কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ১৯৮৩৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ سہو :
19839 ۔۔۔ امام اپنے پیچھے والوں کے لیے کفایت کرتا ہے۔ اگر امام بھول جائے تو اس پر سہو کے دو سجدے ہیں اور اس کے پیچھے والے اس کے ساتھ سجدہ سہو کریں اگر پیچھے والوں میں سے کوئی ایک بھول کا شکار ہوجائے تو اس کو سجدہ سہو نہیں کرنا چاہے اور امام اس کے لیے کافی ہے۔ (السنن للبیہقی عن ابن عمر (رض))
19839- إن الإمام يكفي من وراءه، فإن سها الإمام فعليه سجدتا السهو وعلى من وراءه أن يسجدوا معه، فإن سها أحد ممن خلفه فليس عليه أن يسجد والإمام يكفيه. "هق عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৮৪০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19840 ۔۔۔ وضو کے بارے میں یقین کے ساتھ (شیطان کو) دفع کرو اور نماز کے بارے میں شک کے ساتھ (شیطان کو) دفع کرو (الدیلمی عن عائشۃ (رض)) فائدہ : ۔۔۔ یعنی جب تک یقین کامل نہ ہو کہ وضو ٹوٹ گیا ہے ، اپنے کو وضو پر سمجھو اور شک کو خاطر میں نہ لاؤ ۔ لیکن اگر نماز میں شک ہوجائے تو شک کے ساتھ عمل کرو ، یعنی شک کو خاطر میں لا کر یقین پر عمل کرو ۔ مثلا تین یا چار رکعات میں شک ہو تو تین سمجھو اور ایک اور رکعت پڑھ لو ۔
19840- ادفعوا عن وضوئكم باليقين وادفعوا عن صلاتكم بالشك. "الديلمي عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৮৪১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19841 ۔۔۔ جب کسی کو شیطان شک میں ڈالے اور وہ نماز میں ہو ، شیطان کہے کہ تو بےوضو ہوچکا ہے تو وہ اپنے جی میں کہے : تو جھوٹ بولتا ہے۔ ہاں جب خود اپنے کان سے آواز سنے یا ناک سے بو محسوس کرے (تو پھر یقین کرے) جب کوئی نماز پڑھے اور نہ جان سکے کہ زیادتی ہوئی ہے یا کمی تو دو سجدے کرلے بیٹھے ہوئے ۔ (الجامع لعبد الرزاق عن ابی سعید (رض))
19841- إذا شبه على أحدكم الشيطان وهو في صلاته فقال: أحدثت فليقل في نفسه: كذبت حتى يسمع صوتا بأذنه أو يجد ريحا بأنفه، وإذا صلى أحدكم فلم يدر أزاد أو نقص فليسجد سجدتين وهو جالس. "عب عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৮৪২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19842 ۔۔۔ جب کسی کو نماز میں شک ہو اور اس کو معلوم نہ ہو سکے کہ زیادہ (رکعات) پڑھی ہیں یا کم ؟ اگر اس کو ایک یا دو میں شک ہوا ہے تو ان کو ایک قرار دے حتی کہ وہم زیادتی میں ہوجائے ۔ پھر بیٹھ کر دو سجدے کرے سلام پھیرنے سے قبل ، پھر سلام پھیر کے ۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ ، عن عبدالرحمن بن عوف)
19842- إذا شك أحدكم في صلاته ولم يدر أزاد أو نقص، فإن كان شك في الواحدة والثنتين فليجعلها واحدة حتى يكون الوهم في الزيادة، ثم يسجد سجدتين وهو جالس قبل أن يسلم، ثم يسلم. "ش عن عبد الرحمن بن عوف".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৮৪৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19843 ۔۔۔ جس کسی کو نماز میں بھول ہوجائے اور اس کو معلوم نہ ہو کہ زیادتی ہوئی ہے یا کمی ؟ تو وہ دو سجدے کرے ، پھر سالم پھیر دے ۔ (السنن للبیہقی ، ابن عساکر عن ابوہریرہ (رض))
19843- إذا سها أحدكم في صلاته، فلم يدر أزاد أن نقص فليسجد سجدتين وهو جالس، ثم يسلم. "ق وابن عساكر عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৮৪৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19844 ۔۔۔ جب کوئی نماز پڑھے اور نہ جان سکے کہ تین رکعت پڑھی ہیں یا چار ؟ تو ایک رکعت مزید پڑھ لے اور سلام پھیرنے سے قبل دو سجدے کرلے ۔ پھر اگر وہ تین رکعت ہوئی تھیں تو دو سجدے ان کو پورا کردیں گے اور اگر پہلے چار رکعت ہوئی تھی تو یہ دو سجدے شیطان کے لیے ذلت کا سبب ہوں گے ۔ (ابن حبان عن ابی سعید)
19844- إذا صلى أحدكم فلم يدر ثلاثا صلى أم أربعا فليصل ركعة وليسجد سجدتين وهو جالس قبل السلام، فإن كانت ثالثة شفعتها السجدتان، وإن كانت رابعة فالسجدتان ترغيم للشيطان. "حب عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৮৪৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19845 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے اور اس کو بھول جائے کہ تین رکعت پڑھی ہیں یا چار ، تو وہ ایک رکعت پڑھ لے اور اس کو رکوع و سجود کو اچھی طرح ادا کرے پھر دو سجدے ادا کرے ۔ (مستدرک الحاکم ، السنن للبیہقی عن ابن عمر (رض))
19845- إذا صلى أحدكم فلم يدر كم صلى ثلاثا أو أربعا فليركع ركعة يحسن ركوعها وسجودها، ثم يسجد سجدتين. "ك، ق عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৮৪৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19846 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے اور کمی زیادتی کو بھول جائے تو وہ سلام پھیرنے سے قبل تشہد کی حالت میں دو سجدے کرلے ۔ (مصنف ابن ابی شیبۃ ، السنن للبیہقی عن ابوہریرہ (رض))
19846- إذا صلى أحدكم فلم يدر زاد أم نقص فليسجد سجدتين وهو جالس ثم يسلم. "ش ق عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৮৪৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19847 ۔۔۔ جب تو نماز میں ہو اور تجھے تین اور چار رکعت ، میں شک ہوجائے تیرا غالب خیال ہو کہ چار پڑھی ہیں تو تشہد کرلے اور اسی حالت میں دو سجدے کرلے سلام پھیرنے سے قبل ۔ پھر تشہد دوبارہ پڑھ اور سلام پھیر دے ۔ (ابوداؤد ، السنن للبیہقی عن ابن مسعود (رض))
19847- إذا كنت في صلاة وشككت في ثلاث أو أربع وأكثر ظنك على أربع تشهدت، ثم سجدت سجدتين وأنت جالس قبل أن تسلم، ثم تشهدت أيضا ثم تسلم. "د ق عن ابن مسعود". مر برقم [19822] .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৮৪৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19848 ۔۔۔ اگر شیطان مجھے نماز میں بھلا دے تو مرد سبحان اللہ کہہ دیں اور عورتیں تالی پیٹ دیں ۔ (ابن ابی شیبہ عن ابوہریرہ (رض))
19848- إن أنساني الشيطان شيئا في صلاتي، فالتسبيح للرجال، والتصفيق للنساء. "ش عن أبي هريرة". مر برقم [19837] .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৮৪৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19849 ۔۔۔ اس بات سے بچو کہ شیطان تمہارے ساتھ نماز میں کھیلے ۔ جو نماز پڑھے اور اس کو معلوم نہ ہو کہ جفت (رکعت) پڑھی ہیں یا طاق تو دو سجدے کرے یہ دو سجدے اس کی نماز کو پورا کرنے والے ہیں۔ (مسند احمد عن عثمان (رض))
19849- إياي وأن يتلعب بكم الشيطان في صلاتكم، من صلى منكم فلم يدر أشفع أم وتر فليسجد سجدتين فإنهما تمام صلاته. "حم عن عثمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৮৫০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19850 ۔۔۔ جس کو نماز میں کوئی چیز بھول جائے تو وہ حالت جلوس میں دو سجدے کرلے ۔ (ابن ماجہ ، الکبیر للطبرانی ، عن معاویۃ (رض))
19850- من نسي شيئا من صلاته فليسجد سجدتين وهو جالس. "هـ طب عن معاوية".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৮৫১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19851 ۔۔۔ یہ دو سجدے اس شخص کے لیے ہیں جس کو کمی زیادتی کا شک ہو ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ابن مسعود (رض))
19851- هاتان السجدتان لمن ظن أنه زاد في صلاته أو نقص. "طب عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৮৫২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19852 ۔۔۔ نماز کے اچکنے میں سہو نہیں ہے ہاں بیٹھے سے کھڑے ہوجانے میں اور کھڑے ہونے سے بیٹھ جانے میں سہو ہے۔ (مستدرک الحاکم ، السنن للبیہقی عن ابن عمر (رض)) فائدہ : ۔۔۔ یعنی معمولی بھول چوک میں سہو نہیں ہے بلکہ کسی واجب یا فرض میں تاخیر ہوجائے یا وجب چھوٹ جائے تب سجدہ سہو لازم ہے۔
19852- لا سهو في وثبة الصلاة، إلا في قيام عن جلوس أو جلوس عن قيام.
"ك ق عن ابن عمر".
"ك ق عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৮৫৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19853 ۔۔۔ تمہارے کسی کے پاس شیطان آتا ہے اور اس کو اس کی نماز میں اشتباہ میں ڈالتا ہے۔ پس وہ نہیں جانتا کہ زیادہ رکعات پڑھی ہیں یہ کم ؟ تو ایسی صورت میں وہ جلوس کی شکل میں دوسجدے کرلے ۔ (عبدالرزاق عن ابوہریرہ (رض))
19853- يأتي أحدكم الشيطان فيلبس عليه في صلاته فلا يدري أزاد أم نقص، فإذا وجد ذلك فليسجد سجدتين وهو جالس. "عب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৮৫৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19854 ۔۔۔ تمہاری نماز میں شیطان تمہارے ساتھ کھیلتا ہے ، پس جو نماز پڑھے اور یہ نہ معلوم ہو سکے کہ جفت رکعات پڑھی ہیں یا طاق تو وہ دو سجدے کرلے اس سے اس کی نماز تمام ہوجائے گی ۔ (التاریخ للبخاری ، الکبیر للطبرانی ، تمام ، ابن عساکر عن عثمان (رض))
19854- يت لاعب بكم الشيطان في صلاتكم، ومن صلى فلم يدر أشفع أم وتر فليسجد سجدتين فإنهما تمام صلاته. "خ في التاريخ طب وتمام وابن عساكر عن عثمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৮৫৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19855 ۔۔۔ وہ نماز کو لوٹا لے یا بیٹھ کر دو سجدے کرلے ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن عبادۃ بن الصامت) فائدہ : ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا گیا کہ ایک آدمی نماز میں بھول کا شکار ہوگیا کہ کتنی رکعات پڑھی ہیں ؟ تو آپ نے مذکورہ جواب ارشاد فرمایا ۔
19855- ليعد صلاته أو ليسجد سجدتين قاعدا. "طب عن عبادة بن الصامت" أن رسول الله صلى الله عليه وسلم سئل عن رجل سها في صلاته فلم يدر كم صلى قال فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৮৫৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19856 ۔۔۔ جب کسی کو نماز میں کمی کا شک ہو تو وہ مزید رکعت پڑھ لے تاکہ وہ شک زیادتی پر ہوجائے ۔ (عبدالرزاق عن عبدالرحمن بن عوف (رض))
19856- إذا كان أحدكم على شك من النقصان في الصلاة فليصل حتى يكون على شك من الزيادة. "عب عن عبد الرحمن بن عوف".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৮৫৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19857 ۔۔۔ تسبیح مردوں کے لیے ہے اور تالی عورتوں کے لیے ہے اور جو اپنی نماز میں ایسا اشارہ کرے کہ اس کی بات سمجھ میں آجائے تو وہ اپنی نماز لوٹا لے ۔ (السنن للبیہقی السنن لسعید بن منصور عن ابوہریرہ (رض))
19857- التسبيح للرجال، والتصفيق للنسوان, ومن أشار في صلاته إشارة تفهم عنه فليعدها. "ق ص عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯৮৫৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
19858 ۔۔۔ نماز میں تسبیح مردوں کے لیے ہے اور تالی عورتوں کے لیے ۔ (الاوسط للطبرانی عن ابی سعید وعن جابر ، عبد الرزاق عن ابوہریرہ (رض))
19858- التسبيح في الصلاة للرجال والتصفيق للنساء. "طس عن أبي سعيد وعن جابر؛ عب عن أبي هريرة".
তাহকীক: