ، عن جابر (رض))
20325- لا تفعلوا ايتوها كما كنتم، ما من مؤمن يتوضأ فيحسن الوضوء، ثم يخرج إلى المسجد إلا كتب الله له بكل خطوة حسنة وحط عنه بها سيئة. "ش عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩২৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20326 ۔۔۔ تم اپنی جگہ برقرار رہو گویا تم وہاں کے کھونٹے ہو ، کیونکہ بندہ نماز کے لیے قدم نہیں اٹھاتا مگر اللہ تبارک وتعالیٰ اس کو اس کے بدلے اجر عطا فرماتا ہے۔ (مسند ابی داؤد الطیالسی ، السنن لسعید بن منصور عن عبدالرحمن بن جابر عبداللہ عن ابیہ عن جدہ) فائدہ : ۔۔۔ عبدالرحمن بن جابر (رض) فرماتے ہیں : ہم قبیلہ بنی سلمہ والوں (جو مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دور رہتے تھے) کا ارادہ بنا کر اپنی جگہ سے (مسجد نبوی کے قریب) منتقل ہوجائیں ، تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ ارشاد فرمایا۔
20326- اثبتوا فإنكم أوتادها، وما من عبد يخطو خطوة إلى الصلاة إلا كتب الله له بها أجرا. "ط1 ص عن عبد الرحمن بن جابر عبد الله عن أبيه عن جده" قال: أردنا بنو سلمة أن نتحول من منازلنا فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩২৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20327 ۔۔۔ اپنے گھروں میں مضبوطی سے جمے رہو، جس نے مسجد کی طرف ایک قدم اٹھایا اس کو اس کا اجر ملے گا ۔ (سمویہ السنن لسعید بن منصور عن جابر (رض))
20327- اجلسوا في منازلكم أوتادها، من خطا إلى المسجد خطوة كان له بها أجر. "سمويه، ص عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩২৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20328 ۔۔۔ اپنے گھروں میں ہی رہو بیشک تم کو ہر قدم کے عوض ایک نیکی ملتی ہے۔ (عبد بن حمید عن جابر (رض)) فائدہ : ۔۔۔ حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں : کچھ لوگوں کے گھر مسجد سے دور آباد تھے انھوں نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کی شکایت کی تو آپ نے یہ ارشاد فرمایا :
20328- مكانكم فإن لكم بكل خطوة حسنة. "عبد بن حميد

عن جابر" قال: كان أناس منازلهم بعيدة من المسجد فشكوا ذلك إلى النبي صلى الله عليه وسلم قال: فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩২৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20329 ۔۔۔ بیشک اس کے لیے ہر قدم کے بدلے جو وہ مسجد کی طرف اٹھاتا ہے ایک (بلند) درجہ ہے۔ (مسند احمد ، الحمیدی عن ابی (رض))
20329- إن له بكل خطوة يخطوها إلى المسجد درجة. "حم والحميدي عن أبي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৩০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20330 ۔۔۔ تم اپنی جگہ آباد رہو ، بیشک تمہارے نشانات قدم (جو مسجد کی طرف اٹھتے ہیں) لکھے جاتے ہیں۔ (عبدالرزاق عن ابی سعید (رض)) فائدہ : ۔۔۔ حضرت ابو سعید (رض) فرماتے ہیں : بنی سلمہ کے لوگوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اپنے گھروں کے مسجد سے دور ہونے کی شکایت عرض کی تو اللہ تبارک وتعالیٰ نے یہ وحی نازل فرمائی : (آیت)” ونکتب ما قدموا وآثارھم “۔ ور ہم لکھ لیتے ہیں جو انھوں نے آگے بھیجا اور ان کے آثار (نشانات قدم) کو۔ تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ جواب ارشاد فرمایا ۔
20330- عليكم منازلكم فإنها تكتب آثاركم.

"عبد الرزاق عن أبي سعيد" قال شكت بنو سلمة إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم بعد منازلهم من المسجد فأنزل الله {ونكتب ما قدموا وآثارهم} قال: فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৩১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20331 ۔۔۔ جو شخص اپنے گھر سے نماز کے ارادے سے نکلا وہ نماز میں مصروف لکھ دیا گیا خواہ جماعت اس سے فوت ہوجائے یا وہ جماعت کو پالے ۔ (بخاری ، الحاکم فی تاریخہ عن ابوہریرہ (رض))
20331- من خرج من بيته يريد الصلاة فهو في الصلاة فاتته أو أدركها.

"خ ك في تاريخه عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৩২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20332 ۔۔۔ جو شخص مسجد کی طرف چلا اس کو ہر قدم کے عوض دس نیکیاں حاصل ہوں گی ۔ (آدم بن ابی ایاس فی ثواب الاعمال عن انس عن زید بن مالک) اہل علم فرماتے ہیں زید بن مالک سے مراد زید بن ثابت (رض) ہیں ان کو زید بن مالک (رض) اپنے جد اعلی کی طرف منسوب کرکے کہہ دیا گیا ہے۔
20332- من مشى إلى المسجد كان له بكل خطوة عشر حسنات.

"آدم بن أبي إياس في ثواب الأعمال عن أنس عن زيد بن مالك" قالوا: وهو زيد بن ثابت نسب إلى جده الأعلى مالك بن النجار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৩৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20333 ۔۔۔ یہ اس کے لی خیر کی بات ہے۔ (ابوداؤد عن ابی ایوب (رض)) فائدہ : ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایک شخص کے بارے میں سوال کیا گیا کہ وہ پہلے اپنے گھر میں (نفل سنت وغیرہ) پڑھتا ہے پھر مسجد میں آتا ہے اور ان کے ساتھ نماز پڑھتا ہے ، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی تصویب فرمائی ۔
20333- فذلك له سهم جمع1 "د عن أبي أيوب" أن النبي صلى الله عليه وسلم سئل عن الرجل يصلي في منزله، ثم يأتي المسجد ويصلي معهم قال: فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৩৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20334 ۔۔۔ بیشک تم نے صحیح بات کو پایا اور اچھا کیا ، جب تمہارا امام نہ آسکے اور نماز کا وقت آجائے تو اپنے میں سے کسی کو آگے کر دو وہ تم کو نماز پڑھا دے گا ۔ (ابن حبان ، عن المغیرۃ بن شعبہ (رض))
20334- قد أصبتم وأحسنتم إذا احتبس إمامكم وحضرت الصلاة فقدموا رجلا يؤمكم. "حب عن المغيرة بن شعبة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৩৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20335 ۔۔۔ اگر تم میں سے کسی کو معلوم ہوجائے کہ جو شخص میرے ساتھ نماز میں حاضر ہوگا اس کو ایک فربہ بکری کے گوشت کا ایک حصہ ملے گا تو وہ ضرور نماز میں حاضر ہو لیکن جو اس کو اجر ملتا ہے وہ اس سے افضل ہے۔ (شعب الایمان للبیہقی ، عن ابوہریرہ (رض))
20335- لو أن أحدكم يعلم إذا شهد الصلاة معي كان له عظم من شاة سمينة فعل، ما يصيب من الأجر أفضل من ذلك. "هب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৩৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20336 ۔۔۔ میں تمہارے لیے کوئی رخصت (گنجائش) نہیں پاتا ، اگر یہ جماعت سے پیچھے رہ جانے والا جان لیتا کہ اس جماعت کے لیے آنے کا کیا اجر ہے تو وہ ضرور اس میں شریک ہوتا خواہ اپنے ہاتھوں اور پیروں کے بل گھسٹ کر آتا ۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی امامۃ)
20336- ما أجد لك من رخصة لو يعلم هذا المتخلف عن الصلاة في الجماعة ما لهذا الماشي إليها لأتاها ولو حبوا على يديه ورجليه. "طب عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৩৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20337 ۔۔۔ اگر اذان کی آواز تیرے کان میں پڑجائے تو ہر حال میں نماز کے لیے حاضر ہو خواہ تجھے گھسٹ کر آنا پڑے ۔ (الاوسط للطبرانی عن جابر (رض))
20337- إن سمعت الأذان فأت ولو حبوا. "طس عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০৩৩৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20338 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نداء دے گا ، کہاں ہیں میرے پڑوسی ؟ ملائکہ پوچھیں گے : کون ایسا ہے جو آپ کا پڑوسی بننے کا اہل ہوسکتا ہے ؟ پروردگار فرمائیں گے : کہاں مساجد کو آباد کرنے والے ۔ (ابن النجار عن انس (رض))
20338- إن الله تعالى ينادي يوم القيامة أين جيراني؟ فتقول الملائكة: ربنا ومن ينبغي أن يجاورك؟ فيقول: أين عمار المساجد. "ابن النجار عن أنس".
tahqiq

তাহকীক: