কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২০১৩৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20139 ۔۔۔ جب تو نماز پڑھے تو اپنے جوتوں میں نماز پڑھ۔ اگر ایسا نہیں کرتا تو ان کو اپنے قدموں کے نیچے رکھ لے اور ان کو دائیں بائیں نہ رکھ ، اس سے ملائکہ کو اور (آس پاس) لوگوں کو تکلیف ہوگی اور اگر ان کو سامنے رکھے (یہ بھی درست نہیں کیونکہ وہ تیرا قبلہ بن جائیں گے ۔ (الخطیب فی التاریخ عن ابن عباس (رض))
20139- إذا صليت فصل في نعليك، فإن لم تفعل فضعهما تحت قدميك ولا تضعهما عن يمينك ولا عن يسارك، فتؤذي الملائكة والناس وإذا وضعتهما بين يديك كأنما بين يديك قبلة. "خط عن ابن عباس"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৪০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20140 ۔۔۔ آدمی کے جوتے پاؤں میں نہ ہوں تو وہ ان کو سامنے رکھ لے یہ نماز کے کمال میں سے ہے۔ (الدیلمی عن ابوہریرہ (رض)) کلام : ۔۔۔ یہ روایت ضعیف ہے اور مسند الفردوس کی روایت ہے۔
20140- من تمام صلاة أحدكم إذا لم يكن نعلاه في رجليه أن يضعهما بين يديه.

"الديلمي عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৪১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20141 ۔۔۔ فرض اور نفل نمازوں میں آیتوں کو شمار کر ۔ (الخطیب عن واثلۃ (رض))
20141- عد الآي في الفريضة والتطوع. "الخطيب عن واثلة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৪২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب ۔۔۔ فوت شدہ نمازوں کی قضاء کے بیان میں :
20142 ۔۔۔ جو نماز کو بھول گیا یا سوتا رہ گیا اس کا کفارہ یہ ہے کہ جیسے ہی یاد آئے نماز پڑھ لے ۔ (مسند احمد ، البخاری ، مسلم ، الترمذی ، النسائی عن انس (رض))
20142- من نسي صلاة أو نام عنها فكفارتها أن يصليها إذا ذكرها. "حم ق ت ن عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৪৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب ۔۔۔ فوت شدہ نمازوں کی قضاء کے بیان میں :
20143 ۔۔۔ جب کوئی شخص نماز کو بھول جائے یا سوتا رہ جائے تو جیسے یاد آئے اس کو پڑھ لے ۔ (الترمذی عن ابی قتادہ)
20143- إذا نسي أحدكم صلاة أو نام عنها فليصلها إذا ذكرها. "ت عن أبي قتادة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৪৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب ۔۔۔ فوت شدہ نمازوں کی قضاء کے بیان میں :
20144 ۔۔۔ جب کوئی ایک نماز کو بھول جائے اور پھر دوسری نماز پڑھنے کے دوران اس کو پہلی نماز یاد آجائے تو جس نماز کو پڑھ رہا ہے اس کو پورا کرے پھر فراغت کے بعد پہلی نماز پڑھ لے ۔ (الکامل لابن عدی ، السنن للبیہقی عن ابن عباس (رض)) فائدہ : ۔۔۔ اگر نماز شروع کرنے سے پہلے یاد آجائے تو پھر پہلے اول نماز پڑھے ۔ اس کا شرعی مسئلہ یہ ہے کہ بلوغت کے بعد سے اگر پانچ نمازوں سے زائد نمازیں قضاء ہوں تو پھر اس کے ذمہ ترتیب واجب نہیں بلکہ جس نماز کا وقت حاضر ہوا ہے اس کو پہلے پڑھ لے ۔ اور اگر اس کے ذمے صرف پانچ یا اس سے کم نمازیں ہیں تو پہلے ان کو پڑھنا ضروری ہے کیونکہ وہ صاحب ترتیب ہے۔ ہاں اگر موجودہ نماز کے وقت نکلنے کا خطرہ دامن گیر ہو تو پہلے موجودہ نماز کو پڑھ لے ۔
20144- إذا نسي أحدكم صلاة فذكرها وهو في صلاة مكتوبة فليبدأ بالتي هو فيها، فإذا فرغ صلى التي نسي. "عد هق عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৪৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب ۔۔۔ فوت شدہ نمازوں کی قضاء کے بیان میں :
20145 ۔۔۔ جو نماز کو بھول جائے تو جیسے ہی اس کو یاد آئے پڑھ لے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ” واقم الصلوۃ لذکری “۔ ور نماز قائم کرو میری یاد کے لیے ۔ (مسلم ، ابوداؤد، النسائی ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض))
20145- من نسي الصلاة فليصلها إذا ذكرها، فإن الله تعالى قال {وَأَقِمِ الصَّلاةَ لِذِكْرِي} . "م3 د ن هـ عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৪৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب ۔۔۔ فوت شدہ نمازوں کی قضاء کے بیان میں :
20146 ۔۔۔ جو نماز بھول جائے تو جیسے یاد آئے پڑھ لے ، اس کا اس کے سوا کوئی کفارہ نہیں ۔ (ابوداؤد ، ترمذی ابن ماجہ عن انس عن انس (رض))
20146- من نسي الصلاة فليصلها إذا ذكرها لا كفارة لها إلا ذلك. "د ت هـ عن أنس"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৪৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب ۔۔۔ فوت شدہ نمازوں کی قضاء کے بیان میں :
20147 ۔۔۔ اگر اللہ تعالیٰ چاہتا کہ تم نماز سے نہ سوؤ تو تم نہ سو سکتے لیکن اللہ نے چاہا کہ تمہارے بعد والوں کے لیے حل نکل آئے پس جو سو جائے یا بھول جائے یاد آنے اور جاگنے کے بعد پڑھ لے ۔ (مسند احمد ، السنن للبیہقی عن ابن مسعود (رض))
20147- إن الله لو أراد أن لا تناموا عنها لم تناموا، ولكن أراد أن يكون لمن بعدكم فهكذا لمن نام أو نسي. "حم هق عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৪৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب ۔۔۔ فوت شدہ نمازوں کی قضاء کے بیان میں :
20148 ۔۔۔ نیند میں نماز سے رہ جائے تو کوتاہی نہیں لیکن بیداری میں رہ جائے تو بڑی کوتاہی ہے۔ پس جب کوئی نماز کو بھول جائے یا اس سے سوتا رہ جائے تو جب یاد آجائے پڑھ لے اور آئندہ روز اس کو اپنے وقت پر پڑھے ۔ (ابوداؤد ، الترمذی ، النسائی ، ابن ماجہ عن ابی قتادہ)
20148- إنه ليس في النوم تفريط إنما التفريط في اليقظة، فإذا نسي أحدكم صلاة أو نام عنها فليصلها إذا ذكرها ولوقتها من الغد. " عن أبي قتادة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৪৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب ۔۔۔ فوت شدہ نمازوں کی قضاء کے بیان میں :
20149 ۔۔۔ نیند میں کوتاہی نہیں کوتاہی تو بیداری میں ہے کہ تو نماز کو اس حد تک مؤخر کر دے کہ دوسری نماز کا وقت شروع ہوجائے ۔ (مسند احمد ، الکبیر للطبرانی ، عن ابی قتادہ (رض))
20149- ليس في النوم تفريط إنما التفريط في اليقظة أن تؤخر الصلاة حتى يدخل وقت صلاة أخرى. "حم طب عن أبي قتادة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৫০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب ۔۔۔ فوت شدہ نمازوں کی قضاء کے بیان میں :
20150 ۔۔۔ آگاہ رہو ! ہم اس بات پر اللہ کی حمد (اور اس کا شکر) کرتے ہیں کہ ہم کسی دنیا کے کام میں مشغول نہ تھے جس کی وجہ سے ہم نماز سے رہ گئے ، بلکہ یہ ہماری روحیں (سوتے لمحے) اللہ کے ہاتھ میں تھیں اس نے جہاں جہاں ان کو چھوڑ دیا تھا ، پس جو تم میں سے صبح کی نماز آئندہ کل کو پڑھے تو اس کے ساتھ اس کے مثل ایک اور نماز کی قضاء کرلے ۔ (ابوداؤد عن ابی قتادہ (رض)) فائدہ : ۔۔۔ سفر کے دوران حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا قافلہ رات کے آخری پہر میں سوتا رہ گیا جب بیدار ہوئے تو یہ ارشاد فرمایا ۔ ذیل کی روایت بھی اسی سے متعلق ہے۔
20150- ألا إنا نحمد الله أنا لم نكن في شيء من أمور الدنيا يشغلنا عن صلاتنا ولكن أرواحنا كانت بيد الله عز وجل فأرسلها أنى شاء، فمن أدرك منكم صلاة الغداة من غد صالحا فليقض معها مثلها. "د عن أبي قتادة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৫১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب ۔۔۔ فوت شدہ نمازوں کی قضاء کے بیان میں :
20151 ۔۔۔ ہر آدمی اپنی سواری کا سر پکڑے ۔ (اور آگے کے لیے کوچ کرے) کیونکہ اس جگہ میں شیطان ہمارے پاس آچکا ہے۔ (مسند احمد ، مسلم ، النسائی عن ابوہریرہ (رض))
20151- ليأخذ كل رجل برأس راحلته، فإن هذا منزل حضرنا فيه الشيطان.

"حم م ن عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৫২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب ۔۔۔ فوت شدہ نمازوں کی قضاء کے بیان میں :
20152 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ نے جب چاہا تمہاری روحوں کو قبض فرما لیا اور جب چاہا ان کو تمہارے پاس واپس لوٹا دیا ۔ (لہذا اگر نماز رہ گئی ہے تو اس میں تمہارا قصور نہیں ہے) (مسند احمد ، البخاری ، ابوداؤد ، النسائی عن ابی قتادہ (رض))
20152- إن الله تعالى قبض أرواحكم حين شاء وردها عليكم حين شاء. "حم خ د ن3 عن أبي قتادة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৫৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20153 ۔۔۔ تم ہلاکت میں نہیں پڑے ، نماز کو نیند میں محو شخص فوت نہیں کرتا بلکہ بیدار شخص نماز کو فوت کیا کرتا ہے۔ (عبدالرزاق عن ابی قتادہ (رض))
20153- لم تهلكوا إن الصلاة لا تفوت النائم إنما تفوت اليقظان. "عبد الرزاق عن أبي قتادة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৫৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20154 ۔۔۔ کیا اللہ ہم کو تو ربا (سود) سے منع کرے اور پھر ہم سے اس کو خود قبول کرے گا ؟ کوتاہی تو صرف بیداری کی حالت میں ہوتی ہے۔ (یعنی جو نماز رہ گئی ہے اس کے بدلے صرف وہی نماز ادا کرنا ضروری ہے اس پر زائد کوئی چیز نہیں ورنہ وہ سود ہوجائے گا) ۔ (عبدالرزاق ، الکبیر للطبرانی ، عن عمران بن حصین)
20154- أينهانا الله عن الربا ويقبله منا؟ إنما التفريط في اليقظة. "عبد الرزاق طب عن عمران بن حصين".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৫৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20155 ۔۔۔ کیا اللہ ہم کو تو ربا سے منع کرے اور تم سے قبول کرلے گا ۔ (مسند احمد ، النسائی ، عن عمران بن حصین)
20155- أينهانا الله عن الربا ويقبله منكم. "حم، ن عن عمران بن حصين".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৫৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20156 ۔۔۔ وضو کرو اور نماز پڑھ لو ، یہ بھول اور غفلت نہیں ہے۔ یہ شیطان کی طرف سے ہے ، جب رات کو کوئی بستر پر جائے تو یوں کہہ لیا کرے ” اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم “۔ (الکبیر للطبرانی ، عن جندب) فائدہ : ۔۔۔ جندب (رض) فرماتے ہیں : ہم نے ایک مرتبہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سفر کیا ، دوران سفر ہم لوگوں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! ہم نماز بھول گئے ، حتی کہ ہم پر سورج طلوع ہوگیا ، تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا ۔
20156- توضأوا وصلوا إن هذا ليس بالسهو إن هذا من الشيطان فإذا أخذ أحدكم مضجعه من الليل فليقل: بسم الله أعوذ بالله من الشيطان الرجيم.

"طب عن جندب" قال: سافرنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم سفرا، فأتاه قوم فقالوا: يا رسول الله سهونا عن الصلاة فلم نصل حتى طلعت الشمس قال: فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৫৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20157 ۔۔۔ جب نماز یاد آئے تب پڑھ لے اور اچھی طرح پڑھے ، اور اس کے لیے اچھی طرح وضو کرے اور یہی اس کا کفارہ ہے۔ (الکبیر للطبرانی ، عن میمونہ بنت سعد (رض))
20157- إذا ذكرها فليصلها وليحسن صلاته وليتوضأ فليحسن وضوءه فذلك كفارتها. "طب عن ميمونة بنت سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১৫৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20158 ۔۔۔ کیا تمہارے لیے میرا اسوہ کافی نہیں ہے۔ نیند میں کوئی کوتاہی نہیں ہے کوتاہی تو اس پر ہے جو (بیداری میں ہو اور) نماز نہ پڑھے حتی کہ دوسری نماز کا وقت آجائے ، پس جب تم سے سوتے میں نماز رہ جائے تو بیدار ہوتے ہی پڑھ لے اور آئندہ روز اس نماز کو وقت پر پڑھے ۔ (ابن سعد ، البغوی عن ابی قتادہ (رض))
20158- أما لكم في أسوة؟ إنه ليس في النوم تفريط إنما التفريط على من لم يصل حتى يجيء وقت صلاة أخرى، فمن فعل ذلك فليصلها حين ينتبه لها فإذا كان الغد فليصلها عند وقتها. "ابن سعد والبغوي عن أبي قتادة".
tahqiq

তাহকীক: