কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ১৯৯১৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ نماز کے مفسدات ، ممنوعات اور نماز کے آداب اور مباح امور کے بیان میں : اس میں چار فروع ہیں۔ پہلی فرع : ۔۔۔ مفسدات کے بیان میں :
19919 ۔۔۔ جس نے صبح کی (فرض) نماز کی ایک رکعت پڑھی پھر سورج طلوع ہوگیا تو وہ اپنی صبح کی نماز پوری کرے۔ ممستدرک الحاکم عن ابی ھریر (رض))
19919- من صلى ركعة من الصبح، ثم طلعت الشمس فليصل الصبح. "ك عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৯২০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ نماز کے مفسدات ، ممنوعات اور نماز کے آداب اور مباح امور کے بیان میں : اس میں چار فروع ہیں۔ پہلی فرع : ۔۔۔ مفسدات کے بیان میں :
19920 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی نماز میں بےوضو ہوجائے تو اپنی ناک پکڑ لے (تاکہ دوسروں کو نکسیر پھوٹنے کا گمان ہو اور) پھر چلا جائے۔ مابن ماجہ مستدرک الحاکم ابن حبان السنن للبیھقی عن عائشہ (رض))
19920- فإذا أحدث أحدكم في صلاته فليأخذ بأنفه ثم لينصرف. "هـ ك حب هق عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৯২১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ نماز کے مفسدات ، ممنوعات اور نماز کے آداب اور مباح امور کے بیان میں : اس میں چار فروع ہیں۔ پہلی فرع : ۔۔۔ مفسدات کے بیان میں :
19921 ۔۔۔ جب نماز میں کسی کی نکسیر پھوٹ جائے تو وہ مڑ کر چلا جائے خون دھوئے پھر وضو کرے اور نماز میں مشغول ہوجائے۔ مالسنن للدار قطنی الکبیر للطبرانی عن ابن عباس (رض))
19921- إذا رعف أحدكم في صلاته فلينصرف، فليغسل عنه الدم ثم ليعد وضوءه، وليستقبل صلاته. "قط طب عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৯২২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فصل ۔۔۔ نماز کے مفسدات ، ممنوعات اور نماز کے آداب اور مباح امور کے بیان میں : اس میں چار فروع ہیں۔ پہلی فرع : ۔۔۔ مفسدات کے بیان میں :
19922 ۔۔۔ جب کوئی نماز پڑھے پھر بےوضو ہوجائے تو اپنی ناک کو پکڑ کر چلا جائے ۔ (ابن ماجہ عن عائشہ (رض))
19922- إذا صلى أحدكم فأحدث فليمسك على أنفه ثم لينصرف.

"هـ عن عائشة
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৯২৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19923 ۔۔۔ نماز میں بات چیت وغیرہ جائز نہیں۔ بلکہ نماز تو تسبیح تکبیر تہلیل اور قرآن پڑھنے کا نام ہے۔ (مصنف عبدالرزاق عن زید بن اسلم)
19923- إن الصلاة لا يصلح فيها شيء من كلام الناس إنما هو تسبيح، وتكبير، وتهليل، وقراءة القرآن. "عب عن زيد بن أسلم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৯২৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19924 ۔۔۔ جس نے نماز میں ایسا اشارہ کیا جو جو سمجھ میں آنے والا تھا وہ اپنی نماز لوٹا لے۔ (السنن للدار قطنی عن ابوہریرہ (رض))
19924- من أشار في صلاته إشارة تفهم عنه فليعد صلاته. "قط عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৯২৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19925 ۔۔۔ جس نے نماز میں قہقہہ لگایا اس پر وضو اور نماز کا لوٹانا ٖضروری ہے۔ (الدیلمی عن انس (رض))
19925- من قهقه في الصلاة قهقهة فعليه الوضوء والصلاة. "الديلمي عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৯২৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19926 ۔۔۔ نماز کو نہیں توڑتا مگر بےوضو ہونا اور بےوضو ہوا نکلنے سے یا گوز مارنے سے (آواز کے ساتھ ہوا نکلنے سے) ہوجاتا ہے۔ مالاوسط للطبرانی عن علی (رض))
19926- لا يقطع الصلاة إلا الحدث، والحدث أن يفسو أو يضرط. "طس عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৯২৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19927 ۔۔۔ مسکراہٹ نماز کو نہیں توڑتی لیکن قہقہہ توڑ دیتا ہے (الشیرازی فی الالقاب السنن للبیھقی الخطیب عن جابر (رض))
19927- لا يقطع الصلاة الكشر، ولكن يقطعها القرقرة.

"الشيرازي في الألقاب؛ ق والخطيب عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৯২৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19928 ۔۔۔ مسکراہٹ سے نماز نہیں ٹوٹتی لیکن قہقہہ نماز کو توڑ دیتا ہے۔ (الصغیر للطبرانی عن جابر (رض))
19928- لا يقطع الصلاة الكشر، ولكن يقطعها القهقهة. "طص عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৯২৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19929 ۔۔۔ بلی کا (آگے سے) گذر جانا نماز کو نہیں توڑتا کیونکہ بلی گھر میں آنے جانے والی چیز ہے (البزار عن ابوہریرہ (رض))
19929- لا يقطع الهرة الصلاة، فإنما هي من متاع البيت. "البزار عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৯৩০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19930 ۔۔۔ جب کوئی نماز پڑھے اور بےوضوہو جائے تو وہ اپنی ناک کو پکڑ کر واپس چلا جائے (ابن ماجہ عن عائشہ (رض))
19930- إذا صلى أحدكم فأحدث فليمسك على أنفه ثم لينصرف. "هـ عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৯৩১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19931 ۔۔۔ جس کی نماز میں نکسیر پھوٹ جائے وہ لوٹ جائے اور وضو کر کے پہلی نماز کو پورا کرے ۔ (الدار قطنی وضعفہ عن ابی سعید)
19931- من رعف في صلاته فليرجع، فليتوضأ وليبن على صلاته. "قط وضعفه عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৯৩২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19932 ۔۔۔ جس کو نماز میں نکسیر پھوٹے یا قے ہوجائے تو وہ وضو کرے اور اپنی سابقہ نماز مکمل کرے جب تک بات چیت نہ کی ہو ۔ (البیہقی فی المعرفہ عن عائشہ)
19932- من رعف أو قاء فإنه يتوضأ ويبني ما لم يتكلم. "هق في المعرفة عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৯৩৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19933 ۔۔۔ جس کو نماز میں نکسیر پھوٹے جائے وہ وضو کرے اور نماز لوٹا لے ۔ (السنن الدارقطنی عن جابر (رض)) کلام : ۔۔۔ امام دارقطنی (رح) فرماتے ہیں یہ روایت منکر ہے۔ صحیح نہیں ۔
19933- من رعف في صلاته فليتوضأ ثم ليعد الصلاة. "قط عن جابر؟ وقال: منكر لا يصح".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৯৩৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19934 ۔۔۔ میں بھی ایک بشر ہوں ، میں جنبی تھا اور غسل کرنا بھول گیا ۔ (الاوسط للطبرانی ، السنن للبیہقی عن ابوہریرہ (رض) ، ، مسند احمد عن ابی بکرۃ (رض)) فائدہ : ۔۔۔ ایک مرتبہ صبح کی نماز میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تکبیر کہہ دی ۔ پھر ان کو اشارہ کیا اور چلے گئے پھر واپس آئے تو آپ کے سر سے پانی ٹپک رہا تھا پھر آپ نے ان کو نماز پڑھائی نماز کے بعد مذکورہ ارشاد فرمایا ۔
19934- إنما أنا بشر وإني كنت جنبا فنسيت أن أغتسل. "طس ق عن أبي هريرة؛ حم عن أبي بكرة" أن النبي صلى الله عليه وسلم كبر بهم في صلاة الصبح فأومى إليهم، ثم انطلق ورجع ورأسه يقطر فصلى بهم، ثم قال فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৯৩৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19935 ۔۔۔ مجھے یاد آگیا کہ میں جنبی تھا جب میں نماز کے لیے کھڑا ہوا اور میں نے غسل بھی نہیں کیا تھا ، پس جس کو پیٹ میں گڑ بڑ محسوس ہو یا میری طرح کوئی اور بھی اسی حالت پر ہو تو وہ لوٹ جائے اور اپنی حاجت پوری کرکے غسل کرکے نماز میں لوٹ آئے ۔ (مسند احمد عن علی (رض))
19935- إني ذكرت أني كنت جنبا حين قمت إلى الصلاة لم أغتسل فمن وجد منكم في بطنه رزا أو كان على مثل ما كنت عليه فلينصرف حتى إذا يفرغ من حاجته أو غسله، ثم يعود إلى صلاته. "حم عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৯৩৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19936 ۔۔۔ نماز میں ہنسنا ادھر ادھر متوجہ ہونا اور انگلیاں چٹخانا ایک برابر ہے۔ (مسند احمد ، الکبیر للطبرانی ، السنن للبیہقی وضعفہ عن ابن عباس (رض))
19936- الضاحك في الصلاة والملتفت والمفرقع أصابعه بمنزلة واحدة.

"حم طب ق وضعفه عن معاذ بن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৯৩৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19937 ۔۔۔ نماز تین چیزوں کی وجہ سے ٹوٹ جاتی ہے نکسیر پھوٹنا آگے پیچھے کی شرمگاہوں سے کچھ بھی نکلنا اور سلام پھیرنا ۔ (عبدالرزاق عن عبداللہ بن کعب الحسیری مرسلا)
19937- لا تقطع الصلاة إلا لثلاث: لرعاف، أو لإحداث، أو لتسليم الإنصراف. "عبد الرزاق عن عبد الله بن كعب الحميري مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৯৩৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19938 ۔۔۔ جب کسی کی نکسیر پھوٹ جائے یا قے چھوٹ جائے اور وہ منہ بھر کر ہو یا مذی نکل جائے تو وہ لوٹ جائے اور وضو کرے پھر لوٹ کر باقی رہ جانے والی نماز پڑھ لے اور نئے سرے سے نہ پڑھے بشرطیکہ کسی سے بات چیت (یا اور کوئی کام نماز فاسد کرنے والا نہ کرے) ۔ ممصنف عبدالرزاق عن ابن جریح عن ابیہ مرسلا)
19938- إذا رعف أحدكم في الصلاة أو ذرعه القيء، فإن كان قلسا يغسله أو وجد مذيا فلينصرف فليتوضأ، ثم يرجع إلى ما بقي من صلاته، ولا يستقبلها جديدا وهو مع ذلك لا يتكلم حتى يرجع إلى ما بقي من صلاته. "عب عن ابن جريج عن أبيه مرسلا".
tahqiq

তাহকীক: