কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২০০৭৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں امیدوں کو مختصر کرنا :
20079 ۔۔۔ اپنی نماز میں موت کو یاد کر ۔ آدمی جب اپنی نماز میں موت کو یاد کرتا ہے تو وہ اپنی نماز کو اچھی طرح ادا کرتا ہے۔ اور اس شخص کی نماز پڑھ جس کو امید نہ ہو کہ وہ اس نماز کے علاوہ کوئی اور نماز بھی پڑھ سکے گا۔ اور ہر ایسی بات سے بچ جس سے کل تجھے معذرت کرنی پڑے ۔ (مسند الفردوس للدیلمی عن انس (رض)) کلام : ۔۔۔ حافظ ابن حجر (رح) نے اس روایت کو حسن قرار دیا ہے اور یہ مسند الفردوس کی نادر اسناد میں سے ہے کیونکہ اس کی اکثر احادیث ضعیف ہیں۔
20079- اذكر الموت في صلاتك، فإن الرجل إذا ذكر الموت في صلاته لحري أن يحسن صلاته، وصل صلاة رجل لا يظن أن يصلي صلاة غيرها وإياك وكل أمر يعتذر منه. "فر عن أنس" وحسنه الحافظ ابن حجر، وهو نادر في مفاريد مسند الفردوس فإن أكثرها ضعاف.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৮০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب کے بیان میں :
20080 ۔۔۔ اے فلاں ! تو نماز کو اچھی طرح ادا کیوں نہیں کرتا ؟ کیا مصلی نہیں دیکھتا کہ نماز کے وقت وہ کیسے نماز پڑھ رہا ہے ؟ وہ اپنے لیے نماز پڑھتا ہے۔ اللہ کی قسم ! میں اپنے پیچھے سے بھی یوں دیکھتا ہوں جس طرح اپنے آگے سے دیکھتا ہوں ۔ (مسلم ، النسائی عن ابوہریرہ (رض))
20080- يا فلان ألا تحسن صلاتك؟ ألا ينظر المصلي إذا صلى كيف يصلي؟ فإنما يصلي لنفسه، إني والله لأبصر من ورائي كما أبصر من بين يدي.

"م ن عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৮১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب کے بیان میں :
20081 ۔۔۔ تم میں اچھے لوگ وہ ہیں جو نماز (باجماعت) کے دوران اپنے کندھوں کو نرم رکھیں ۔ (ابوداؤد ، السنن للبیہقی عن ابن عباس (رض))
20081- خياركم ألينكم مناكب في الصلاة. "د، هق عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৮২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب کے بیان میں :
20082 ۔۔۔ جب کوئی نماز کے لیے کھڑا ہو تو اپنے شانوں کو پرسکون رکھے اور یہود کی طرح ادھر ادھر ہلے نہ ، بیشک نماز میں شانوں کو پرسکون رکھنا نماز کے کمال میں سے ہے۔ (الکامل لابن عدی ، حلیۃ الاولیاء عن ابی بکر (رض))
20082- إذا قام أحدكم إلى الصلاة فليسكن أطرافه، ولا يتميل كما يتميل اليهود، فإن تسكين الأطراف في الصلاة من تمام الصلاة. "عد حل عن أبي بكر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৮৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب کے بیان میں :
20083 ۔۔۔ جس کو اس کی نماز برائیوں سے نہ روک سکے تو وہ اللہ سے دور ہی ہوگا۔ (الکبیر للطبرانی عن ابن عباس (رض))
20083- من لم تنهه صلاته عن الفحشاء والمنكر لم يزدد من الله إلا بعدا. "طب عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৮৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متفرق آداب کے بیان میں :
20084 ۔۔۔ جب بندہ نماز میں کھڑا ہوتا ہے تو نیکی اس کے سر پر ڈال دی جاتی ہے حتی کہ وہ رکوع کرے پس جب وہ رکوع کرتا ہے تو اللہ کی رحمت اس پر بلند ہو کر چھا جاتی ہے۔ حتی کہ وہ سجدہ کرے اور سجدہ کرنے والا اللہ کے قدموں پر سجدہ کرتا ہے ، پس وہ (سجدے میں) اللہ سے سوال کرے اور قبولیت کی امید رکھے ۔ (السنن لسعید بن منصور عن عمار مرسلا)
20084- إذا قام العبد في صلاته ذر البر على رأسه، حتى يركع فإذا ركع علته رحمة الله حتى يسجد، والساجد يسجد على قدمي الله، فليسأل وليرغب. "ص عن عمار مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৮৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20085 ۔۔۔ اس کو نکال دو اور پہلے تسمے کو اس کی جگہ لگا دو ، میں اس کو نماز کے دوران بھی دیکھتا رہا ۔ (ابن المبارک عن ابی النضر) فائدہ : ۔۔۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ گیا ۔ پھر آپ نے ایک اور نئی چیز کے ساتھ جوتے کو باندھ لیا ۔ پھر نماز پڑھنے لگے تو اس (کی طرف دھیان چلا گیا اور اس) کو دیکھتے رہے ۔ پھر نماز کے بعد مذکور ارشاد فرمایا ۔
20085- انزعوا هذا واجعلوا الأول مكانه إني كنت أنظر إليه وأنا أصلي.

"ابن المبارك عن أبي النضر" قال: انقطع شراك نعل رسول الله صلى الله عليه وسلم فوصله بشيء جديد فجعل ينظر إليه وهو يصلي، فلما قضى صلاته قال فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৮৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20086 ۔۔۔ مجھے آج اس نے تم سے مشغول کردیا ۔ ایک نظر اس کو دیکھتا ہوں اور ایک نظر تم کو ۔ (مسند احمد عن ابن عباس (رض)) فائدہ : ۔۔۔ ایک مرتبہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انگوٹھی پہنی پھر مذکورہ ارشاد فرمایا ۔
20086- شغلني هذا عنكم منذ اليوم، إليه نظرة، وإليكم نظرة. "حم عن ابن عباس" أن النبي صلى الله عليه وسلم اتخذ خاتما فلبسه ثم قال فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৮৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20087 ۔۔۔ جس نے وضو کیا اور کامل وضو کیا پھر کھڑا ہو کر نماز پڑھنے لگا اور جو پڑھتا رہا جانتا رہا (کہ کیا پڑھ رہا ہے) حتی کہ اپنی نماز سے فارغ ہوگیا تو وہ اس دن کی طرح (گناہوں سے پاک صاف) ہوگیا جس دن اس کی ماں نے اس کو جنم دیا تھا ۔ (عبدالرزاق عن عقبۃ بن عامر)
20087- من توضأ فأسبغ الوضوء ثم قام يصلي صلاة يعلم ما يقول فيها حتى يفرغ من صلاته كان كهيئة يوم ولدته أمه. "عبد الرزاق عن عقبة بن عامر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৮৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20088 ۔۔۔ اس شخص کی نماز نہیں جو نماز میں خشوع اختیار نہ کرے ۔ (الدیلمی عن ابی سعید (رض))
20088- لا صلاة لمن لا يتخشع في صلاته. "الديلمي عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৮৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20089 ۔۔۔ اللہ کی پناہ مانگو نفاق کے خشوع سے ، یعنی بدن میں تو خشوع ہو اور دل میں نفاق (اور ویرانی) ہو۔ مالحکیم ، شعب الایمان للبیہقی، عن ابی بکر ، الحاکم فی التاریخ عن ابن عمر (رض))
20089- تعوذوا بالله من خشوع النفاق خشوع البدن ونفاق القلب. "الحكيم هب عن أبي بكر؛ ك في تاريخه عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৯০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20090 ۔۔۔ نفاق کے خشوع سے بچو ، کہ ظاہری بدن میں خشوع نظر آئے لیکن دل میں خشوع نہ ہو ۔ (الدیلمی عن ابن مسعود (رض))
20090- إياكم وخشوع النفاق يخشع البدن ولا يخشع القلب. "الديلمي عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৯১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20091 ۔۔۔ نماز کی دو دو رکعت میں تشہد ہے۔ نیز نماز میں خدا کے آگے سخت حاجت مند بن جا ، اس سے چمٹ جا اور اپنے ہاتھوں کو جھکا جھکا کر کہہ ” اللہم اللہم “ اے اللہ ! اے اللہ ! جو ایسا نہ کرے تو اس کی نماز نامکمل اور ادھوری ہے۔ (مسند احمد ، ابو داؤد ، ترمذی ، ابن جریر ، السنن للبیہقی عن المطلب)
20091- الصلاة مثنى مثنى أن تشهد في كل ركعتين، وأن تبأس وتمسكن وتقنع بيديك، وتقول: اللهم اللهم فمن لم يفعل ذلك فهي خداج. "حم د ت وابن جرير ق عن المطلب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৯২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20092 ۔۔۔ نماز کی ہر ہر دو رکعت میں تشہد ہے ، خشوع و خضوع (آہ وزاری) اور اصرار کے ساتھ خدا سے مانگنا ہے ، اور تجھے یوں کہنا ہے اے رب ، اے رب ! پس جو ایسا نہ کرے اس کی نماز نامکمل اور ادھوری ہے۔ (الحکیم ، مسند احمد ، ابن جریر ، الکبیر للطبرانی ، السنن للبیہقی عن الفضل بن عباس (رض))
20092- الصلاة مثنى مثنى تشهد في كل ركعتين، وتضرع وتخشع وتمسكن وتقنع بيدك وتقول: يا رب يا رب فمن لم يفعل ذلك فهي خداج. "الحكيم حم وابن جرير طب هق عن الفضل بن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৯৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20093 ۔۔۔ جب نماز کے دوران کسی کو جمائی آجائے تو ممکنہ حد تک اس کو روکنے کی کوشش کرے ۔ کیونکہ جب بھی کوئی ہآ، کرتا ہے تو شیطان اس پر ہنستا ہے۔ (بخاری عن ابوہریرہ (رض))
20093- إذا تئاءب أحدكم فليرد ما استطاع، فإن أحدكم إذا قال: ها، ضحك منه الشيطان. "خ عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৯৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20094 ۔۔۔ جب تو نماز میں ہو تو رخصت ہونے والے کی طرح نماز پڑھ ۔ ہر ایسی بات سے بچ جس سے کل کو معذرت کرنی پڑے ۔ اور لوگوں کے ہاتھ میں جو کچھ ہے اس سے مایوس ہوجا ۔ (ابن عساکر عن ابی ایوب (رض))
20094- إذا كنت في صلاتك فصل صلاة مودع، وإياك وما يعتذر منه، واجمع اليأس مما في أيدي الناس. "كر عن أبي أيوب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৯৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20095 ۔۔۔ جب تو نماز پڑھے تو (آخری سفر پر) رخصت ہونے والے کی طرح نماز پڑھ ، ایسی بات ہرگز نہ کر جس سے معذرت کرنا پڑے اور لوگوں کے ہاتھوں میں جو کچھ ہے اس سے مایوسی اختیار کرلے ۔ (ابن عساکر عن ابی ایوب (رض))
20095- إذا صليت فصل صلاة المودع، ولا تتحدثن بكلام يعتذر منه واجمع اليأس مما في أيدي الناس. "كر عن أبي أيوب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৯৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20096 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی نماز کے لیے کھڑا ہو تو اپنی اطراف (اعضاء) کو پرسکون رکھے ۔ یہود کی طرح ہلے جلے نہیں ، بیشک اعضاء کا پرسکون رکھنا نماز کے کمال میں سے ہے۔ مالحکیم ، حلیۃ الاولیاء ، مستدرک الحاکم عن اسماء بنت ابی بکر عن ام رومان عن ابی بکر (رض)) کلام : ۔۔۔ امام حاکم (رح) فرماتے ہیں یہ روایت غریب (ضعیف) ہے۔ اس روایت کو تین صحابی روایت کرتے ہیں ، اسماء ام رومان اور تیسرے مرد حضرت ابوبکر (رض) اجمعین۔
20096- إذا قام أحدكم في صلاته فليسكن أطرافه ولا يميل كما تميل اليهود، فإن سكون الأطراف في الصلاة من تمام الصلاة.

"الحكيم حل ك عن أسماء بنت أبي بكر عن أم رومان عن أبي بكر" وقال "ك": غريب وفيه ثلاثة من الصحابة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৯৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20097 ۔۔۔ جب کوئی نماز کے لیے کھڑا ہو تو اپنی آنکھوں کو بند نہ کرے ۔ (الکامل لابن عدی ، الکبیر للطبرانی ، عن ابن عباس (رض))
20097- إذا قام أحدكم إلى الصلاة فلا يغمض عينيه. "عد طب عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৯৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20098 ۔۔۔ اے انس ! اپنی نگاہ اس جگہ رکھ ، جہاں تو سجدہ کرتا ہے۔ (السنن للبیہقی عن انس (رض))
20098- يا أنس اجعل بصرك حيث تسجد. "ق عن أنس".
tahqiq

তাহকীক: