কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২০১৫৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20159 ۔۔۔ الحمد للہ ! ہم دنیا کے کسی کام میں مشغول نہ تھے ، جس کی وجہ سے نماز سے رہ گئے ، بلکہ (سوتے ہوئے) ہماری روحیں اللہ کے ہاتھ میں تھیں ، اس نے جب چاہا ان کو چھوڑا پس یہ نماز جس کو آئندہ روز صحیح وقت پر ملے اس کے ساتھ ایک نماز ایسی اور پڑھ لے ۔ (السنن للبیہقی عن ابی قتادہ)
20159- إنا بحمد الله لم نكن في شيء من أمر الدنيا شغلنا عن صلاتنا ولكن أرواحنا كانت بيد الله عز وجل أرسلها إذا شاء، فمن أدركته هذه الصلاة من غد صالح فليصل معها مثلها. "هق عن أبي قتادة". مر عزو هذا الحديث برقم [20150] .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৬০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20160 ۔۔۔ تم لوگ تو مردہ تھے ۔ پھر تم پر اللہ نے تمہاری روحوں کو لوٹایا ، پس جو نماز سے سوتا رہ جائے تو بیدار ہوتے ہی پڑھ لے ، اور جو نماز کو بھول جائے ، یاد آتے ہی پڑھ لے ۔ (مسند ابی یعلی ، الکبیر للطبرانی ، عن ابی جحیفۃ)
20160- إنكم كنتم أمواتا فرد الله عليكم أرواحكم، فمن نام عن صلاة فليصلها إذا استيقظ، ومن نسي صلاة فلصلها إذا ذكرها. "ع طب عن أبي جحيفة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৬১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20161 ۔۔۔ نیند کے دوران کوتاہی نہیں بلکہ کوتاہی تو بیداری کی حالت میں ہے، پس جب کوئی نماز پڑھنا بھول جائے تو یاد آتے ہی پڑھ لے ۔ اور آئندہ روز وقت پر پڑھے ۔ (ابوداؤد ، النسائی ، عن ابی قتادہ (رض))
20161- إنه لا تفريط في النوم إنما التفريط في اليقظة، فإذا سها أحدكم عن صلاة فليصلها حين يذكرها، ومن الغد للوقت. "د ن عن أبي قتادة". مر برقم [20148] .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৬২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20162 ۔۔۔ جو نماز کو بھول گیا اور نماز یاد نہ آئی جب اگلے وقت امام کے ساتھ پڑھ رہا تھا تو پچھلی نماز یاد آئی تب وہ امام کے ساتھ والی نماز کو پوری کرلے ، پھر نماز سے فراغت کے بعد پہلے والی نماز جو بھول گیا تھا پڑھ لے ۔ پھر اس نماز کو بھی لوٹا لے جو امام کے ساتھ پڑھی ہے۔ (بشرطیکہ وہ صاحب ترتیب ہو یعنی اس کے ذمہ پانچ سے زائد نمازیں قضاء نہ ہوں) (اوسط للطبرانی ، الخطیب ، عن ابن عمر (رض) ، صحح ابو زعۃ وقفہ)
20162- من نسي صلاة فلم يذكرها إلا وهو مع الإمام فليصل مع الإمام فإذا فرغ من صلاته فليعد الصلاة التي نسي، ثم يعيد الصلاة التي صلاها مع الإمام.

"طس والخطيب - عن ابن عمر، وصحح أبو زرعة وقفه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৬৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20163 ۔۔۔ جو نماز بھول گیا اس کا وقت وہ ہے جب اس کو یاد آئے ۔ (الاوسط للطبرانی السنن للبیہقی وضعفہ ، عن ابوہریرہ (رض))
20163- من نسي صلاة فوقتها إذا ذكرها. "طس ق وضعفه عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৬৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20164 ۔۔۔ جو نماز کو بھول گیا پھر اس کو وہ نماز یاد نہ آئی مگر اس وقت جب وہ امام کے ساتھ (اگلی) نماز پڑھ رہا تھا ، تو وہ امام کے ساتھ نماز (پوری) کرلے ۔ پھر فراغت کے بعد وہ نماز پڑھے جس کو وہ بھول گیا تھا ، پھر اس نماز کو بھی لوٹا لے جو اس نے امام کے ساتھ پڑھی تھی ۔ (کیونکہ وہ صاحب ترتیب ہے) ۔ (السنن للبیہقی وضعفہ ، عن ابن عمر (رض) صحح وقفہ)
20164- من نسي صلاة فلم يذكرها إلا وهو مع الإمام فليصل مع الإمام، فإذا فرغ من صلاته، فليعد الصلاة التي نسي، ثم يعيد الصلاة التي صلاها مع الإمام.

"ق وضعفه عن ابن عمر وصحح وقفه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৬৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20165 ۔۔۔ جو نماز کو بھول گیا تو اس وقت پڑھ لے جب اس کو یاد آئے (اور) آئندہ روز وقت پر پڑھے ۔ (الطحاوی ، الکبیر للطبرانی ، الضیاء للمقدسی عن سمرۃ (رض))
20165- من نسي صلاة فليصلها إذا ذكرها من الغد للوقت. "الطحاوي طب ض عن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৬৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20166 ۔۔۔ ہم یہاں نماز نہیں پڑھیں گے جہاں شیطان نے ہم کو یہ نماز بھلائی ہے۔ (عبدالرزاق عن عطاء بن یسار مرسلا)
20166- لا نصلي حيث أنسانا الشيطان. "عبد الرزاق عن عطاء بن يسار مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৬৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20167 ۔۔۔ اے لوگو ! اللہ نے ہماری روحیں قبض فرمالی تھیں ۔ اگر وہ چاہتا تو ان کو اور دوسرے وقت بھی لوٹا سکتا تھا ، پس جب کوئی نماز سے سوتا رہ جائے یا نماز بھول جائے پھر اس کو یاد آئے تو وہ اس کو اسی طرح پڑھے ، جس طرح اپنے وقت پر پڑھتا تھا ۔ پھر فرمایا ۔ شیطان بلال کے پاس آیا ، بلال نماز پڑھ رہے تھے ۔ چنانچہ شیطان نے ان کو لٹا دیا ، اور مسلسل ان کو تھپکیاں دیتا رہا جس طرح بچے کو تھپکی دی جاتی ہے حتی کہ وہ سو گئے ۔ (مؤطا امام مالک عن زید بن اسلم مرسلا)
20167- يا أيها الناس إن الله عز وجل قبض أرواحنا، ولو شاء لردها إلينا في حين غير هذا، فإذا رقد أحدكم عن الصلاة أو نسيها، ثم فزع إليها فليصلها كما كان يصليها في وقتها، فقال: إن الشيطان أتى بلالا وهو قائم يصلي فأضجعه فلم يزل يهدئه كما يهدأ الصبي حتى نام. "مالك عن زيد بن أسلم مرسلا"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৬৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20168 ۔۔۔ جب یاد آئے نماز پڑھ لے ۔ (الاوسط للطبرانی عن ابی سعید (رض))
20168- يصليها إذا ذكرها. "طس عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৬৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ مسافر کی نماز کے بارے میں :
20169 ۔۔۔ مسافر کی نماز دو رکعات ہیں حتی کہ وہ اپنے گھر واپس آئے یا مرجائے ۔ (الخطیب فی التاریخ عن عمر (رض)) فائدہ : ۔۔۔ مسافر سے مراد شرعی سفر (جو اڑتالیس میل ہے جس کا کلومیٹر تقریبا ستتر بنتا ہے) کا مسافر ہے۔ یعنی اس قدر مسافت جانے کا ارادہ کرے تو اپنے شہر سے نکلتے ہی وہ مسافر ہے ، بشرطیکہ پندرہ دن سے کم ارادہ سفر پر رہنے کا ہو اگر پندرہ دن یا اس سے زیادہ قیام کا ارادہ ہو تو وہ اس جگہ پہنچنے کے بعد مسافر نہ رہے گا صرف راستے میں مسافر ہوگا ، مقررہ مقام اس کے لیے وطن عارضی ہوگا ، جہاں وہ پوری نماز پڑھے گا ، تفصیلات فقہی کتب میں ملاحظہ فرمائیں ۔
20169- صلاة المسافر ركعتان حتى يؤب إلى أهله أو يموت. "خط عن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৭০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ مسافر کی نماز کے بارے میں :
20170 ۔۔۔ جب آدمی کسی شہر میں اہل و عیال بنا لے تو وہاں وہ مقیم والی نماز پڑھے گا ۔ (مسند الفردوس عن عثمان (رض))
20170- إذا تأهل الرجل في بلد فليصل صلاة المقيم. "فر عن عثمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৭১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ مسافر کی نماز کے بارے میں :
20171 ۔۔۔ اے شہر والو ! تم چار رکعت پوری کرو ہم تو مسافر قوم ہیں۔ (ابو داؤد، عن عمران بن حصین) فائدہ : ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مکہ تشریف لے گئے تو چونکہ وہاں آپ مسافر تھے اس لیے نماز کی دو رکعت پڑھانے کے لیے سلام پھیر دیا اور پیچھے چونکہ مقیم لوگ تھے اس لیے ان کو ارشاد فرمایا : کہ تم اپنی بقیہ دو رکعات پوری کرلو ۔
20171- يا أهل البلد صلوا أربعا فإنا قوم سفر. "د عن عمران بن حصين".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৭২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ مسافر کی نماز کے بارے میں :
20172 ۔۔۔ جب تم دونوں سفر کرو تو اذان دو اور اقامت کہو پھر تم میں جو بڑا ہو وہ امامت کرائے ، (ترمذی ، نسائی ، ابن حبان ، مالک بن الجویرث)
20172- إذا سافرتما فأذنا وأقيما، وليؤمكما أكبركما. "ت ن حب مالك بن الحويرث".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৭৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ مسافر کی نماز کے بارے میں :
20173 ۔۔۔ مسافر پر جمعہ (واجب) نہیں ہے۔ (الاوسط للطبرانی عن ابن عمر (رض)) فائدہ : ۔۔۔ یعنی مسافر پر واجب نہیں اگر جماعت کے ساتھ کہیں میسر ہو تو پڑھ لے تب اس سے ظہر کی نماز ساقط ہوجائے گی ، ورنہ ظہر کی نماز قصر کے ساتھ ادا کرلے ۔ مسافر منیٰ وغیرہ پر قصر کرے گا :
20173- ليس على المسافر جمعة. "طس عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৭৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ مسافر کی نماز کے بارے میں :
20174 ۔۔۔ مسافر کی نماز منی اور دوسری جگہ دو رکعات ہیں۔ (ابو امیۃ الطرسوسی فی مسندہ عن ابن عمر (رض)) فائدہ :۔۔۔ فرض کے علاوہ دیگر سنن ونوافل معاف ہیں اگر پڑھ لے تو مستحسن ہے اور فرض چار کی بجائے دو دو رکعات ہیں جبکہ فجر اور مغرب کے فرض اسی طرح فرض ہیں۔
20174- صلاة المسافر بمنى وغيرها ركعتان. "أبو أمية الطرسوسي في مسنده عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৭৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ مسافر کی نماز کے بارے میں :
20175 ۔۔۔ یہ (قصر نماز) ایک صدقہ ہے جو اللہ نے تم پر کیا ہے پاس اللہ کے صدقے کو قبول کرو۔ (البخاری ، مسلم ، الترمذی ، النسائی ، ابو داؤد ، ابن ماجہ ، عن ابن عمر (رض))
20175- صدقة تصدق الله بها عليكم فاقبلوا صدقته. "ق عن عمر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৭৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ مسافر کی نماز کے بارے میں :
20176 ۔۔۔ تم میں سے بہترین لوگ وہ ہیں جو سفر کریں تو نماز میں قصر کریں اور روزہ چھوڑ دیں ۔ (الشافعی ، البیہقی فی المعرفۃ عن سعید بن المسیب (رض)) فائدہ : ۔۔۔ سفر میں روزہ رکھنا فرض نہیں بلکہ بعد میں اس کی قضاء کرلینا فرض ہے۔
20176- خياركم الذين إذا سافروا قصروا الصلاة وأفطروا. "الشافعي والبيهقي في المعرفة عن سعيد بن المسيب مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৭৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ مسافر کی نماز کے بارے میں :
20177 ۔۔۔ جو کسی شہر میں اہل و عیال بسا لے وہ وہاں (مقیم کی پوری) نماز پڑھے ۔ (مسند احمد عن عثمان (رض))
20177- من تأهل في بلد فليصل صلاة مقيم. "حم عن عثمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৭৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسرا باب ۔۔۔ مسافر کی نماز کے بارے میں :
20178 ۔۔۔ سفر میں پوری نماز پڑھنے والا ایسا ہے جیسے کوئی حضر (اپنے وطن) میں قصر نماز ادا کرے ۔ (الدارقطنی فی الافراد عن ابوہریرہ (رض))
20178- المتم الصلاة في السفر كالمقصر في الحضر. "قط في الأفراد عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক: