কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ১৮৯৩৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18939 ۔۔۔ کوئی بندہ نہیں جو وضو کرے اور اچھی طرح کرے پھر نماز پڑھے مگر اللہ تبارک وتعالیٰ اس نماز اور دوسری نماز کے دوران ہونے والے گناہ معاف فرما دیتے ہیں۔ (نسائی ، ابن حبان عن عثمان)
18939- ما من امرئ يتوضأ فيحسن وضوءه، ثم يصلي الصلاة إلا غفر الله له ما بينه وبين الصلاة الأخرى حتى يصليها. "ن حب عن عثمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৪০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18940 ۔۔۔ جو بندہ اللہ کے لیے ایک سجدہ کرتا ہے اللہ پاک اس کے لیے ایک نیکی لکھ دیتا ہے اور ایک برائی مٹا دیتا ہے اور ایک درجہ بلند فرما دیتا ہے۔ لہٰذا سجدے کثرت کے ساتھ کرو۔ (الکبیر للطبرانی ، الضیاء عن عبادۃ بن الصامت)
18940- ما من عبد يسجد لله سجدة إلا كتب الله له بها حسنة وحط عنه بها سيئة، ورفع له بها درجة، فاستكثروا من السجود. "طب والضياء عن عبادة بن الصامت".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৪১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18941 ۔۔۔ کوئی مسلمان ایسا نہیں جو اچھی طرح وضو کرے پھر دو رکعت نماز پڑھے اور دل اور چہرے کے ساتھ نماز حاضر رہے مگر اس کے لیے جنت واجب ہوجاتی ہے۔ (مسلم ابو داؤد عن عقبۃ بن عامر)
18941- ما من مسلم يتوضأ فيحسن الوضوء، ثم يقوم فيصلي ركعتين فيقبل عليهما بقلبه ووجهه إلا وجبت له الجنة. "م د عن عقبة بن عامر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৪২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18942 ۔۔۔ تم میں سے کوئی ایسا شخص نہیں ہے جو اچھی طرح کرے پھر کھڑا ہو کر دو رکعت نماز پڑھے ۔ اپنے دل اور چہرے کے ساتھ نماز میں پوری طرح حاضر رہے مگر اس کے لیے جنت واجب کردی جاتی ہے اور اس کی مغفرت کردی جاتی ہے۔ (مسند احمد ، ابو داؤد ، ابن حبان عن عقبۃ بن عامر)
18942- ما منكم من أحد يتوضأ فيحسن الوضوء، ثم يقوم فيركع ركعتين يقبل بقلبه ووجهه إلا وجبت له الجنة وغفر له. "حم د حب عن عقبة بن عامر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৪৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18943 ۔۔۔ جس نے وضو کیا اور اچھی طرح وضو کیا پھر دو رکعت بغیر بھول چوک کے پڑھیں اللہ پاک اس کے پیچھے گناہ معاف فرما دیتا ہے۔ (مسند احمد ، ابوداؤد ، مستدرک الحاکم عن زید بن خالد الجھنی)
18943- من توضأ فأحسن الوضوء، ثم صلى ركعتين لا يسهو فيهما غفر الله له ما تقدم من ذنبه. "حم د ك عن زيد بن خالد الجهني".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৪৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18944 ۔۔۔ ملائکہ تم میں سے اس شخص کے لیے یہ دعا کرتے رہتے ہیں جو اپنی نماز کی جگہ میں بیٹھا رہتا ہے جب تک بےوضو نہ ہوجائے یا اٹھ کھڑا نہ ہو ۔ ” اللہم اغفرلہ اللہم رحمہ “۔ ے اللہ ! اس کی مغفرت فرما اے اللہ اس پر رحم فرما ۔ (مسند احمد ، ابو داؤد ، نسائی عن ابوہریرہ (رض))
18944- الملائكة تصلي على أحدكم ما دام في مصلاه الذي صلى فيه ما لم يحدث أو يقم، اللهم اغفر له اللهم ارحمه. "حم، د، ن عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৪৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18945 ۔۔۔ جب کوئی مصیبت آسمان سے اترتی ہے تو مساجد کو آباد کرنے سے ہٹا دی جاتی ہے (شعب الایمان للبیہقی عن انس (رض))
18945- إذا عاهة نزلت من السماء، صرفت عن عمار المساجد. "هب عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৪৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18946 ۔۔۔ اے بلال ! نماز قائم کر اور ہمیں اس کے ساتھ راحت پہنچا ۔ (مسند احمد ، ابو داؤدعن رجل)
18946- يا بلال أقم الصلاة أرحنا بها. "حم د عن رجل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৪৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18947 ۔۔۔ رات اور دن کے ملائکہ تمہارے پاس آتے جاتے رہتے ہیں فجر اور عصر کی نماز میں جمع ہوتے ہیں۔ جو رات گذارتے ہیں وہ (صبح کو) اوپر چڑھتے ہیں۔ پروردگار ان سے زیادہ جاننے کے باوجود اس سے سوال کرتا ہے کہ تم نے میرے بندوں کو کس حال میں چھوڑا وہ کہتے ہیں جب ہم ان کو چھوڑ کر آرہے تھے تب وہ (فجر) کی نماز پڑھ رہے تھے اور جب ان کے پاس پہنچے تھے تو وہ (عصر کی) نماز پڑھ رہے تھے ۔ (بخاری ، مسلم ، نسائی عن ابوہریرہ (رض))
18947- يتعاقبون فيكم ملائكة بالليل وملائكة بالنهار ويجتمعون في صلاة الفجر وصلاة العصر، ثم يعرج الذين باتوا، فيسألهم وهو أعلم بهم: كيف تركتم عبادي؟ فيقولون: تركناهم وهم يصلون وأتيناهم وهم يصلون. "ق ن عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৪৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18948 ۔۔۔ تمہارا رب اس چرواہے پر فخر وتعجب کرتا ہے جو بکریوں کو چرواتا ہوا پہاڑ کی چوٹی پر جاتا ہے اور پھر وہاں اذان دیتا ہے اور نماز پڑھتا ہے ، تب اللہ عزوجل فرماتے ہیں : اے فرشتو ! ) تم میرے اس بندے کو دیکھو یہ اذان دے کر نماز کے لیے کھڑا ہوگیا ہے یہ مجھ سے ڈرتا ہے ، پس میں نے اپنے بندے کو بخش دیا اور اس کو جنت میں داخل کردیا ۔ (مسند احمد ، ابو داؤد ، نسائی عن عقبۃ بن عامر)
18948- يعجب ربك من راعي غنم في رأس شظية3 بحبل يؤذن للصلاة ويصلي، فيقول الله عز وجل: انظروا إلى عبدي هذا يؤذن ويقيم الصلاة يخاف مني قد غفرت لعبدي وأدخلته الجنة. "حم د4 ن عن عقبة بن عامر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৪৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18949 ۔۔۔ جس نے میرے اس وضو کی طرح وضو کیا ۔ پھر دو رکعت نماز پڑھی ان کے اندر اپنے آپ سے باتیں نہ کیں تو اس کے پچھلے سب گناہ (صغیرہ) معاف کردیئے جاتے ہیں۔ (مسند احمد ، بخاری ، مسلم ، ابو داؤد ، نسائی عن عثمان (رض))
18949- من توضأ نحو وضوئي هذا، ثم صلى ركعتين لا يحدث فيهما نفسه بشيء غفر له ما تقدم من ذنبه. "حم ق د ن عن عثمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৫০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18950 ۔۔۔ جس نے (میرے) اس وضو کے مثل وضو کیا پھر مسجد میں آکر دو رکعت نماز پڑھی پر بیٹھ گیا تو اس کے پچھلے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں اور (گناہ معاف ہونے کی وجہ سے) دھوکا میں نہ پڑو۔ (بخاری ، ابن ماجۃ عن عثمان (رض))
18950- من توضأ مثل هذا الوضوء، ثم أتى المسجد فركع ركعتين، ثم جلس، غفر له ما تقدم من ذنبه، ولا تغتروا. "خ هـ عن عثمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৫১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18951 ۔۔۔ جس نے میرے اس وضو کی طرح وضو کیا پھر کھڑے ہو کر دو رکعت نماز ادا کی اور دل میں ادھر ادھر کے خیالات نہ لایا تو اس کے پچھلے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں۔ (معانی عن عثمان (رض))
18951- من توضأ مثل وضوئي هذا، ثم قام فصلى ركعتين لا يحدث فيهما نفسه بشيء، غفر له ما تقدم من ذنبه. "ن عن عثمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৫২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18952 ۔۔۔ جس نے اس طرح وضو کیا پھر مسجد کی طرف نکلا اور صرف نماز ہی کے لیے نکلا تو اس کے پچھلے گناہ معاف کردیتے جاتے ہیں (مسلم عن عثمان (رض))
18952- من توضأ هكذا، ثم خرج إلى المسجد لا ينهزه إلا الصلاة غفر له ما خلا من ذنبه. "م عن عثمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৫৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18953 ۔۔۔ جس نے نماز کے لیے وضو کیا اور اچھی طرح کامل وضو کیا پھر فرض نماز کے لیے چل پڑا اور لوگوں کے ساتھ (باجماعت) نماز پڑھی تو اللہ پاس کے گناہ معاف کردیتے ہیں (مسند احمد ، مسلم ، ترمذی عن عثمان (رض))
18953- من توضأ للصلاة فأسبغ الوضوء، ثم مشى إلى الصلاة المكتوبة فصلاها مع الناس غفر الله له ذنوبه. "حم م ت عن عثمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৫৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18954 ۔۔۔ جب آدمی نماز کے لیے پاکیزگی اختیار کرتا ہے ، پھر نماز کے لیے مسجد جاتا ہے تو عمل لکھنے والا فرشتہ اس کے لیے ہر قدم کے بدلے دس نیکیاں لکھا ہے اور بیٹھ کر نماز کا انتظار کرنے والا شخص فرمان برداری کے ساتھ اللہ کے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑا ہونے والا ہے نماز جب گھر سے نکلتا ہے تو اس کو مصلین (نمازیوں) میں لکھ دیا جاتا ہے حتی کہ (گھر) واپس آئے ۔ (مسند احمد ، ابن حبان ، مستدرک الحاکم ، السنن للبیہقی عن عقبہ بن عامر)
18954- إذا تطهر الرجل، ثم مر إلى المسجد يرعى الصلاة، كتب له كاتب بكل خطوة يخطوها إلى المسجد عشر حسنات، والقاعد يرعى الصلاة كالقانت ويكتب من المصلين من حين يخرج من بيته حتى يرجع إليه. "حم حب ك هق عن عقبة بن عامر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৫৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18955 ۔۔۔ جب کوئی وضو کرے اور اچھی طرح وضو کرے پھر نماز کے لیے نکلے وہ بھی دایاں قدم اٹھاتا ہے تو اللہ پاک اس کے لیے نیکی لکھتا ہے اور جب بھی بایاں قدم نیچے رکھتا ہے تو اللہ پاک اس کے لیے اس سے ایک برائی مٹا دیتا ہے۔ پس جو چاہے ۔ (مسجد کے) قریب ہوجائے یا دور ہوجائے ۔ پھر اگر وہ مسجد میں آکر جماعت کے ساتھ نماز پڑھتا ہے تو اس کی مغفرت کردی جاتی ہے اگر مسجد میں پہنچ کر معلوم ہو کہ کچھ نماز پڑھی جا چکی ہے اور کچھ باقی جماعت کے ساتھ پڑھ لے اور خود کی باقی بعد میں پوری کرلے ۔ پھر اگر مسجد میں آئے اور نمازی نماز پڑھ چکے ہوں تو اپنی نماز پوری کرلے ۔ (ابوداؤد ، السنن للبیہقی عن رجل عن الانصار)
18955- إذا توضأ أحدكم فأحسن الوضوء، ثم خرج إلى الصلاة لم يرفع قدمه اليمنى، إلا كتب الله عز وجل له حسنة، ولم يضع قدمه اليسرى إلا حط الله عز وجل عنه سيئة، فليقرب أحدكم أو ليبعد، فإن أتى المسجد فصلى في جماعة غفر له، فإن أتى المسجد وقد صلوا بعضا وبقي بعض، صلى ما أدرك وأتم ما بقي كان ذلك، فإن أتى المسجد وقد صلوا فأتم الصلاة كان كذلك. "د هق عن رجل من الأنصار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৫৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18956 ۔۔۔ سب سے افضل عمل نماز کی اپنے وقت پر ادائیگی ہے۔ پھر والدین کے ساتھ نیکی اور پھر لوگوں کو سلام کرنا ہے۔ (شعب الایمان للبیہقی عن ابن مسعود (رض))
18956- أفضل الأعمال الصلاة على ميقاتها، ثم بر الوالدين، ثم أن يسلم الناس من لسانك. "هب عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৫৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18957 ۔۔۔ پنچ وقتہ نمازیں گناہوں کو یوں مٹا دیتی ہیں جس طرح پانی کچیل کو مٹا دیتا ہے۔ (محمد بن نصر عن عثمان)
18957- إن الصلوات الخمس يذهبن بالذنوب كما يذهب الماء الدرن.

"محمد بن نصر عن عثمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৯৫৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل ۔۔۔ نماز کی فضیلت کے بیان میں :
18958 ۔۔۔ کوئی مسلمان طہارت حاصل کرتا ہے اور مکمل طہارت حاصل کرتا ہے جو اللہ تبارک وتعالیٰ نے اس پر لکھ دی ہے پھر یہ پانچ نمازیں پڑھتا ہے تو یہ نمازیں درمیانی اوقات کے لیے کفارہ بن جاتی ہیں۔ (ابن ماجۃ عن عثمان (رض))
18958- ما من مسلم يتطهر فيتم الطهور الذي كتب الله عليه فيصلي هذه الصلوات الخمس إلا كانت كفارة لما بينهن. "هـ عن عثمان".
tahqiq

তাহকীক: