কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২০০৫৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20059 ۔۔۔ جب شام کا کھانا سامنے رکھ دیا جائے اور نماز (مغرب) کے لیے اذان ہوجائے تو پہلے کھانا کھالو پھر نماز پڑھ لو۔ معبدالرزاق عن انس (رض))
20059- إذا قرب العشاء ونودي بالصلاة، فابدأوا بالعشاء ثم صلوا. "عب عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৬০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدافعۃ الاخبثین :

پیشاب پاخانے وغیرہ سے پہلے فراغت حاصل کرنا :
20060 ۔۔۔ کوئی بندہ نماز کے لیے کھڑا نہ ہو جب کہ اس کو حاجت ہو (ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض))
20060- لا يقوم أحدكم إلى الصلاة وبه أذى. "هـ عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৬১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدافعۃ الاخبثین :

پیشاب پاخانے وغیرہ سے پہلے فراغت حاصل کرنا :
20061 ۔۔۔ کھانے کی حاضری کے بعد نماز نہیں اور نہ ایسے وقت نماز ہے جب کہ پیشاب پاخانے کا زور ہو (مسلم ابو داؤد عن عائشہ (رض))
20061- لا صلاة بحضرة الطعام ولا وهو يدافعه الأخبثان. "م د عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৬২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدافعۃ الاخبثین :

پیشاب پاخانے وغیرہ سے پہلے فراغت حاصل کرنا :
20062 ۔۔۔ جب نماز کھڑی ہوجائے اور آدمی کو بیت الخلاء جانے کی ضرورت ہو تو پہلے بیت الخلاء جائے ۔ ممؤطا امام مالک الشافعی مسند احمد الترمذی النسائی ابن ماجہ ابن حبان مستدرک الحاکم السنن للبیھقی عن عبداللہ بن ارقم)
20062- إذا أقيمت الصلاة وأراد الرجل الخلاء فليبدأ بالخلاء.

"مالك والشافعي حم ت ن هـ حب ك هق عن عبد الله بن أرقم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৬৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مدافعۃ الاخبثین :

پیشاب پاخانے وغیرہ سے پہلے فراغت حاصل کرنا :
20063 ۔۔۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز سے منع فرمایا اس حال میں کہ نمازی کو پیشاب پاخانے کا دباؤ ہو (ابن ماجہ عن ابی امامۃ)
20063- نهى أن يصلي الرجل وهو حاقن. "هـ عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৬৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20064 ۔۔۔ جب نماز کھڑے ہونے کا وقت ہوجائے اور کسی کو بیت الخلاء جانے کی حاجت محسوس ہو تو پہلے وہ بیت الخلاء جائے پھر نماز پڑھے اور اس حال میں نماز کو ہرگز نہ آئے کہ اس کو قضائے حاجت کی ضرورت ہو۔ (الکبیر للطبرانی عن عبداللہ بن ارقم)
20064- إذا حضرت الصلاة وكان بأحدكم الغائط فليبدأ به فليصل بعد ولا يأت الصلاة وهو يدافع. "طب عن عبد الله بن أرقم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৬৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20065 ۔۔۔ جب نماز کو ہرگز نہ آئے کہ اس کو قضائے حاجت کی ضرورت ہو (الکبیر للطبرانی عن عبداللہ بن ارقم)
20065- إذا حضرت الصلاة والخلاء فابدأوا بالخلاء. "خط في المتفق والمفترق عن عبد الله بن الأرقم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৬৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20066 ۔۔۔ جب نماز کھڑی ہوجائے اور آدمی کو بیت الخلاء جانے کی ضرورت ہو تو پہلے بیت الخلاء جائے۔ ممؤطا امام مالک الشافعی مسند احمد الترمذی النسائی ابن ماجہ ابن حبان مستدرک الحاکم السنن للبیھقی عن عبداللہ بن ارقم)
20066- إذا أراد أحدكم أن يذهب إلى الخلاء وأقيمت الصلاة فليذهب إلى الخلاء. "حم د ن حب ك عن عبد الله بن أرقم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৬৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20067 ۔۔۔ جب تم کو بیت الخلاء جانے کی حاجت محسوس ہو اور نماز کھڑی ہوجائے تو نماز سے پہلے بیت الخلاء جائے۔ مالضیاء للمفدسی النسائی ابن حبان عن عبداللہ بن ارقم)
20067- إذا وجد أحدكم الغائط وأقيمت الصلاة فليبدأ بالغائط قبل الصلاة.

"ض ن حب عن عبد الله بن أرقم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৬৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20068 ۔۔۔ نماز میں اخبثین (پیشاب پاخانے) سے مدافعت نہ کرو۔ (السنن لسعید بن منصور عن ابوہریرہ (رض))
20068- لا تدافعوا الأخبثين في الصلاة. "ص عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৬৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20069 ۔۔۔ نماز میں دو خبیث چیزوں سے مزاحمت نہ کرو۔ پیشاب پاخانہ۔ عبدالرزاق عن الحسن مرسلا)
20069- لا تزاحموا الأخبثين في الصلاة: الغائط والبول. "عبد الرزاق عن الحسن مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৭০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20070 ۔۔۔ اس شخص کے لیے حلال نہیں جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو کہ پیشاب پاخانے کی تکلیف میں نماز پڑھے حتی کہ ان سے نجات نہ پالے (مستدرک الحاکم عن ابوہریرہ (رض))
20070- لا يحل لرجل يؤمن بالله واليوم الآخر أن يصلي وهو حقن حتى يخفف. "ك عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৭১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20071 ۔۔۔ آدمی کے لیے حلال نہیں ہے کہ وہ حاجت ضرور یہ کے دباؤ میں نماز ادا کرے جب تک کہ وہ ہلکان نہ ہوجائے۔ اور کسی مسلمان کے لیے یہ بھی حلال نہیں کہ کسی قوم کی امام ان کی اجازت کے بغیر کرے۔ اور اس کے لیے یہ بھی حلال نہیں کہ خاص اپنے لیے دعا کرے اور پچھلوں (مقتدیوں) کو چھوڑ دے۔ اگر وہ ایسا کرے گا تو درحقیقت ان کے ساتھ خیانت کا مرتکب ہوگا۔ اور کسی مسلمان کے لیے حلال نہیں کہ کسی کے گھر کے اندر دیکھے اگر اس نے ایسا کیا تو گویا وہ بغیر اجازت اندر جا گھسا۔ (السنن للبیھقی عن ابوہریرہ (رض))
20071- لا يحل لامرئ أن يصلي وهو حاقن حتى يتخفف ولا يحل لامرئ مسلم أن يؤم قوما إلا بإذنهم، ولا يخص نفسه بدعوة دونهم، فإن فعل فقد خانهم، ولا يحل لامرئ مسلم أن ينظر في قعر بيت فإن فعل فقد دمر "هق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৭২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20072 ۔۔۔ کوئی اس حال میں نماز ادا نہ کرے کہ وہ خبائث (پیشاب پاخانے کی تکلیف) محسوس کرے۔ لسنن الکبری للبیھقی عن ابوہریرہ (رض))
20072- لا يصل أحدكم وهو يجد شيئا من الخبث. "هق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৭৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20073 ۔۔۔ کوئی اس حال میں نماز ادا نہ کرے کہ اس کو پیشاب پاخانے کی شدت کا سامنا ہو۔ (ابن حبان عن ابوہریرہ (رض))
20073- لا يصلي أحدكم وهو يدافعه الأخبثان. "حب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৭৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20074 ۔۔۔ اس حال میں ہرگز کوئی نماز ادا نہ کرے کہ وہ پیشاب پاخانے میں سے کسی تکلیف میں مبتلا ہو۔ مالک بیر للطبرانی عن المسوط بن محرمہ) کلام :۔۔۔ اس میں ایک راوی واقدی ہے جو ضعیف ہے (مجمع الزوائد ۔ 2 ۔ 89 ۔
20074- لا يصلين أحدكم وهو يجد من الأذى شيئا يعني الغائط والبول.

"طب عن المسور بن مخرمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৭৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20075 ۔۔۔ کھانے کی موجودگی میں نماز نہیں اور نہ اس حال میں کہ وہ دو خبیث چیزوں (پیشاب پاخانے) سے مدافعت کررہا ہو ۔ ممستدرک الحاکم عن عائشہ (رض))
20075- لا يصلي بحضرة طعام ولا هو يدافع الأخبثان. "ك عن عائشة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৭৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20076 ۔۔۔ کوئی بھی شخص کھانے کی موجودگی میں نماز کے لیے کھڑا نہ ہو اور نہ اس حال میں کہ پیشاب پاخانے کی تکلیف کا سامنا ہو۔ مابن حبان عن عائشہ (رض))
20076- لا يقوم أحدكم للصلاة وهو بحضرة الطعام ولا وهو يدافعه الأخبثان الغائط والبول. "حب عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৭৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں امیدوں کو مختصر کرنا :
20077 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو وہ ہمیشہ کے لیے رخصت ہونے والے کی طرح نماز پڑھے۔ اس شخص کی نماز جس کو دوبارہ یہ نماز پڑھنے کی امید نہ ہو ۔ (مسند الفردوس للدیلمی عن ام سلمۃ (رض))
20077- إذا صلى أحدكم فليصل صلاة مودع، صلاة من لا يظن أنه يرجع إليها أبدا. "فر عن أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৭৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز میں امیدوں کو مختصر کرنا :
20078 ۔۔۔ جب تو نماز کے لیے کھڑا ہو تو آخرت کے سفر پر جانے والے کی طرح نماز پڑھ ۔ ایسی بات منہ سے نہ نکال جس سے کل تجھے معذرت کرنا پڑے ۔ اور جو کچھ لوگوں کے ہاتھوں میں ہے اس سے مایوس ہوجا ۔ (مسند احمد ، ابن ماجہ عن ایوب (رض))
20078- إذا قمت في صلاتك فصل صلاة مودع ولا تكلم بكلام تعتذر منه غدا وأجمع اليأس مما في أيدي الناس. "حم، هـ3 عن أبي أيوب".
tahqiq

তাহকীক: