কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ১৮৯৭৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
18979 ۔۔۔ جس شخص نے میرے اس وضو کی طرح وضو کیا پھر کھڑا ہو کر دو رکعت نماز ادا کی اور اپنے دل کو کسی چیز میں مشغول نہیں کیا تو اس کے گزشتہ گناہ معاف ہوجائیں گے ۔ (نسائی عن عثمان (رض))
18979- من توضأ مثل وضوئي هذا، ثم قام فصلى ركعتين لا يحدث فيها نفسه بشيء غفر له ما تقدم من ذنبه. "ن عن عثمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৮০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
18980 ۔۔۔ جو مسلمان وضو کرے اور اچھی طرح وضو کرے پھر اس طرح نماز پڑھے کہ اس کو یاد رکھے اور سمجھ سمجھ کر پڑھے تو وہ ضرور جنت میں داخل ہوجائے گا ۔ (الکبیر للطبرانی عن خریم بن فاتک)
18980- ما من مسلم توضأ فأحسن الوضوء ثم صلى صلاة يحفظها ويعقلها إلا دخل الجنة. "طب عن خريم بن فاتك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৮১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
18981 ۔۔۔ کوئی مسلمان ایسا نہیں جو وضو کرے اور اچھی طرح کامل وضو کرے ، پھر نماز کے لیے کھڑا ہو اور سمجھ سمجھ کر نماز پڑھے تو وہ نماز سے اس حال میں لوٹے گا جیسے اس کی ماں نے آج اس کو جنم دیا ہے اور اس پر کوئی گناہ نہ رہے گا ۔ (مستدرک الحاکم عن عقبۃ بن عامر)
18981- ما من مسلم يتوضأ فيسبغ الوضوء، ثم يقوم في صلاته فيعلم ما يقول إلا انفتل وهو كيوم ولدته أمه من الخطايا ليس عليه ذنب. "ك عن عقبة بن عامر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৮২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
18982 ۔۔۔ جس نے اس وضو کی طرح وضو کیا پھر نماز کے لیے کھڑا ہوگیا اور رکوع سجدے بھی پورے پورے ادا کیے تو اس نماز اور اگلی نماز کے درمیان کے تمام گناہ معاف ہوجائیں گے جبکہ وہ کسی کبیرہ گناہ کا ارتکاب نہ کر بیٹھے ۔ (مسند احمد ، شعب الایمان للبیہقی عن عثمان (رض))
18982- من توضأ هذا الوضوء فأحسن الوضوء، ثم قام إلى الصلاة فأتم ركوعها وسجودها كفر عنه ما بينها وبين الصلاة الأخرى ما لم يصب مقتلة يعني كبيرة. "حم هب عن عثمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৮৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
18983 ۔۔۔ جس نے وضو کیا جس طرح وضو کا حکم ہے اور نماز پڑھی جس طرح نماز کا حکم ہے تو اس کے پچھلے گناہ معاف کردیئے جائیں گے ۔ (مسند احمد ، الدارمی ، نسائی ، ابن ماجۃ ، الکبیر للطبرانی ، ابن حبان ، عبد بن حمید ، السنن لسعید بن منصور عن ابی ایوب وعقبۃ بن عامر)
18983- من توضأ كما أمر وصلى كما أمر، غفر له ما تقدم من عمله. "حم والدارمي ن هـ طب حب وعبد بن حميد ص عن أبي أيوب وعقبة بن عامر" ولفظ "حب": غفر له ما تقدم من ذنبه.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৮৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
18984 ۔۔۔ جس نے وضو کیا جس طرح اس کو وضو کرنے کا حکم تھا اور نماز پڑھی جس طرح اس کو نماز پڑھنے حکم تھا وہ گناہوں سے اس دن کی طرح نکل جائے گا جس دن اس کو اس کی ماں نے جنم دیا تھا ۔ (الکبیر للطبرانی عن عثمان بن عفان (رض))
18984- من توضأ كما أمر وصلى كما أمر خرج من ذنوبه كيوم ولدته أمه.
"طب عن عثمان بن عفان".
"طب عن عثمان بن عفان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৮৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
18985 ۔۔۔ جس نے وضو کیا ، اچھی طرح وضو کیا پھر چار رکعات نماز ادا کی اور ان میں بھول چوک کا شکار نہ ہوا اس کی مغفرت کردی جائے گی ۔ (البزار عن ابن عمر (رض))
18985- من توضأ فأحسن الوضوء، ثم صلى أربع ركعات لا يسهو فيهن غفر له. "البزار عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৮৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
18986 ۔۔۔ جس نے وضو کیا اور اچھی طرح وضو کیا ۔ پھر کھڑے ہو کر دو رکعت یا چار رکعت فرض یانفل پڑھی اور اس میں رکوع و سجود اچھی طرح ادا کیے پھر اللہ سے بخشش طلب کی تو ضرور اس کی بخشش کردی جائے گی (الکبیر للطبرانی عن ابی الدرداء (رض))
18986- من توضأ فأحسن الوضوء ثم قام يصلي ركعتين أو أربع ركعات مكتوبة أو غير مكتوبة يحسن فيها الركوع والسجود، ثم يستغفر الله إلا غفر له.
"طب عن أبي الدرداء".
"طب عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৮৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
18987 ۔۔۔ جس نے وضو کیا اور اچھی طرح وضو کیا پھر دو رکعت نماز پڑھی تو وہ گناہوں سے اس دن کی طرح نکل جائے گا جس دن اس کی ماں نے اس کو جنم دیا تھا ۔ (الاوسط للطبرانی عن عقبۃ بن عامر (رض))
18987- من توضأ فأحسن الوضوء، ثم صلى ركعتين كان من ذنوبه كيوم ولدته أمه. "طب عن عقبة بن عامر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৮৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
18988 ۔۔۔ جس نے اچھی طرح کامل وضو کیا پھر اپنی نماز کے لیے کھڑا ہوگیا و وہ اپنے گناہوں سے اس دن کی طرح نکل جائے گا جس دن اس کی ماں نے اس کو جنا تھا ۔ (الاوسط للطبرانی عن عقبۃ بن عامر (رض))
18988- من توضأ وضوء كاملا، ثم قام إلى صلاته كان من خطيئته كيوم ولدته أمه. "طس عن عقبة بن عامر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৮৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
18989 ۔۔۔ جس نے وضو کیا اور اچھی طرح وضو کیا پھر نماز کے لیے کھڑا ہوگیا ، نماز میں بھول چوک کا شکار ہوا اور نہ لغو کام کا ارتکاب کیا و یہ عمل اس کے پچھلے گناہوں کا کفارہ ہوجائے گا ۔ (السنن لسعید بن منصور ، مسند احمد، الکبیر للطبرنی عن عقبۃ بن عامر (رض))
18989- من توضأ فأحسن الوضوء، ثم صلى الصلاة غير ساه ولا لاه، كفر عنه ما قبلها من سيئة. "ص حم طب عن عقبة بن عامر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৯০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
18990 ۔۔۔ جس بندے نے وضو کیا اور اچھی طرح کامل وضو کیا پھر کھڑا ہوا اور نماز پڑھی تو اس کے اس نماز اور دوسری نماز کے دوران ہونے والے گناہ معاف کردیئے جائیں گے ۔ (شعب الایمان للبیہقی ، عن عثمان (رض))
18990- ما توضأ عبد فأسبغ الوضوء، ثم قام إلى الصلاة فصلاها إلا غفر له ما بينها وبين الصلاة الأخرى. "هب عن عثمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৯১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
18991 ۔۔۔ جس بندے نے اچھی طرح وضو کیا حتی کہ پانی اس کے چہرے پر سے ٹپکنے لگا پھر بازو دھوئے حتی کہ پانی کہنیوں پر ٹپکنے لگا پھر پاؤں دھوئے حتی کہ پانی ایڑیوں پر ٹپکنے لگا پھر نماز پڑھی تو اللہ پاک اس کے گزشتہ گناہوں کو معاف فرما دے گا۔ (الکبیر للطبرانی عن ثعلبہ بن عمارۃ عن ابیہ)
18991- ما من عبد يتوضأ فيحسن الوضوء حتى يسيل الماء على وجهه ثم يغسل ذراعيه حتى يسيل الماء على مرفقيه، ثم يغسل قدميه حتى يسيل الماء من قبل عقبيه، ثم يصلي فيحسن صلاته إلا غفر له الله ما سلف. "طب عن ثعلبة بن عمارة عن أبيه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৯২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
18992 ۔۔۔ جب کوئی بندہ وضو کرتا ہے اور اچھی طرح وضو کرتا ہے ، اپنے چہرے کو دھوتا ہے حتی کہ پانی اس کی ٹھوڑی پر بہنے لگتا ہے ، پھر بازو دھوتا ہے حتی کہ پانی اس کی کہنیوں پر بہنے لگتا ہے پھر پاؤں دھوتا ہے حتی کہ پانی اس کے ٹخنوں سے بہنے لگتا ہے۔ پھر کھڑے ہو کر نماز پڑھتا ہے اور اچھی طرح نماز پڑھتا ہے تو اس کے گزشتہ سب گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ (الکبیر للطبرانی عن عباد العبد)
18992- ما من عبد يتوضأ فيحسن الوضوء فيغسل وجهه حتى يسيل الماء على ذقنه، ثم يغسل ذراعيه حتى يسيل الماء على مرفقيه، ثم يغسل رجليه حتى يسيل الماء من قبل كعبيه، ثم يقوم فيحسن الصلاة إلا غفر له ما سلف من ذنبه.
"طب عن عباد العبدي"
"طب عن عباد العبدي"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৯৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
18993 ۔۔۔ جب تو کلی کرتا ہے تو منہ کے گناہ کلی کردیتا ہے ، جب تو اپنا چہرہ دیتا ہے تو چہرے کے گناہ دھو دیتا ہے۔ جب تو ہاتھ دھوتا ہے تو ہاتھ اور ناخنوں کے اور پوروں کے گناہ دھو دیتا ہے۔ جب تو پاؤں دھوتا ہے تو پاؤں کے درمیان سے اس کے گناہ دھو دیتا ہے اور پھر جب تو نماز پڑھتا ہے اور اللہ تبارک وتعالیٰ کی طرف متوجہ ہوتا ہے تو یہ نماز تیرے گناہوں کا کفارہ بن جاتی ہے اور اگر تو بیٹھ جاتا ہے تو تب بھی تیرا اجر واجب ہوجاتا ہے۔ (الکبیر للطبرانی عن عمرو بن عبسہ)
18993- إذا مضمضت فاك تمج خطيئته، فإذا غسلت وجهك غسلت خطيئته، فإذا غسلت يدك غسلت خطيئة يدك وأظفارك وأناملك، وإذا غسلت رجليك غسلت خطيئتك من بطن قدميك، وإذا صليت وأقبلت إلى الله تعالى كانت كفارة وإن جلست وجب أجرك. "طب عن عمرو بن عبسة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৯৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
18994 ۔۔۔ وضو کرتے وقت جب تو اپنی ہتھیلیاں دھوتا ہے اور ان کو رگڑتا ہے تو تیری ہتھیلیوں کے گناہ تیرے ناخنوں اور تیرے پوروں سے نکل جاتے ہیں۔ جب تو کلی کرتا ہے اور ناک کے دونوں نتھنوں کو پانی چڑھتا ہے اور صاف کرتا ہے ، پھر چہرے کو دھوتا ہے اور ہاتھوں کو کہنیوں تک دھوتا ہے ، پھر مسح کرتا ہے اور پیروں کو ٹخنوں تک دھوتا ہے تو درحقیقت اپنے تمام گناہوں کو دھو ڈالتا ہے۔ پھر جب تو اپنا چہرہ اللہ عزوجل کے آگے رکھ دیتا ہے تو اس دن کی طرح گناہوں سے بالکل صاف ستھرا ہوجاتا ہے جس دن تیری ماں نے تجھے جنم دیا تھا ۔ (نسائی ، الکبیر للطبرانی عن ابی امامۃ عن عمرو بن عبسہ)
18994- أما الوضوء فإنك إذا توضأت فغسلت كفيك فأنقيتهما خرجت خطاياك من بين أظفارك وأناملك، وإذا مضمضت واستنشقت منخريك، وغسلت وجهك ويديك إلى المرفقين، ومسحت رأسك وغسلت رجليك إلى الكعبين اغتسلت من عامة خطاياك، فإذا أنت وضعت وجهك لله عز وجل خرجت من خطاياك كيوم ولدتك أمك. "ن طب عن أبي أمامة عن عمرو بن عبسة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৯৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
18995 ۔۔۔ بندہ جب وضو کرتا ہے اور اپنے ہاتھ دھوتا ہے تو اس کے (ہاتھوں کے) گناہ ہاتھوں سے نکل جاتے ہیں۔ جب کلی کرتا ہے اور ناک صاف کرتا ہے تو (ان کے) گناہ منہ سے نکل جاتے ہیں۔ جب چہرہ دھوتا ہے تو اس کے چہرے سے گناہ نکل جاتے ہیں۔ جب اپنے بازو دھوتا ہے اور سر پر مسح کرتا ہے تو اس کے گناہ اس کے پاؤں سے نکل جاتے ہیں۔ پھر جب وہ نماز کے لیے کھڑا ہوجاتا ہے اور اس کی توجہ اس کا دل ، اس کا چہرہ اور اس کی ساری جسم وجان اللہ کی طرف متوجہ ہوجاتی ہے ، تو وہ نماز پڑھ کر ایسے گناہوں سے نکل جاتا ہے جس طرح اس دن تھا جس دن اس کی ماں نے اس کو جنا تھا ۔ (الکبیر للطبرانی ، مستدرک الحاکم عن عمرو بن عبسہ) کلام : ۔۔۔ الحاکم 1 ۔ 130 ۔ ونفیا الصحۃ الذھبی ۔
18995- إن العبد إذا توضأ فغسل يديه خرجت خطاياه من يديه فإذا مضمض واستنثر خرجت خطاياه من أطراف فمه، فإذا غسل وجهه خرجت خطاياه من وجهه، فإذا غسل من ذراعيه، ومسح برأسه خرجت خطاياه من رجليه، فإذا قام إلى الصلاة وكان هواه وقلبه ووجهه وكله إلى الله انصرف كما ولدته أمه.
"طب ك عن عمرو بن عبسة".
"طب ك عن عمرو بن عبسة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৯৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
18996 ۔۔۔ بندہ جب وضو کرتا ہے اور اچھی طرح وضو کرتا ہے پھر نماز پڑھتا ہے اور اچھی طرح نماز پڑھتا ہے تو اس کے گناہ یوں جھڑ جاتے ہیں جس طرح (موسم خزاں میں) اس درخت کے پتے جھڑتے ہیں۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی امامۃ)
18996- إن العبد إذا توضأ فأحسن الوضوء، ثم صلى فأحسن الصلاة، تحاتت عنه ذنوبه كما يتحات ورق هذه الشجرة. "طب عن سلمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৯৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
18997 ۔۔۔ کوئی مسلمان وضو کرتا ہے اور وضو کا پانی اعضاء وضو پر ڈالتا ہے تو اس کے گناہ اس کے کانوں سے ، اس کی آنکھوں سے ، اس کے ہاتھوں سے اور اس کے پاؤں سے نکل جاتے ہیں اور اس کی نماز زائد فضیلت رکھتی ہے۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی امامۃ)
18997- ما من مسلم يتوضأ فيضع وضوءه مواضعه إلا خرجت خطاياه من سمعه وبصره ويديه ورجليه وكانت صلاته فضلا. "طب عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৯৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
18998 ۔۔۔ جس نے وضو کیا پھر اپنی ہتھیلوں کو تین تین بار دھویا تو اللہ پاک اس کی ہر اس خطاء کو نکال دیتا ہے جو اس نے زبان (اور ہونٹوں) س کی ہوں ۔ اور جس نے وضو کیا اور وضو کی جگہوں پر اچھی طرح پانی پہنچایا ۔ پھر نماز کے لیے کھڑا ہوگیا ہمہ تین توجہ کے ساتھ تو وہ اپنے گناہوں سے اس دن کی طرح نکل جائے گا جس دن وہ پیدا ہوا تھا ۔ (الخطیب فی المتفق والمفترق عن ابی امامۃ)
18998- من توضأ فغسل كفيه ثلاثا أذهب الله عنه كل خطيئة أخطأها بلسانه وشفتيه، ومن توضأ فأبلغ الوضوء أماكنه، ثم قام إلى الصلاة مقبلا عليها بعد من خطيئته مثل ما ولدته أمه. "الخطيب في المتفق والمفترق عن أبي أمامة".
তাহকীক: