কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ২০১৭৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ مسافر کی نماز کے بارے میں :
20179 ۔۔۔ نماز سواری کے جانور پر اس طرح ، اس طرح ، اس طرح ، اور اس طرح ہے۔ (مسند احمد ، الکبیر للطبرانی ، عن ابی موسیٰ) فائدہ : ۔۔۔ سواری پر فرض کے علاوہ دیگر نمازیں ہر اس طرف منہ کرکے پڑھی جاسکتی ہیں جہاں سواری کا رخ ہوجائے ۔ لیکن فرض نماز اتر کر قبلہ روا ادا کرنا فرض ہے۔ لاکمال :
20179- الصلاة على ظهر الدابة هكذا وهكذا وهكذا وهكذا. "حم طب عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৮০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20180 ۔۔۔ بیٹھ ! میں تجھے نماز اور روزہ کے بارے میں بتاتا ہوں ، اللہ پاک نے مسافر سے آدھی نماز ساقط کردی ہے اور روزے کو مسافر ، مریض اور حاملہ عورت سے (اس وقت کے لیے) ساقط کردیا ہے۔ (الکبیر للطبرانی ، عن انس بن مالک (رض) رجل من کعب) فائدہ : ۔۔۔ حاملہ مسافر اور مریض سے روزے معاف ہیں لیکن بعد میں قضاء فرض ہے ، جبکہ حائضہ اور نفاس والی عورت سے حیض اور نفاس کے دوران نمازیں بالکل معاف ہیں۔
20180- اجلس أحدثك عن الصلاة وعن الصوم إن الله وضع شطر الصلاة عن المسافر، ووضع الصوم عن المسافر والمريض والحامل. "طب عن أنس بن مالك رجل من كعب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৮১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20181 ۔۔۔ اللہ پاک نے مسافر سے آدھی نماز ساقط کردی ہے اور روزے مسافر ، دودھ پلانے والی اور حاملہ عورت سے معاف کردیئے ہیں ، (جبکہ بعد میں ان کی قضاء ضروری ہے) ۔ (الجامع لعبد الرزاق ، مسند احمد ، عبد بن حمید ، ابو داؤد ، ترمذی حسن ، النسائی ، ابن ماجہ ، البغوی، ابن خزیمہ ، الطحاوی ، ابن قانع ، الکبیر للطبرانی ، السنن للبیہقی ، السنن لسعید بن منصور عن انس بن مالک الکعبی) امام ترمذی (رح) اور امام بغوی (رح) فرماتے ہیں : انس بن مالک کعبی سے کوئی روایت منقول نہیں ۔
20181- إن الله وضع شطر الصلاة عن المسافر، ووضع الصوم عن المسافر وعن المرضع والحبلى. "عب حم وعبد بن حميد، د ت: حسن؛ ن هـ والبغوي وابن خزيمة والطحاوي وابن قانع، طب، هق ص عن أنس بن مالك الكعبي" قال ت والبغوي: ولا يعرف له غير هذا الحديث".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৮২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20182 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسافر سے آدھی نماز اور روزہ (سفر کے دوران) معاف کردیا ہے۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ابی امیۃ ، الکبیر للطبرانی ، عن ابی امیۃ الضمری)
20182- إن الله وضع عن المسافر نصف الصلاة والصوم. "طب عن أبي أمية طب عن أبي أمية الضمري".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৮৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20183 ۔۔۔ (نفل) نماز سفر کے دوران سواری کی پیٹھ پر دوران سفر یوں ، یوں ، یوں ، اور یوں ، (ہر طرف منہ کر کے) ادا کی جاسکتی ہے۔ (مسند احمد ، الکبیر للطبرانی ، عن ابی موسیٰ)
20183- الصلاة على ظهر الدابة في السفر هكذا وهكذا وهكذا وهكذا.
"حم طب عن أبي موسى". مر برقم [20179] .
"حم طب عن أبي موسى". مر برقم [20179] .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৮৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20184 ۔۔۔ اے شہر والو ! تم چار رکعات پڑھو ، ہم تو مسافر قوم ہیں۔ (ابوداؤد ، عن عمران بن حصین) فائدہ : ۔۔۔ عمران بن حصین (رض) فرماتے ہیں : میں فتح مکہ کے موقع پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ تھا ، آپ مکہ میں اٹھارہ راتیں ٹھہرے ۔ آپ نے ہمیشہ دو رکعتیں ہی پڑھیں ۔ حناف کے ہاں سفر میں پندرہ دن یا اس سے زائد عرصہ گزرنے کا ارادہ ہو تو نماز مکمل ضروری ہے۔ لیکن اگر شروع میں ارادہ پندرہ یوم سے کم ہو لیکن پھر آج کل آج کل کرتے کرتے جتنے دن زیادہ ہوجائیں اس سے قصر نماز میں کوئی فرق نہیں پڑتاوہ سال بھر بھی رہ لے تب بھی قصر نماز ادا کرے گا ۔
20184- يا أهل البلد صلوا أربعا فإنا قوم سفر.
"د عن عمران بن حصين" قال: شهدت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم الفتح فأقام بمكة ثماني عشرة ليلة لا يصلي إلا ركعتين، يقول فذكره". مر برقم [20171] .
"د عن عمران بن حصين" قال: شهدت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم الفتح فأقام بمكة ثماني عشرة ليلة لا يصلي إلا ركعتين، يقول فذكره". مر برقم [20171] .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৮৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20185 ۔۔۔ سفر کی نماز دو دو رکعات ہیں۔ جس نے سنت کو ترک کیا اس نے کفر کیا ۔ (الدیلمی عن ابن عمر (رض))
20185- صلاة السفر ركعتان، من ترك السنة فقد كفر. "الديلمي عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৮৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20186 ۔۔۔ اے اہل مکہ ! نماز کو چار برید سے کم میں قصر نہ کرو ، مکہ سے عسفان تک ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ابن عباس (رض)) فائدہ : ۔۔۔ برد برید کی جمع ہے برید بارہ میل بنتا ہے ، اس طرح شرعی سفر کی مقدار اڑتالیس میل ہوئی ۔
20186- يا أهل مكة لا تقصروا الصلاة في أدنى من أربعة برد من مكة إلى عسفان. "طب عن ابن عباس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৮৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20187 ۔۔۔ کوچ کرنے والے کے لیے (یعنی مسافر کے لیے) دو رکعات ہیں ، اور مقیم کے لیے چار رکعات ہیں ، جو مکہ میں پیدا ہوا اور مدینے کی طرف اس نے ہجرت کی (تو وہ مدینہ میں پوری اور مکہ میں قصر نماز پڑھے گا) پس میں مدینے سے ذی الحلیفہ کی طرف سے نکلا تو میں نے دو رکعت پڑھنا شروع کردیں حتی کہ میں مدینے واپس آؤں ۔ (الحسن بن سفیان عن ابی بکر (رض))
20187- للظاعن ركعتان، وللمقيم أربع مولدي2 بمكة ومهاجري بالمدينة، فإذا خرجت من المدينة مصعدا من ذي الحليفة صليت ركعتين حتى أرجع. "الحسن بن سفيان عن أبي بكر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৮৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الجمع ۔۔۔ دو نمازوں کو ایک وقت میں پڑھنا :
20188 ۔۔۔ جب تم میں سے کسی کو ایسا کوئی کام پیش آجائے جس سے اس کو نماز فوت ہونے کا اندیشہ ہو تو وہ اس طرح نماز پڑھ لے یعنی دو نمازوں کو جمع کرلے ۔ (النسائی عن ابن عمر (رض)) فائدہ : ۔۔۔ یہ حکم صرف مزدلفہ کے لیے ہے کہ وہاں دو نمازوں کو ایک وقت میں یعنی جیسے ظہر کو اس کے آخری وقت میں اور عصر کو اس کے اول وقت میں پڑھ لے۔ ورنہ عام طور پر دونوں نمازوں کو ایک وقت میں سخت گناہ ہے جیسا کہ ذیل کی حدیث میں آرہا ہے۔
20188- إذا حضر أحدكم الأمر يخشى فوته فليصل هذه الصلاة يعني الجمع بين الصلاتين. "ن عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৮৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الجمع ۔۔۔ دو نمازوں کو ایک وقت میں پڑھنا :
20189 ۔۔۔ جس نے دو نمازوں کو (ایک وقت میں) بغیر عذر ۔ پڑھا وہ کبائر کے ابواب میں سے ایک باب پر پہنچ گیا (کبیرہ گناہ کا مرتکب ہوگیا) (الترمذی ، مستدرک الحاکم عن ابن عباس (رض)) کلام : ۔۔۔ اس میں حسین بن قیس ضعیف راوی ہے۔
20189- من جمع بين صلاتين من غير عذر، فقد أتى بابا من أبواب الكبائر.
(ت (1) ك عن ابن عباس).
(ت (1) ك عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৯০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20190 ۔۔۔ جب تم میں سے کسی کو کسی کام کی جلدی ہو اور وہ چاہے کہ مغرب کو مؤخر کرے اور عشاء کو جلدی پڑھے اس طرح دونوں کو ملا کر پڑھ لے تو وہ ایسا کرسکتا ہے۔ (ابن جریر عن ابن عمر (رض))
20190- إذا بادر أحدكم الحاجة فشاء أن يؤخر المغرب ويعجل العشاء ثم يصليهما جميعا فعل. "ابن جرير عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৯১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
ٍ 20191 ۔۔۔ بغیر عذر کے دو نمازوں کو جمع کرنا کبیرہ گناہوں میں سے ہے۔ (السنن للبیہقی وضعفہ عن ابن عباس (رض))
20191- جمع بين الصلاتين من غير عذر من الكبائر. "ق وضعفه عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৯২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ معذور کی نماز :
اکمال میں سے ۔۔۔
اکمال میں سے ۔۔۔
20192 ۔۔۔ جب تجھ سے بیٹھ کر بھی نماز ادا نہ ہو سکے تو لیٹ کر نماز پڑھ لے ۔ (الخطیب فی المتفق والمفترق عن عمران بن حصین )
20192- إذا لم تستطع أن تصلي قاعدا فصل مضطجعا. "خط في المتفق والمفترق عن عمران بن حصين".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৯৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ معذور کی نماز :
اکمال میں سے ۔۔۔
اکمال میں سے ۔۔۔
20193 ۔۔۔ جو تم میں سے زمین پر سجدہ کرنے کی ہمت رکھے وہ زمین ہی پر سجدہ کرے اور جو سجدہ کرنے کی ہمت نہ پائے وہ (مٹی وغیرہ) کسی شی کو اٹھا کر پیشانی سے ملا کر سجدہ نہ کرے بلکہ رکوع و سجود میں سر کے اشارہ سے کام لے ۔ (الاوسط للطبرانی عن ابن عمر (رض))
20193- من استطاع منكم أن يسجد على الأرض فليسجد ومن لم يستطع فلا يرفع إلى جبهته شيئا يسجد عليه بركوعه وسجوده يومئ برأسه. "طس عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৯৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ معذور کی نماز :
اکمال میں سے ۔۔۔
اکمال میں سے ۔۔۔
20194 ۔۔۔ اس کو چھوڑ اگر تو زمین پر سجدہ کرسکتا ہے تو ٹھیک ورنہ اشاروہ کے ساتھ نماز پڑھ اور رکوع سے زیادہ سجدہ کو پست کر ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ابن عمر (رض)) فائدہ : ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک مریض کی عیادت کی وہ نماز پڑھ رہا تھا اور تکیہ پر سجدہ کرتا تھا ، تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا ۔
20194- دعها عنك إن استطعت أن تسجد على الأرض، وإلا فأوم إيماء واجعل سجودك أخفض من ركوعك.
"طب عن ابن عمر" قال عاد رسول الله صلى الله عليه وسلم مريضا وهو يصلي فأخذ وسادة ليضع جبهته عليها قال: فذكره.
"طب عن ابن عمر" قال عاد رسول الله صلى الله عليه وسلم مريضا وهو يصلي فأخذ وسادة ليضع جبهته عليها قال: فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৯৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ معذور کی نماز :
اکمال میں سے ۔۔۔
اکمال میں سے ۔۔۔
20195 ۔۔۔ ممکن ہو تو زمین پر ہی نماز پڑھو ، ورنہ اشاروں کے ساتھ پڑھ لو ، اور سجدوں کو رکوع سے زیادہ پست کرو۔ (السنن للبیہقی عن جابر (رض))
20195- صل على الأرض إن استطعت وإلا فأوم إيماء، واجعل سجودك أخفض من ركوعك. "ق عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৯৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ معذور کی نماز :
اکمال میں سے ۔۔۔
اکمال میں سے ۔۔۔
20196 ۔۔۔ مریض کھڑا ہو کر نماز پڑھے لیکن اگر اس کو مشقت ہو تو بیٹھ کر پڑھ لے تب بھی مشقت ہو تو سر کے اشارے کے ساتھ پڑھ لے اگر اس میں بھی مشقت ہو تو تسبیح کرلے ۔ (الاوسط للطبرانی ، عن ابن عباس (رض))
20196- يصلي المريض قائما فإن نالته مشقة صلى جالسا، فإن نالته مشقة صلى نائما يومئ برأسه، فإن نالته مشقة سبح. "طس عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৯৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ معذور کی نماز :
اکمال میں سے ۔۔۔
اکمال میں سے ۔۔۔
20197 ۔۔۔ مریض سے ممکن ہو تو کھڑے ہو کر نماز ادا کرے ، اگر ہمت نہ ہو تو بیٹھ کر پڑھے ۔ اگر اس کی بھی ہمت نہ ہو تو رکوع و سجود کو اشاروں سے ادا کرلے اور سجدے کے اشارے کو رکوع سے زیادہ جھک کر کے ۔ اگر بیٹھ کر پڑھنے کی ہمت نہ ہو تو دائیں کروٹ پر قبلہ رو ہو کر لیٹ جائے ، اگر اس طرح لیٹنے کی ہمت نہ ہو تو چت لیٹے اور پاؤں قبلہ کی طرف کرلے تاکہ قبیلہ رو ہوجائے (اور اشاروں سے نماز پڑھ لے) (السنن للبیہقی عن الحسین بن علی (رض) مرسلا)
20197- يصلي المريض قائما إن استطاع، فإن لم يستطع صلى قاعدا، فإن لم يستطع أن يسجد أومى وجعل سجوده أخفض من ركوعه، فإن لم يستطع أن يصلي قاعدا صلى على جنبه الأيمن مستقبل القبلة، فإن لم يستطع أن يصلي على جنبه الأيمن صلى مستلقيا، رجله مما يلي القبلة. "ق عن الحسين بن علي مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৯৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ معذور کی نماز :
اکمال میں سے ۔۔۔
اکمال میں سے ۔۔۔
20198 ۔۔۔ نماز کو بیٹھ کر پڑھنے والا کھڑے ہو کر پڑھنے والے سے آدھا اجر پاتا ہے۔ (مصنف عبدالرزاق عن ابن عمر (رض))
20198- إن للقاعد في الصلاة نصف أجر القائم. "عب عن ابن عمر".
তাহকীক: