কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ২০১৯৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ معذور کی نماز :
اکمال میں سے ۔۔۔
اکمال میں سے ۔۔۔
20199 ۔۔۔ کھڑے ہو کر نماز پڑھ ، یہی افضل ہے ، اور جس نے بیٹھ کر نماز پڑھی اس کے لیے کھڑے ہو کر نماز پڑھنے والے کا نصف اجر ہے۔ اور جس نے لیٹ کر نماز پڑھی اس کے لیے بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کا نصف اجر ہے۔ (الکامل لابن عدی ، ابن حبان عن عمران بن حصین)
20199- صل قائما فهو أفضل، ومن صلى قاعدا فله نصف أجر القائم، ومن صلى نائما فله نصف أجر القاعد. "عد، حب عن عمران بن حصين".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২০০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ معذور کی نماز :
اکمال میں سے ۔۔۔
اکمال میں سے ۔۔۔
20200 ۔۔۔ بیٹھ کر نماز پڑھنے والا کھڑے ہو کر پڑھنے والے سے نصف اجر پاتا ہے۔ (ابن ابی شیبہ عن ابن عمر (رض) ، ابو داؤد، عن عائشۃ (رض))
20200- صلاة القاعد على النصف من صلاة القائم. "ش عن ابن عمرو؛ د ش عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২০১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ معذور کی نماز :
اکمال میں سے ۔۔۔
اکمال میں سے ۔۔۔
20201 ۔۔۔ بیٹھنے والے کی نماز قائم کی نماز سے نصف ہے۔ اور قائم (لیٹنے والے) کی نماز بیٹھنے والے کی نماز سے نصف ہے۔ (الکامل لابن عدی ، الکبیر للطبرانی ، عن عمران بن حصین)
20201- صلاة القاعد على النصف من صلاة القائم، وصلاة النائم على النصف من صلاة القاعد. "عد طب عن عمران بن حصين".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২০২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ معذور کی نماز :
اکمال میں سے ۔۔۔
اکمال میں سے ۔۔۔
20202 ۔۔۔ جالس (بیٹھنے والے) کی نماز قائم کی نماز سے نصف اجر رکھتی ہے۔ (مسند احمد عن عائشۃ (رض))
20202- صلاة الجالس على النصف من صلاة القائم. "حم عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২০৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کی نماز ۔۔۔ من الإکمال "
20203 ۔۔۔ جب نماز میں عورت بیٹھ جائے تو ایک ران کو دوسری ران پر رکھ لے ، جب سجدہ کرے تو پیٹ کو رانوں پر ملا لے تاکہ زیادہ سے زیادہ پردہ ہو۔ اس حال میں اللہ تبارک وتعالیٰ اس کو دیکھتا ہے اور فرماتا ہے : اے ملائکہ ! میں تم کو گواہ بناتا ہوں کہ میں نے اس کی مغفرت کردی ہے۔ (الکامل لابن عدی ، السنن للبیہقی وضعفہ عن ابن عمر (رض))
20203- إذا جلست المرأة في الصلاة وضعت فخذها على فخذها الأخرى فإذا سجدت ألصقت بطنها في فخذيها كأستر ما يكون لها، وإن الله تعالى ينظر إليها ويقول: يا ملائكتي أشهدكم أني قد غفرت لها. "عد ق وضعفه عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২০৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کی نماز ۔۔۔ من الإکمال "
20204 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ عورت کی نماز قبول نہیں فرماتا جب تک کہ وہ اپنی زیب وزینت کو نہ چھپالے اور نہ اس لڑکی کی جو بالغ ہوچکی ہو نماز قبول فرماتا ہے جب تک کہ وہ اوڑھنی اوڑھ کر نماز نہ پڑھے ۔ (الاوسط للطبرانی عن ابی قتادہ (رض))
20204- لا يقبل الله من امرأة صلاة حتى تواري زينتها ولا جارية بلغت المحيض حتى تختمر1 "طس عن أبي قتادة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২০৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کی نماز ۔۔۔ من الإکمال "
20205 ۔۔۔ جب لڑکی حائضہ (بالغ) ہوجائے تو اس کی نماز قبول نہیں ہوتی جب تک اوڑھنی نہ اوڑھے ۔ (ابن ابی شیبۃ عن الحسن مرسلا)
20205- إذا حاضت المرأة لم تقبل لها صلاة إلا بخمار. "ش عن الحسن مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২০৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کی نماز ۔۔۔ من الإکمال "
20206 ۔۔۔ بالغ لڑکی کی نماز بغیر دوپٹے کے جائز نہیں ۔ (البیہقی فی المعرفۃ عن عائشۃ (رض))
20206- لا صلاة لحائض إلا بخمار. "ق في المعرفة عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২০৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کی نماز ۔۔۔ من الإکمال "
20207 ۔۔۔ جب زرہ (باجبہ) مکمل ہو جو قدموں کی پشت کو ڈھانپ رہا ہو۔ (ابوداؤد ، مستدرک الحاکم عن ام سلمۃ (رض)) فائدہ : ۔۔۔ ام سلمۃ (رض) نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا کہ عورت زرہ اور اوڑھنی میں نماز پڑھ سکتی ہے جس پر ازار نہ ہو ، تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ جواب ارشاد فرمایا :
20207- إذا كان الدرع سابغا يغطي ظهور قدميها. "د1 ك عن أم سلمة" أنها سألت النبي صلى الله عليه وسلم تصلي المرأة في درع وخمار ليس عليها إزار قال فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২০৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کی نماز ۔۔۔ من الإکمال "
20208 ۔۔۔ اے علی (رض) اپنی عورتوں کو حکم دو کہ وہ بغیر زیور کے نماز نہ پڑھیں ، خواہ ایک تسمہ ہی گلے میں حمائل کرلیں ۔ (الاوسط للطبرانی عن علی (رض))
20208- يا علي مر نساءك لا يصلين عطلا2 ولو أن يتقلدن سيرا "سيرا: السيراء بكسر السين وفتح الياء والمد: نوع من البرود يخالطه حرز كالسيور، فهو فعلاء من السير: القد. النهاية [2/433] ب". "طس عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২০৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کی نماز ۔۔۔ من الإکمال "
20209 ۔۔۔ اے علی (رض) اپنی عورتوں کو حکم دو کہ (زیور سے) بالکل خالی ہو کر نماز نہ پڑھیں نیز ان کو حکم دو کہ اپنی ہتھیلیاں مہندی کے ساتھ رنگین کرلیں اور مردوں کی ہتھیلیوں کے ساتھ مشابہت نہ کریں ۔ (ابن النجار عن علی (رض))
20209- يا علي مر نساءك أن لا يصلين عطلا، ومرهن فليغيرن أكفهن بالحناء، لا يتشبهن بأكف الرجال. "ابن النجار عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২১০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " صلاة الخوف من الإکمال "
20210 ۔۔۔ صلوۃ الخوف میں امام کھڑا ہو اور اس کے ساتھ ایک جماعت کھڑی ہو اور وہ امام کے ساتھ ایک سجدہ کریں جبکہ دوسری جماعت دشمن اور اس جماعت کے درمیان حائل ہوجائے ۔ پھر یہ امیر کے ساتھ سجدہ کرنے والے لوگ لوٹ جائیں اور ان لوگوں کی جگہ چلے جائیں جنہوں نے نماز نہیں پڑھی ، اور وہ لوگ آجائیں اور آکر اپنے امیر کے ساتھ ایک سجدہ کرلیں ، پھر امام نماز پوری کر کے لوٹ جائیں جبکہ ہر ایک جماعت اپنی اپنی نماز کا ایک ایک سجدہ پورا کرلیں ، اور اگر خوف اس سے زیادہ سخت ہو تو پیادہ پا اور سوار حالت میں نماز پڑھ لیں ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ابن عمر (رض)) فائدہ : ۔۔۔ صلوۃ الخوف سے مراد یہ ہے کہ حالت جنگ میں تمام لوگ بیک وقت نماز نہ پڑھ سکتے ہوں اور سب کے سب ایک ہی امام کے پیچھے نماز پڑھنا چاہیں تو اس کی صورت حدیث میں بیان کی گئی ہے اسی کو صلوۃ الخوف کہیں گے ، اور ایک سجدہ سے مراد ایک رکعت ہے۔ یعنی ہر گروہ ایک ایک رکعت امام کے ساتھ اور ایک ایک رکعت خود ادا کریں گے ۔
20210- صلاة الخوف يقوم الإمام وطائفة من الناس معه فيسجدون سجدة واحدة، وتكون طائفة بينهم وبين العدو، ثم ينصرف الذين سجدوا مع أميرهم فيكونون مكان الذين لم يصلوا، ويتقدم الذين لم يصلوا فيصلون مع أميرهم سجدة واحدة، ثم ينصرف أميرهم قد قضى صلاته ويصلي كل واحد من الطائفتين بصلاته سجدة لنفسه، فإن كان خوفا أشد من ذلك فرجالا أو ركبانا. "طب عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২১১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " صلاة الخوف من الإکمال "
20211 ۔۔۔ مسابقہ (خوف) کی نماز میں امام کے بعد ایک رکعت تو آدمی کسی بھی طرح جیسے اس کو ممکن ہو پڑھ لے ۔ (البزار عن ابن عمر (رض)) کلام : ۔۔۔ روایت ضعیف ہے محمد بن عبدالرحمن السلیمانی کی وجہ سے جو کہ انتہائی ضعیف راوی ہے۔ مجمع الزوائد 2 ۔ 196 ۔
20211- صلاة المسابقة ركعة على أي وجه كان الرجل يجزئ عنه أحسبه قال: فعل ذلك لمن بعده. "البزار عن ابن عمر"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২১২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " صلاة الخوف من الإکمال "
20212 ۔۔۔ صلوۃ الخوف میں سہو کا سجدہ نہیں ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ابن مسعود (رض)، میسرۃ بن علی فی مسیخۃ وخثیمۃ الطرابلسی فی جزہ عن ابن عمر (رض))
20212- ليس في صلاة الخوف سهو.
"طب عن ابن مسعود، ميسرة بن علي في مشيخته وخيثمة الأطرابلسي في جزئه عن ابن عمر".
"طب عن ابن مسعود، ميسرة بن علي في مشيخته وخيثمة الأطرابلسي في جزئه عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২১৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب : ۔۔۔ جماعت اور اس سے متعلق احکام : س میں چار فصلیں ہیں۔
فصل اول ۔۔۔ جماعت کی ترغیب میں :
فصل اول ۔۔۔ جماعت کی ترغیب میں :
20213 ۔۔۔ دو آدمیوں کی نماز جن میں سے ایک دوسرے کی امامت کرے اللہ کے ہاں زیادہ اچھی ہے جدا جدا چار آدمیوں کی نماز سے ۔ چار آدمیوں کی نماز جن میں سے ایک دوسروں کی امامت کرے اللہ کے ہاں جدا جدا آٹھ آدمیوں کی نماز سے زیادہ اچھی ہے۔ اور آٹھ آدمیوں کی نماز جن میں ایک دوسروں کی نماز پڑھائے اللہ کے ہاں سو آدمیوں کی جدا جدا نماز سے بہتر ہے۔ (الکبیر للطبرانی ، السنن للبیہقی عن قباث بن اشیم)
20213- صلاة رجلين يؤم أحدهما صاحبه أزكى عند الله من صلاة أربعة تترى، وصلاة أربعة يؤمهم أحدكم أزكى عند الله من صلاة ثمانية تترى، وصلاة ثمانية يؤمهم أحدهم أزكى عند الله من صلاة مائة تترى. "طب هق عن قباث بن أشيم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২১৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب : ۔۔۔ جماعت اور اس سے متعلق احکام : س میں چار فصلیں ہیں۔
فصل اول ۔۔۔ جماعت کی ترغیب میں :
فصل اول ۔۔۔ جماعت کی ترغیب میں :
20214 ۔۔۔ جماعت کی نماز جدا جدا نماز سے ستائیس درجہ زیادہ فضیلت رکھتی ہے۔ (مؤطا امام مالک ، مسند احمد ، البخاری ، مسلم ، الترمذی ، النسائی ، ابن ماجۃ عن ابن عمر (رض))
20214- صلاة الجماعة تفضل صلاة الفذ بسبع وعشرين درجة.
"مالك حم ق ت ن هـ عن ابن عمر".
"مالك حم ق ت ن هـ عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২১৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب : ۔۔۔ جماعت اور اس سے متعلق احکام : س میں چار فصلیں ہیں۔
فصل اول ۔۔۔ جماعت کی ترغیب میں :
فصل اول ۔۔۔ جماعت کی ترغیب میں :
20215 ۔۔۔ جماعت کی نماز بغیر جماعت کی نماز سے پچیس درجہ زیادہ فضیلت رکھتی ہے۔ (مسند احمد ، البخاری ، ابن ماجۃ عن ابی سعید (رض))
20215- صلاة الجماعة تفضل صلاة الفذ بخمس وعشرين درجة.
"حم خ هـ عن أبي سعيد".
"حم خ هـ عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২১৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب : ۔۔۔ جماعت اور اس سے متعلق احکام : س میں چار فصلیں ہیں۔
فصل اول ۔۔۔ جماعت کی ترغیب میں :
فصل اول ۔۔۔ جماعت کی ترغیب میں :
20216 ۔۔۔ جماعت کی نماز جدا نماز سے پچیس درجہ زیادہ فضیلت رکھتی ہے۔ (مسند عن ابوہریرہ (رض))
20216- صلاة الجماعة تعدل خمسا وعشرين من صلاة الفذ. "م عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২১৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب : ۔۔۔ جماعت اور اس سے متعلق احکام : س میں چار فصلیں ہیں۔
فصل اول ۔۔۔ جماعت کی ترغیب میں :
فصل اول ۔۔۔ جماعت کی ترغیب میں :
20217 ۔۔۔ آدمی کی نماز جماعت کے ساتھ گھر اور بازار میں تنہا نماز سے پچیس درجہ زیادہ فضیلت رکھتی ہے۔ پس جب تم میں سے کوئی وضو کرے اور اچھی طرح وضو کرے ، پھر مسجد میں آئے اور اس کا ارادہ صرف نماز کا ہو ، تو وہ کوئی قدم نہیں اٹھاتا مگر اللہ پاک اس کے ذریعے اس کا ایک درجہ بلند فرما دیتے ہیں۔ ایک برائی مٹا دیتے ہیں حتی کہ وہ مسجد میں داخل ہو، جب وہ مسجد میں داخل ہوگا تو وہ نماز میں شمار ہوگا جب تک نماز (کا انتظار) اس کو (نماز کی جگہ مسجد میں) روکے رکھے ۔ اور ملائکہ اس پر دعائے رحمت بھیجتے رہیں گے : ” اللہم اغفرلہ اللہم ا (رح) تب علیہ “۔ ے اللہ ! اس کی مغفرت فرما ، اے اللہ ! اس پر رحم فرما ، اے اللہ ! اس کی توبہ قبول فرما ۔ جب تک کہ وہ کسی کو ایذاء نہ دے یا بےوضو نہ ہوجائے ۔ (مسند احمد ، البخاری ، مسلم ، ابو داؤد ، ابن ماجۃ عن ابوہریرہ (رض))
20217- صلاة الرجل في جماعة تزيد على صلاته في بيته وصلاته في سوقه خمسا وعشرين درجة، وذلك أن أحدكم إذا توضأ فأحسن الوضوء، ثم أتى المسجد لا يريد إلا الصلاة لم يحظ خطوة إلا رفعه الله بها درجة وحط عنه بها خطيئة حتى يدخل المسجد، فإذا دخل المسجد كان في صلاة ما كانت الصلاة هي تحبسه وتصلي الملائكة عليه ما دام في مجلسه الذي يصلي فيه يقولون: اللهم اغفر له، اللهم ارحمه، اللهم تب عليه ما لم يؤذ فيه أو يحدث فيه. "حم ق د هـ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০২১৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھا باب : ۔۔۔ جماعت اور اس سے متعلق احکام : س میں چار فصلیں ہیں۔
فصل اول ۔۔۔ جماعت کی ترغیب میں :
فصل اول ۔۔۔ جماعت کی ترغیب میں :
20218 ۔۔۔ جماعت کی نماز تنہا کی نماز پر پچیس درجہ زیادہ فضیلت رکھتی ہے ، اور رات اور دن کے ملائکہ فجر کی نماز میں جمع ہوجاتے ہیں۔ (البخاری ، مسلم عن ابوہریرہ (رض))
20218- فضل صلاة الجمع على صلاة الواحد خمس وعشرين درجة وتجتمع ملائكة الليل والنهار في صلاة الفجر. "ق عن أبي هريرة".
তাহকীক: