কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২০০৯৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20099 ۔۔۔ اے انس ! نماز میں اپنی نگاہ اس جگہ رکھ ، جو تیرے سجدہ کی جگہ ہے۔ حضرت انس (رض) نے عرض کیا : یہ تو بڑا مشکل ہے ، ایسا کرنا میرے لیے طاقت سے باہر ہے ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تب بھی فرض میں کر لیاکر ۔ (السنن للبیہقی عن انس (رض))
20099- يا أنس ضع بصرك في الصلاة عند موضع سجودك قال: هذا شديد لا أستطيع هذا قال: ففي المكتوبة إذا. "ق عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১০০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20100 ۔۔۔ جب کوئی شخص نماز کے دوران اونگھنے لگ جائے اس کو چاہیے کہ جا کر بستر پر سو جائے ، کیونکہ اسے معلوم نہیں ہوگا کہ وہ اپنے لیے بددعا کررہا ہے یا نیک دعا کررہا ہے۔ (الجامع لعبد الرزاق ، السنن للبیہقی عن عائشۃ (رض))
20100- إذا نعس أحدكم وهو يصلي فلينم على فراشه، فإنه لا يدري أيدعو على نفسه أم يدعو لها. "عب ق عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১০১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20101 ۔۔۔ نمازی اپنے رب سے مناجات کرتا ہے وہ دیکھ لے کہ کس چیز کے ساتھ مناجات کررہا ہے ؟ (کیا مانگ رہا ہے ؟ ) اور کوئی ایک دوسرے پر نماز میں قرات کی آواز بلند نہ کرے ۔ (مسند احمد ، السنن للبیہقی عن البیاضی)
20101- إن المصلي يناجي ربه فلينظر ما يناجيه به، ولا يجهر بعضكم على بعض بالقراءة في الصلاة. "حم ق عن البياضي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১০২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20102 ۔۔۔ جب کوئی نماز میں کھڑا ہوتا ہے تو اپنے پروردگار سے مناجات کرتا ہے لہٰذا اس کو معلوم ہونا چاہیے کہ مناجات میں کیا کہہ رہا ہے ؟ اور بعض کو بعض پر نماز میں قرآن کی آواز بلند نہ کرنی چاہیے ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ابن عمر (رض))
20102- إن أحدكم إذا قام في الصلاة فإنه يناجي ربه، فليعلم أحدكم بما يناجي ربه، ولا يجهر بعضكم على بعض بالقراءة في الصلاة. "طب عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১০৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20103 ۔۔۔ اے فلاں ! تو اللہ سے نہیں ڈرتا ؟ کیا تو نہیں دیکھتا کہ تو کیسے نماز پڑھ رہا ہے ؟ جب تم میں سے کوئی کھڑا ہو کر نماز پڑھتا ہے تو وہ درحقیقت کھڑے ہو کر اپنے رب سے راز ونیاز کی باتیں کرتا ہے۔ لہٰذا اس کو دیکھ لینا چاہیے کہ وہ کیا بات کررہا ہے ، تم سمجھتے ہو کہ میں تم کو نہیں دیکھا رہا ، اللہ کی قسم میں تم کو اپنی پیٹھ پیچھے سے اسی طرح دیکھتا ہوں جس طرح اپنے آگے سے دیکھتا ہوں ۔ (مستدرک الحاکم عن ابوہریرہ (رض))
20103- يا فلان ألا تتقي الله؟ ألا تنظر كيف تصلي؟ إن أحدكم إذا قام يصلي إنما يقوم يناجي ربه، فلينظر كيف يناجيه، إنكم ترون أني لا أراكم إني والله لأرى من خلف ظهري كما أرى من بين يدي. "ك عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১০৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20104 ۔۔۔ اللہ عزوجل فرماتے ہیں : ہر نمازی درحقیقت نماز نہیں پڑھتا ، میں صرف اس شخص کی نماز قبول کرتا ہوں جو میری عظمت کے آگے جھک جائے ، میری حرام کردہ چیزوں سے اپنی خواہشات کو روک لے ، میری نافرمانی پر اصرار نہ کرے ، بھوکے کو کھانا کھلائے ، ننگے کو لباس پہنائے ، مصیبت زدہ پر رحم کرے ، پردیسی کو ٹھکانا دے ، یہ سب کچھ میرے لیے کرے ، پھر میری عزت کی قسم ! میرے جلال کی قسم ! اس کے چہرے کا نور میرے نزدیک سورج کے نور سے زیادہ روشن ہوگا ، اس کے ساتھ ساتھ میں اس کی جہالت کو اس کے لیے حلم وبردباری بنا دوں گا ، تاریکی کو اس کے لیے روشنی بنا دوں گا ، وہ مجھے پکارے گا تو میں اس کو لبیک کہوں گا ، وہ مجھ سے سوال کرے گا تو میں اس کو عطا کروں گا ، وہ مجھ پر قسم اٹھالے گا تو میں اس کی قسم پوری کروں گا ، میں اس کو اپنے قرب کا سہارا دوں گا اور میرے ملائکہ اس کی حفاظت کریں گے ، اس کی مثال میرے نزدیک اس جنت الفردوس کی ہے جس کا پھل کبھی خراب نہیں ہوتا اور اس جنت کی تروتازگی کبھی ماند نہیں پڑتی ۔ (الدیلمی عن حارثۃ بن وھب)
20104- قال الله عز وجل: ليس كل مصل يصلي، إنما أتقبل صلاة ممن تواضع لعظمتي، وكف شهواته عن محارمي، ولم يصر على معصيتي، وأطعم الجائع، وكسا العريان، ورحم المصاب وآوى الغريب كل ذلك لي، وعزتي وجلالي إن نور وجهه لأضوء عندي من نور الشمس، على أن أجعل الجهالة له حلما، والظلمة نورا يدعوني فألبيه، ويسألني فأعطيه، ويقسم علي فأبره، أكلأه بقربي، وأستحفظه ملائكتي، مثله عندي كمثل الفردوس لا يتسنى ثمرها ولا يتغير حالها. "الديلمي عن حارثة بن وهب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১০৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20105 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص نماز کے لیے کھڑا ہو تو وہ اپنے ہاتھوں سے چکنائی کو دھودے ۔ بیشک فرشتوں کو (گوشت وغیرہ کی) چکنائی سے زیادہ کوئی چیز بدبودار محسوس نہیں ہوتی ، بندہ جب بھی نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے فرشتہ منہ کھول لیتا ہے اور کوئی آیت وغیرہ آدمی کے منہ سے نہیں نکلتی مگر وہ فرشتے کے منہ میں داخل ہوجاتی ہے۔ (الدیلمی عن عبداللہ بن جعفر)
20105- إذا قام أحدكم إلى الصلاة فليغسل يديه من الغمر فإنه ليس شيء أشد على الملك من ريح الغمر، ما قام عبد إلى الصلاة قط إلا التقم فاه ملك، ولا يخرج من فيه آية إلا تدخل في في الملك. "الديلمي عن عبد الله بن جعفر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১০৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20106 ۔۔۔ اس شخص کی نماز نہیں جو نماز کی اطاعت نہ کرے ۔ اور نماز کی اطاعت یہ ہے کہ اس کو فحش اور برے کاموں سے روک دے ۔ (الدیلمی عن ابن مسعود (رض))
20106- لا صلاة لمن لا يطيع الصلاة، وطاعة صلاة أن تنهى عن الفحشاء والمنكر. "الديلمي عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১০৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20107 ۔۔۔ جس نے نماز تو پڑھی مگر اس کی نماز نے اس کو نیکی کا حکم نہیں دیا اور برائی سے باز نہیں رکھا تو وہ اس نماز کی بدولت اللہ سے دور ہی ہوگا ۔ (شعب الایمان للبیہقی عن الحسن مرسلا)
20107- من صلى صلاة فلم تأمره بالمعروف ولم تنهه عن الفحشاء والمنكر لم يزدد بها من الله إلا بعدا. "هب عن الحسن مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১০৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20108 ۔۔۔ نماز کو اچھی طرح ادا کیا کرو ۔ میں تم کو اپنے پیچھے سے یوں ہی دیکھتا ہوں جس طرح اپنے آگے سے دیکھتا ہوں ۔ (ابن عساکر عن ابوہریرہ (رض))
20108- أحسنوا صلاتكم فإني أراكم من خلفي كما أراكم قدامي. "كر عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১০৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20109 ۔۔۔ بہترین چیز جو خدا کو یاد دلائے وہ نفل نماز ہے ، اور افضل ترین شی جس پر تو سجدہ کرے وہ زمین ہے اور زمین کی نباتات ہیں۔ (الدیلمی عن علی (رض))
20109- نعم المذكر السبحة، وإن أفضل ما تسجد عليه الأرض، وما أنبتته الأرض. "الديلمي عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১১০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20110 ۔۔۔ گویا میں بنی اسرائیل کے علماء کو بھی دیکھ رہا ہوں کہ نماز میں ان کے دائیں ہاتھ بائیں پر رکھے ہوئے ہیں۔ (منصف ابن ابی شیبۃ ، عن الحسن مرسلا)
20110- كأني أنظر إلى أحبار بني إسرائيل واضعي أيمانهم على شمائلهم في الصلاة. "ش عن الحسن مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১১১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20111 ۔۔۔ بہترین نماز لمبے قیام والی نماز ہے۔ (الطحاوی ، السنن لسعید بن منصور عن جابر بن نصر عن عبداللہ بن حبشی)
20111- أفضل الصلاة طول القيام. "الطحاوي ص عن جابر بن نصر عن عبد الله بن حبشي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১১২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20112 ۔۔۔ حضرت جبرائیل امین (علیہ السلام) میرے پاس تشریف لائے تھے وہ فرمانے لگے : بہترین دعا یہ ہے کہ تم نماز میں کہو : ” اللہم لک الحمد کلہ ، ولک الملک کلہ ، ولک الخلق کلہ ، والیک یرجع الامر کلہ ، اسالک من الخیر کلہ ، واعوذ بک من الشرکلہ “۔ ے اللہ ! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں ، ساری سلطنت تیری ہے ، ساری مخلوق تیری ہے ، ہر چیز کا انجام تیرے پاس ہے ، میں تجھ سے ہر چیز کا انجام تیرے پاس ہے ، میں تجھ سے ہر طرح کی خیر کا سوال کرتا ہوں اور ہر طرح کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔ (شعب الایمان للبیہقی ، الدیلمی عن ابی سعید (رض))
20112- نزل علي جبريل فقال: إن خير الدعاء أن تقول في الصلاة: اللهم لك الحمد كله، ولك الملك كله، ولك الخلق كله، وإليك يرجع الأمر كله، أسألك من الخير كله، وأعوذ بك من الشر كله. "هب والديلمي عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১১৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20113 ۔۔۔ اے ام رافع ! جب تو نماز کے لیے کھڑی ہو تو دس بار سبحان اللہ کہہ ، دس بار ” لا الہ الا اللہ “ کہہ ، دس بار الحمد للہ کہہ ، دس بار اللہ اکبر کہہ ، اور دس بار استغفر اللہ کہہ ، بیشک تو نے سبحان اللہ کہا تو اللہ پاک نے فرمایا : یہ میرے لیے ہے ، جب تو نے ” لا الہ الا اللہ “۔ کہا تو اللہ نے فرمایا : یہ میرے لیے ہے۔ جب تو نے الحمد للہ کہا تو اللہ نے فرمایا : یہ میرے لیے ہے ، جب تو نے استغفار کیا تو اللہ پاک نے فرمایا : میں نے تیری مغفرت کردی ۔ (ابن السنی فی عمل یوم ولیلۃ عن ام رافع (رض))
20113- يا أم رافع إذا قمت إلى الصلاة فسبحي الله عشرا، وهلليه عشرا، واحمديه عشرا، وكبريه عشرا، واستغفريه عشرا، فإنك إذا سبحت عشرا قال: هذا لي. وإذا هللت قال: هذا لي، وإذا حمدت قال: هذا لي، وإذا استغفرت قال: قد غفرت لك. "ابن السني في عمل يوم وليلة عن أم رافع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১১৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ نماز میں جائز امور کا بیان :
20114 ۔۔۔ یہود کی مخالفت کرو ، کیونکہ وہ جوتوں اور موزوں میں نماز نہیں پڑھتے ۔ (ابوداؤد ، مستدرک الحاکم ، السنن البیہقی عن شداد بن اوس (رض))
20114- خالفوا اليهود، فإنهم لا يصلون في نعالهم ولا خفافهم. "د ك هق عن شداد بن أوس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১১৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ نماز میں جائز امور کا بیان :
20115 ۔۔۔ اپنے جوتوں میں نماز پڑھ لیا کرو اور یہود کے ساتھ مشابہت مت اختیار کرو ۔ (الکبیر للطبرانی عن شداد بن اوس (رض))
20115- صلوا في نعالكم ولا تشبهوا باليهود. "طب عن شداد بن أوس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১১৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ نماز میں جائز امور کا بیان :
20116 ۔۔۔ فرض اور نفل سب نمازوں میں آیات کو شمار کرسکتے ہو۔ (الخطیب فی التاریخ عن واثلۃ)
20116- عد الآي في الفريضة والتطوع. "خط عن واثلة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১১৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ نماز میں جائز امور کا بیان :
20117 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو اپنے جوتے پہن لے یا ان کو اپنے قدموں کے درمیان رکھ لے اور ان کے ساتھ کسی کو ایذاء نہ دے (کہ کسی کے پاس رکھ دے) ، (مستدرک الحاکم عن ابوہریرہ (رض))
20117- إذا صلى أحدكم فليلبس نعليه أو ليجعلهما بين رجليه، ولا يؤذي بهما غيره. "ك عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০১১৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع ۔۔۔ نماز میں جائز امور کا بیان :
20118 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے اور اپنے جوتے نکال دے تو اس ان کے ساتھ کسی کو ایذاء نہ دے ، بلکہ ان کو اپنے قدموں کے درمیان میں رکھ لے یا پھر ان کو پہن کر نماز پڑھ لے ۔ (ابوداؤد ، ابن حبان ، مستدرک الحاکم ، السنن للبیہقی عن ابوہریرہ (رض))
20118- إذا صلى أحدكم فخلع نعليه فلا يؤذ بهما أحدا ليجعلهما بين رجليه أو ليصل فيهما. "د حب ك هق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক: