কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২০০৩৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20039 ۔۔۔ جو نماز میں کنکریاں ہٹاتا تھا وہ نماز سے اس کا حصہ ہے۔ (الجامع لعبد الرزاق عن معمر عن یحی بن ابی کثیر) فائدہ : ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کے بارے میں سنا کہ وہ نماز میں کنکریاں ہٹاتا ہے ، تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا ۔
20039- من الذي كان يقلب الحصا في الصلاة فهو حظه من صلاته. "عبد الرزاق عن معمر عن يحيى بن أبي كثير" قال: سمع النبي صلى الله عليه وسلم رجلا يقلب الحصا في الصلاة فلما انصرف قال فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৪০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20040 ۔۔۔ کوئی شخص نماز میں اپنے ہاتھ کو کنکریاں ہٹانے سے روک لے یہ اس کے لیے اس سے بہتر ہے کہ اس کے پاس سو اونٹنیاں عالی نسل کی ہوں ۔ پھر بھی اگر تم پر شیطان غالب آجائے تو وہ صرف ایک مرتبہ ہاتھ پھیر لے ۔ (عبد بن حمید ، سمویہ ، السنن لسعید بن منصور عن جابر (رض))
20040- لأن يمسك أحدكم يدة عن الحصا في الصلاة خير له من أن يكون له مائة ناقة كلها سود الحدق، فإن غلب أحدكم الشيطان فليمسح مسحة واحدة.

"عبد بن حميد وسمويه ص عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৪১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20041 ۔۔۔ نماز کے دوران ہاتھ نہ پھیر اگر اس کے بغیر چارہ کار نہ ہو تو صرف ایک مرتبہ ہاتھ پھیر کر کنکریاں برابر کرلے ۔ (ابوداؤد ، السنن للبیہقی عن معیقیب)
20041- لا تمسح وأنت تصلي، فإن كنت لا بد فاعلا فواحدة تسوية الحصا.

"د ق عن معيقيب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৪২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20042 ۔۔۔ اگر تجھے اس کے بغیر نہ سرے تو صرف ایک مرتبہ (بخاری ، مسلم ، ترمذی ، نسائی ، ابن ماجہ ، عن معیقیب) یہ ارشاد حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس شخص کے بارے میں فرمایا جو نماز میں سجدے کے دوران کنکریاں ہٹائے ۔ (الجامع لعبد الرزاق عن معمر)
20042- إن كنت لا بد فاعلا فمرة واحدة. "خ م ت ن هـ عن معيقيب" في الرجل يسوي الحصا حيث يسجد. "عبد الرزاق عن أبي سلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৪৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20043 ۔۔۔ کوئی شخص اس طرح نماز نہ پڑھے کہ اس کا کپڑا اس کی ناک پر ہو۔ کیونکہ یہ شیطان کی سونڈ (بن جاتا) ہے۔
20043- لا يصلين أحدكم وثوبه على أنفه فإن ذلك خطم الشيطان. "طب عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৪৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20044 ۔۔۔ کوئی نماز میں اپنی داڑھی کو نہ ڈھانپے کیونکہ ڈاڑھی چہرہ میں داخل ہے۔ (الدیلمی عن ابن عمر (رض))
20044- لا يغطين أحدكم لحيته في الصلاة فإن اللحية من الوجه. "الديلمي عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৪৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20045 ۔۔۔ اس شخص کی نماز مقبول نہیں جس کے جسم پر معمولی سی بھی خلوق خوشبو ہو ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ابی موسیٰ (رض)) دیکھئے حدیث نمبر 20024 ۔
20045- لا تقبل صلاة رجل في جسده شيء من الخلوق. "طب عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৪৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20046 ۔۔۔ اے رباح ! نماز میں پھونک مت مار بیشک جس نے نماز میں پھونکا اس نے کلام کیا ۔ (الحاکم فی التاریخ عن ام سلمہ (رض)) فائدہ : ۔۔۔ سجدہ وغیرہ میں مٹی ہٹانے کے لیے پھونک مارنے کی ممانعت مقصود ہے۔
20046- يا رباح لا تنفخ في الصلاة فإنه من نفخ في الصلاة فقد تكلم.

"ك في تاريخه عن أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৪৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20047 ۔۔۔ تین باتیں ظلم کی ہیں : نماز سے فارغ ہونے سے قبل چہرے سے مٹی پوچھنا ، چہرے کی جگہ سے مٹی ہٹانے کے لیے پھونک مارنا اور کھڑے ہو کر پیشاب کرنا ۔ (الاوسط للطبرانی عن بریدۃ (رض))
20047- ثلاث من الجفاء: مسح الرجل التراب عن وجهه قبل فراغه من صلاته، ونفخه في الصلاة التراب لموضع وجهه، وأن يبول وهو قائم. "طس عن بريدة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৪৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20048 ۔۔۔ نماز میں پانچ چیزیں شیطان کی ہیں۔ چھینکنا ، اونگھنا ، جمائی لینا اور حیض آنا (غالبا پانچویں چیز جو بیان سے رہ گئی ہے وہ نماز میں پھونک مار کر مٹی ہٹانا ہے۔ واللہ اعلم بالصواب) ۔ (الدیلمی عن عمارۃ بن عبد)
20048- خمس في الصلاة من الشيطان: العطاس، والنعاس، والتثاؤب، والحيض. "الديلمي عن عمارة بن عبد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৪৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20049 ۔۔۔ مجھے منع کیا گیا ہے کہ میں بےوضو اور سونے والوں کے پیچھے نماز پڑھوں ۔ مالاوسط للطبرانی ، عن ابوہریرہ (رض) ، عبدالرزاق ، عن مجاھد ، مرسلا ، وفیہ عبدالکریم بن ابی المخارق)
20049- نهيت أن أصلي خلف المحدثين والنيام. "طس عن أبي هريرة، عبد الرزاق عن مجاهد مرسلا وفيه عبد الكريم بن أبي المخارق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৫০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20050 ۔۔۔ کسی سونے والے اور کسی بےوضو کی اقتداء نہیں کی جاسکتی ۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ ، عن مجاھد مرسلا)
20050- لا تأتم بنائم ولا متحدث. "ش عن مجاهد مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৫১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20051 ۔۔۔ ایک دن میں ایک ہی فرض نماز دو مرتبہ نہیں ہوسکتی ۔ (السنن للبیہقی عن ابن عمر (رض))
20051- لا صلاة مكتوبة في يوم مرتين. "ق عن ابن عمر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৫২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ نماز کے آداب کے بیان میں :

نماز سے پہلے کھانا تناول کرنا :
20052 ۔۔۔ جب کسی کے آگے (عشائیہ) رات کا کھانا رکھ دیا جائے اور نماز بھی کھڑی ہوجائے تو پہلے کھانا کھالو اور جلدی نہ مچاؤ حتی کہ کھانے سے فارغ ہوجاؤ (مسند احمد بخاری مسلم ابو داؤد عن ابن عمر (رض))
20052- إذا وضع عشاء أحدكم وأقيمت الصلاة فابدأوا بالعشاء ولا تعجلوا حتى يفرغ منه. "حم ق د عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৫৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ نماز کے آداب کے بیان میں :

نماز سے پہلے کھانا تناول کرنا :
20053 ۔۔۔ جب عشائیہ رکھ دیا جائے اور نماز بھی تیار ہوجائے تو پہلے کھانا کھالو مغرب سے پہلے ۔ اور عشائیہ سے قبل نماز کی جلدی نہ کرو۔ بخاری مسلم عن انس (رض))
20053- إذا قدم العشاء وحضرت الصلاة فابدأوا به قبل أن تصلوا صلاة المغرب ولا تعجلوا عن عشائكم. "ق عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৫৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ نماز کے آداب کے بیان میں :

نماز سے پہلے کھانا تناول کرنا :
20054 ۔۔۔ جب نماز (مغرب) کھڑی ہوجائے اور تم میں سے کوئی روزہ دار ہو تو پہلے کھانا کھالے مغرب کی نماز سے قبل اور کھانے سے قبل نماز کی جلدی نہ کرو۔ (ابن حسان عن انس (رض))
20054- إذا أقيمت الصلاة وأحدكم صائم فليبدأ بالعشاء قبل صلاة المغرب ولا تعجلوا عن عشائكم. "حب عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৫৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ نماز کے آداب کے بیان میں :

نماز سے پہلے کھانا تناول کرنا :
20055 ۔۔۔ جب نماز کھڑی ہوجائے اور عشائیہ (شام کا کھانا بھی حاضر ہوجائے تو پہلے عشائیہ تناول کرلو۔ ممسند احمد بخاری مسلم ترمذی نسائی ابن ماجہ عن انس (رض) بخاری مسلم ابن ماجہ عن ابن عمر (رض) بخاری ابن ماجہ عن عائشہ (رض) مسند احمد الکبیر للطبرانی عن سلمۃ بن الاکوع الکبیر للطبرانی عن ابن عباس (رض))
20055- إذا أقيمت الصلاة وحضر العشاء فابدأوا بالعشاء. "حم ق ت ن هـ عن أنس؛ ق هـ عن ابن عمر؛ خ هـ عن عائشة؛ حم طب عن سلمة بن الأكوع؛ طب عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৫৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع : ۔۔۔ نماز کے آداب کے بیان میں :

نماز سے پہلے کھانا تناول کرنا :
20056 ۔۔۔ نماز کو کھانے اور کسی اور وجہ سے مؤخر نہیں کیا جاسکتا۔ (ابو داؤد عن جابر (رض)) کلام :۔۔۔ اس روایت میں محمد بن میمون منکر الحدیث ہے۔ (عون المعبود 10 ۔ 23)
20056- لا تؤخر الصلاة لطعام ولا لغيره. "د عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৫৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20057 ۔۔۔ جب نماز کا وقت ہوجائے اور عشائیہ بھی حاضر ہوجائے تو پہلے کھانا تناول کرو۔ ممسند احمد عن سلمۃ بن الاکوع الکبیر للطبرانی عن ام مسلمہ (رض))
20057- إذا حضرت الصلاة وحضر العشاء، فابدأوا بالعشاء. "حم عن سلمة بن الأكوع، طب عن أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২০০৫৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
20058 ۔۔۔ کھانے سے پہلے نماز کی جلدی نہ کرو جب کھانا تمہارے سامنے پیش کردیا جائے۔ (عبدالرزاق ابن حبان عن ابن عمر (رض))
20058- لا تعجلوا عن عشائكم إذا قدم إليكم. "عبد الرزاق حب عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক: