কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ২০১১৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ نماز میں جائز امور کا بیان :
20119 ۔۔۔ جب کوئی نماز پڑھے تو اپنے جوتوں کو اپنے دائیں طرف رکھے اور نہ بائیں طرف رکھے ۔ دائیں طرف تو ہرگز نہ رکھے جبکہ بائیں طرف اگر کوئی نہ ہو تو رکھ لے ورنہ دونوں پاؤں کے درمیان رکھے ۔ (ابوداؤد ، مستدرک الحاکم ، السنن للبیہقی عن ابوہریرہ (رض))
20119- إذا صلى أحدكم فلا يضع نعليه عن يمينه ولا عن يساره، فيكون عن يمين غيره إلا أن لا يكون عن يساره أحد، وليضعهما بين رجليه. "د ك هق عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১২০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ نماز میں جائز امور کا بیان :
20120 ۔۔۔ جب نماز کے دوران کسی کو بچھو نظر آجائے تو بائیں جوتے کے ساتھ اس کو مار ڈالے ۔ (ابوداؤد فی مراسیلہ عن رجل من الصحابۃ)
20120- إذا وجد أحدكم عقربا وهو يصلي فليقتلها بنعله اليسرى. "د في مراسيله عن رجل من الصحابة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১২১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ نماز میں جائز امور کا بیان :
20121 ۔۔۔ نماز میں بھی دو کالوں کو قتل کر دو یعنی سانپ اور بچھو کو ۔ (ابوداؤد ، النسائی ، ابن حبان ، مستدرک الحاکم عن ابوہریرہ (رض))
20121- اقتلوا الأسودين في الصلاة: الحية والعقرب. "د، ن حب ك عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১২২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ نماز میں جائز امور کا بیان :
20122 ۔۔۔ جب نماز کے دوران کوئی جوؤں کو پائے تو ان کو قتل نہ کرے بلکہ نماز سے فارغ ہونے تک ان کو چھوڑ دے ۔ (السنن للبیہقی عن رجل من الانصار)
20122- إذا وجد أحدكم القملة وهو يصلي فلا يقتلها ولكن يصرها حتى يصلي. "هق عن رجل من الأنصار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১২৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ نماز میں جائز امور کا بیان :
20123 ۔۔۔ (کنکریوں پر) ہاتھ نہ پھیر لیکن اگر تجھے ہر حال پھیرنا ضروری پڑے تو صرف ایک مرتبہ ہاتھ پھیر لے ۔ (ابوداؤد عن معیقیب)
20123- لا تمسح وأنت تصلي، فإن كنت لا بد فاعلا فواحدة [تسوية الحصا] . "د عن معيقيب"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১২৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20124 ۔۔۔ حضرت جبرائیل امین (علیہ السلام) میرے پاس تشریف لائے اور فرمایا کہ میرے جوتے میں گندگی لگی ہوئی ہے ، اس لیے میں نے اس کو نکال دیا تھا لہٰذا تم جوتوں میں نماز پڑھ سکتے ہو ۔ (الکبیر للطبرانی عن عبداللہ بن الشخیر)
20124- أتاني جبريل فذكر أن في نعلي قذرا، فخلعتها، فصلوا في نعالكم.
"طب عن عبد الله بن الشخير".
"طب عن عبد الله بن الشخير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১২৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20125 ۔۔۔ مجھے حضرت جبرائیل امین (علیہ السلام) نے خبر دی تھی کہ جوتے میں گندگی ہے۔ (الاوسط للطبرانی عن انس (رض))
20125- أخبرني جبريل أن فيها قذرا. "طس عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১২৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20126 ۔۔۔ حضرت جبرائیل امین (علیہ السلام) نے مجھے خبر دی تھی کہ ایک جوتے میں گندگی لگی ہے ، اس وجہ سے میں نے اس کو نکال دیا تھا لہٰذا تم اپنے جوتوں نہ نکالو۔ (الکبیر للطبرانی ، مستدرک الحاکم ، عن ابن مسعود (رض))
20126- إن جبريل أخبرني أن في إحداهما قذرا، فخلعتها لذلك، فلا تخلعوا نعالكم. "طب ك3 عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১২৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20127 ۔۔۔ حضرت جبرائیل امین (علیہ السلام) میرے پاس تشریف لائے اور مجھے بتایا کہ ان جوتوں میں گندگی لگی ہوئی ہے۔ لہٰذا تم میں سے جب کوئی مسجد میں داخل ہو تو اپنے جوتے الٹ پلٹ کر دیکھ لے کہ اگر ان میں گندگی لگی ہوئی ہو تو زمین کے ساتھ رگڑ ڈالے پھر ان میں نماز پڑھ لے ۔ (مصنف لعبدالرزاق ، مسند ابی داؤد ، الطیالسی ، مسند احمد ، عبد بن حمید ، الدارمی ، مسند ابی یعلی ، ابن خزیمہ ، ابن حبان ، مستدرک الحاکم ، السنن للبیہقی عن ابی سعید (رض))
20127- إن جبريل أتاني فأخبرني أن فيهما خبثا، فإذا أتى أحدكم المسجد فليقلب نعليه، فلينظر فيهما، فإن رأى فيهما خبثا، فليمس بالأرض ثم يصلي فيهما. "عبد الرزاق ط حم وعبد بن حميد والدارمي ع وابن خزيمة حب ك ق عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১২৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20128 ۔۔۔ میں نے اس وجہ سے ان کو نکالا ہے کہ حضرت جبرائیل امین (علیہ السلام) نے مجھے آکر خبر دی تھی کہ ان میں ناپاکی لگی ہوئی ہے ، پس جب تم مساجد کے دروازوں سے داخل ہو تو پہلے ان کو اچھی طرح دیکھ لیا کرو ، اگر ان میں کوئی گندگی لگی ہو تو اس کو کھرچ لیا کرو ، پھر اندر آکر ان میں نماز پڑھ لیا کرو ۔ (عبدالرزاق عن الحکم بن عتیبہ مرسلا)
20128- إنما خلعتهما إن جبريل جاءني فأخبرني أن فيهما خبثا، فإذا جئتم أبواب المساجد فتعاهدوها فإن كان بها خبث فحكوها، ثم ادخلوا فصلوا في نعالكم. "عبد الرزاق عن الحكم بن عتيبة مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১২৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20129 ۔۔۔ جب کوئی شخص مسجد میں آئے تو پہلے دیکھ لے اگر اس کے جوتوں میں گندگی اور ناپاکی ہو تو اس کو صاف کر دے پھر ان میں نماز پڑھ لے ۔ (ابوداؤد ، عن ابی سعید (رض))
20129- إذا جاء أحدكم إلى المسجد فلينظر، فإن رأى في نعليه قذرا أو أذى فليمسحه وليصل فيهما. "د عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৩০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20130 ۔۔۔ فرشتہ میرے پاس آیا تھا اور اس نے مجھے خبر دی تھی کہ میرے جوتے میں گندگی لگی ہوئی ہے ، پس جب تم میں سے کوئی شخص مسجد میں آیا کرے تو پہلے اپنے جوتوں کو الٹ پلٹ کر دیکھ لیا کرے اگر ان میں کچھ لگا ہوا ہو تو اس کو صاف کردیا کرے پھر ان میں نماز پڑھ لے یا اگر چاہے تو نکال دے ۔ (الاوسط للطبرانی عن ابوہریرہ (رض))
20130- إن الملك أتاني فأخبرني أن بنعلي أذى، فإذا جاء أحدكم إلى باب المسجد فليقلب نعليه، فإن رأى فيهما شيئا فليمسحهما، ثم ليصل فيهما أو ليخلعهما إن بدا له. "طس عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৩১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20131 ۔۔۔ اے لوگو ! میں نے تو اپنے جوتے پیروں کو آرام دینے کے لیے نکالے تھے ، لہٰذا جو جوتے نکالنا چاہے نکال دیا کرے اور جو ان کے ساتھ نماز پڑھنا چاہے ان کے ساتھ نماز پڑھ لیا کرے ۔ (الدیلمی عن ابن عمر (رض))
20131- أيها الناس إنما خلعت نعلي راحة لرجلي، فمن أراد أن يخلعها فليخلعها، ومن أراد أن يصلي فيها فليصل فيها. "الديلمي عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৩২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20132 ۔۔۔ جو چاہے اپنے جوتوں میں نماز پڑھ لے اور جو چاہے ان کو نکال دے ۔ (عبدالرزاق عن الحکم بن عتبیہ مرسلا)
20132- من شاء فليصل في نعليه، ومن شاء فليخلعهما. "عبد الرزاق عن الحكم بن عتيبة مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৩৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20133 ۔۔۔ جو بندہ جوتے پہن کر نماز پڑھتا ہے تو ایک فرشتہ اس کو نداء دیتا ہے : اے اللہ کے بندے ! اب نئے سرے سے عمل شروع کر ، کیونکہ اللہ نے تیرے پچھلے سب گناہ معاف کردیئے ہیں۔ مجعفر بن محمد بن جعفر الحینی فی کتاب العروس والدیلمی من طریقہ ثنا آدم ثنالیث عن نافع عن ابن عمر (رض))
20133- من صلى وهو منتعل ناداه ملك يا عبد الله استأنف العمل، فقد غفر الله لك ما تقدم من ذنبك. "جعفر بن محمد بن جعفر الحسيني في كتاب العروس والديلمي من طريقه ثنا آدم ثنا ليث
عن نافع عن ابن عمر".
عن نافع عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৩৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20134 ۔۔۔ نماز کے کمال میں سے ہے جوتوں میں نماز پڑھنا ۔ (الاوسط للطبرانی عن ابن مسعود (رض)) کلام : اس میں ایک راوی علی بن عاصم ہے ، جس کے بارے میں لوگوں نے کلام کیا ہے ، جیسا کہ مزی نے خطیب سے ذکر کیا ہے ، مجمع الزوائد 2، 54 ۔
20134- من تمام الصلاة؛ الصلاة في النعلين. "طس عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৩৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20135 ۔۔۔ یہود کی مخالفت کرو ۔ اور اپنے موزوں اور جوتوں میں نماز پڑھ لو، کیونکہ وہ اپنے موزوں اور جوتوں میں نماز نہیں پڑھتے ۔ (البزار عن انس (رض)) کلام : ۔۔۔ حدیث کا مدار عمر بن نیہان پر ہے جو ضعیف ہے۔ مجمع الزوائد 2 ۔ 54 ۔
20135- خالفوا اليهود وصلوا في خفافكم ونعالكم، فإنهم لا يصلون في خفافهم ولا في نعالهم. "البزار عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৩৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20136 ۔۔۔ قرن پھینک دے اور کمان میں نماز پڑھ لے ۔ (الدارقطنی فی السنن ، مستدرک الحاکم ، وتعقب عن سلمۃ بن الاکوع (رض)) فائدہ : ۔۔۔ قرن تیز تلوار اور ترکش وغیرہ کو کہتے ہیں ، نماز کے دوران ان کو اتار دینے کا حکم ہے کیونکہ ان سے تکلیف پہنچنے کا خطرہ ہے ، جبکہ کمان سے کوئی خطرہ نہیں اس کے ساتھ لیس ہو کر نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ۔
20136- اطرح القرن، وصل في القوس. "قط ك وتعقب عن سلمة بن الأكوع".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৩৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20137 ۔۔۔ کمان میں نماز پڑھ لے اور تیز تلوار وغیرہ کو پھینک دے ۔ (ابن ابی شیبہ ، الکبیر للطبرانی ، مستدرک الحاکم ، السنن للبیہقی عن سلمۃ بن الاکوع (رض))
20137- صل في القوس واطرح القرن. "ش طب ك هق عن سلمة بن الأكوع".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২০১৩৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20138 ۔۔۔ جب کوئی نماز پڑھے اور جوتے نکال دینا چاہے تو نکال کر دائیں طرف نہ رکھے ، کیونکہ ان کو دائیں طرف رکھنے سے گناہ گار ہوگا ۔ اور نہ پیچھے رکھے کیونکہ اس سے پچھلے ساتھی کو تکلیف ہوگی ، بلکہ اپنے گھٹنوں کے درمیان رکھ لے ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ابی بکر (رض)) کلام : ۔۔۔ اس میں زیادالجصاص ایک راوی ہے ، جس کو ابن معین (رح) نے ضعیف قرار دیا ہے۔ (مجمع الزوائد 2، 55)
20138- إذا صلى أحدكم فخلع نعليه فلا يخلعهما عن يمينه فيأثم بهما ولا من خلفه فيأثم بهما صاحبه، ولكن ليخلعهما بين ركبتيه. "طب عن أبي بكرة".
তাহকীক: