কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ১৯৮১৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ سہو :
19819 ۔۔۔ جب تم میں کسی کو اپنی نماز میں شک ہو تو وہ شک کو پھینک دے اور یقین پر بنیاد رکھے ۔ اگر مکمل ہونے کا یقین ہو تو دو سجدے سہوا کرلے ۔ اگر اس کی نماز پہلے پوری ہوچکی تھی تو زائد رکعت اس کے لیے نفل بن جائے گی اور دو سجدے بھی نفل ہوجائیں گے ، اور اگر شک کے وقت اس کی نماز ناتمام تھی تو یہ زائد رکعت اس کی نماز کے لیے تکمیل کا سبب ہوگی اور یہ دو سجدے شیطان کی ناک کو مٹی میں ملا دیں گے ۔ (ابن حبان ، مستدرک الحاکم عن ابی سعید (رض))
19819- إذا شك أحدكم في صلاته فليلق الشك وليبن على اليقين فإن استيقن التمام سجد سجدتين فإن كانت صلاته تامة كانت الركعة نافلة والسجدتان نافلة وإن كانت ناقصة كانت الركعة تماما لصلاته والسجدتان ترغمان الشيطان. "حب ك عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৮২০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ سہو :
19820 ۔۔۔ جب تم میں سے کسی کو اپنی نماز میں شک ہو اور اس کو معلوم نہ ہو سکے کہ اس نے دو رکعتیں پڑھی ہیں یا تین تو وہ شک کو جھٹک دے اور یقین پر (یعنی دو رکعتوں پر) بناء کرلے ۔ (السنن للبیہقی عن انس (رض))
19820- إذا شك أحدكم في صلاته فلم يدر أثنتين صلى أو ثلاثا فليلق الشك وليبن على اليقين. "هق عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৮২১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ سہو :
19821 ۔۔۔ اگر امام دو رکعتوں کے بعد کھڑا ہوجائے اگر سیدھا کھڑے ہونے سے قبل اس کو (تشہد) یاد آجائے تو بیٹھ جائے اور اگر سیدھا کھڑا ہوجائے تو نہ بیٹھے ۔ اور دو سجدے سہو کے کرلے ۔ (مسند احمد ، ابو داؤد ، ابن ماجہ ، السنن للبیہقی عن المغیرۃ (رض))
19821- إذا قام الإمام في الركعتين فإن ذكر قبل أن يستوي قائما فليجلس، فإن استوى قائما فلا يجلس، ويسجد سجدتي السهو. "حم د هـ هق عن المغيرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৮২২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ سہو :
19822 ۔۔۔ جب تو نماز میں ہو اور تجھے شک ہوجائے کہ تین رکعت پڑھی ہیں یا چار ، لیکن تیرا زیادہ خیال چار کا ہو تو تشہد میں بیٹھ جا اور (آخری) سلام پھیرنے سے قبل دو سجدے کرلے پھر تشہد پڑھ کر سلام پھیر دے ۔ (ابو داؤد ، السنن للبیہقی عن ابن مسعود (رض))
19822- إذا كنت في صلاة فشككت في ثلاث أو أربع، وأكثر ظنك على أربع تشهدت، ثم سجدت سجدتين وأنت جالس قبل أن تسلم ثم تشهد أيضا ثم تسلم ت. "د3 هق عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৮২৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ سہو :
19823 ۔۔۔ جب کوئی شخص کھڑا ہوتا ہے اور نماز پڑھتا ہے تو شیطان اس کے پاس آتا ہے اور اس کو شک میں ڈال دیتا ہے ، پس وہ شک میں پڑجاتا ہے کہ کتنی (رکعات) پڑھی ہیں۔ لہٰذا جب کسی کو ایسا محسوس ہو تو تشہد کی حالت میں دو سجدے کرلے ۔ (مالک ، بخاری ، مسلم ، نسائی ، عن ابوہریرہ (رض))
19823- إن أحدكم إذا قام يصلي جاء الشيطان فلبس عليه حتى لا يدري كم صلى فإذا وجد ذلك أحدكم فليسجد سجدتين وهو جالس. "مالك ق د ن عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৮২৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ سہو :
19824 ۔۔۔ اگر نماز میں کوئی غلطی ہوگئی تو میں تم کو اس کی خبر دیدوں گا ۔ لیکن میں بھی بشر ہوں ، جیسے تم بھول جاتے ہو میں بھی بھول جاتا ہوں ۔ لہٰذا جب میں بھول جاؤں تو مجھے یاد دلا دیا کرو ۔ اور جب تم میں سے کسی کو نماز میں شک ہو تو دو درست چیز کو یاد کرے اور اس پر نماز تمام کرے پھر دو سجدے سہو کے ادا کرے ۔ (بخاری ، مسلم ، ابو داؤد ، نسائی ، ابن ماجہ عن ابن مسعود (رض))
19824- إنه لو حدث في الصلاة شيء أنبأتكم به ولكن إنما أنا بشر أنسى كما تنسون، فإذا نسيت فذكروني، وإذا شك أحدكم في صلاته فليتحر الصواب فليتم عليه، ثم ليسلم ثم ليسجد سجدتين. "ق د ن هـ عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৮২৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ سہو :
19825 ۔۔۔ جس کو اپنی نماز میں شک پیدا ہو وہ (ایک) سلام پھیرنے کے بعد دو سجدے کرے ۔ (مسند احمد ، ابو داؤد ، نسائی عن عبداللہ بن جعفر)
19825- من شك في صلاته فليسجد سجدتين بعد ما يسلم. "حم د ن عن عبد الله بن جعفر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৮২৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ سہو :
19826 ۔۔۔ جس کو نماز میں نسیان ہوجائے تو تشہد کی حالت میں دو سجدے کرلے ۔ (مسند احمد ، نسائی عن معاویہ (رض))
19826- من نسي شيئا من الصلاة فليسجد سجدتين وهو جالس. "حم ن3 عن معاوية".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৮২৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ سہو :
19827 ۔۔۔ جب کسی کو اپنی نماز میں سہو (بھول) ہوجائے اور اس کو معلوم نہ ہو پائے کہ اس نے ایک رکعت پڑھی ہے یا دو ، تو وہ ایک کو خیال کرکے نماز پڑھے ۔ اگر یہ معلوم نہ ہو پائے کہ دو پڑھی ہیں یا تین ؟ تو دو پر بنیاد رکھے ۔ اور اگر تین یا چار میں شک ہو تو تین پر بنیاد رکھے اور سلام پھیرنے سے قبل دو سجدے سہو کے ادا کرلے ۔ (ترمذی عن عبدالرحمن بن عوف (رض))
19827- إذا سها أحدكم في صلاته فلم يدر واحدة صلى أو ثنتين فليبن على واحدة، فإن لم يدر ثنتين صلى أو ثلاثا فليبن على ثنتين، فإن لم يدر ثلاثا صلى أو أربعا فليبن على ثلاث وليسجد سجدتين قبل أن يسلم. "ت عن عبد الرحمن بن عوف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৮২৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ سہو :
19828 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی نماز ادا کرے اور اس کو معلوم نہ ہو سکے کہ کیسے نماز پڑھی ہے تو دو سجدے بیٹھ کر ادا کرے ۔ (ترمذی ، ابن ماجہ عن ابی سعید (رض))
19828- إذا صلى أحدكم فلم يدر كيف صلى فليسجد سجدتين وهو جالس.

"ت هـ عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৮২৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ سہو :
19829 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے اور نہ جان سکے کہ زیادہ پڑھی ہیں یا کم تو قعدہ کی حالت میں دو سجدے کرلے ۔ اور جب اس کے پاس شیطان آئے اور کہے کہ تو بےوضو ہوگیا ہے تو اپنے دل میں کہے : نہیں تو جھوٹ بولتا ہے۔ ہاں مگر جب اپنی ناک سے بدبو سونگھے یا اپنے کان سے آواز سنے (تو یقین کرے) ۔ (مسند احمد ، ابو داؤد ، ابن حبان ، مستدرک الحاکم عن ابی سعید (رض))
19829- إذا صلى أحدكم فلم يدر زاد أم نقص فليسجد سجدتين وهو قاعد، فإذا أتاه الشيطان فقال: إنك قد أحدثت فليقل في نفسه كذبت إلا ما وجد ريحا بأنفه أو يسمع صوتا بأذنه. "حم د3 حب ك عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৮৩০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ سہو :
19830 ۔۔۔ سہو کے دو سجدے نماز میں ہر کمی زیادتی کو درست کرتے ہیں۔ (مسند ابی یعلی ، الکامل لابن عدی ، السنن للبیہقی عن عائشۃ (رض)) فائدہ : ۔۔۔ کمی کو جب پورا کرلیا جائے تو سہو کے سجدے نماز درست کردیتے ہیں۔ جبکہ زیادتی نفل ہوجاتی ہے۔ اور دونوں صورتوں میں سہو کے دو سجدے لازم ہوجاتے ہیں۔
19830- سجدتا السهو في الصلاة تجزئان من كل زيادة ونقصان. "ع عد هق عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৮৩১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ سہو :
19831 ۔۔۔ شیطان تم میں سے کسی کے پاس نماز میں آتا ہے اور اس کو شک میں ڈالتا ہے حتی کہ وہ شک میں پڑجاتا ہے کہ اس نے کتنی رکعات پڑھی ہیں ؟ جب کسی کو ایسا محسوس ہو تو وہ بیٹھنے کی حالت میں سلام پھیرنے سے قبل دو سجدے کرلے پھر سلام پھیر دے۔ م ترمذی ابن ماجہ عن ابوہریرہ (رض))
19831- إن الشيطان يأتي أحدكم في صلاته فيلبس عليه حتى لا يدري كم صلى، فإذا وجد ذلك أحدكم فليسجد سجدتين وهو جالس قبل أن يسلم ثم يسلم. "ت هـ عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৮৩২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ سہو :
19832 ۔۔۔ جس کو اپنی نماز میں تین یا چار میں بھول ہوگئی تو وہ ( زیادہ) مکمل کرلے۔ کیونکہ زیادتی کمی سے بہتر ہے۔ م نسائی مستدرک الحاکم عن عبدالرحمن بن عوف (رض))
19832- من سها في صلاته في ثلاث أو أربع فليتم، فإن الزيادة خير من النقصان. "ن ك عن عبد الرحمن بن عوف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৮৩৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ سہو :
19833 ۔۔۔ میں بھی بشر ہوں تمہاری طرح بھول کا شکار ہوتا ہوں اور جب تم میں سے کوئی بھول کا شکار ہو تو بیٹھ کر دو سجدے کرے۔ ممسند احمد ابن ماجہ عن ثوبان (رض)) فائدہ :۔۔۔ ایک نماز میں جتنی مرتبہ بھول ہوجائے ایک مرتبہ دو سجدے سہو کے لازم ہیں۔ اور ایک طرف سلام پھیرنے کے بعد سجدہ سہو ادا ہوتے ہیں۔
19833- إنما أنا بشر أنسى كما تنسون، فإذا نسي أحدكم فليسجد سجدتين وهو جالس. "حم هـ عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৮৩৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ سہو :
19834 ۔۔۔ نماز میں ہونے والی ہر غلطی کے لیے دو سجدے ہیں سلام کے بعد (مسند احمد ابو داؤد ابن ماجہ عن ثوبان)
19834- لكل سهو سجدتان بعد ما يسلم. "حم د هـ عن ثوبان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৮৩৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ سہو :
19835 ۔۔۔ سہو کے دو سجدے (ایک) سلام کے بعد ہیں اور ان کے بعد تشہد اور سلام بھی ہے (مسند الفردوس عن ابوہریرہ (رض))
19835- سجدتا السهو بعد التسليم وفيهما تشهد وسلام. "فر عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৮৩৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ سہو :
19836 ۔۔۔ صلوۃ الخوف میں (سجدہ) سہو نہیں ہے (الکبیر عن ان مسعود (رض)) خیشمہ فی جزہ عن ابن عمر (رض))
19836- ليس في صلاة الخوف سهو. "طب عن ابن مسعود، خيثمة في جزئه عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৮৩৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ سہو :
19837 ۔۔۔ اگر شیطان مجھے نماز میں کچھ بھلا دے تو تم سبھان اللہ کہہ دیا کرو اور عورتیں تالی پیٹ دیا کریں ۔ (ابو داؤد عن ابوہریرہ (رض))
19837- إن نساني الشيطان شيئا من صلاتي فليسبح القوم، وليصفق النساء.

"د عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৯৮৩৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ سہو :
19838 ۔۔۔ مردوں کے لیے تسبیح ہے اور عورتوں کے لیے تالی ہے۔ (مسند احمد عن جابر (رض))
19838- التسبيح للرجال والتصفيق للنساء. "حم عن جابر".
tahqiq

তাহকীক: