কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ১৮৯৯৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
18999 ۔۔۔ جس نے وضو کیا پھر اپنے ہاتھ دھوئے تو اس کے ہاتھوں سے گناہ نکل جائیں گے جب کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا تو اس کے گناہ ناک سے نکل جائیں گے ، جب چہرہ دھویا تو اس کے گناہ چہرے سے بھی نکل جائیں گے ۔ جب سر پر مسح کیا تو اس کے سر سے گناہ نکل جائیں گے جب پاؤں دھوئے تو پاؤں سے گناہ نکل جائیں گے پھر نماز کے لیے کھڑا ہوا تو وہ اس دن کی طرح پاک صاف ہوجائے گا جس دن اس کی ماں نے اس کو (اپنی کوکھ سے) جنم دیا تھ اس ۔ اور اس کی نماز نفل ہوگی ۔ (محمد بن نصرفی الصلاۃ ، الکبیر للطبرانی عن عمرو بن عبسہ)
18999- من توضأ فغسل يديه خرجت خطاياه من يديه، فإذا مضمض واستنشق خرجت خطاياه من أنفه، فإذا غسل وجهه خرجت خطاياه من وجهه، فإذا مسح برأسه خرجت خطاياه من رأسه، فإذا غسل رجليه خرجت خطاياه من رجليه، ثم قام إلى الصلاة كان كما ولدته أمه، وكانت صلاته نافلة.

"محمد بن نصر في الصلاة، طب عن عمرو بن عبسة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯০০০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
19000 ۔۔۔ جب مسلمان بندہ وضو کرتا ہے اور کامل وضو کرتا ہے پھر نماز کردیتا ہے اور اچھی طرح نماز مکمل کرتا ہے تو وہ نماز پڑھ کر گناہوں سے ایسا نکلتا ہے جیسے اپنی ماں کے پیٹ سے نکلتے ہوئے گناہوں سے پاک تھا ۔ (ابن عساکر عن عثمان (رض))
19000- إن العبد المسلم إذا توضأ فأتم وضوءه، ثم دخل في صلاته فأتم صلاته خرج من صلاته كما يخرج من بطن أمه من الذنوب. "كر عن عثمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯০০১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
19001 ۔۔۔ کوئی بندہ نہیں جو وضو کرتا ہے اور اچھی طرح پاکی حاصل کرتا ہے پھر نماز کے لیے کھڑا ہوجاتا ہے تو اس کی یہ نماز پہلے تمام گناہوں کے لیے کفارہ بن جاتی ہے۔ (شعب الایمان للبیہقی عن عثمان (رض))
19001- ما من رجل يتوضأ فيحسن الطهور ثم يقوم إلى الصلاة إلا كانت صلاته تلك كفارة لما قبلها من الخطايا. "هب عن عثمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯০০২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
19002 ۔۔۔ کوئی بندہ وضو کرتے ہوئے اچھی طرح (خشوع کے ساتھ) وضو کرتا ہے تو اس نماز اور دوسری نماز جو پڑھے گا دونوں کے درمیانی تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ (مصنف ابن ابی شیبہ ، السنن للبیہقی عن عثمان (رض))
19002- ما من رجل يتوضأ فيحسن الوضوء إلا غفر الله له ما بينه وبين الصلاة الأخرى حتى يصليها. "ش ق عن عثمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯০০৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
19003 ۔۔۔ سجدے کثرت کے ساتھ کرو کیونکہ کوئی بھی بندہ جب اللہ کے لیے ایک سجدہ کرتا ہے تو اللہ پاک اسے ایک درجہ (جنت میں) بلند کردیتا ہے۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی امامۃ (رض))
19003- استكثروا من السجود فإنه ما من عبد يسجد لله سجدة إلا رفعه الله بها درجة. "طب عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯০০৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
19004 ۔۔۔ میرے بعد سجدوں کی کثرت رکھنا کیونکہ کوئی بندہ اللہ کے لیے ایک سجدہ کرتا ہے تو اللہ پاک جنت میں اس کا ایک درجہ بلند کردیتا ہے اور اس کی ایک خطاء مٹا دیتا ہے۔ (ابن سعد ، مسند احمد ، البغوی عن ابی فاطمۃ الازدی)
19004- أكثر بعدي من السجود، فإنه ما من أحد يسجد لله سجدة إلا رفعه الله بها درجة في الجنة وحط عنه بها خطيئة. "ابن سعد حم والبغوي عن أبي فاطمة الأزدي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯০০৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
19005 ۔۔۔ بہرحال یونہی نہیں ۔ بلکہ کثرت سجود کے ساتھ میری مدد کرنا۔ (مسند احمد ، مسلم ، ابو داؤد ، ترمذی عن خادم النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، البغوی عن ابی فراس اسلمی)
19005- أما لا فأعني بكثرة السجود. "حم م د ت عن رجل خدم النبي صلى الله عليه وسلم البغوي عن أبي فراس الأسلمي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯০০৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
19006 ۔۔۔ تو اپنے نفس پر میری کثرت سجود کے ساتھ مدد کرنا ۔ (مسند احمد ، مسلم ، ابوداؤد ، ترمذی عن ربیعۃ بن کعب اسلمی) فائدہ : ۔۔۔ ربیعہ کہتے ہیں : میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں رات بسر کرتا تھا ، آپ کے لیے وضو کا پانی اور دوسری ضرورت کی چیزیں مہیا کرتا تھا ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے (ایک مرتبہ) مجھے فرمایا : سوال کرو میں نے عرض کیا : (یا رسول اللہ) میں جنت میں آپ کا ساتھ مانگتا ہوں ۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اور کچھ مانگو ، میں نے عرض کیا : نہیں ، بس یہی مطلوب ہے۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تب پھر تم سجدوں کی کثرت کے ساتھ میری مدد کرنا ۔
19006- فأعني على نفسك بكثرة السجود. "حم م د ت عن ربيعة بن كعب الأسلمي" قال: كنت أبيت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم فآتيه بوضوئه وحاجته فقال لي: سل، فقلت أسألك مرافقتك في الجنة قال: "أو غير ذلك"؟ قلت هو ذاك قال: فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯০০৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
19007 ۔۔۔ بندہ اپنے پروردگار سے سجدہ کی حالت میں میں قریب ترین ہوتا ہے پس (اس حالت میں) کثرت کے ساتھ دعائیں کرو۔ (ابن حبان عن ابوہریرہ (رض))
19007- إن أقرب ما يكون العبد من ربه وهو ساجد فأكثروا الدعاء. "حب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯০০৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
19008 ۔۔۔ جس نے ایک رکوع یا ایک سجدہ کیا اللہ پاک اس کے عوض اس کا ایک درجہ بلند فرمائیں گے اور ایک برائی مٹائیں گے ۔ (مسند احمد ، الطحاوی ، الرؤیانی السنن لسعید بن منصور عن ابی ذر (رض))
19008- من ركع ركعة أو سجد سجدة، رفعه الله بها درجة وحط عنه بها خطيئة. "حم والطحاوي والرؤياني ص عن أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯০০৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
19009 ۔۔۔ اے عائشہ ! تجھے علم نہیں کیا کہ بندہ جب اللہ کے لیے ایک سجدہ کرتا ہے اللہ پاک اس کے سجدہ کی جگہ کو ساتویں زمین تک پاک کردیتے ہیں۔ (ابوالحسن القطان فی منتخباتہ ، الاوسط للطبرانی عن عائشۃ (رض))
19009- يا عائشة أما علمت أن العبد إذا سجد لله سجدة طهر الله موضع سجوده إلى سبع أرضين. "أبو الحسن القطان في منتخباته، طس عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯০১০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
19010 ۔۔۔ کوئی بندہ اللہ کے لیے ایک سجدہ نہیں کرتا مگر اللہ پاک اس کے عوض اس کا ایک درجہ بلند فرما دیتے ہیں ، ایک خطاء مٹا دیتے ہیں اور اس کے لیے ایک نیکی لکھ دیتے ہیں۔ (مصنف عبدالرزاق عن ابی ذر (رض))
19010- ما من عبد يسجد لله سجدة إلا رفعه الله بها درجة، وحط عنه بها خطيئة، وكتب له بها حسنة. "عبد الرزاق عن أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯০১১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
19011 ۔۔۔ کوئی بندہ اللہ کے لیے ایک سجدہ نہیں کرتا مگر اللہ پاک اس کے بدلے اس کے لیے ایک نیکی لکھ دیتے ہیں ، ایک برائی مٹا دیتے ہیں اور ایک درجہ بلند فرما دیتے ہیں۔ لہٰذا سجدوں کی کثرت کرو ۔ (ابن ماجۃ ، سمویہ ، الکبیر للطبرانی السنن لسعید بن منصور ، عن عبادۃ بن الصامت) فائدہ : ۔۔۔ سجدہ تلاوت کے سوا خالی سجدہ کرنا منقول نہیں اور ان تمام احادیث کا مطلب نماز پڑھنا ہے۔ یعنی کثرت کے ساتھ نماز پڑھو ، نماز کی فضیلت ہی میں یہ احادیث ذکر کی گئی ہیں۔ (واللہ اعلم بالصواب) کلام : ۔۔۔ زوائد ابن ماجہ میں ہے کہ عبادۃ کی حدیث کی سند ضعیف ہے کیونکہ اس میں ولید بن مسلم راوی مدلس ہے۔
19011- ما من عبد يسجد لله سجدة إلا كتب الله بها حسنة ومحا عنه بها سيئة، ورفع له بها درجة، فاستكثروا من السجود. "هـ وسمويه طب ص عن عبادة بن الصامت".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯০১২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
19012 ۔۔۔ کوئی بندہ نہیں جو اللہ کے لیے ایک سجدہ کرے مگر اللہ پاک اس کے عوض اس کا ایک درجہ بلند کردیتے ہیں اور ایک نیکی لکھ دیتے ہیں۔ (الاوسط للطبرانی عن ابی ذر (رض) 9
19012- ما من عبد يسجد لله سجدة، إلا رفعه الله بها درجة وكتب له بها حسنة. "طس عن أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯০১৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
19013 ۔۔۔ کوئی بندہ نہیں جو اللہ کے لیے ایک سجدہ کرے یا ایک رکوع ادا کرے مگر اللہ پاک اس کے بدلے ایک خطا معاف کردیتے ہیں اور ایک درجہ بلند فرما دیتے ہیں۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ، السنن للبیھقی عن ابی ذر (رض))
19013- ما من عبد يسجد لله سجدة، أو يركع لله ركعه إلا حط الله عنه بها خطيئة، ورفع له بها درجة. "ش ق عن أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯০১৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
19014 ۔۔۔ جس نے اللہ کے لیے ایک سجدہ کیا اس کے لیے ایک نیکی لکھ دی جاتی ہے اور ایک برائی مٹا دی جاتی ہے اور ایک درجہ بلند کردیا جاتا ہے۔ (مسند احمد عن ابی ذر (رض))
19014- من سجد لله سجدة كتب له بها حسنة، وحط عنه بها خطيئة ورفع له بها درجة. "حم عن أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯০১৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
19015 ۔۔۔ جو بندہ اللہ عزوجل کے لیے ایک سجدہ کرتا ہے اللہ پاک اس کا ایک درجہ بلند فرما دیتا ہے اور ایک نیکی اس کے لیے لکھ دیتا ہے۔ (الاوسط للطبرانی عن ابی ذر (رض))
19015- ما من عبد يسجد لله سجدة إلا رفع الله له بها درجة، وكتب له بها حسنة. "طس عن أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯০১৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
19016 ۔۔۔ کوئی بندہ اللہ کے لیے ایک سجدہ نہیں کرتا مگر اللہ پاک اس کے لیے ایک درجہ بلند فرما دیتا ہے اور ایک برائی مٹا دیتا ہے۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی الدرداء (رض))
19016- ما من عبد يسجد لله سجدة إلا رفع الله بها درجة، وحط عنه بها خطيئة. "طب عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯০১৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
19017 ۔۔۔ جس نے اللہ کے لیے ایک سجدہ کیا وہ بڑائی سے بری ہوگیا ۔ (الدیلمی عن ابن عباس (رض))
19017- من سجد لله سجدة فقد بريء من الكبر. "الديلمي عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯০১৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
19018 ۔۔۔ جس نے دو رکعت نماز پڑھی اور اللہ سے کسی بھی چیز کا سوال کیا اللہ پاک اس کو جلد یا بدیر وہ چیز ضرور عطا فرمائیں گے ۔ (الکبیر للطبرانی عن ابی الدرداء (رض))
19018- من صلى ركعتين لم يسأل الله تعالى شيئا إلا أعطاه إياه عاجلا أو آجلا. "طب عن أبي الدرداء".
tahqiq

তাহকীক: