কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ১৮৯৫৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18959 ۔۔۔ جس نے وضو مکمل کیا جس طرح اللہ نے حکم دیا ہے تو فرض نمازیں درمیانی اوقات کے لیے کفارہ بن جاتی ہیں۔ (مسلم ، نسائی ، ابن ماجۃ عن عثمان (رض))
18959- من أتم الوضوء كما أمره الله، فالصلوات المكتوبات كفارة لما بينهن.
"م ن هـ عن عثمان".
"م ن هـ عن عثمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৬০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18960 ۔۔۔ جس نے اپنے گھر میں طہارت حاصل کی پر اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر میں گیا تاکہ اللہ کے فرائض میں سے ایک فرض کو ادا کرے تو اس کے قدموں میں سے ہر ایک قدم ایک خطاء کو معاف کرتا ہے اور دوسرا قدم درجہ بلند کرتا ہے۔ (مسلم عن ابوہریرہ (رض))
18960- من تطهر في بيته، ثم مشى إلى بيت من بيوت الله ليقضي فريضة من فرائض الله كانت خطواته إحداها تحط خطيئة، والأخرى ترفع درجة. "م عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৬১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18961 ۔۔۔ جو اپنے گھر سے طہارت حاصل کرکے فرض نماز کے لیے نکلا تو اس کا اجر احرام باندھنے والے حاجی کی طرح ہے۔ اور جو شخص چاشت کی نماز کے لیے نکلا اور اس کا مقصد صرف یہی تھا تو اس اجر عمرہ کرنے والے کی طرح ہے۔ اور نماز جبکہ دونوں کے درمیان کوئی لغو کام نہ ہو علیین میں لکھی جاتی ہے۔ (ابوداؤد عن ابی امامۃ) کلام : ۔۔۔ علامہ منذری فرماتے ہیں اس حدیث کا ایک راوی قاسم ابو عبدالرحمن میں کچھ کلام ہے۔ عون المعبود 2 ۔ 265)
18961- من خرج من بيته متطهرا إلى صلاة مكتوبة، فأجره كأجر الحاج المحرم، ومن خرج إلى تسبيح الضحى لا ينصبه3 إلا إياه فأجره كأجر المعتمر، وصلاة على إثر صلاة لا لغو بينهما كتاب في عليين. "د عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৬২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18962 ۔۔۔ جس نے نماز پڑھی اور نماز کے انتظار می بیٹھ گیا تو وہ مسلسل نماز میں رہے گا حتی کہ وہ نماز آجائے جس کا انتظار ہے (نسائی ، الضعفاء للعقیلی عبداللہ بن سلام و ابوہریرہ (رض))
18962- من صلى وجلس ينتظر الصلاة لم يزل في صلاة حتى تأتيه الصلاة التي تلاقيها. "ن عن عبد الله بن سلام وأبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৬৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18963 ۔۔۔ کوئی بندہ وضو کرتا ہے اور اچھی طرح وضو کرتا ہے پھر نماز پڑھتا ہے تو اس کے اندر نماز اور آئندہ نماز کے درمیان کے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں۔ (بخاری ، مسلم عن عثمان (رض))
18963- لا يتوضأ رجل فيحسن وضوءه ثم يصلي الصلاة، إلا غفر له ما بينه وبين الصلاة التي تليها. "ق عن عثمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৬৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18964 ۔۔۔ بندہ مسلسل نماز میں رہتا ہے جب تک وہ مسجد میں بیٹھا نماز کا انتظار کرتا رہتا ہے جب تک بےوضو نہ ہوجائے۔ (بخاری ، مسلم ابو داؤد ، نسائی عن ابوہریرہ (رض))
18964- لا يزال العبد في صلاة ما دام في المسجد ينتظر الصلاة ما لم يحدث.
"ق د ن عن أبي هريرة".
"ق د ن عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৬৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18965 ۔۔۔ بندہ مستقل نماز میں رہتا ہے جب تک نماز اس کو روکے رکھتی ہے اس کو گھر واپس آنے سے صرف نماز ہی روکے رکھتی ہے۔ (مسند احمد ، مسلم ابو داؤد عن ابوہریرہ (رض))
18965- لا يزال أحدكم في صلاة ما دامت الصلاة تحبسه لا يمنعه أن ينقلب إلى أهله إلا الصلاة. "حم م د عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৬৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18966 ۔۔۔ خوشخبری لو ، یہ تمہارا ربے جس نے آسمان سے دروازہ کھول دیا ہے۔ اور ملائکہ کے سامنے تم پر فخر کررہا ہے کہ دیکھو میرے بندوں کو جو ایک فرض پورا کرکے دوسرے فرض کے منتظر ہیں۔ (مسند احمد ، ابن ماجۃ عن ابن عمرو)
18966- أبشروا هذا ربكم قد فتح بابا من أبواب السماء يباهي بكم الملائكة يقول: انظروا إلى عبادي قد قضوا فريضة وهو ينتظرون أخرى. "حم هـ عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৬৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
18967 ۔۔۔ بندہ جب نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو جنت کے دروازے اس کے لیے کھول دیئے جاتے ہیں اور پروردگار کے اور اس کے بیچ سے پردے اٹھ جاتے ہیں اور حورعین اس کا استقبال کرتی ہے جب تک کہ وہ ناک کی ریزش صاف نہ کرے یا کھانسے نہیں ۔ (الکبیر اللطبرانی عن ابی امامہ)
18967- إن العبد إذا قام إلى الصلاة فتحت له أبواب الجنان، وكشفت له الحجب بينه وبين ربه واستقبلته الحور العين ما لم يتمخط أو يتنخع. "طب عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৬৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
18968 ۔۔۔ بندہ مؤمن جب نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو اس کے گناہ اس کے سر پر لاد دیئے جاتے ہیں پس وہ اپنی نماز سے نہیں ہٹتا مگر وہ سب گناہ اس طرح جھڑ جاتے ہیں جس طرح کھجور کے خوشے دائیں بائیں گرجاتے ہیں۔ (الکبیر للطبرانی عن سلمان ، الجامع لعبد الرزاق عن سلمان موقوفا) کلام : ۔۔۔ اس روایت کرو علامہ ہیثمی (رح) نے مجمع الزوائد 1 ۔ 300 پر نقل فرمایا اور فرمایا کہ اس میں ابان بن ابی عباس ایک روای ہے جس کو شعبہ اور احمد وغیرہما نے ضعیف قرار دیا ہے۔
18968- إن العبد المؤمن إذا قام إلى الصلاة وضعت ذنوبه على رأسه فلا يفزع من صلاته حتى يتفرق عنه كما تتفرق عذوق النخل تساقط يمينا وشمالا.
"طب عن سلمان عب عنه موقوفا"
"طب عن سلمان عب عنه موقوفا"
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৬৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
18969 ۔۔۔ مسلمان بندہ نماز پڑھتا ہے اور اس کے گناہ اس کے سر پر اکٹھے ہوجاتے ہیں جب بھی وہ سجدہ کرتا ہے تو وہ گناہ اس سے جھڑتے رہتے ہیں حتی کہ جب وہ نماز سے فارغ ہوتا ہے تو اس سے اس کے گناہ کرچکے ہوتے ہیں۔ (الکبیر للطبرانی ، شعب الایمان للبیہقی عن سلمان (رض)) کلام : ۔۔۔ علامہ ہیثمی (رح) نے مجمع میں 1 ۔ 300 پر اس کو نقل فرمایا کہ اس میں اشعث بن اشعث سعدانی (متکلم فیہ) راوی ہے۔
18969- إن المسلم ليصلي وخطاياه مرفوعة على رأسه فكلما سجد تحاتت عنه حين يفرغ من صلاته وقد تحاتت عنه خطاياه. "طب هب عن سلمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৭০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
18970 ۔۔۔ نمازی بادشاہ کا دروازہ کھٹکھٹاتا ہے اور جو ہمیشہ اور مسلسل دروازہ کھٹکھٹاتا رہتا ہے بالآخر اس کے دروازہ کھول دیا جاتا ہے۔ (الدیلمی عن عمر (رض))
18970- إن المصلي ليقرع باب الملك، وإنه من يدم قرع الباب يوشك أن يفتح له. "الديلمي عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৭১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
18971 ۔۔۔ جس نے نماز پر محافظت کی نماز اس کے لیے قیامت کے دن نور اور برہان ہوگی ، اور اس کی نجات کا ذریعہ ہوگی ۔ اور جس نے نماز پر محافظت نہیں کی اس کے لیے کوئی نور ہوگا اور نہ برہان اور نہ کوئی نجات کو سبب ۔ اور وہ قیامت کے روز قارون ، فرعون ، ہامان اور ابی بن خلف کے ساتھ ہوگا ۔ (مسند احمد ، الکبیر للطبرانی، شعب الایمان للبیہقیعن ابن عمرو)
18971- من حافظ على الصلاة كانت له نورا وبرهانا ونجاة يوم القيامة، ومن لم يحافظ عليها لم يكن له نور ولا برهان ولا نجاة وكان يوم القيامة مع قارون وفرعون وهامان وأبي بن خلف. "حم، طب هب عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৭২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
18972 ۔۔۔ دین میں نماز کا مقام ایسا ہے جیسے بدن میں سر کا مقام (الدیلمی عن ابن عمر (رض))
18972- موضع الصلاة من الدين كموضع الرأس من الجسد. "الديلمي عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৭৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
18973 ۔۔۔ آدمی کی نماز اس کے دل میں نور پیدا کرتی ہے پس جو چاہے اپنے دل کو (زیادہ سے زیادہ) منور کرلے ۔ (الدیلمی عن ابوہریرہ (رض))
18973- صلاة الرجل نور في قلبه فمن شاء منكم فلينور قلبه. "الديلمي عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৭৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
18974 ۔۔۔ اے ابوذر ! مسلمان بندہ جب اللہ عزوجل کی رضاء کے لیے نماز پڑھتا ہے تو اس کے گناہ اس سے یوں جھڑ جاتے ہیں جس طرح یہ پتے اس درخت سے گر رہے ہیں (خزاں کے موسم میں) ۔ (مسنداحمد ، الرؤیانی ، السنن لسعید بن منصور عن ابی ذر (رض))
18974- يا أبا ذر إن العبد المسلم يصلي الصلاة يريد بها وجه الله عز وجل فتتهافت عنه ذنوبه كما يتهافت هذا الورق عن هذه الشجرة. "حم والرؤياني ص عن أبي ذر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৭৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
18975 ۔۔۔ مجھے تمہاری دنیا میں سے عورتیں اور خوشبو پسند ہیں اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئی ہے۔ (السنن للبیہقی عن انس (رض))
18975- إنما حبب إلي من دنياكم: النساء والطيب وجعلت قرة عيني في الصلاة. "ق عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৭৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
18976 ۔۔۔ زمین کے جس ٹکڑے پر نماز کے ساتھ ذکر کیا جاتا ہے وہ قطعہ زمین اپنے گردوپیش کے زمینی حصوں پر فخر کرتا ہے اور اللہ کے ذکر سے وہ حصہ زمین ساتویں زمین تک خوش ہوجاتا ہے۔ (الکبیر للطبرانی عن ابن عباس (رض))
18976- ما من بقعة يذكر الله فيها بصلاة إلا فخرت على ما حولها من البقاع، واستبشرت لذكر الله منتهاها إلى سبع أرضين. "طب عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৭৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
18977 ۔۔۔ نماز کے بعد اگلی نماز ادا کرنا جبکہ درمیان میں کوئی لغو کام نہ ہو علیین میں لکھا جاتا ہے۔ (ابوداؤد ، الکبیر للطبرانی ، شعب الایمان للبیہقی ، عن ابی امامۃ (رض))
18977- صلاة في إثر صلاة لا لغو بينهما كتاب في عليين. "د طب هب عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৭৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کے فضائل :۔۔۔ از الاکمال :
18978 ۔۔۔ کوئی مسلمان ایسا نہیں ہے جو وضو کرے اور اچھی طرح وضو کرے پھر کھڑے ہو کر دو رکعت نماز ادا کرے اور اپنے دل اور چہرے کے ساتھ (ہمہ تن) نماز میں متوجہ رہے مگر اس کے لیے جنت واجب ہوجاتی ہے۔ (مسلم ، ابو داؤد عن عقبۃ بن عامر)
18978- ما من مسلم يتوضأ فيحسن وضوءه، ثم يقوم فيصلي ركعتين يقبل عليهما بقلبه ووجهه، إلا وجبت له الجنة. "م د عن عقبة بن عامر".
তাহকীক: